Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
پر دھان منتری کسان سنمان یوجنا کا افتتاح کل اُتر پر دیش کے گورکھ پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
اِس منصوبے کے تحت 5؍ ایکر سے کم اراضی والے کسا نوں کو سالانہ 6؍ ہزار روپئے کی اِمداد 3 ؍یکساںقسطوں میں ادا کی جائے گی۔
اِس اسکیم کی پہلی قسط کل مستحق کسا نوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کر دی گئی ہے ۔ریاست کے ایک کروڑ سے زائد کسان اِس اسکیم کے لیے مستحق قرار دیئے گے ہیں۔جس میں سے پہلے مر حلے میں 14؍لاکھ26؍ہزار927؍کسانوں کو شامل کیا گیاہے۔
اِس اسکیم کی افتتاحی تقریب تمام ضلع کلکٹر دفاتر میںبراہ راست نشر کی گئی۔ اِس موقعے پر پر بھنی ضلع کلکٹر دفتر میں تامس واڑی قصبے کے 10؍ مستحق کسا نوں کا ضلع کلکٹر پی شیو شنکر نے استقبا ل کیا۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ اِس اسکیم سے کوئی بھی کسان محروم نہیں رہے گا۔
بیڑ میں ضلع کلکٹر ایم ڈی سنگھ نے اور جالنہ میں ضلع کلکٹر روِندر بِن وڑے نے مختلف تعلقوں کے کسانوں کا استقبال کیا۔عثمان آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے کسان بھی اِس اسکیم لیے اہل قرار دیئے گئے ہیں ۔اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے کسانوں سے آدھار نمبر،بینک کھاتہ نمبر اور دیگر ضروری تفصیلات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہادر جوانوں کی قر بانی دہشت گردی کا مکمل خا تمہ کرنے کی تحریک دیتی رہے گی۔ وہ کل آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام’’ من کی بات ‘‘ میں اہل وطن سے خطاب کر رہے تھے۔اُنھوں نے بتا یا کہ دہلی میں اِنڈیا گیت اور امر جوان جوت علاقے میں تعمیرکی گئی نیشنل وار میمو ریل آج فوج کے سپرد کی جائے گی۔
بے لوث سماجی خدمات کرنے والوں کو پدم ایوارڈ دیئے جانے پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں اُنھوں نے مراٹھواڑہ سے تعلق رکھنے والے گایوں کے خادم سید شبیر سمیت دیگر کار کنان کا فخریہ انداز میں ذکر کیا۔
دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان کے لیے ملک بھر کے طالب علموں ،سر پرستوں اور اساتذہ کو مودی نے نیک خواہشات پیش کی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ لوک سبھا انتخا بات کے پیش نظرمن کی بات پرو گرام کی اگلی قسط مئی مہینے کے آخری اتوار کو نشر کی جائے گی۔
اُس وقت ایک مر تبہ پھر سے عوام سے بات چیت کرنا اُنکے لیے خوشی کا باعث ہو گا۔
***** ***** *****
اشیاء اور خد مات ٹیکس GSTکونسل نے گھروں کی خریدی پر ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے کل نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ زیر تعمیر گھروں پر عائد ٹیکس کی شرح 12؍ فیصد سے گھٹا کر5؍ فیصد کر دی گئی ہے۔ اور سستے مکا نوں کے لیے یہ شرح صرف ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
45؍لاکھ روپئے تک کی مالیت کے گھروں کو سستے مکا نوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔رقبے کے اعتبار سے بڑوں شہروں میں
60؍مربع میٹر اور چھوٹے شہروں میں 90؍ مربع میٹر پر واقع مکانات سستے مکانوں میں شمار کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
ریاستی مقننہ کا بجٹ اجلاس آج سے ممبئی میں شروع ہو رہاہے۔آج صبح گور نر سی وِدیا ساگر رائو کی تقریر سے اجلاس کا آغاز ہو گا۔
کل ضمنی مطالبات پیش کیئے جائیں گے جبکہ پر سوں کے روز عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ جمعرات کو بجٹ پر مباحثہ ہو گا اور آئندہ ایک اور دو مارچ کے روز ریاست میں قحط کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اِسی دوران وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ حکو مت کسا نوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وہ اجلاس سے قبل شام اخباری کانفرنس میں مخاطب تھے۔
ریاستی مقننہ کے بجٹ اجلاس سے قبل حکو مت کی جانب سے دی گئی چائے کی دعوت کا حزب اختلاف نے بائیکاٹ کیا ہے۔
***** ***** *****
ناگپور میں منعقدہ 99؍ واں مراٹھی ساہتیہ سمیلن کل اختتام پذیر ہو ا۔اِس موقعے پر اظہارِ خیال کر تے ہوئے سمیلن کے صدر پریما نند گجوی نے کہا کہ مراٹھی زبان کو بہترین زبان کا درجہ دلا نے کے لیے سب کوشش کر نے کی ضرورت ہے۔ ڈرامہ کونسل کے صدر پر ساد کامبلی نے اطلاع دی ہے کہ 100؍ واں مراٹھی سا ہتیہ سمیلن اگلے سال 100؍ دیہاتوں میں منعقد کیا جائے گا۔جسکی شروعات سانگلی سے ہو گی ۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیاء کے ما بین کل وِشا کھا پٹنم میں کھیلا گیا پہلاT-20؍ مقابلہ آسٹریلیاء نے جیت لیا ہے۔ انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیاء کے سامنے 126؍ رنوں کا نشانہ رکھا تھا۔ جسے آسٹریلیاء نے آخری گیند پرحاصل کر لیا۔سیریز کا دوسرا اور آخری مقابلہ بدھ کے روز بنگلور میں کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
نشانے بازی کے عالمی کپ مقابلوں میں بھارت کے 16؍ سالہ کھلاڑی سوربھ چودھری نے 10؍ میٹر ایئر پسٹل زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔مقابلے میں245 ؍نشانات حاصل کر کے ریکاڈ بنا نے والے سوربھ نے 2020 میں ٹو کیو ہونے والے اولمپک مقابلوں میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

No comments:
Post a Comment