Friday, 15 August 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 15 August-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵۱/ اگست ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ملک کا 79واں یومِ آزادی منانے کیلئے ہر طرف جوش و خروش؛ پرچم کشائی سمیت مختلف پروگرامس کا انعقاد۔
٭ سب کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے یکساں مواقع ملنے چاہیے: صدرِ جمہوریہ کا اظہارِ خیال۔
٭ ”ہر گھر ترنگا“ مہم کی عوام نے کی خوب پذیرائی؛ شہریان کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ سے زائد سیلفیاں کی گئیں اَپلوڈ۔
اور۔۔۔٭ ممبئی ہائیکورٹ نے سومناتھ سوریہ ونشی موت معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کرنے کی دی ہدایت۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ملک کا 79واں یوم آزادی آج منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج دلی کے لال قلعے پر پرچم کشائی کریں گے۔ترنگا لہرانے کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے۔ اس برس کے یوم آزادی کی تقریبات کا مرکزی خیال ”نیابھارت“ہے۔اس جشن میں ملک بھر سے پانچ ہزار سے زائد خصوصی مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ان میں ریاست کی لکھپتی دیدیاں، اپنی مدد آپ گروپس کی سربراہ خواتین اور آتم نربھر کلسٹر لیول فیڈریشن ایوارڈس حاصل کرنے والی کل 20خواتین شامل ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں آج یوم آزادی کی مرکزی سرکاری تقریب ممبئی کے منترالیہ میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس پر چم کشائی کریں گے۔گورنر C.P. Radhakrishnanکے ہاتھوں پونے میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ مراٹھواڑہ کے چھتر پتی سمبھاجی نگر میں رابطہ وزیر سنجئے شرساٹھ ترنگے کو سلامی دیں گے۔وہیں بیڑ میں رابطہ وزیر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم ادا کی جائے گی۔اسی طرح جالنہ میں رابطہ وزیر پنکجہ منڈے،پربھنی میں میگھنا بورڈیکر، ہنگولی میں سرپرست وزیر نرھری جھروال، ناندیڑ میں اتل ساوے،لاتور میں رابطہ وزیر شیویندر راجے بھوسلیاوردھاراشیو میں ریاستی وزیر پرتاپ سرنائیک کے ہاتھوں ترنگا لہرایا جائے گا۔یوم آزادی ریاست بھر میں مختلف سرگرمیوں بشمول پرچم کشائی اورترنگا ریلیوں کے ذریعے منایا جارہاہے۔
***** ***** *****
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ سب کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک یکساں رسائی حاصل ہونی چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے اس بات کا تذکرہ یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا۔۔۔
Byte: President Droupadi Murmu
ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت، شہریان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے چلائی جانے والی مختلف اسکیمات، خودکفیل بھارت، خلاء باز شوبھانشو شکلا اور قومی ہنڈلوم ڈے سمیت مختلف موضوعات پر صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں تبصرہ کیا۔ اپنے خطاب کے اختتام میں انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کی خاطر ہر ایک سے حصہ لینے کی اپیل کی۔انھوں نے کہا:
Byte: President Droupadi Murmu
***** ***** *****
یومِ آزادی کے موقع پر صدرِ جمہوریہ درَوپدی مُرمو نے تینوں افواج اور سینٹرل ریزرو پولس فورس کیلئے 127 بہادری کے تمغوں کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے 290 جوانو کی خصوصی میڈلس کا اعلان کیا۔انہوں نے 290جوانوں کے لیے خصوصی میڈلس کا اعلان کیا۔ ان میں چار کیرتی چکر، 15ویر چکر،16شوریہ چکر، 60سینا میڈلس، چھ نیول میڈلس، 26فضائی فوج کے میڈلس شامل ہیں۔
***** ***** *****
یوم آزادی کی مناسبت سے پولس، فائر بریگیڈ، ہوم گارڈس،شہری دفاع اور اصلاحی خدمات کے ایک ہزار 90اہلکاروں کو حسن خدمات اور بہادری کے لیے تمغے دینے کا اعلان کیا گیا۔ان میں مہاراشٹر کے پولس محکمے کے 49ملازمین، فائر بریگیڈ کے آٹھ، پانچ ہوم گارڈس اور اصلاحی خدمات کے آٹھ اہلکاروں کو تمغے دیئے جائیں گے۔اسی طرح بارڈر سکیورٹی فورس نے بھی اپنے 16سپاہیوں کو ان کی شاندار بہادری کے لیے میڈلس دینے کا اعلان کیا ہے۔اسی طرح گڈچرولی پولس کے سات افسران و ملازمین کو نکسلیوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے کے لیے صدر جمہوریہ کے Gallantaryمیڈلس نے نوازا جائے گا۔
***** ***** *****
ہر گھر ترنگا مہم کا یہ چوتھا برس ہے۔ اس مہم کو شہریان کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ اس مہم کے پورٹل پر اب تک ترنگے کے ساتھ لی گئی تقریباً ساڑھے چار کروڑ سیلفیاں اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ چھتر پتی سمبھاجی نگر میں ”ہر گھر ترنگا“ پہل کے تحت اسکریپ بینڈ کی شاندار کارکردگی پیش کی گئی۔ میونسپل کمشنرG Shrikantکے نظریے والی اس پہل کے تحت مکندواڑی میونسپل کارپوریشن کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکوں کے طلباء نے حب الوطنی کے گیتوں کی مختلف دھنیں پیش کیں۔
بیڑ شہر میں کل ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں سیاسی جماعتوں کے عہدے داران اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ جالنہ ضلع کلکٹر نے ضلع کے سبھی لوگوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔پربھنی کے قریب واقع شری شیتر تری دھارا کے اومکاریشور ودیالیہ کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی اور قومی پرچم کے اعزاز میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ کیندر پرمکھ مانک چوہان اور اطلاعاتی افسر پربھاکر بارہاتے نے ریلی کو ہر ی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اسی طرح ہنگولی ضلعے میں بھی عظیم ترنگا ریلی نکا لی گئی۔ BJPکے ضلع صدر گجانن گھگے سمیت شہریان اور اسکولی طلبہ نے کلمنوری میں منعقد کی گئی اس ترنگا ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔
***** ***** *****
ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی قومی خدمت اسکیم کی جانب سے ”ہرگھر ترنگا مہم“ کے تحت ایک بڑی ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اشوک مہاجن نے ترنگا جھنڈا دکھاکر اس ریلی کا افتتاح کیا۔ ”نشہ مکت بھارت- نشہ مکت دھاراشیو“ مہم کے تحت دھاراشیو میں واقع ییرمالا کے ییڈائی نشہ نجات مرکز کی جانب سے شہر میں نشے سے متعلق بیداری مہم چلائی گئی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے پربھنی میں پولس حراست میں سومناتھ سوریہ ونشی کی موت کے معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ بینچ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو منسوخ کردیا ہے۔ سومناتھ سوریہ ونشی کو 12 دسمبر 2024 کو پربھنی میں احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور 13 دسمبر کو ان کی موت ہوگئی تھی۔ بینچ نے آٹھ دنوں میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں حکومت کے ساتھ ساتھ خانگی ادارے بھی شامل ہیں۔ نائب وزیرِ اعلیٰ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں کرناوٹ کینسر اسپتال کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کینسر کے علاج پر تحقیق ہورہی ہے تاہم کینسر سے بچاؤ کی خاطر روزمرہ کی طرزِ زندگی اور خوراک کو بدلنا ضروری ہے۔
***** ***** *****
سماجی انصاف کے ریاستی وزیر اور چھترپتی سمبھاجی نگر کے رابطہ وزیر سنجئے شرساٹھ نے لڑکے اور لڑکیوں میں امتیاز کرنے والی سوچ کو بدلنے کی اپیل کی ہے۔ وزیرِ موصوف کل چھترپتی سمبھاجی نگر کے پنڈھرپور میں کنیا سمان دِن کے موقع پر بول رہے تھے۔ لڑکیوں کی پیدائش کا خیرمقدم کرنے اور ان کی شرحِ پیدائش میں اضافے کو فروغ دینے کیلئے کل چھترپتی سمبھاجی نگر کے تمام منڈل ہیڈکوارٹرس میں کنیا سمان دن منایا گیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ملک کا 79واں یومِ آزادی منانے کیلئے ہر طرف جوش و خروش؛ پرچم کشائی سمیت مختلف پروگرامس کا انعقاد۔
٭ سب کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے یکساں مواقع ملنے چاہیے: صدرِ جمہوریہ کا اظہارِ خیال۔
٭ ”ہر گھر ترنگا“ مہم کی عوام نے کی خوب پذیرائی؛ شہریان کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ سے زائد سیلفیاں کی گئیں اَپلوڈ۔
اور۔۔۔٭ ممبئی ہائیکورٹ نے سومناتھ سوریہ ونشی موت معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کرنے کی دی ہدایت۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...