Wednesday, 26 February 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 26 فروری 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 26 February-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶؍فروری ۲۰۲۵ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ قبائلی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے حکومت پرعزم ہے:وزیر اعلیٰ دیو یندر پھڑنویس کا بیان۔
٭ ریاستی ڈیٹا اتھارٹی اور پرلی میں نئے ویٹرنری ڈگری کالج کے قیام کو ریاستی کابینہ کی منظوری۔
٭ ریاستی سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا ریاستی کابینہ کافیصلہ۔
٭ پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ آج مہاشیو راتری کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگا۔
اور۔۔۔٭ وزیر اعظم مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اسکیم کے تحت، چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میںایک ہزار 895 پروجیکٹوں کو منظوری ۔ مسلسل تیسرے سال ملک میں سرِفہرست مقام حاصل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یقین دلایا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں کی مجموعی ترقی کیلئے اپنے عہد کی پابند اور پرعزم ہے اور سماجی ذمہ داری فنڈ کے ذریعے متوازن ترقی کی جائے گی۔ گزشتہ روز ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں سماجی ذمہ داری فنڈز کے ذریعے قبائلی برادریوں کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے وزیرِ اعلیٰ مخاطب تھے۔ انھوں نے قبائلی بچوں کو مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر قبائلی طلبہ مناسب تعلیم حاصل کریں تو وہ ناموافق حالات سے باہر نکل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قبائلی بچوں میں زبردست فطری صلاحیتیں ہوتی ہیں اوران صلاحیتوں کو صحیح پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے قبائلی برادری کے طلبہ کو قبائلی اسکولوں، آشرم اسکولوں اور مشہور خانگی اسکولوں میں تعلیم دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
***** ***** *****
آبپاشی پروجیکٹس سے متاثرہ باز آباد دیہاتوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے زیرِ التواء کاموں کیلئے ایک ایکشن پلان کو نافذ کرنے کا فیصلہ کل ریاستی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا۔ 1976 سے پہلے کے متاثرہ دیہاتوں میں اس ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
کابینہ نے ریاستی ڈیٹا بیس-ڈیٹا پالیسی منظور کرنے کے ساتھ ہی اسٹیٹ ڈیٹا اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ مہاراشٹر شاہراہ قانون اور مہاراشٹر شاہراہ آرڈیننس 2025 میں ترمیم کو بھی اس اجلاس میں منظوری دی گئی۔
پونے ضلعے کے بارامتی اور بیڑ ضلع کے پرلی میں نئے ویٹرنری ڈگری کالجوں کے قیام کو بھی کل منعقدہ کابینی اجلاس میں منظور کیا گیا اور اس کیلئے 564 کروڑ 58 لاکھ روپے کی فراہمی کو منظوری دی گئی۔
دریں اثنا، پرلی میں ویٹرنری کالج قائم کرنے کے فیصلے پر وزیرِ شہری رسد و خوراک دھننجے منڈے نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ منڈے نے سماجی رابطے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترقی کی راہ پر یہ ایک پُراعتماد قدم ہوگا۔
***** ***** *****
ریاستی سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اب ریاستی سرکاری افسران اور ملازمین کو 53 فیصد مہنگائی بھتہ ملے گا۔ متعلقہ خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2024 سے اضافی شرح لاگو ہوگی اور جنوری تک کے بقایہ جات اس ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے اس سال سے چھترپتی سنبھاجی مہاراج مہاراشٹر پریرنا گیت ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ثقافتی امور کے ریاستی وزیر آشیش شیلار نے فرانس کے مارسیلیس میں یہ اعلان کیا۔ شیلار نے بتایا کہ پہلا پریرنا گیت ایوارڈ ویر ساورکر کے ’’انادی می، اننت می‘‘ نغمےکو دیا جائے گا۔
***** ***** *****
اُتر پردیش کے پریاگ راج میں گنگا-جمنا اور گپت سرسوتی ندیوں کے سنگم پر جاری مہا کمبھ میلے کا آج مہاشیوراتری کے موقعے پر اختتام ہو رہا ہے۔ 144 سال بعد آنے والے اس تہوار میں مقدس غسل کرنے کا آج آخری دن ہے،جس کیلئے مقامی انتظامیہ نے معقول انتظامات کیے ہیں۔ مہاکمبھ میلے کے بہتر اختتام کو یقینی بنانے کیلئے، حکام نے میلے کے علاقے اور پریاگ راج میں ’’نو وہیکل زون‘‘ نافذ کیا ہے۔ 13 جنوری سے شروع ہونے والے اس مہاکمبھ میلے میں اب تک 64 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے مقدس ڈبکی لگائی ہے۔
دریں اثنا، مہاشیواراتری کے موقع پرمراٹھواڑہ میں، ایلورہ کے گھشنیشور جیوترلنگ، پرلی کے ویدیہ ناتھ، اور اونڈھا ناگناتھ مندروں میں بھی عقیدت مندوں کیلئے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر محصول ڈویژنوں میں ’’ایک دن د یہی ساکنان کےساتھ‘‘ پہل شروع کی جارہی ہے۔ ڈویژنل کمشنر دلیپ گائوڑے نے کل ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ گائوڑے نے بتایا کہ اس پہل میں انتظامیہ دیہاتوں کو درپیش تمام مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ عوام کے مسائل کو موقعے پر حل کرنے کیلئے ہم نے اس پہل کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی کی ہے، انھوں نے کہا کہ اس پہل کے دو ر ان شہریوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائےگی اور پہلے دو ہفتوں میں عوام کے تاثرات کی بنیاد پر اقدامات میں اصلاح کی جائے گی اور انتظامیہ یقینی طور پر شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بہتری لائے گا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اسکیم کے تحت، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 22 ہزار 10پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جس میں چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں ایک ہزار 895پروجیکٹ شامل ہیں۔ پروجیکٹ کی منظوری کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میںسرِفہرست مقام پرہے، جبکہ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع نے مسلسل تیسرے سال بھی سرِفہرست مقام برقرار رکھا ہے، ضلع زرعی سپرنٹنڈنٹ پرکاش دیشمکھ نے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس اس اسکیم سے سے متعلق مختلف قسم کے منصوبے ہیں۔ سبزیوں کو شمسی توانائی کے ذریعے خشک کرنے کے بہت سے منصوبے قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایس فار ایس نامی ایک بائی بیک اسٹارٹ اَپ بھی موجود ہے۔ یہ کمپنی اپنی شمسی توانائی سے خشک سبزیاں واپس خریدتی ہے۔ اسکیم کے تحت چھترپتی سمبھاجی نگر کومسلسل تیسرے سال پہلا مقام حاصل ہونے پر انھوں نے اطمینان کا اظہا ر بھی کیا۔
***** ***** *****
ملک بھر میں آٹھویں اقتصادی مردم شماری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ضلعی سطح کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دیہی علاقوں کیلئے تقریباً ساڑھے چھ ہزار اور شہری علاقوں کیلئے تقریباً ساڑھے پانچ ہزار شمار کنندگان کا تقرر کیا جائے گا‘ساتھ اس مقصد کیلئے ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کیا گیا ہے۔
ملک میں پہلی اقتصادی مردم شماری 1977 میں کی گئی تھی‘ جبکہ ساتویں اقتصادی مردم شماری 2019 میں کی گئی۔ اس اقتصادی مردم شماری کا مقصد معیشت کی ساخت کا اندازہ لگانا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی تفتیشی ایجنسی(CBI)نے کل بٹ کوائن کرپٹوکرنسی بدعنوانی معاملے کے سلسلے میں ملک بھرکے60سے زائدمقامات پرچھاپے مارے ۔ ان میںپونے،کولہاپوراورناندیڑشامل ہیں۔گین بٹ کوائن نامی کمپنی 2015میںشروع ہوئی تھی۔ اس کمپنی نے18مہینوں میں صارفین کو ہرمہینے 10فیصدریٹرن دینے کاوعدہ کیاتھا۔ 2017میں اس کمپنی میںبدعنوانی کاانکشاف ہواتھا‘جس کے بعد کمپنی کے خلاف ملک بھر سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔
***** ***** *****
ناسک کی ضلعی عدالت نے وزیرِ زراعت مانک رائو کوکاٹے کی سزاکی منسوخی کاحتمی فیصلہ آئندہ سنیچر تک محفوظ کرلیاہے۔اس معاملے میں کل سماعت ہوئی ۔ وزیراعلیٰ خود اختیار کوٹے سے فلیٹ حاصل کرنے کیلئے جھوٹا حلف نامہ دینے کے معاملے میں کوکاٹے کو عدالت نے دوسال کی سزاسنائی ہے۔
***** ***** *****
بیڑضلع کے مسّاجوگ کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل معاملے میں اُجول نکم کوسرکاری وکیل مقرر کرنے اور مفرور کرشناآندھڑے کو فوری گرفتارکرنے کے مطالبے کولیکرمسّا جوگ کے سا کنان نے کل سے دودن کی بھوک ہڑتال شروع کی۔مطالبات تسلیم نہ کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کاانتباہ بھی ساکنان نے دیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑمیں کل 21؍ویں سنگیت شنکردربارپروگرام کاافتتاح موسیقارپدم بھوشن پنڈت بدھادتیہ مکھرجی کےہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر معروف گلوکارہ انورادھاناندیڑکر کو اس سال کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا۔ کل کے پروگرام میںسادھناسرگم کے سنگیت رَجنی پروگرام کوشائقین کی بھرپور پذیرائی ملی۔رکن پارلیمان اشوک چوہان ، سوامی رامانندتیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر منوہرچاسکراس موقعے پرموجودتھے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ قبائلی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے حکومت پرعزم ہے:وزیر اعلیٰ دیو یندر پھڑنویس کا بیان۔
٭ ریاستی ڈیٹا اتھارٹی اور پرلی میں نئے ویٹرنری ڈگری کالج کے قیام کو ریاستی کابینہ کی منظوری۔
٭ ریاستی سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا ریاستی کابینہ کافیصلہ۔
٭ پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ آج مہاشیو راتری کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگا۔
اور۔۔۔٭ وزیر اعظم مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اسکیم کے تحت، چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میںایک ہزار 895 پروجیکٹوں کو منظوری ۔ مسلسل تیسرے سال ملک میں سرِفہرست مقام حاصل۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...