Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
پاکستانی کی جانب سے کل بھارتی فوجی تنصیبات کو نشا نہ بنا کر کیئے گئے حملے کو بھارتی فوج نے نا کام بنا دیاہے ۔وزارت ِ خارجہ کے تر جمان رویش کُمار نے کل نئی دہلی میں صحا فیوں کو یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے بتا یا کہ اِس کاروائی میں فضائیہ نے پاکستان کے ایک جنگی جہاز کو
مارگرا یا ہے ۔تاہم اِس کار وائی میں بھارت کے ایک جنگی جہاز کا نقصان ہوا اور اُس کا پائلیٹ پاکستان کے قبضـے میں چلا گیا ہے ۔
رویش کُمار نے بتا یا کہ پاکستان کی جانب سے کل دوپہر ایک ویڈیو جاری کیا گیا جِس میں بھارتی گمشدہ لاپلیٹ کو زخمی حالت میں دیکھا یا جا رہا ہے۔اُنھوں نے کہا ہے کہ ایسا کر کے پاکستان نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور جِنیوا معاہدے کی پا مالی کی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے اعلی کمشنرسے بھارتی پائلیٹ کو بحفاظت جلد ازجلد واپس لوٹا نے کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
فضائیہ کی جانب سے پر سوں کے روز پا کستان کے خلاف کی گئی کار وائی کی تمام حزب اختلاف جماعتوںنے ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ کے ساتھ ہے۔کل نئی دہلی میں حزب اختلاف جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اِس اجلاس میں کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی، راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار،آندھر پر دیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو اورمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی ،سمیت کئی رہنمائوں نے شر کت کی۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخا بات کے پیش نظر ریاستی وزیر خزا نہ سُدھیر مُنگنٹی وار نے ،زراعت، راستے، توا نائی اور محکمہ قبائلی تر قیات کے لیے بڑے پیما نے پر اقدامات کرنے والا عبوری بجٹ کل مقننہ میں پیش کیا۔ جبکہ مملکتی وزیر خزا نہ دیپک کیسر کر نے قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کیا۔
اِس بجٹ میںحکو مت نے کسا نوں کو معاشی استحکام دینے کا تیقن دیا ہے۔اِس موقعے پر مُنگنٹی وار نے کہا کہ چھتر پتی شیواجی مہا راج یوجنا کے تحت ریاست کے تمام کسا نوں کو قرض معا فی ملنے تک اِمداد فراہم کی جائے گی۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ ملازمین کے لیے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفا رشات پر عمل آ وری کرنے کی وجہ سے ریاستی حکو مت کی تجوری پر 19؍ہزار784؍ کروڑروپئے کا اضا فی بوجھ پڑھنے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
اِس بجٹ میں محکمہ سماجی تر قیات کے لیے 3؍ہزار180؍ کروڑ،دیگر پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے 2؍ہزار892؍ کروڑ،
خواتین و بہبودِ اطفال کے لیے 2؍ہزار921؍ کروڑ،اقلیتوں کی فلاح کے لیے 462؍ کروڑ،حاملہ اور دودھ پلا نے والی مائوں کے غذائی منصوبے کے لیے ایک ہزار97؍ کروڑ،زراعت،صنعت اورکفایتی نرخ پر بجلی فراہمی کے لیے 5210؍ کروڑ روپئے اِمداد کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اورنگ آباد سمیت دیگر 8؍ شہروں میں روبہ عمل اسمارٹ سٹی منصوبے کے لیے 2؍ہزار400؍ کروڑ ،ریاست کے385؍شہروں میں پر دھان منتری آواس یوجنا کے لیے 6؍ہزار895؍ کروڑ۔
مراٹھواڑہ کے آٹھوں اضلاع سمیت کُل 14؍ اضلاع کے کسا نوں کو کم قیمت پر اناج فراہم کرنے کے لیے896؍ کروڑ روپئے فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
*** ***** *****
ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ ـCBSE کے امتحا نات مجوزہ نظام الاوقات کے مطا بق ہی منعقد کیئے جائیں گے۔بورڈ کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے۔CBSE کے بارہویں جماعت کے امتحانات15؍ فروری سے شروع ہو چکے ہیںجوآئندہ3؍اپریل تک جاری رہے گے۔
جبکہ دسویں جماعت کے امتحا نات 21؍ فروری سے شروع ہو چکے ہیں جو آئندہ29؍ مارچ تک جاری رہے گے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ہائوسِنگ اینڈ ایر یا ڈیولپمنٹ بورڈ ۔MAHADAنے شہر کے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لیے مکا نات کی قیمت میں 20؍ سے47؍ فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہا ڑا کے چیر مین اُدئے سامنت نے کل شہر کے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لیے تقریباً
917؍مکا نوں کے لیے آن لائن در خواست دہی کا نظام معارف کیا۔اِس موقعے پر وہ صحا فیوں سے مخا طب تھے۔
***** ***** *****
دکنی زبان کے ماہر اسلم مرزا کو اِس سال کے گووِند ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اورنگ آباد کے گروڑ ایڈز نامی اِدارے کی جانب سے گزشتہ چار برسوں سے یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔یہ ایوارڈ11؍ہزار روپئے اور سپاس نا مے پر مشتمل ہے۔آج اورنگ آباد میں اسلم مرزا کو یہ ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔
***** ***** *****
نئی دہلی میں کھیلے گئے نشا نے بازی کے بین الاقوامی کپ مقابلے میں بھارت کی منو بھا کیر اور سوربھ چودھری نے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔10؍ میٹر ایئر پسٹل زمرے میں یہ جو ڑی 483.4؍ پوائنٹ حاصل کر کے سر ِ فہرست رہی۔

No comments:
Post a Comment