Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 22 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاست کے خشک سالی سے متا ثر قرار دیئے گئے 151؍ تعلقہ جات کے 4؍ہزار518؍ دیہاتوں کے لیے مختلف سہو لیات کا ریاستی حکو مت نے اعلان کیا۔ اِس خصوص میں کل ایک حکم نا مہ جاری کیا گیا جس کے تحت اِن تمام دیہاتوں کو زمین محصول میں رعا یت دی گئی ہے اور ساتھ ہی کسا نوں کے لیے اِمداد با ہمی قرضہ جات کو دو بارہ مرتب کیا جائے گا۔ اِس کے علا وہ کھیتی سے متعلق قرضہ جات کی وصو لی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ زرعی پمپ کے بجلی بلوں کی ادائیگی میں 33.5؍ فیصد چھوٹ دینے کا بھی اعلان گیا ۔ قحط سے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے امتحان فیس معا فی، وقت ِضرورت ٹینکروں کے ذریعے آب رسانی اور زرعی پمپوں کو بجلی منقطع نہ کرنے جیسی سہو لیات بھی فراہم کی جائے گی۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے نے اِس خیال کا اظہار کیا ہے کہ عام انتخا بات کے لیے اتحاد کر تے ہوئے بی جے پی اور شیو سینا نے اُنہیں ایک بھی نشست نہ دینے کا فیصلہ لے کر نا انصا فی کی ہے۔ وزیر موصوف کل اورنگ آباد میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ آٹھولے نے بتا یا کہ اُنہوں نے اتحاد سے ممبئی کی ایک نشست مانگی تھی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے مد نظر 25؍ فروری کو پارٹی کار کنان سے تبادلۂ خیال کے بعد وہ آئندہ کا رُخ طئے کریں گے۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر صحت ایکناتھ شِندے نے ریاست کے اقتصا دی طور پر کمزور طبقات کو طِبّی خدمات کی فراہمی کے لیے با ل ٹھاکرے کے نام سے موسوم
’’آپلا دوا خانہ اسکیم‘‘ شروع کیئے جانے کا اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے کل ممبئی میں ’آ یوشمان بھارت مہم‘ کے تحت طِبّی خد مات کی فراہمی کے لیے ریاست کے 151؍ طِبّی مراکز کو عوام کے لیے وقف کیا۔ اِس موقع پر خطاب کر تے ہوئے اُنہوں نے بتا یا کہ ریاست بھر میں100؍ ’’آپلا دواخانہ ‘‘ طِبّی مراکز شروع کیئے جانے کو منظوری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے بارہویں جماعت کے امتحا نات کا کل سے آ غاز ہوگیا۔ امتحان کے پہلے ہی روز کل نقل نویسی کے75؍ معاملات سامنے آئے۔اِس سال ریاست بھر سے کُل 14؍ لاکھ 91؍ ہزار306؍ طلباء امتحانات میں شر کت کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے وِجیہ راہٹکر کو ریاست کی خواتین کمیشن کے صدر کے طور پر دو بارہ مقرر کیا ہے۔ اُن کی مُدت ِ کار 3؍ برس رہے گی۔ راہٹکر نے اپنی دو بارہ نامزدگی پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور خواتین و اطفال کے بہبود کی وزیر پنکجا منڈے کا شکر یہ ادا کیا۔
***** ***** *****
ملازمین کے Provident Fund پر سود کی شرح کو8.55؍ فی صد سے بڑھا کر8.65؍ فی صد کر نے کا فیصلہ ملا زمین کی
Provident Fundتنظیم کی میٹنگ میں کیا گیا۔ مرکزی وزیر محنت سنتوش گنگوار کی زیر قیادت کل یہ میٹِنگ منعقد کی گئی۔
مالی سال2018-19 کے لیے یہ شرح سود نافذالعمل ہو گی۔
***** ***** *****
شیو سینا پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے کل دھنگر سماج کے لیے ریزر ویشن کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے ملا قات کی۔
اِس سماج کے وفد نے کل سماج کو درج فہرست قبائل کے زمرے میں ریزر ویشن دیئے جانے کے لیے شیو سینا سر براہ سے ملاقات کی تھی۔ مطالبے کی حما یت کر تے ہوئے ٹھا کرے نے دھنگر سماج کے وفد کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے ملا قات کر کے محضر پیش کیا۔
***** ***** *****
کسانوں کے مطالبات منظور کیئے جا نے کا تحریری تیقن ملنے کے بعد اکھیل بھارتیہ کسان مہا سبھا نے ناسک سے ممبئی کی جانب نکا لا گیامورچہ کل رات دیر گئے ختم کر دیا ۔آبی وسائل کے وزیر گریش مہاجن اور وزیرسیا حت جئے کُمار راول سے بات چیت کے بعد احتجاجیوں کے قائدین کامریڈ اشوک ڈھوڑے ،اجیت نوَلے ،وغیرہ نے مارچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کسانوں کی قرض معا فی، جنگلاتی حقوق کے دعوے منظور کرنا،مہاراشٹر کا پانی گجرات کو نہ دینے وغیرہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے یہ مورچہ نکا لا گیا تھا۔
***** ***** *****
محکمہ سماجی انصاف کے معذورین کے استحکا م سے متعلق شعبے کی جانب سے گذشتہ 4؍ سالوں میں12؍ لاکھ اپا ہجوںمیں خصو صی اشیاء تقسیم کی گئی ۔ مرکزی وزیر مملک برائے سماجی انصاف رام داس اٹھولے نے کہا ہے کہ حکو مت معذورین کا معیار زندگی بلند کر نے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیر موصوف کل جالنہ میں منعقدہ معذورین کو مدد فراہم کر نے والے آلات کی تقسیم کے کیمپ میں خطاب کر رہے تھے۔ اِس کیمپ میں معزز شخصیات کے ہاتھوں اپاہج افراد کو تین پہیہ سائیکلیں ،سماعت میں مدد دینے والے آ لات اور موبائل سمیت23؍قسم کی اشیاء تقسیم کی گئی۔
***** ***** *****
اورنگ آ بادشہر کی شیو شنکر کا لو نی سے کل 6؍لاکھ30؍ ہزار روپیوں کا گٹکا ضبط کیا گیا۔ایک کرایئے کے مکان میں یہ گٹکا ذخیرہ کیا گیا تھا۔
ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی پیش قد می پر یہ کار وائی کی گئی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment