Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 15 March-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵۱/مارچ ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ وزیرِ اعظم سوریہ گھر اسکیم کے تحت کم و بیش دو لاکھ شمسی توانائی کے منصوبوں کے ساتھ مہاراشٹر ملک میں دوسرے مقام پر۔
٭ ریاست کی بجلی فراہمی کمپنی مہاوِترن کی آئندہ دو برسوں میں شیئر بازار میں لسٹ ہونے کی تیاری۔
٭ شولاپور شہر میں برفلو کی وباء‘ مرغیوں کا سروے کر نے اور نمونوں کی جانچ کرنے کا حکم۔
٭ ریاست بھر میں دھولی وندن کا تہوار منایا گیا جوش و خروش کے ساتھ۔ جالنہ میں نکالا گیا ہاتھی کا روایتی جلوس‘ جبکہ ویڑا میں دامادوں کی گدھے پر سواری اس برس کی گئی ملتوی۔
اور۔۔۔٭ ویمنس کرکٹ پریمیئر لیگ کا فائنل مقابلہ آج ممبئی انڈینس اور دہلی کیپیٹکز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مہاراشٹر نے وزیرِ اعظم سوریہ گھر اسکیم کے لاکھ ایک لاکھ 92 ہزار 936 شمسی توانائی کے پروجیکٹ لگاکر ملک میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ وزیرِ دیویندر پھڑنویس نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔ گذشتہ 13 فروری کو شروع کی گئی اسکیم کے تحت 10 مارچ تک ملک بھر میں 10 لاکھ شمسی توانائی کے منصوبے لگائے گئے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ریاست اس اسکیم میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ ا س اسکیم کا مقصد 2026-27 تک ایک لاکھ خاندانوں کا پہنچنا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی مہاوِترن آئندہ شیئر بازار میں لسٹ ہونے کی تیاری کررہی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر لوکیش چندرا نے ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ آئندہ پانچ برسوں میں قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کا مجموعی تقسیم کا تناسب 13 فیصد سے پیدا ہونے والی بجلی کا مجموعی تقسیم میں تناسب 13 فیصد سے ہونے والی بجلی کا مجموعی تقسیم تناسب 13 فیصد سے بڑھاکر 52 فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔ حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے قانون ساز اسمبلی میں اس کا وعدہ کیا تھا۔
***** ***** *****
(UFBU) United Forum of Bank Union نے آئندہ 24 اور 25 مارچ کو اپنی ہڑتال کی وارننگ کو برقرار رکھا ہے۔ UFBU نے انڈین بینک اسوسی ایشن کے ساتھ بینکوں میں خالی عہدے پُر کرنے اور پانچ دنوں کے ہفتے سمیت دیگر اہم مطالبات پر بات چیت کی ہے۔ تاہم یہ بات چیت بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ اس لیے یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہڑتال پر جانے کیلئے پُرعزم ہے۔
***** ***** *****
گاہکوں کے حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ یہ دِن صارفین کے حقوق اور اس کے تحفظ کو برقرار رکھنے‘ ان کا احترام کرنے اور ترغیب دینے کیلئے منایا جاتا ہے۔ ”ایک پائیدار طرزِ زندگی کیلئے تبدیلی“ اس برس کے صارفین کے حقوق کے دِن کا نظریہ ہے۔
***** ***** *****
سینئر ادیب‘ ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن پروفیسر ڈاکٹر پتامبر سرودے کا کل نندوربار میں انتقال ہوگیا۔ وہ 93 برس کے تھے۔ ان کی 30 سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ انھوں نے آکاشوانی کے جلگاؤں اور دھولیہ اسٹیشنوں سے 50 سے زیادہ لیکچرز اور سمینارز میں حصہ لیا تھا۔
***** ***** *****
شولاپور شہر میں برڈفلو کی وباء دیکھی گئی ہے۔ شہر کی چھترپتی سمبھاجی مہاراج جھیل‘ سدھیشور مندر اور قلعہ باغ کے علاقوں میں کوے‘ تیتر اور بطخوں کی موت ہوگئی ہے۔ بھوپال کی ایک تجزیہ گاہ سے ملی رپورٹ کے مطابق ان پرندوں کی موت برڈ فلو کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس لیے ضلع کلکٹر کمار آشیرواد نے اس علاقے میں پرندوں اور جانوروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگاتے ہوئے اس کی فوری روک تھام کی ہدایت دی ہے۔ ان علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے 10کلو میٹر کے دائرے میں مرغیوں کے نمونوں کا سروے اور جانچ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ گہرے گڑھے کھود کر مردہ پرندوں کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
خلائی ادارے ناسا اور Spacex نے بھارتی نژاد امریکی خلاء باز سنیتا ولیمز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس لانے کیلئے کل رات ایک خلائی جہاز بھیجا ہے۔ خلاء باز سنیتا ولیمز اور بُچ وِلمور ہفتے بھر کیلئے خلائی اسٹیشن گئے تھے‘ تاہم تکنیکی خرابی کے سبب وہ تقریباً آٹھ مہینوں سے وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کی بال بھارتی نے جرمن کورس بک کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے تاکہ لوگوں کو مراٹھی سے جرمن زبان سیکھنے میں مدد مل سکے۔ اس کتاب میں جرمن تلفظ دیوناگری رسم الخط میں دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
دھولی وندن کا تہوار کل ہر طرف جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ہر طرف مختلف رنگوں میں رنگے بچے اور بڑے نظر آرہے تھے۔ انتظامیہ اور ماحولیاتی تنظیموں نے شہریان سے قدرتی رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے اس تہوار کو ماحول دوست انداز میں منانے کی اپیل کی تھی۔ اسی مناسبت سے اکثر علاقوں میں شہری خشک رنگوں سے دھولی وندن کا تہوار مناتے ہوئے نظر آئے۔
نندوربار ضلع کے سات پُڑا پہاڑی سلسلے میں قبائلیوں کی مشہور راج واڑی کاٹھی ہولی کل صبح ساڑھے پانچ بجے جلائی گئی۔ عیسوی سن 1242 میں کاٹھی سنستھان کے راجہ اُمید سنگھ نے سات پُڑا کے قبائلیوں کو ایک جٹ کرکے کاٹھی کی راج واڑی ہولی کی شروعات کی تھی۔ تب سے جاری روایت کے مطابق یہ ہولی منائی جاتی ہے۔ قبائلی سماج کے لوگ مختلف روپ اختیار کرکے اپنے روایتی لباس میں ڈھول‘ بجری اور گھنگھرے کی تال پر رقص کرتے ہیں۔ سات پُڑا میں ہولی کا تہوار 15 دنوں تک منایا جاتا ہے۔
ایوت محل کے ماریگاؤں تعلقے کے بودی میں سنت گداجی مہاراج یاترا کے دوران گوٹ مار ہولی کھیلی گئی۔ اس تہوار میں گاؤں کے لوگ دو گروہ بناکر ہوتوتو کھیلتے ہیں۔ ہارنے والے کھلاڑیوں کا علامتی طور پر ارتھی نکالی جاتی ہے۔ آخر میں گوٹ مار یعنی پتھر مارنے کا کھیل شروع ہوتا ہے جو کسی دیہاتی کے پتھر لگ کر زخمی ہونے پر رُک جاتا ہے۔
اسی بیچ ایوت محل میں بنجارہ سماج کی جانب سے رنگوں کا تہوار ہولی رابطہ وزیر سنجے راٹھوڑ کی موجودگی میں منایا گیا۔ اس موقع پر روایتی لینگی رقص پیش کیا گیا۔ اسی طرح ہولی اور دھولی وندن کا تہوار پربھنی ضلع کے جنتور تعلقے میں واقعے آڑ گاؤں تانڈلے پر بنجارہ برادری کے روایتی انداز میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ریاست کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیرِ مملکت میگھنا ساکورے بورڈیکر نے بھی بنجاروں کا روایتی لباس پہن کر رقص کا لطف اٹھایا۔
وہیں چھترپتی سمبھاجی نگر میں Iscon تنظیم نے کل شام شہر کے عدالت روڈ کے قریب ایک مرکز میں گرو پورنیما تہوار منایا گیا۔
اسی طرح جالنہ شہر میں روایتی دھولی وندن کا تہوار ہاتھی رسالہ جلوس نکال کر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس جلوس کا یہ 136 واں برس ہے۔ جس علاقے سے ہاتھی پر بیٹھے راجہ کا جلوس رنگ کھیلتے ہوئے گذرتا ہے وہاں ہولی کھیلنا روکا جاتا ہے۔ یہی روایت ہے۔ کل بھی یہ جلوس نکالا گیا۔ رکنِ پارلیمان کلیان کالے، سپرنٹنڈنٹ آف پولس اجئے کمار بنسل اور شہریان نے بڑی تعداد میں اس جلوس میں شرکت کی۔
بیڑ ضلعے کے کیج تعلقے کے وڈا میں دھلنڈی کی مناسبت سے سینکڑوں برسوں سے چلی آرہی دامادوں کو گدھوں پر بٹھا کر جلوس نکالنے کی روایت اس برس منسوخ کردی گئی۔ مسا جوگ کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل کے سبب وِڈا کے مکینوں نے اتفاقِ رائے سے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی طرح ناندیڑ میں آج سکھ بھائیوں کا ”ہولا محلہ“تہوار منایا جائے گا۔
***** ***** *****
امراوتی ایکسپریس کل جلگاؤں ضلع کے بوروڑ ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر پٹری سے اُترکر ٹرک سے ٹکراگئی۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرک ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے اچانک رُک گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
***** ***** *****
ریاست میں آج سے گائے اور بھینس کے دودھ کی قیمتوں میں دو روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ دودھ کی پیداوار اور پروسیس کرنے والوں کی تنظیم کے ممبران نے پونے کے کٹراج ڈیری میں ایک میٹنگ کی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے مطابق اب گائے کا دودھ 56 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 58 روپئے ہوگیا ہے، جبکہ بھینس کا دودھ 72 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 74 روپئے ہوگیا ہے۔ مذکورہ تنظیم کے صدر گوپال مہسکے نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
وومنس پریمیر لیگ کرکٹ کے فائنل میں آج ممبئی انڈینس کا مقابلہ دہلی کیپیٹلس سے ہوگا۔ یہ میچ ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے 8 میں سے 5 میچز جیتے ہیں۔ تاہم پوائنٹس کے فرق میں برتری کے سبب دہلی کیپٹلز سرِفہرست ہے۔ یہ ٹیم تیسری بار فائنل مقابلے میں پہنچی ہے۔
***** ***** *****
آل انگلینڈ بیڈ منٹن چمپئن شپ مقابلے میں بھارت کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔ بھارت کے لکشیہ سین کل مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ہار گئے‘ وہیں خواتین کے ڈبلز میں تریشا جوالی اور گائیتری گوپی چند کو کوارٹر فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ وزیرِ اعظم سوریہ گھر اسکیم کے تحت کم و بیش دو لاکھ شمسی توانائی کے منصوبوں کے ساتھ مہاراشٹر ملک میں دوسرے مقام پر۔
٭ ریاست کی بجلی فراہمی کمپنی مہاوِترن کی آئندہ دو برسوں میں شیئر بازار میں لسٹ ہونے کی تیاری۔
٭ شولاپور شہر میں برفلو کی وباء‘ مرغیوں کا سروے کر نے اور نمونوں کی جانچ کرنے کا حکم۔
٭ ریاست بھر میں دھولی وندن کا تہوار منایا گیا جوش و خروش کے ساتھ؛جالنہ میں نکالا گیا ہاتھی کا روایتی جلوس‘ جبکہ ویڑا میں دامادوں کی گدھے پر سواری اس برس کی گئی ملتوی۔
اور۔۔۔٭ ویمنس کرکٹ پریمیئر لیگ کا فائنل مقابلہ آج ممبئی انڈینس اور دہلی کیپیٹکز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment