Monday, 3 March 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 03 مارچ 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 03 March-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳/ مارچ ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ریاستی کابینہ کا بجٹ اجلاس آج سے؛ ریاست کی قانونی صورتحال پر اپوزیشن کی تنقید۔
٭ ہائی وے حادثات میں کمی واقع ہونے پر وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے اطمینان کا اظہار۔
٭ تمام اہل رائے دہندگان کیلئے ایک EPIC نمبر کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن سرگرم۔
اور۔۔۔٭ آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں کل بھارت- آسٹریلیاء مقابلہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی کابینہ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن کے خطاب سے اجلاس کا آغاز ہوگا۔ ریاست کے آئندہ مالی سال کا بجٹ دس مارچ کو اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں پیش کیاجائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ حکومت اجلاس میں تمام بلوں پر بحث کیلئے تیار ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو بولنے کا موقع دیا جائے گا۔ وہ کل اجلاس کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جب نئی حکومت بنی تو پہلا اجلاس ہمارے لیے مثبت بات چیت کا موقع تھا۔ ہم نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ ہم نے انھیں چائے پر مدعو کیا لیکن انھوں نے بات چیت کا بائیکاٹ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں اعلیٰ رہنماء موجود نہیں تھے۔ اس سے ان کے اندر دراڑ دیکھی جاسکتی ہے۔ ذرائع میں شائع کئی خبروں کی بنیاد پر اپوزیشن نے حکومت پر الزامات عائد کیے ہیں‘ لیکن اس ضمن میں حکومت کے دئیے گئے جواب کو اپوزیشن پڑھیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے میڈیا کو مشورہ دیا کہ صحیح سے چیک کرنے کے بعدہی خبریں شائع کریں۔
دریں اثناء اس اجلاس میں آٹھ مارچ کو اہلیہ دیوی ہولکر کی تین سو ویں یومِ پیدائش یومِ خواتین اور بھارتی آئین کے امرت تہوار پر ایک بحث کا انعقاد کیے جانے کی اطلاع وزیرِ اعلیٰ نے دی۔ انھوں نے کہا کہ 8 مارچ کو اہلیہ دیوی ہولکر کے تین سو ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک مباحثے کا انعقاد کیا ہے کیونکہ یہ خواتین کا دن ہے اس لیے یہ بحث پورے معاملے کے مطابق ہے اور چونکہ یہ بھارتی آئین کے امرت تہوار کا سال ہے اس لیے دو دن کی بحث کرنی چاہیے۔ آئین کو پڑھ کر نہیں بلکہ اس کے مثبت تصور کو سمجھنا چاہیے۔ اُمید ہے کہ ہماری اپوزیشن پارٹی بھی اس پر اچھی اور مثبت بحث کرے گی۔
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار اور ایکناتھ شندے اس موقع پر موجود تھے۔ شندے نے کہا کہ مہایوتی حکومت نے پچھلی معیاد میں تیز کام کیا ہے۔ ترقی کی یہ رفتار اس معیاد میں بڑھے گی اور اس کے ثمرات اس بجٹ میں دکھیں گے۔ اجیت پوار نے کہا ہے کہ اجلاس میں پوچھے جانے سوال کا جواب دینے کی ہماری تیاری ہے۔ اکثریت کی بنیاد پر ہی کام ہم نہیں کریں گے۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے نے کہا ہے کہ صرف چائے پر جانا ہی بحث کرنا نہیں ہے۔ کل حکومت کی چائے پارٹی کے بائیکاٹ کے موقع پر وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ صرف چائے پارٹی میں ص جانا بات چیت کا حصہ نہیں ہے۔ دراصل پارلیمانی جمہوریت کی پیروی حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن پارٹیاں بھی کررہی ہیں اور ہمیں اس ریاست کا مفاد حاصل کرنے کی وہی توقع ہے جو حکمراں جماعت کی ہے۔ حکمراں جماعت مسلسل اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔ پھر ترقی کے سوالات ہوں گے‘ دیگر سوالات ہوں گے‘ اپوزیشن کی جانب سے تجاویز ہوں بھی اور اس کو کہیں بھی قبول نہیں کیا تھا۔ اس لیے آج ہم نے اس چائے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
دانوے نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ زراعت مانک راؤ کوکاٹے کو ان کی سزی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور مملکتی وزیرِ داخلہ یوگیش کدم کے پونے جنسی ہراسانی کیس میں بیان غیر حساس ہے اور انھیں کابینہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
دریں اثناء‘ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں خواتین کے خلاف تشدد کے پیشِ نظر‘ وزیرِ داخلہ پھڑنویس امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ وہ فوری طور پر وزیرِ داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کمیشن اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہا ہے کہ تمام اہلِ رائے دہندوں کو ایک منفرد EPIC نمبر ملے۔ کمیشن نے یہ اطلاع ان رپورٹوں کے تناظر میں دی ہے کہ دو مختلف ریاستوں میں دو ووٹروں کو ایک ہی EPIC نمبر دیا گیا تھا۔ تاہم‘ دو ووٹروں کا EPICنمبر ایک جیسا ہونے کے باوجود یہ ووٹرز مختلف ریاستوں‘ مختلف اسمبلی حلقوں اور مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ ہیں۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق اس طرح کے نمبر پہلے دئیے گئے تھے کیونکہ ووٹر رجسٹریشن کا عمل مرکزی تھا، لیکن یہ EPIC نمبر کمیشن نے ہی دو افراد کو دئیے جانے سے جعلی ووٹر ہونے کا خدشہ نہیں رہتا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ہائی وے پر حادثات کی تعداد میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہ کل ممبئی کے ورلی میں ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر کی مجوزہ پری واہن بھون عمارت کے سنگ ِ بنیاد کے بعد مخاطب تھے۔
پھڑنویس نے کہا کہ ہائی وے پر خود کار ٹریفک کنٹرول نظام کام کررہا ہے اور حادثات میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔ حادثات میں کمی کیلئے کیے گئے اقدامات بھی بہت اچھے ہیں۔ خصوصاً ممبئی- پونے ایکسپریس وے پر حادثات بہت کم ہوئے ہیں۔ جو واقعی بہت اطمینان کی بات ہے کیونکہ اب لوگوں کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اگر ہم کوئی اُصول توڑتے ہیں تو کیمرہ اسے قید کرلیتا ہے اور اس کے بعد جو بھی جرمانہ ہے ہم اُسے گھر پر بھیج رہے ہیں۔ جرمانے کی وجہ سے ایک دوبار جرمانے ادا کرنے سے لوگو ں کو احساس ہوتا ہے کہ اب سڑک پر خود کار نظام موجود ہے اور ہمیں کوئی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
اس پروگرام میں نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے‘ وزیرِ ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک اور کئی معززین نے شرکت کی۔ دھرم ویر آننددیگھے صاحب مہاراشٹر آٹو رکشہ و میٹر ٹیکسی ویلفیئر بورڈ جو وزیرِ اعلیٰ نے آٹو رکشہ اور میٹر ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے قائم کیا تھا نے نیورتی سنمان اسکیم کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے آٹو رکشہ اور میٹر ٹیکسی لائسنس ہولڈروں کو نمائندہ انداز میں اعزازی فنڈ تقسیم کیے ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے قلعہئ دھارور تعلقے میں ایک کسان نے تین گنٹے زمین پر افیون کی کاشت کرنے کا معاملہ اُجاگر ہوا ہے۔ پولس کے ایک دستے نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کسان پر مقدمہ درج کرنے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔
***** ***** *****
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے گزشتہ روزنیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ شریس اَیّر نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ورون چکرورتی نے پانچ، کلدیپ یادو نے دو جبکہ ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور رویندر جڈیجا نے فی کس ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ورون چکرورتی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
دریں اثناء‘ گروپ اے میں شامل یہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ کل بھارت اور آسٹریلیا کے مابین پہلاسیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا اور جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بدھ کوکھیلا جائے گا‘ جبکہ فائنل میچ آئندہ اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
ودربھ کرکٹ ٹیم نے تیسری بار رنجی ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔ کل ناگپور میں ودربھ اور کیرالہ کے درمیان فائنل میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ تاہم، ودربھ نے پہلی اننگز میں کیرالہ پر 37 رنز کی برتری کی بنیاد پر یہ خطاب اپنے نام کرلیا۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت کی وزارت برائے امور نوجوانان کی جانب سے کھیلو انڈیا اسکیم کی ”فٹ انڈیا“ پہل کے تحت لاتور ضلع کھیل آفیسر دفتر کی جانب سے منعقدہ ”سنڈے آن سائیکل“تخیل کو عوام کی بہتر پذیرائی ملی ہے۔ معاون کامگار کمشنر منگیش جھولے نے ہاتھوں ضلع اسپورٹس کمپلیکس میں سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے میں پانی کی ممکنہ قلت کے پیش نظر، تلجا پور تعلقے میں چار چھوٹے آبپاشی پروجیکٹس کا پانی پینے کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر کیرتی کرن پجار نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ چار آبی منصوبوں -یمائی، منگرول، آرَڑِی اور کیمواڑی میں پانی کی سطح تہہ تک پہنچ جانے کے پیِش نظر ضلع کلکٹر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر بھوشن ڈاکٹر نانا صاحب دھرم اَدھیکاری پرتشٹھان کی جانب سے کل ایک صفائی مہم چلائی گئی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں سینکڑوں شہریوں نے اس مہم میں حصہ لیا اور 40 کلومیٹر راستے پر سے تقریباً 264 ٹن کچرا جمع کیا۔ یہ مہا صفائی مہم شہر کے والوج، بجاج نگر، سمیت ویجاپور، پیٹھن کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی چلائی گئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ریاستی کابینہ کا بجٹ اجلاس آج سے؛ ریاست کی قانونی صورتحال پر اپوزیشن کی تنقید۔
٭ ہائی وے حادثات میں کمی واقع ہونے پر وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے اطمینان کا اظہار۔
٭ تمام اہل رائے دہندگان کیلئے ایک EPIC نمبر کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن سرگرم۔
اور۔۔۔٭ آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں کل بھارت- آسٹریلیاء مقابلہ۔
***** ***** *****

No comments:

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 06 جولائی 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 06 July 2026 Time: 09:00-09:10 AM آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...