Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ ؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 21 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ ؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاستی کابینہ کے کل ہوئے اجلاس میں آبی وسائل کے تحفظ کے ریاستی محکمہ کو دوبارہ منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اِس فیصلے میں مِٹی اور تحفظ ِآب محکمہ کے کچھ مراکز ازسرِ نو بحال کرنے اور چند اضا فی مراکز بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اِسکی وجہ سے محکمے کے سالا نہ اخرا جات میں تقریباً ایک کروڑ37؍ لاکھ روپیوں کی بچت ہو گی۔
***** ***** *****
ملک میںکمزورقیادت کی وجہ سے پا کستان کے حملوں کے تنا سب میں اضا فہ ہوا ہے۔ ایسا الزام راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے عائد کیا ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخا بات کے پس منظر میں کانگریس-راشٹر وادی کانگریس عظیم اتحادکا پہلا تشہیری اجلاس کل ناندیڑ میں ہوا۔ اِس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ نوٹ بندی،جی ایس ٹی ، سر حدی تحفظ، کسا نوں کی قرض معا فی، زرعی پیدا وار کو نر خ دینا اِن تمام سطحوں پر مرکزی حکو مت نا کا م ہو گئی ہے۔ یہ بات پوار نے کہی۔ اِس موقع پر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اشو ک چو ہان ،چھگن بھجبل ، شیتکری کامگار پارٹی کے رہنما جینت پاٹل ،پیپلس ریپبلیکن پارٹی کے جو گندر کواڑے، حزب مخالف پارٹی رہنما دھننجئے منڈے وغیرہ نے خطاب کیا۔
پوار کے ہاتھوں اِمداد باہمی رہنما پدم شری شام رائو کدم کے نصف مجسمے کی ناندیڑ ضلع کو آپریٹیو بینک کے احا طے میں کل نقاب کشائی کی گئی۔
***** ***** *****
7؍ ویں تنخواہ کمیشن کے مطا بق تنخواہ طئے کرنے کے سلسلے میں وضا حت کرنے وا لا حکم نا مہ کل ریاستی حکو مت نے جاری کیا۔ اِس آرڈیننس کی وجہ سے اب ریاستی سر کار ی ملازمین کی تنخواہیں طئے کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اِس کے نتیجے میں جا ری ما ہ کی تنخواہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے مطا بق ادا کی جائے گی۔ اِس سے قبل یکم جنوری 2016 سے یہ سفارشات ملازمین کے لیے عائد کی گئی تھی۔ تاہم عملی طور پر جنوری2019 سے ملازمین کو نئی شر حوں سے تنخواہ دی جائے گی ۔ گذشتہ تین سال کی تنخواہوں کے بقا یہ جات پانچ سال میں مسا وی ہفتوں میں ملازمین کے جی پی ایف کھاتوں میں جمع کیئے جائیں گی۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخا بات کے لیے ریاست میں بھا رتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا اتحادکی نشستوں کی تقسیم کے سلسلے میں ریپبلیکن پارٹی آ ف اِنڈیا نے نا راضگی کا اظہار کیا ہے۔ ریپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا کے صدر مرکزی مملکتی وزیر رام داس آٹھولے نے اِس ضمن میں ایک مکتوب جاری کر کے
نا راضگی ظاہر کی۔ لوک سبھا انتخا بات میں جنوب وسطی ممبئی لوک سبھا حلقہ انتخا ب سے مقابلے میں حصّہ لینے کی ہماری خواہش تھی اتحاد کے لیے ہم نے شروعات سے کوشش کی۔ تا ہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا نے ریپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا کے لیے ایک بھی نشست نہیں دی۔بات آٹھولے نے اپنے مکتوب میں تحریر کی۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے لیے جانے والے12؍ ویں کے امتحا نات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ ریاست کے جملہ14؍ لاکھ91؍ ہزار306؍ طلباء و طالبات اِس امتحان میں شر کت کر رہے ہیں۔ 9؍ ڈویژنل بورڈس کی معرفت یہ امتحا نات لیے جا رہے ہیں۔
***** ***** *****
جنگل حقوق مقدموں کے فیصلے کیئے جائیں،کسانوں کو مکمل قرض معا فی دی جائیں اِسی طرح کے دیگر مطالبات کے لیے کسا ن سبھا کی جانب سے ناسک سے منترا لیہ ایسا پیدل مارچ آج سے ناسک سے ممبئی کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔
اِسی بیچ ریاست کے آ بی ذخائر وزیر گریش مہا جن نے احتجاج واپس لینے کے لیے کسا ن سبھا کے ذمہ دا روں سے تقریباً دیڑھ گھنٹہ بات چیت کی اور احتجاج واپس لینے کی اپیل کی ۔ تا ہم جب تک ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس تحریری طور پر وعدہ نہیں کر تے تب تک یہ پیدل مارچ جاری رہے گا۔ یہ بات کسان سبھا نے کہی۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے جعفر آباد، گھن سائونگی اور بھو کر دن تعلقوں سمیت بیڑ ضلع کے گیوارائی کے چند علاقوں میں کل شب با دلوں کی گھن گرج اور ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ واشم ضلع کے کارنجہ تعلقے میں کل نصف شب طو فانی ہوائوں کے ساتھ مو سلا دھا بارش ہوئی۔ اِس بارش کی وجہ سے فصلوں کا برے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔ آم کی فصل کا بھی نقصان ہوا ہے ۔ اِسکی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
ہندی کے مشہور مصنف نامور سنگھ کا کل نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔ وہ92؍ برس کے تھے۔ پرو فیسر نامور سنگھ کچھ وقت سے بیمار تھے۔ وہJNU کے ہندوستانی زبانوں کے مرکز کے پہلے چیئر پر سن تھے ۔ وہ در جنوں کتابوں کے مصنف تھے۔ اُنہیں سا ہتیہ اکیڈ می ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ صدرِجمہوریہ رام ناتھ کووِند ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور دیگر برے رہنمائوں نے اُن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment