Wednesday, 27 February 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 February 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍فروری  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 ہندوستانی فضائیہ نے کل علی الصبح پا کستان کے خیبر پختونخوا کے بالا کوٹ علاقے میں حملہ کر کے عسکر یت پسند گروپ جیش محمد کا اڈہ تباہ کر دیا۔ خارجہ سیکریٹری وِجئے گوکھلے نے کل نئی دہلی میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ بھارت کے مختلف مقا مات پر فدائیں حملوں کے لیے جیش محمد کی جا نب سے خود کش بمباروں کو تر بیت دیئے جانے کی اطلاع پر فضا ئیہ نے یہ کار وائی کی۔ اِس حملے میں بری تعداد میں جیش محمد کے انتہا پسند، اُن کی تر بیت کار اور تنظیم سے متعلق افراد ہلاک ہو ئے۔ وِجئے گو کھلے نے بتا یا کہ با لا کوٹ میں واقع یہ اڈہ جیش کے سر براہ مسعود اظہر کا برادر نسبتی یوسف اظہر عرف استاد غوری چلا تا تھا۔ حملے میں شہریوں کی ہلا کتیں نہ ہوں اِس بات کا خاص خیال رکھا گیا۔
 دریں اثناء کل شب جموں وکشمیر میں سر حد سے قریب واقع پونچھ اور  راجوری سیکٹر میں پا کستانی فوج کی فائرنگ کے جواب میں ہندوستانی فوج نے سرحد پر واقع پا کستانی فوج کی 5؍ چو کیاں تباہ کر دی۔ بری فوج کے تر جمان نے بتا یا کہ ہندوستا نی فوج کی فائرنگ میں متعدد پا کستانی فوجی زخمی ہو ئے۔ کل شام ساڑھے چھ بجے کے بعد پا کستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہندوستا نی مورچوں پر بمباری کی اور غیر فو جی آبادی کو نشا نہ بنا یا۔تاہم ہندوستا نی فوج نے شہری آ با دی سے دور واقع پا کستانی چو کیاں تباہ کر کے منہ توڑ جواب دیا۔ اِس واقعہ میں بھارت کے بھی 5؍ فو جی معمولی زخمی ہوئے۔
***** ***** *****
 14؍ فروری کو پلوامہ میں ہندوستا نی نیم فو جی دستے کے جوا نوں پر ہوئے خود کش حملے کے بعد سے ملک بھر میں غم و غصہ بھرا ہوا تھا۔ کل کے فضا ئی حملے کے بعد سے ملک بھر میں پا کستانی تر بیت یافتہ دہشت گردوں کو منا سب جواب ملنے کے جذ بات اظہار کیا جا رہا ہے۔ ملک کی تمام سیا سی جماعتوں نے اِس کار وائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے ہندوستا نی فضائیہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے اِس کار وائی کا خیر مقدم کیا۔ مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی اور تملنا ڈو کے وزیر اعلیٰ پلا نی سامی نے بھی اِس کار وائی کا خیر مقدم کیا ۔ اِس کے علا وہ کھیلوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی پا کستان میں کی گئی فوجی کار وائی کا خیر مقدم کیا۔
***** ***** *****
 پا کستانی دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دیے جانے پر عوام میں بھی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد، جالنہ ،پر بھنی، ہنگولی، ناندیڑ ، بیڑ، لاتور اور عثمان آباد اضلاع میں فضائی کار وائی پر خوش کا اظہار کیا گیا۔ عثمان آباد ضلع میں مختلف مقا مات پر خوشیاں منائی گئی۔ عثمان آباد، عمر گہ اور دیگر مقا مات پر مٹھا ئیاں تقسیم کی گئیں۔ پر بھنی شہر اور ضلع کے دیگر مقا مات پر پٹا خے جلا کر فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اورنگ آ د میں بھی گلمنڈی میں بی جے پی کار کنوں نے خوشیاں منائی ۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ایسا کوئی کام نہیں ہو نے دیں گے جس سے ملک کے وقار کو کوئی نقصان پہنچے۔ وہ کل راجستھان کے چورو میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور ملک کی خد مت کر نے والے ہر شخص کو وہ سلام کر تے ہیں۔
***** ***** *****
 ہندوستانی فضا ئیہ کی کل علی الصبح کی گئی کار وائی کا ریاستی اسمبلی میں اتفاقِ رائے سے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس سلسلے میں قرارداد کل اسمبلی میں پیش کی۔ شیو سینا کے سبھاش سابنے ،راشٹر وادی کانگریس کے قائد اجیت پوار، کانگریس رکن نسیم خان اور سماج وادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی نے اِس قرار داد کی تائید کی اور فضا ئیہ کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
 ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے کل ریاستی اسمبلی کو بتا یا کہ درج فہرست قبائلوں کے ریزر ویشن کو بر قرار رکھتے ہوئے دھنگر سماج کو علحدہ ریزر ویشن دینے سے متعلق تجویز بہت جلد مرکزی حکو مت کو روانہ کی جائے گی۔ اِس پر حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے نے الزام عائد کیا کہ صرف انتخا با ت کو نظر میں رکھ کر حکمراں جماعت دھنگر سماج کو ریزر ویشن کا لالچ دے رہی ہے۔ اشس موضوع پر کل قا نون ساز کونسل میں بھی شدید ہنگا مہ آرائی ہوئی۔
***** ***** *****
 مراٹھواڑہ میں کل پیش آئے دو علحدہ علحدہ حادثات میں7؍ افراد ہلاک  اور دیگر3؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ اورنگ آباد-نا سک شاہراہ پر ویجا پور سے قریب پرسوں شب ایک کار اور کنٹینر میں ہوئے تصا دم میں اورنگ آباد کے4؍ افراد جائے حادثے پر ہی ہلاک  ہو گئے اور ایک خا تون شدید زخمی ہو ئی۔ مہلو کین میں بی جے پی مہا راشٹر مہیلا مورچہ کی صدر سویتا گھُلے اُن کے شوہر اور دیگر2؍ افراد شامل ہیں۔
 پو نا-شولا پور شاہراہ پر کل شام ایک اور سڑک حادثے میں 3؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔
***** ***** *****

No comments: