Wednesday, 31 December 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 31 دسمبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 31 December-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳/دسمبر ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے داخل کردہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ آج؛ درخواست واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جنوری تک۔
٭ ریاست سمیت مراٹھواڑہ کے اکثر مقامات پر مہایوتی اور مہاوِکاس آگھاڑی کی اتحادی پارٹیاں آزادانہ الیکشن لڑنے پر مصر۔
٭ 2025 ملک میں اصلاحات کے سال کے طور پر جانا جائے گا: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان۔
٭ نئے سال کے استقبال کیلئے ہر طرف جوش و خروش‘ ہوٹل و ریسٹورنٹ کو صبح پانچ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت۔
اور۔۔۔٭ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں بھارتی خواتین ٹیم کی یکطرفہ جیت۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاست میں بلدیاتی انتخابات کیلئے داخل کردہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ آج ہوگی۔ کئی مقامات پر آج اتحاد کا فیصلہ ہوا۔ کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے آخری دِن امیدواروں کا اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے درخواست داخل کرنے کیلئے جگہ جگہ بھیڑ دیکھی گئی۔ آج جانچ پڑتال کے بعد کاغذاتِ نامزدگی 2 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے۔ انتخابی نشان 3 جنوری کو تقسیم کیے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کو ہوگی۔
***** ***** *****
دریں اثناء‘ چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت کُل 14 میونسپل کارپوریشنوں میں بی جے پی اور شیوسینا کا اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔ دونوں پارٹیاں‘ پونے‘ پمپری چنچوڑ‘ ناسک‘ ناندیڑ‘ امراوتی‘ مالیگاؤں‘ اکولہ، میرا بھائیندر‘ نوی ممبئی‘ دھولیہ، اُلہاس نگر‘ سانگلی اور جالنہ کے میونسپل کارپوریشنوں میں الگ الگ الیکشن لڑیں گے۔ اس لیے ان شہروں میں سہ رنگی یا کثیر رنگی لڑائی کا امکان ہے۔
شیوسینا- بی جے پی اتحاد باضابطہ طور پر ممبئی‘ کولہاپور‘ اِچل کرنجی‘ تھانے‘ کلیان ڈومبیولی اور پنویل میں بن چکا ہے۔
***** ***** *****
شیوسینا قائد و سرپرست وزیر سنجئے شرساٹ نے کل ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی اور شیوسینا چھترپتی سمبھاجی نگر میں الگ الگ الیکشن لڑیں گے۔ اتحاد کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان نو ملاقاتیں ہوئیں، لیکن شرساٹ نے الزام عائد کیا کہ یہ اتحاد بی جے پی کے مقامی لیڈروں کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔
دریں اثناء‘ بی جے پی اتحاد کیلئے تیار تھی‘ بی جے پی لیڈر اتل ساوے نے کہا کہ ہم نے آخر تک شیوسینا کے فیصلے کا انتظار کیا۔
دریں اثناء چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن میں تقریباً 1870 پرچہ نامزدگی داخل کیے گئے۔
***** ***** *****
جالنہ میں بھی سیٹوں کی تقسیم پر اتفاقِ رائے نہ ہونے کی وجہ سے بالآخر بی جے پی- شیوسینا اتحاد ٹوٹ گیا۔ بی جے پی لیڈر و سابق رکنِ اسمبلی کیلاش گورنٹیال نے کل اس کی اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی 35 اور شیوسینا 30 کے فارمولے کی بنیاد پر سیٹوں کی تقسیم پر اتفاقِ رائے نہ ہونے کی وجہ سے اتحاد ٹوٹ گیا۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کارپوریشن میں بھی بی جے پی اور راشٹروادی کانگریس کا اتحاد نہ ہوسکا۔ تمام 70 نشستوں پر بی جے پی نے پرچے داخل کیے۔
ناندیڑ میں پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن کانگریس اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے اتحاد کا اعلان کانگریس کے انتخابی مبصر سابق وزیر مانک راؤ ٹھاکرے نے کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے 20 وارڈس کی 81 نشستوں کیلئے 901 امیدواروں نے ایک ہزار 203 درخواستیں داخل کیں۔
***** ***** *****
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کیلئے مہایوتی کی سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس میں بی جے پی کے امیدوار 137 پر اور شیوسینا کے امیدوار 90 سیٹوں پر مقابلہ کررہے ہیں۔
ریپبلکن پارٹی کو نشستوں سے ہٹائے جانے پر پارٹی صدر رام داس آٹھولے نے غداری کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 39 سیٹوں پر دوستانہ مقابلے کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا، جس کے بعد بی جے پی لیڈر پروین دریکر نے آٹھولے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہونے والی بحث کے دوران ریپبلکن پارٹی کی طرف سے اپنے طور پر الیکشن لڑنے والے 38 امیدواروں میں سے میرٹ کی 15 نشستوں پر حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دریکر نے بتایا کہ ریپبلکن پارٹی کو منتخب سیٹیں دینے کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس و نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ میٹنگ کی جائیگی۔
دوسری جانب کانگریس کے ساتھ اتحاد میں مقابلہ کرنے والی ونچت بہوجن آگھاڑی کے پاس 20 سیٹوں پر امیدواروں کی کمی ہے۔ ان کے اتحاد میں 62 نشستیں تھیں۔ کانگریس قائد نے کہا کہ امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے انھوں نے 20 فارم واپس بھیج دئیے۔
دریں اثناء‘ راشٹروادی کانگریس نے کل اپنے 30 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سال 2025 ملک میں اصلاحات کے سال کے طور پر جانا جائے گا۔ سال کے آخر میں لکھے گئے ایک خصوصی مضمون میں انھوں نے بھارت کی تیز رفتار ترقی کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت آج دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور دنیا بھارت کی طرف اُمید اور یقین کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگلی نسل کی اصلاحات نے زور پکڑا ہے اور نوجوان نسل اور اہلِ وطن کا ناقابلِ یقین عزم اس ترقی کی اصل طاقت ہے۔
اس مضمون میں انھوں نے 2025 میں نافذ جی ایس ٹی سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ لیبر قوانین اور تجارتی معاہدوں سے صنعت‘ توانائی اور مالیاتی شعبوں کو بہت فائدہ پہنچے گا اور اس سے ترقی یافتہ بھارت کے تصور کو تقویت ملے گی۔ وزیرِ اعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت پر اپنا اعتماد برقرار رکھیں اور ملک اور بھارتی عوام میں سرمایہ کاری کریں۔
***** ***** *****
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے آج ہر طرف جوش و خروش کا ماحول ہے اورمختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ریاست میں ہوٹل‘ ریستوراں اور آرکیسٹرا بار کو کل صبح پانچ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان اداروں کی جانب سے ہر سال موصول ہونے والی ڈیمانڈ کو منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
کرسمس کی تعطیلات، نئے سال کی آمد اور شاکمبھری نوراتر تہوار کے پیشِ نظرترمبکیشور مندر کو صبح چار بجے سے عقیدت مندوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، وَنی میں سپت شرنگی دیوی کا مندر 24 گھنٹے عقیدت مندوں کیلئے کھلا رہے گا۔
شرڈی کا سائی بابا مندربھی آج رات بھر درشن کیلئے کھلا رکھنے کی اطلاع سنستھان انتظامیہ کے سی ای او گورکش گاڈیلکر نے دی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں بھی آج پولس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ شہر میں 67 مقامات پر چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، اور 800 پولس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی پولس کمشنر رتناکر نولے نے بتایا کہ تمام اہم چوراہوں پر گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی جانچ کی جائے گی۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کے کام مہاراشٹرا ریاستی امتحانی کونسل کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کام تعلیمی کمشنر کی صدارت میں تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ امتحانی کونسل کے چیئرمین اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ امتحانی کونسل کے کمشنر ممبر سیکریٹری ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس کمیٹی میں تین دیگر ارکان بھی ہوں گے۔ یہ امتحانی کونسل پوتر پورٹل کے ذریعے کام کرے گی۔
***** ***** *****
تلجاپور میں، تلجا بھوانی دیوی کے شا کمبھری نوراتر تہوار کے دوران آج پاپناس کے اندرائی دیوی مندر سے پانی یاترا کا جلوس نکالا جا رہا ہے۔ دریں اثناء‘ کل دیوی کی مرلی النکار مہاپوجا باندھی گئی۔
***** ***** *****
بہبودیِ معذورین محکمے کے سکریٹری تکارام منڈھے نے بتایا کہ ریاست میں معذوروں کیلئے اسکولوں اور اداروں میں اضافی اساتذہ کے انضمام کیلئے ایک جامع اور وقتی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ منڈھے نے یہ بھی کہا کہ ایسے ملازمین کو ایک ہی تنخواہ کے پیمانے پر مساوی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا اور اس میں معذور ملازمین کو ترجیح دی جائے گی۔
***** ***** *****
خواتین کرکٹ میں بھارت نے سری لنکا کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ناقابلِ تسخیر فتح حاصل کر لی۔ کل ترواننت پورم میں کھیلے گئے آخری میچ میں بھارتی خواتین نے 15 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بھارت نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 175 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 160 رنز ہی بنا سکی۔
***** ***** *****
جنوب وسطی ریلوے کل یکم جنوری سے ریلوے گاڑیوں کا نیا نظام الاوقات نافذ کر رہا ہے۔ اس کے مطابق کچھ ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دِکشا بھومی ایکسپریس، نظام آباد – پونے، پنڈھرپور – نظام آباد، جن شتابدی، ناندیڑ-فیروز پور، حصار، سائی نگر شرڈی، تپوون، تروپتی، نگرسول، وندے بھارت، ناگاولی ایکسپریس وغیرہ ٹرینوں کے اوقات کی جانچ کرلیں۔
***** ***** *****
یکم جنوری سے 31 جنوری تک ریاست بھر میں قومی روڈ سیفٹی مہینہ منایا جائے گا۔اس موقعے پر ریاست بھر میں مختلف بیداری سرگرمیاں چلائی جائیں گی۔ یہ مہینہ سڑک حادثات میں ہونے والے جانی نقصانات کو کم کرنے اور شہریوں میں راستہ تحفظ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے منایا جاتا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے داخل کردہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ آج؛ درخواست واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جنوری تک۔
٭ ریاست سمیت مراٹھواڑہ کے اکثر مقامات پر مہایوتی اور مہاوِکاس آگھاڑی کی اتحادی پارٹیاں آزادانہ الیکشن لڑنے پر مصر۔
٭ 2025 ملک میں اصلاحات کے سال کے طور پر جانا جائے گا: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان۔
٭ نئے سال کے استقبال کیلئے ہر طرف جوش و خروش‘ ہوٹل و ریسٹورنٹ کو صبح پانچ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت۔
اور۔۔۔٭ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں بھارتی خواتین ٹیم کی یکطرفہ جیت۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 31 دسمبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 31 December-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خب...