Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 19 ؍فروری ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات میں اتحاد کرنے کافیصلہ بھارتیہ جنتاپارٹی اورشیوسینا نے کل لیا۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدرامیت شاہ، وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس اورشیوسینا پارٹی چیف اُدھوٹھاکرے نے کل ممبئی میں اتحاد کا اعلان کیا۔ لوک سبھا انتخابات میںبھارتیہ جنتاپارٹی 25اورشیوسینا 23نشستوں پرمقابلہ کریگی۔تاہم اسمبلی انتخابات میں رفقاء پارٹیوں کی نشستیں چھوڑکرباقی ماندہ نشستوں میں دونوں پارٹیوں میں نشستوں کی مساوی تقسیم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ اس سے قبل ان دونوںپارٹیوں میںاتحاد قائم کرنے کے لئے ایک میٹنگ لی گئی۔ اس میٹنگ میں گفت وشنید کے بعد دونوں پارٹیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ فیصلہ ظاہرکیا۔
***** ***** *****
جموں وکشمیرمیںپلوامہ ضلع میںدہشت گردوں کے ساتھ ایک مدبھیڑکے دوران ایک میجرسمیت فوج کے چاراہلکارشہیدہوگئے۔جبکہ دو دہشت گردبھی مارے گئے ہیں۔Pinglena علاقے میں پرسوں آدھی رات کوشروع کیاگیایہ آپریشن کل شام ختم ہوگیا۔گولی باری میں ایک پولس اہلکاراورایک شہری کی بھی موت ہوئی ہے۔زخمی ہوئے سیکوریٹی کے 8 اہلکاروں میںایک بریگیڈئیر، ایک لفٹنٹ کرنل، ایک میجراورپولس کے ایک ڈی آئی جی بھی شامل ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میںشامل جیش کاکمانڈرغازی، CRPF پرہوئے کاربم دھماکے کاماسٹرمائنڈہوسکتاہے۔البتہ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کی شناخت اوران کے دہشت گردگروپ کے نام وغیرہ کے بارے میںتصدیق کی جارہی ہے۔
سیکوریٹی ذرائع نے کہاہے کہ علاقے میںتلاشی کی کاروائی جاری ہے کیونکہ شبہ ہے کہ رہائشی علاقے میںایک اوردہشت گردابھی پھنساہواہے۔عہدیداروں نے کہا ہے کہ علاقے میں لوگوں کی آمدورفت اورٹرانسپورٹ پرپابندیاں عائد کی گئی ہیں۔حفاظتی اقدام کے طورپرپلوامہ میں انٹرنیٹ خدمات بھی روک دی گئی ہیں۔
***** ***** *****
تعلیمی شعبے کی اہمیت کوبرقراررکھنے کے لئے اس شعبے میںزمانے کے لحاظ سے تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات وزیرتعلیم ونودتائوڑے نے کہی ہے۔اسکولس اورکالجس کے طلباء کوجدیدمہارت اسی طرح فن کی تربیت حاصل کرنے کاپلیٹ فارم حاصل ہو۔مستقبل میںطلباء صحت منداورمحفوظ رہیں۔ اس کے لئے تائوڑے نے کل ممبئی میںبارہ رضاکارانہ تنظیموں کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
الیکشن کمیشن نے بہترین طریقہ سے انتخابات کرانے کے لئے رائے دہی بیداری مہم اورووٹروں کی انتخابات میںشمولیت مہم شروع کی ہے۔ریاست کے ایڈیشنل چیف الیکشن آفیسردلیپ شندے نے کل صحافیوں کواس کی اطلاع دی۔اس کے تحت رائے دہندگان کے لئے معلومات اورجانچ کے پروگرام پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔رائے دہندگان فہرست میںناموں کی جانچ کرنے کے لئے ایک نوپانچ صفریہ مفت خدمات نمبر شروع کیاگیاہے۔ اس ٹیلیفون نمبرپررائے دہندگان ٹیلیفون کرکے یاایس ایم ایس کرکے اپنانام رائے دہی فہرست میں ہے یانہیں اس کااطمینان کرسکتے ہیں۔
***** ***** *****
کانگریس ،راشٹروادی کانگریس، پیپلس پارٹی اوررفقاء پارٹیوں کے عظیم اتحادکی لوک سبھاتشہیرکاآغازکل سے ناندیڑمیںہورہاہے۔یہ بات کانگریس کے ریاستی صدراشوک چوہان نے کل ممبئی میں صحافیوں کوبتائی۔ اس اتحادکایہ پہلامشترکہ تشہیری اجلاس ہے۔اس اجلاس میںکانگریس کے ملیکاارجن کھڑگے ،راشٹروادی کانگریس کے صدرشردپوارسمیت کئی پارٹیوں کے رہنماموجودرہیںگے۔ یہ بات چوہان نے کہی۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ اورودربھ کے موسم میںتوازن برقرارنہ رہنے کی وجہہ سے کل اورپرسوں چند علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کاقیاس محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ظاہرکیاہے۔جالنہ،پربھنی،ہنگولی،اورنگ آباد،ایوت محل،وردھااورناگپوراضلاع کے چند علاقوں میںگھن گرج کے ساتھ بارش ہوگی۔اسی طرح کچھ تناسب میںژالہ باری ہونے کاقیاس ہے۔کسان محکمہ موسمیات کے اس اندازے کے مطابق منصوبہ بندی کرکے زرعی مال کے ذخیرے کومحفوظ مقام پررکھیں ایسی اپیل زرعی محکمہ نے کی ہے۔
***** ***** *****
شولاپور۔تلجاپورراستے کے شیڈ گھاٹ میںایک موٹرگاڑی پرگنے کاایک ٹرک گرنے کی وجہہ سے ہوئے حادثے میںسات افراد ہلاک ہوگئے اوردیگر چارافرادشدیدزخمی ہوگئے۔کل شام کویہ حادثہ ہوا۔مرنے والوں میںشولاپورسے تلجاپورکودیوی کے درشن کے لئے گئے یاتری شامل ہیں۔زخمیوں کوعثمان آبادکے سرکاری اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی آج تمام ریاست میںجوش وخروش اورروایتی انداز سے منائی جارہی ہے۔مختلف مقامات پرسماجی اورثقافتی پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔

No comments:
Post a Comment