Thursday, 2 October 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 02 اکتوبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 02 October-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲/ اکتوبر ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد کا اضافہ۔
٭ اناج کی پیداوار میں اضافے کی خاطر مرکزی کابینہ نے خصوصی اسکیم کے ساتھ اناج کے MSP پر کیا فیصلہ۔
٭ نائب وزیرِاعلیٰ ایکناتھ شندے کی دیوالی کے دوران ST کرائے میں 10% اضافہ منسوخ کرنے کی ہدایت۔
٭ Zero Balance کی سہولیات والے بینک صارفین کو مفت انٹرنیٹ موبائل بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کا RBI کا فیصلہ۔
٭ ریاست میں آج وجئے دشمی کا جوش و خروش‘ ساتھ ہی ناگپور میں دھمّ چکر پرورتن دن کا اہتمام۔
اور۔۔۔٭ وِدربھ کے تمام اضلاع سمیت مراٹھواڑہ کے ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی اور لاتور اضلاع میں آج بارش کا یلو الرٹ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی کابینہ نے ایک لاکھ 20ہزار کروڑ روپؤں کے مختلف منصوبوں کو منظوری دی ہے۔ کابینہ کی کل منعقدہ میٹنگ میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد کے اضافے‘ اناج کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایک خصوصی اسکیم اور ربیع کے موسم کے دوران اناج کی کم از کم ضمانتی قیمت MSP میں اضافے کا فیصلہ شامل ہے۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا:
Byte: Union Minister Ashwini Vaishnav
ربیع کی فصلوں میں سب سے زیادہ 600 روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ کرڈی کے بیجوں کی قیمت میں ہوا ہے‘ جبکہ دالوں کی قیمت میں 300 روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا ہے۔ گیہوں کی قیمت 160 روپئے فی کوئنٹل اور باجرے کی قیمت 170 روپؤں کا اضافہ ہوا‘ وہیں چنے کی قیمت 225 روپئے فی کوئنٹل اور سرسوں کی قیمت 250 روپئے فی کوئنٹل بڑھائی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کا انوکمپا اسکیم کے تحت تقررات کا عمل جو کئی برسوں سے تعطل کا شکار تھا، اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ آئندہ 4 اکتوبر کو انوکمپا اسکیم کے پانچ ہزار 187 امیدواروں اور پانچ ہزار 122 دیگر امیدواروں کو ملازمت کے صداقت نامے دئیے جائیں گے۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی، جبکہ سرپرست وزراء اپنے اپنے اضلاع میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کریں گے۔
***** ***** *****
ریاست میں سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ST) کی جانب سے رواں برس دیوالی کے موقع پر تجویز کردہ 10 فیصد کرائے میں اضافے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ کل ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ انھوں نے اس سلسلے میں حمل و نقل کے وزیر کو ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)نے زیرو بیلنس کی سہولت والے بینک کھاتے داروں کو مفت انٹرنیٹ و موبائل بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کے گورنر سنجئے ملہوترا نے کل ممبئی میں یہ اطلاع دی۔ وہیں بینک نے سود کی شرح Repo Rate کو 5.5 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ بینک کی مالی پالیسی کے جائزے کے مطابق مالی سال 2026 کیلئے مہنگائی کی شرح 2.6% رہنے کا اندازہ ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں میونسپل کاؤنسلز اور نگرپنچایتوں کے اراکین کے انتخابات اور صدر عہدوں کے راست انتخابات کیلئے Zons کے مطابق رائے دہندگان کی فہرست 8 اکتوبر کو شائع کی جائیگی۔ اس ووٹرس لسٹ پر اعتراضات اور تجاویز آئندہ 13 اکتوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔
وہیں ریاست کی 32 ضلع پریشدوں اور ان کے تحت 336 پنچایت سمیتیوں کے عام انتخابات کیلئے اراکین کے ریزرویشن کا تعین کرنے کی خاطر آئندہ 13 اکتوبر کو قرعہ اندازی کی جائیگی۔
***** ***** *****
مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ رواں برس آئندہ 3 اکتوبر کو ابھیجات مراٹھی بھاشا سمان دن کے طور پر منایا جائے گا۔ ساتھ ہی 3 تا 9 اکتوبر کے دوران ”ابھیجات مراٹھی بھاشا“ ہفتہ منایا جائے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
سچ اور عدم تشدد ان دو لفظوں کی طاقت سے برطانوی حکومت کے خلاف لڑنے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا آج 156 واں یومِ پیدائش ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تہنیتی جلسوں سمیت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****
آج سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی 121 ویں سالگرہ ہے۔ شاستری جی کو انکی سادہ طرزِ زندگی کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں انھیں آج خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****
وجئے دشمی یعنی دسہرے کا تہوار آج منایا جارہا ہے۔ کل مہانومی ے بعد ’نوراتری‘ کا تہوار آج ختم ہورہا ہے۔ آج سرسوتی پوجا، مذہبی کتابوں اور گاڑیوں کی پوجا بھی کی جارہی ہے۔ دسہرے کے اس موقع پر بازار میں جھینڈو کے پھولوں کی بڑی مقدار میں دستیابی ہوئی ہے۔ دسہرے کی مناسبت سے سونے چاندی کے زیورات سمیت مختلف اشیاء کی بڑے پیمانے پر خریدی کا رجحان رہتا ہے۔
***** ***** *****
ناگپور میں آج 69 واں دھم چکر پرورتن دن منایا جارہا ہے۔ اس پسِ منظر میں بودھ مذہب کے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد دِکشا بھومی پہنچی ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یادگار کمیٹی کے صدر بھدنت آریہ ناگرجن سُرائی سسائی نے کل دِکشا بھومی میں پنچ شیل پرچم لہرایا۔
***** ***** *****
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کی صد سالہ تقریبات آج ناگپور میں منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر سابق صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اسی بیچ کووند نے کل دِکشا بھومی میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یادگار پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
شیوسینا کی دسہرہ ریلی آج ممبئی کے گورے گاؤں میں منعقد ہوگی۔ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ دسہرہ ریلی طاقت کامظاہرہ نہیں بلکہ کسانوں کی خدمت ہے۔ اسی طرح شیوسینا اُدّھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی دسہرہ ریلی ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقد کی جارہی ہے۔ وہیں ماحولیات کی ریاستی وزیر پنکجا منڈے بھی بیڑ کے بھگوان گڑھ میں دسہرہ ریلی سے خطاب کریں گی۔ بیڑ ضلع کے نارائن گڑھ میں دسہرہ ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت‘ ملک میں خدمت اور گڈ گورننس کے ذریعے تبدیلی اور ترقی کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔ خصوصی سیریز ”سیوا پرو“ کی آج کی قسط میں آئیے جانتے حکومت کی جانب سے نکسل ازم کے خاتمے کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں جانیں:
Voice Cast
”وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے گزشتہ 11 سالوں میں نکسل ازم کے خلاف عدم برداشت کا رویہ اپنایا ہے۔ حکومت نکسل ازم سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری اسکیموں کے 100 فیصد نفاذ کے ساتھ ہمہ گیر ترقی کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سال یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں وزیرِ اعظم مودی نے کہا تھا کہ وہ علاقے جو کبھی نکسل ازم کی وجہ سے ریڈ کاریڈور کے نام سے جانے جاتے تھے اب ترقی کے گرین کاریڈور بن رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا تھا:
Byte: Prime Minister Narendra Modi
حکومت تشدد کو ختم کرنے اور نکسل متاثرہ علاقوں میں ترقی میں حائل رکاوٹوں کو تیزی سے ختم کرنے کیلئے نکسل متاثرہ علاقوں میں امن و قانون کے نفاذ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ نکسل متاثرہ علاقوں کی ترقی کیلئے مرکزی بجٹ مختص فنڈ میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 2004سے 2014 کے مقابلے میں نکسلی تشدد کے واقعات میں 53 فیصد کمی لائی ہے۔ حکومت نے 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔“
***** ***** *****
مٹی اور پانی کے تحفظ کے ریاستی وزیر سنجئے راٹھوڑ نے تمام شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی سے متعلق آگاہی اور اس کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے میں پہل کریں۔ وزیرِ موصوف کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں Land & Water Managment Institute (VALMI) کے 46 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
***** ***** *****
ریاست میں ودربھ کے تمام اضلاع اور مراٹھواڑہ کے ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی اور لاتور اضلاع میں آج بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی بیچ‘ ریاست میں موسم آئندہ 7 اکتوبر سے مستحکم ہونا شروع ہوجائے گا۔ محکمہئ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مانسون آئندہ چند دنوں میں پوری ریاست کو الوداع کہہ دے گا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد کا اضافہ۔
٭ اناج کی پیداوار میں اضافے کی خاطر مرکزی کابینہ نے خصوصی اسکیم کے ساتھ اناج کے MSP پر کیا فیصلہ۔
٭ نائب وزیرِاعلیٰ ایکناتھ شندے کی دیوالی کے دوران ST کرائے میں 10% اضافہ منسوخ کرنے کی ہدایت۔
٭ Zero Balance کی سہولیات والے بینک صارفین کو مفت انٹرنیٹ موبائل بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کا RBI کا فیصلہ۔
٭ ریاست میں آج وجئے دشمی کا جوش و خروش‘ ساتھ ہی ناگپور میں دھمّ چکر پرورتن دن کا اہتمام۔
اور۔۔۔٭ وِدربھ کے تمام اضلاع سمیت مراٹھواڑہ کے ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی اور لاتور اضلاع میں آج بارش کا یلو الرٹ۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 02 اکتوبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 02 October-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبر...