Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 08 October-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸/ اکتوبر ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے دورے پر؛ نئی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح سمیت مختلف پروگرامس کا انعقاد۔
٭ شدیدبارشوں سے متاثر کسانوں کیلئے ریاستی حکومت نے کیا 31ہزار 628 کروڑ روپؤں کی امداد کا اعلان۔
٭ تباہ شدہ فصلوں کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپئے فی ہیکٹر اور ربیع ہنگام کیلئے 10 ہزار روپئے فی ہیکٹر کی امداد۔
٭ مخالف جماعتوں نے امدادی پیکیج کو معمولی قرار دیکر تنقید کا بنایا نشانہ اور کسانوں کی قرض معافی کے مطالبے کو دہرایا۔
٭ بامبے ہائی کورٹ نے کنبی رجسٹریشن پر OBC صداقت نامے دئیے جانے کے فیصلے پر روک لگانے سے کیا انکار۔
اور۔۔۔٭ RBI نے دھاراشیو کے سمرتھ اربن کوآپریٹیو بینک پر چھ ماہ کی لگائی پابندی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ وہ آج نئی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈّے کا افتتاح کریں گے۔ ممبئی میٹرو کے تیسرے مرحلے اور ممبئی عظمیٰ میں عوامی ٹرانسپورٹ خدمات کیلئے ٹکٹیں فراہم کرنے والی ملک کی پہلی موبیلٹی ایپ ”ممبئی وَن“ کا افتتاح وزیرِ اعظم کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ ساتھ ہی سرکاری صنعتی تربیتی اداروں کے نئے اور روایتی قلیل مدتی کورسیز کے پہلے بیچ کا آغاز بھی وزیرِ اعظم کریں گے۔ یہ پہل ریاست کے 400 ٹیکنیکل کالجز اور 150 سرکاری ٹیکنیکل ثانوی اسکولوں میں نافذ کی جائے گی۔
***** ***** *****
مرکزی کابینہ نے کل مہاراشٹر سمیت چار ریاستوں میں ریلوے منصوبوں کو منظوری دی ہے۔ اطلاعات و نشریات اور ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کابینی اجلاس کے بعد یہ اطلاع دی۔ ان منصوبوں کے تحت ریاست میں 84 کلو میٹر طویل گوندیا- ڈونگر گڑھ اور 314 کلو میٹر طویل بھساول- وردھا ریلوے لائنیں شامل ہیں۔ بھساول- وردھا پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے وزیرِ موصوف نے کہا:
Byte: Railway Minister Ashwini Vaishnav
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رَمن نے فِن ٹیک کمپنیوں سے آمدنی میں اضافے، نئی قسم کی پیداوار، Risk Managment جیسے بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیرِ موصوفہ کل ممبئی میں چھٹے Global Fintech Fesr کا افتتاح کرتے ہوئے بول رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کے استعمال سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور بدعنوانی کو روکا جاسکتا ہے۔ تاہم‘ انھوں نے ٹکنالوجی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرنے کی وکالت کی اور کہا کہ اسے فائدہ منتقلی اسکیمات کی طرح عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے شدید بارشوں سے متاثر کسانوں کی امداد کیلئے 31 ہزار 628 کروڑ روپؤں کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ریاست میں 68 لاکھ 69 ہزار 753 ہیکٹر رقبے پر فصلوں کا نقصان ہواہے۔ 29 اضلاع کے 253 تعلقہ جات کے دو ہزار 59 محصول حلقوں کے کسانوں میں یہ امداد تقسیم کی جائیگی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کنوئیں کے بغیر کھیتی کرنے والے‘ موسمی باغبانی کرنے والے کسانوں کو دی جانے والی امداد سے متعلق وزیرِاعلیٰ نے معلومات دی۔ انھوں نے کہا:
Byte: Chief Minister Devendra Fadnavis
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ تباہ شدہ فصلوں کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپئے فی ہیکٹر اور ربیع ہنگام کیلئے ہر کسان کو 10ہزار روپئے فی ہیکٹر کی مدد فراہم کی جائیگی۔ پھڑنویس نے کہا کہ حکومت دیوالی سے قبل زیادہ سے زیادہ کسانوں کو یہ امداد پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس موقع پر نائب وزرائے اعلیٰ اجیت پوار اور ایکناتھ شندے سمیت کابینہ کے کئی ارکان موجود تھے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ حکومت اس بات کا خیال رکھ رہے کہ کوئی بھی اس امداد سے محروم نہ رہے۔ جبکہ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین دلایا کہ حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے دھاراشیو ضلع صدر دتا کلکرنی نے ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو دئیے جانے والے راحتی پیکیج کو تسلی بخش اور بروقت بتایا۔ وہیں چھترپتی سمبھاجی نگر سے تعلقے رکھنے والے نوجوان کسان یگنیش کاتبنے‘ نے اس پیکیج پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے اس امداد کو معمولی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرہ کسانوں کو فی ہیکٹر 50 ہزار روپئے امداد دے اور ساتھ ہی قرضے بھی معاف کرے۔
اسی طرح شیوسینا اُدّھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے رہنماء اور سابق حزبِ اختلاف کے قائد امباداس دانوے نے سپکاڑ کے دونوں مطالبات کے ساتھ فصل بیمے کے اُصولوں میں نرمی کی مانگ کی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو ان مطالبات کی یکسوئی کی خاطر احتجاج کرے گی۔
***** ***** *****
ریاستی کابینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں دیگر کئی فیصلے کیے گئے۔ ان میں Gems & Jewellary پالیسی‘ شہروں کے گندے پانی کے ٹریٹمنٹ کی پالیسی اور ٹکڑے بندی پر پابندی کے قانون میں ترمیم کو منظوری دینا شامل ہے۔ کابینہ نے VJNT زمرے کے بچوں‘ گنا مزدوروں کے رہائشی آشرم اسکولوں اور ودّیا مندر آشرم اسکولوں میں غیر تدریسی ملازمین کیلئے پروموشن اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا فائدہ 980 آشرم اسکولوں کے غیر تدریسی عملے کو ہوگا۔
***** ***** *****
بامبے ہائی کورٹ نے کُنبی‘ مراٹھا- کُنبی اور کُنبی- مراٹھا ریکارڈ رکھنے والوں کو OBC صداقت نامے جاری کرنے کے حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ عدالت ِ عالیہ کے چیف جسٹس‘ جسٹس چندر شیکھر، اور جسٹس گوتم انکھڑ کی بینچ نے دائر درخواستوں پر ریاست کے سماجی انصاف محکمے کو جواب دینے کا حکم دیا ہے۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا نے ریاست کے چند امدادِ باہمی بینکوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان میں ستارا کی جیجا ماتا مہیلا سہکاری بینک کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس بینک کے کھاتے داروں کو پانچ لاکھ روپؤں تک کی رقم واپس کی جائیگی۔ شولاپور کے سمرتھ سہکاری بینک اور دھاراشیو میں سمرتھ اربن کوآپریٹیو بینک پر بھی چھ مہینوں کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ شرپور مرچنٹ کوآپریٹیو بینک پر عائد پابندیوں میں 8 جنوری 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی تعلیمی بورڈ نے فروری- مارچ میں منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحان کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 27 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ یہ معلومات بورڈ نے دی۔
***** ***** *****
ریاست میں بجلی کے ملازمین‘ انجینئروں اور عہدیداروں نے ریاست کی تینوں پاور کمپنیوں میں جاری پرائیویٹائزیشن کے عمل کے خلاف یک روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔
دریں اثناء‘ دھنگربرادری نے گذشتہ روز اپنے مطالبات کیلئے بیڑ ضلع کے گیورائی تحصیل دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ وہیں پربھنی میں بنجارہ برادری نے ضلع کلکٹر دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالباتی محضر پیش کیا۔ اسی طرح چیف جسٹس بھوشن گوائی پر حملے کے خلاف کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں مظاہرہ کیا گیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے دورے پر؛ نئی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح سمیت مختلف پروگرامس کا انعقاد۔
٭ شدیدبارشوں سے متاثر کسانوں کیلئے ریاستی حکومت نے کیا 31ہزار 628 کروڑ روپؤں کی امداد کا اعلان۔
٭ تباہ شدہ فصلوں کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپئے فی ہیکٹر اور ربیع ہنگام کیلئے 10 ہزار روپئے فی ہیکٹر کی امداد۔
٭ مخالف جماعتوں نے امدادی پیکیج کو معمولی قرار دیکر تنقید کا بنایا نشانہ اور کسانوں کی قرض معافی کے مطالبے کو دہرایا۔
٭ بامبے ہائی کورٹ نے کنبی رجسٹریشن پر OBC صداقت نامے دئیے جانے کے فیصلے پر روک لگانے سے کیا انکار۔
اور۔۔۔٭ RBI نے دھاراشیو کے سمرتھ اربن کوآپریٹیو بینک پر چھ ماہ کی لگائی پابندی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment