Wednesday, 20 February 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 February 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍فروری  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 فوج نے دہشت گردی میں ملوث نو جوانوں کے  والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے راستے پر جانے والے نوجوانوں کو واپس بلا لیں۔فوج کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ بندوق اُٹھانے والوں پر رحم نہیں کیا جائے گا۔جموں کشمیر کے پُلوامہ میں گذشتہ ہفتے ہوئے دہشت گر دانہ حملے کے 100؍ گھنٹے کے اندر ہی جیش محمدتنظیم کے بڑے سر غنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔لیفٹِننٹ جنرل  کے  ایس  ڈِھلوں نے کل شری نگر میں ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ تنظیم ISI ،جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
 ***** ***** *****
 کاشتکاروں کو معا شی اور آ بی تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ’’کسان توانائی تحفظ اور تر قیات مہم ‘‘  ’’کُسُم ‘‘منصوبہ شروع کرنے کے لیے مرکزی کا بینہ کی معاشی اُمور کی کمیٹی نے کل منظوری دیدی ہے۔مرکزی وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے کابینی اجلاس کے بعد صحا فیوں کو یہ اطلاع دی۔
اِس منصوبے کے تحت کسا نوں کوشمسی توانا ئی سے چلنے والے ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد زرعی پمپ فراہم کیئے جائیں گے۔
 مرکزی حکو مت کے ملازمین کے مہنگائی بھّتے میں 3؍ فیصد اضا فہ کر نے کو بھی کل ہوئے کا بینی اجلاس میں منظوری دی گئی۔اسکی وجہ سے مرکزی سرکاری ملازمین کا مہنگائی بھتّہ 9؍ فیصد سے بڑھ کر 12؍ فیصد ہو گیا ہے۔یہ اضافی بھتہ یکم جنوری2019؁ سے نافذ العمل ہو گا۔
سبکدوش ملازمین بھی اِس سے مستفید ہوں گے۔
 ***** ***** *****
 اُبھرتی ہوئی صنعتیں ٹیکس میں رعایت حاصل کر سکیں اسکے لیے حکو مت نے اسٹارٹ اپ کی تعریف میں تر میم کی ہے۔اب 25؍ کروڑ روپئے سے زائد کی سر ما یہ کاری پر اسٹارٹ اپ صنعتوں کو ٹیکس میں رعایت حاصل ہو گی۔ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر سُریش پربھو نے اِس تجویز کو منظوری دی ہے۔ٹیکس میں رعایت حاصل کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ صنعتکاروں کو گھریلوں تجارت کے فروغ کے محکمے  DPIIT میںدرخواست دینی ہو گی۔
 ***** ***** *****
 شیو جینتی کل ریاست بھر میں جوش و خروش سے منائی گئی۔اِس دن کی منا سبت سے کل مختلف پر وگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
شیواجی مہاراج کی جائے پیدائش شیو نیری قلعے میں کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجود گی میں خصو صی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اِس موقعے پر دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے  اور  رکن پارلیمنٹ شیواجی رائو پاٹل سمیت کئی معزز اشخاص موجود تھے۔
***** ***** *****
  آبی وسائل اور ندیوں کی تر قیات کی مرکزی وزارت نے سال 2018؁ کے لیے لاتور ضلعے کوندیوں میں آبی تحفظ کے زمرے میں پہلے انعام سے نوازا ہے ۔دوسری جانب بیڑ ضلعے کو آبی وسائل کی بحالی کے لیے ملک بھر میں اوّل مقام دیا گیاہے۔
***** ***** *****
 صفائی اور عوامی صحت کو بنائے رکھنے کے لیے وارکریوں نے اہم کر دار ادا کیا ہے۔ اِن خیا لا ت کا اظہار پر بھنی ضلع پریشد کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر پرتھوی راج  بی  پی نے کیا ہے۔وہ کل شیو جینتی کے موقعے پر  پر بھنی میں منعقدہ وار کریوں کے اجلاس میں مخا طب تھے۔اِس موقعے پر اُنھوں نے وارکریوں سے صفائی کی مہم کو جاری رکھنے کی بھی اپیل کی۔
***** ***** *****
 لوک سبھا انتخا بات کے پیش نظر کانگریس پارٹی، راشٹر وادی کانگریس پارٹی ، Peoples Republican Partyاور دیگر حلیف جماعتوں کے اتحاد کی تشہیرآج سے شروع ہو گی۔ اِس اتحاد کا پہلا مُشتر کہ تشہیری اجلاس آج ناندیڑ میں منعقد کیا گیا ہے۔ اِس اجلاس میں مہاراشٹر میں کانگریس کے پار ٹی امور کے نگراں ملک ارجُن کھر گے، راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار خصو صی طور پر شر کت کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے ریا ستی صدر اشوک چو ہان نے یہ اطلاع دی ہے۔
***** ***** *****
 بیڑ ضلعے کے سبھی تعلقوں میں آج سے آئندہ یکم مارچ تک معذوروں کے لیے خصو صی مہم شروع کی جا ری ہے  اِس مہم میں معذوروں میں شنا ختی کارڈ تقسیم کیئے جائیں گے۔ انتظا میہ نے بیڑ ضلعے سے تعلق رکھنے والے معذور افراد سے میڈیکل سر  ٹیفکیٹ، تصا ویراور دیگر ضروری کاغذات سمیت انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
 ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں  پرو فیسر وا  ل کلکر نی  اور پر وفیسر نر ہر کُروندکر کے نام سے موسوم 2؍ روزہ سیمینار کا  اہتمام کیا گیا ہے۔یونیور سٹی کے شعبہ مراٹھی میں آج صبح گیارہ بجے سے اِس پروگرام کا آغاز ہو گا۔پروگرام کے پہلے دِن  آج پروفیسر  وا  ل کلکر نی کے نام سے موسوم مذکرے میں بزرگ شاعر وسنت ڈھا کے’’ نظم فہمی‘‘ کے عنوان پر روشنی ڈالیں گے۔جبکہ کل روز پروفیسر نر ہر کُروندکر لیکچر سیریز میں مبصر نتِن رنڈھے ’’بین الاقوامی ناولوں میں نئے رجحا نات‘‘ پر اظہار خیال کریں گے۔
***** ***** *****
 کشمیرمیںدہشت گردی اور شہری نکسلیزم ختم کرنے کے لیے جامع حکمت ِ عملی بنا نے کی ضرورت ہے۔وویک وِچار منچ کے ریاستی رابطہ کار ساگر شِندے نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں کشمیر میں دہشت گردی اورشہری نکسلیزم،کا مسئلہ اور حل‘‘کے عنوان پر  منعقدہ پروگرام میں اظہار خیا ل کر رہے تھے۔اِس پرو گرام میں ضلعے کے بہادر سپا ہیوں کے والدین  اور شریک حیات کا استقبال بھی کیا گیا۔
***** ***** *****

No comments: