Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 09 October-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۹/ اکتوبر ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ قومی ترقی کو رفتار دینے میں مہاراشٹر سب سے آگے ہے۔ نئی ممبئی بین الاقوامی طیران گاہ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کا اعتراف۔
٭ ’ایز آف ڈواِنگ بزنس‘میں سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنے کو حکومت کی ترجیح۔ برطانوی وفد کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ سیلاب زدہ علاقوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
٭ چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کے لیے ”ہاتھ مدد کا“ مہم۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کو رفتار دینے میں مہا راشٹر سب سے آگے ہے۔ نئی ممبئی بین الاقوامی طیران گاہ کا افتتاح کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر وہ خطاب کررہے تھے۔ اس کے علاوہ ممبئی میٹرو کے تیسرے مرحلے اور ممبئی عظمیٰ ریجن کی تمام عوامی حمل ونقل خدمات کے لیے ٹکٹ فراہم کرنے والے ملک کے پہلے موبیلیٹی ایپ ”ممبئی ون“ کا فتتاح بھی انہوں نے کیا۔
سرکاری صنعتی تربیتی اداروں کے جدید اور قلیل مدتی نصاب کی پہلی بیچ کا آغاز بھی وزیر اعظم کے ہاتھوں ہوا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے گزشتہ 11/برسوں میں ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں اضافہ ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا۔۔۔
Byte: PM Modi on Viksit Bharat
اس موقع پر شہر ی ہوابازی کے مرکزی وزیر کے۔ رام موہن نائیڈو، مملکتی وزیر مرلی دھر موہوڑ، گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ نوی ممبئی کے اس ہوائی اڈے پر دو ٹرمنل ہیں جو زیر زمین سرنگوں سے جڑے ہیں۔ طیران گاہ پر دو الگ الگ رن وے ہیں اور ہر رن وے پر ایک الگ ٹیکسی وے بنایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئی ممبئی طیرانگاہ کے باعث کسانوں، ماہی گیروں اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے عالمی منڈی میں مصنوعات بھیجنا آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا۔۔۔
Byte: PM Modi on Airport
انہوں نے بتایا کہ اشیاء و خدمات ٹیکس یعنی GSTکے ٹیکس ڈھانچے میں اصلاحات کے سبب اس سال نوراتری کے دوران ریکارڈ کاروبار ہوا۔ اور حکومت آئندہ بھی اس طرح کے فیصلے کرتی رہے گی۔ انہوں نے شہر یوں سے مقامی پالیسی اپنانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پال گھر ضلع کی واڈھون بندر گاہ وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا تحفہ ہے۔ اور اسی مقام پر ملک کا پہلا آف شور ہوائی اڈہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ اور اسی مقام پر چوتھی ممبئی بھی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہا راشٹر کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ان کی رہنمائی میں ریاست تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یاد دہا نی کروائی کہ اس طیرانگاہ کا سنگ بیناد بھی وزیر اعظم نے ہی رکھا تھا۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مرکزی حکومت سے تعاون کی اپیل بھی کی۔
***** ***** *****
اسی دوران برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے ساتھ آج وزیر اعظم نریندر مودی ممبئی کے راج بھون میں باہمی امور پر گفت و شنید کریں گے۔ بعد ازاں یہ دونوں رہنما ممبئی کے گلوبل فنیٹک فیسٹ میں شرکت کرکے صنعت کاروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
***** ***** *****
اسٹیٹ بینک کے چیئر مین سی ایس شیٹی نے کہا ہے کہ بینکوں کے KYCعمل کو آسان بنانے کے لیے کو ششیں کی جارہی ہیں۔ وہ کل فنیٹک فیسٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یو پی آئی صارفین اب Debit Cardکے بغیر ATMمیں نقد رقم جمع کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قرضوں کی اقساط کی ادائیگی اور تھرڈ پارٹی لین دین کرنا بھی اب اسی ذریعے سے ممکن ہو سکے گا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ Ease of Doing Businessپالیسی کے ذریعے سرمایہ کاروں کے مسائل فوری طور پر حل کرنا حکومت کی پالیسی ہے۔ کل ممبئی میں برطانوی وفد کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے یہ عندیہ دیا۔ ریاست میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول۔ بنیادی ڈھانچے، اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی انہوں نے اس غیر ملکی وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چھتر پتی سمبھاجی نگر الیکٹرک گاڑیوں کی صنعتوں کا مرکز بن رہا ہے۔ جبکہ ناگپور سولار ماڈیول تیار کرنے کا مرکز اور پونا ہمہ گیر صنعتوں کا مرکز ہے۔ اس لیے انہوں نے سرمایہ کاروں کو مہا راشٹر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ برطانوی وفد کے ارکان نے بھی مہاراشٹر میں بڑھتی صنعتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے AIاور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ طلباء کی امتحانی فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلیٰ اور تکنکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل نے کل اس خصوص میں منعقدہ ایک اجلاس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث جن طلباء کے دستاویزات اور تعلیمی اشیاء تلف ہو گئی ہیں، ایسے کسی بھی طالب علم کو تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرہ طلباء کی مدد کے لیے سماجی ذمہ داری سمجھ کر آگے آئیں۔
***** ***** *****
شیو سینا ایکناتھ شندے گروپ کو پارٹی کا نام اور انتخابی نشان تیر کمان دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ادھو ٹھاکرے کی درخواست عدالت عظمیٰ آئندہ 12نومبر کو سماعت کرے گی۔ کل ہو ئی شنوائی میں ادھو ٹھاکرے کی جانب سے معروف قانون داں کپل سبل نے دلائل دیئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بلدی اداروں کے انتخابات جنوری 2026میں متوقع ہیں۔ اس لیے اس کیس کی سماعت جلد از جلد مکمل کی جائے۔
***** ***** *****
لاتور ضلع کے اوسا حلقے کے متاثرہ کسانوں کو حکومت کے مساوی معاوضہ دینے کا اعلان رکن اسمبلی ابھیمنیوپوار نے کیا ہے۔ پوار کے کریٹیو فاؤنڈیشن اور پونا کے ابھئے بھوتڑا فاؤنڈیشن کی معرفت یہ امداد دی جائے گی۔ صنعت کار بی بی ٹھومبرے کے ہاتھوں بہت جلد دیوالی فوڈ پیکیٹ اور خوشحالی چیک متاثرین میں تقسیم کیے جانے کا بھی انہوں نے اعلان کیا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع انتطامیہ نے خودکشی کرنے والے اور شدید بارش سے متاثرہ کسانوں کے خاندانوں کی امداد کے لیے ”ہاتھ مدد کا“ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے 11/سے 15/اکتوبر تک یہ مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ اس ضمن میں 11/اکتوبر کو اہل خاندانوں سے درخواستیں وصول کی جائے گی۔ اور انتظامیہ کو مدد سے تمام ضروری کاغذات مکمل کئے جائیں گے۔ 13/اکتوبر کو ان کا جائزہ لیاجائے گا۔اور 14اور 15/اکتوبر کو ہر تحصیل دفتر میں ایک سادہ تقریب میں اہل خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے جائیں گے۔ جو خاندان معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں رضاکار انجمنوں اور اداروں کے ذریعے امدا د دی جائے گی۔
***** ***** *****
شدید بارش سے ہونے والے نقصان کا مناسب معاوضہ دیئے جانے کے مطالبے پر چھتر پتی سمبھاجی نگر میں شیو سینا اور ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کی جانب سے کل ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ فی ایکڑ 50ہزار روپیئے معاوضہ، مکمل قرض معافی اور فصل بیمہ کے میعار کو نرم کرنے جیسے مطالبات پر مشتمل ایک محضر ضلع کلکٹر کو پیش کیا گیا۔ ہنگولی ضلع کے کلمنوری تحصیل دفتر کے روبرو بھی پارٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ اورتحصیل دار جیون کامبڑے کو مطالباتی محضر دیا گیا۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر برائے صحت عامہ اوور خاندانی بہبود پرکاش آبیٹکر نے کہا ہے کہ تمام ایمبولنس کے مشترکہ نیٹ ورک، آپریشن اور نگرانی کے لیے تجویز زیر غور ہے کل منترالیہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں انہوں نے یہ بات کہی۔
دریں اثناء چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع کے پیٹھن میں ذیلی ضلع اسپتال کی تعمیر کن کے معاملے میں وزیر موصوف کی جانب سے مثبت رد عمل دیئے جانے کی اطلاع رکن اسمبلی ولاس بھومرے نے دی پیٹھن کی بڑھتی آبادی اور علاج معالجے کے مسائل کے پیش نظر اس اسپتال کی ضروت پر انہوں نے زور دیا۔
***** ***** *****
خواتین کے ایک روزہ عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم چار نشانات کے ساتھ دوسے اور جنوبی افریقہ دو نشانات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ قومی ترقی کو رفتار دینے میں مہاراشٹر سب سے آگے ہے۔ نئی ممبئی بین الاقوامی طیران گاہ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کا اعتراف۔
٭ ’ایز آف ڈواِنگ بزنس‘میں سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنے کو حکومت کی ترجیح۔ برطانوی وفد کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ سیلاب زدہ علاقوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
٭ چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کے لیے ”ہاتھ مدد کا“ مہم۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment