Monday, 18 February 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 February 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۸ ؍فروری  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 ریاست میں کسا نوں کی خود کشیوں سے متا ثرہ 14؍ اضلاع میں پر یر نا پرو جیکٹ کے ذریعے گذشتہ3؍ برسوں میں کم و بیش
90؍ ہزار سے زائد کسا نوں کے نفسیاتی معالجے کے ذریعے اُنھیں ما یو سی سے باہر نکا لنے کی کوششیں کی گئی ہے۔ ریاست کے صحت عامّہ کے وزیر  ایکناتھ شِندے نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِن میں 8؍ہزار افراد کا انفرادی طور پر نفسیا تی علاج کیا گیا۔ اور6؍ ہزار افراد کی اجتما عی کو نسلِنگ کی گئی۔ مراٹھواڑہ کے تمام8؍ اور  وِدربھ کے اکو لہ ،امرا وتی، بلڈھا نہ ،واشم، ایوت محل اور ور دھا  اضلاع میں2015؁ سے  پر یر نا پرو جیکٹ پر عمل در آمد جا ری ہے۔اِس پرو جیکٹ کے تحت نفسیا تی تنائو اور ما یو سی کے جذ بات دور کر نے کی کوشش کے ساتھ ساتھ دیگر عارضوں کی جانچ بھی کی جا تی ہے اور گذشتہ دسمبر کے اواخر تک 26؍ لاکھ75؍ہزار224؍ افراد کی جانچ کی جا چکی ہے۔
***** ***** *****
 پیاز کی کاشت کر نے والے کسا نوں کی امداد کے لیے در خواست دہی کی معیاد میں 22؍ فروری تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ریاست میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں کی عبوری امداد کی غرض سے ریاستی حکو مت نے فی کسان200؍ کوئنٹل کی حد بندی کے ساتھ
 فی کوئنٹل 200؍روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اِس اسکیم میں شو لا  پور بازار کمیٹی سرِ فہرست ہے۔ مراٹھواڑہ سمیت احمد نگر، پو نا، ستا را  اور سانگلی اضلاع سے پیاز ، شولا پور بازار کمیٹی پہنچی ہے۔ 9؍ اضلاع کے54؍تعلقوں کے تقریباً 16؍ ہزار کسا نوں کو اب تک 8؍ کروڑ روپئے کی امداد دی جا چکی ہے ۔ جن کسا نوں نے اِس امداد کے لیے اب تک در خواست نہیں دی اُنھیں فوری در خواست دینے کی تلقین بازار کمیٹی نے کی ہے۔
***** ***** *****
 بہتر موسم اور فصلوں کی بیماریوں کی عدم مو جو دگی کے باعث اِس برس آم کی پیدا وار میں10؍ تا20؍ فیصد اضا فہ متوقع ہے۔ محکمۂ زراعت کے ذرائع کے مطا بق رائے گڑھ ضلع میں42؍ ہزار ہیکٹر رقبے پر آم کے در خت لگا ئے گئے ہیں۔ اِس میں سے
14؍ ہزار500؍ ہیکٹر رقبہ پیدا واری نکتہ نظر سے موثر ہے۔ رائے گڑھ ضلع میں آم کی پید ا وار کا اوسط21؍ ہزار424؍ میٹرِک ٹن ہے۔ ہمارے نا مہ نگار نے بتا یا کہ اِس سال اِس پیدا وار میں مزید اضا فہ متوقع ہے۔
***** ***** *****
 مرکزی وزارت داخلہ نے عندیہ دیا ہے کہ ملک کے لیے اپنی جانیں قر بان کر نے والے فو جیوں کے خاندانوں کی امداد کے نام پر جعلسازی کر نے والی تنظیموں سے عوام ہو شیار رہیں۔ وزارت داخلہ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اِس ضمن میں جعلی تنظیمیں بنا کر کئی لوگ عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کل وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے یہ پیغام جاری کیا۔ فوجی جوانوں کے خاندانوں کی امداد کر نے کے لیے ’’بھارت کے ویر‘‘ نامی ویب سائٹ مسلمہ ہے ۔ اِس ویب سائٹ کے ذریعے عوام متا ثرہ فو جی خاندانوں کی امداد کر سکتے ہیں۔ یا پھر امدادی رقوم روانہ کر نے سے پہلے کسی بھی ویب سائٹ کی اچھی طرح چھان بین کر لیں۔
***** ***** *****
 پُلوامہ حملے کی مذمت میں بی جے پی کی جانب سے ملک بھر کے ضلع ہیڈ کوارٹر وں پر دعائیہ جلسے منعقد کیئے گئے۔ اورنگ آباد اور ناندیڑ میں کل شام موم بتی جلوس نکا لا گیا۔ اِس حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے جوانوں کے خاندانوں کے لیے کو لہا پور ضلع پولس نے اپنی ایک دِن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کو لہا پور کے ضلع سُپرنٹنڈنٹ ابھینو دیشمکھ نے یہ اطلاع دی۔ اِس ذریعے سے اب تک 30؍ لاکھ روپئے جمع کیئے جا چکے ہیں۔
***** ***** *****
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قائد چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ پُلوا مہ حملے کے بعد سے ملک بھر کی عوام کی آنکھوں میں آنسو ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی جلسۂ عام منعقد کر نے میں مصروف ہیں۔ وہ کل ناسک ضلع کے مالیگائوں میں ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
اُنھوں نے کہا کہ ہم جئے جوان جئے کسا ن کا نعرہ لگا تے ہیں لیکن آج ملک میں کسان خوش نہیں ہے اور جوانوں کی آنکھوں میں بھی آنسو ہیں۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کے کر ماڑ میں منعقدہ 2؍ روزہ تبلیغی اجتماع کل اختتام پذیر ہوا۔ کل شام اختتا می دعا میں کثیر تعداد میں بند گانِ تو حید نے شر کت کی  اِس سے قبل اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے حافظ منظور  اور مو لا نا مبین نے کہا کہ اشا عت ِ دین و تبلیغ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ اِن مقررین نے ہر مسلمان پر اللہ کے دین کے علم کے حصول کو فرض عین قرار دیا۔ بعد نماز عصر اِس اجتماع میں اجتماعی نکاح کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً100؍ نو جوانوں کے نکاح پڑ ھائے گئے اِس موقعے پر خطبے میں مسلم نو جوانوں کو نکاح کو آسان اور سا دہ بنا نے کی تلقین کی گئی۔
***** ***** *****
 پا کستان کی عدالت سے سزائے موت پانے والے ہندوستانی شہری کُلبھوشن جا دَھو سے متعلق مقدمے کی سما عت آج سے بین الاقوامی عدالت میں شروع ہو رہی ہے۔نیدر لینڈ کے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں یہ سما عت 4؍ دن جاری رہے گی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 30.06.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 30 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...