Thursday, 26 September 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :26؍ستمبر 2024ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 26 September 2024
Time: 09.00  to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۶۲  /ستمبر  ۴۲۰۲ء؁
وقت: 09.00  سے  09.10/ بجے
***** ***** *****


    سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭    وزیر اعظم آج مہا راشٹر کے دورے پر ‘  مختلف تر قیاتی منصبوں سمیت بِڑ کِن صنعتی علاقہ کوقوم کے نام وقف کریں گے
٭    بد لا پور بچوں کے جنسی استحصال معاملہ میں پولس اِنکاؤنٹر سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کا سوالیہ نشان    
٭    ریزر ویشن کے مطالبہ کے لیے منوج جرانگے پاٹل کی بھوک ہڑ تال ختم‘  او  بی  سی  احتجا جیوں کی بھوک ہڑ تال بھی ختم
اور
٭    مراٹھواڑہ میں ہر طرف بارش ‘  جائیکواڑی سمیت  تیر نا ‘ عیسیٰ پور  اور  مانجرا آبی پشتوں سے پانی کا اخراج شروع
    
    اب خبریں تفصیل سے...
    وزیر اعظم نریندر مودی آج مہا راشٹر کے دورے پر آرہے ہیں۔ اُن کے ہاتھوں ملک بھر کے22/ ہزار  600/ کروڑ  روپیوں سے زیادہ کے مختلف تر قیاتی منصبوں کا سنگ بنیاد  و  افتتاح ہو گا۔ پونے میٹرو کی ضلع عدالت  تا  سوار گیٹ خد مات کی شروعات  اور  سوار گیٹ کا ترج میٹرو کا سنگِ بنیاد  ا ور  بھِڈے واڑہ میں سا وِتری بائی پھُلے میمو ریل کا سنگِ بنیاد وزیر اعظم کے ہاتھوں رکھاجائے گا۔ اِس کے علا وہ  3/پرم رُدرد کمپیوٹر کی نقاب کشائی‘ ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ہائی وے کے قریب تمام سہو لیات سے آ راستہ ایک ہزار گیسٹ ہاؤس کی نقاب کشائی‘  ملک بھر کے الیکٹرک گاڑیوں کے چار جنگ اسٹیشن سمیت20/ ایل پی جی اسٹیشنوں  اور  شولا پور ہوائی اڈہ کی افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں ہو گا۔
***** ***** *****
    چھتر پتی سنبھا جی نگر کے قر یب بِڑ کِن صنعتی منصوبہ کو وزیر اعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔ دِلّی ممبئی صنعتی کاریڈور کے تحت تقریباً 7/ ہزار855/ ایکر رقبہ کے3/ مرحلوں کے اِس منصوبہ کے لیے مرکزی حکو مت نے 6/ہزار400/ کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔
    شیندرا کے آرِک ہال میں اِس پروگرام کا نشریہ ملاحظہ کرنے کی سہو لت فراہم کیے جانے کی اطلاع پرو جیکٹ منیجر  ارون دوبے نے دی ہے۔
***** ***** *****
    بد لا پور بچوں کے جنسی زیادتی معاملہ کے اصل ملزم اکشئے شندے کی موت کو انکاؤنٹر ماننا منا سب نہ ہونے کی بات بامبے ہائی کورٹ نے کہی ہے۔ جسٹِس ریو تی موہتے ڈیرے  اور  جسٹِس پر تھوی راج چو ہان کی بینچ نے کل ہوئی سماعت میں یہ بات کہی ہے۔
    کورٹ نے کہا کہ اِس معاملہ کی غیر جانبدارنہ جانچ کی امید ہے  اور  اگر اس طرح نظر نہ آئے تو میں  ہمیں حکم جا ری کرنا پڑے گا۔
***** ***** *****
    مراٹھا سماج کو  او  بی  سی  ریزر ویشن دینے کے مطالبے کے لیے جالنہ ضلع کے انتر والی سراٹی میں گزشتہ 9/ دنوں سے بھوک ہڑ تال کر رہے  منوج جرانگے پاٹل نے کل ہڑتال ختم کر دی۔ جرانگے نے کہا کہ اب بھوک ہڑ تال کر  کر نہیں بلکہ حکو مت میں بیٹھ کر ریزر ویشن لیں گے۔
    دریں اثناء  او  بی  سی  سماج کے احتجا ج کی حمایت کے لیے ہنگو لی ضلعے کے ڈونگر گاؤں میں لو گوں نے کل کیا دھو ندی میں اُتر کر احتجاج کیا۔ دریں اثناء  او بی سی  احتجاجی لکشمن ہا کے  اور  نو ناتھ واگھمارے نے بھی بے مدت بھوک ہڑ تال کل ختم کر دیا۔اُنھیں جالنہ کے نجی اسپتال میں بغرض علاج شریک کر وا یاگیا ہے۔
***** ***** *****
    ناندیڑ ضلع پریشد  سی  ای  او  مینل کر نوال نے کہا ہے کہ ناندیڑ ضلع کے کسانوں  اور  خواتین بچت گٹوں کے لیے ہر تعلقہ میں مائیکرو پرو سیسنگ صنعت قائم کی جائے گی۔ ضلع کے اہم فصلوں کے کچے مال کو پکے مال میں تبدیل کر کے نِر خوں کی ایک زنجیر تیار کر نا اِس اسکیم کا مقصد ہے۔
     اِس اسکیم کے لیے ناندیڑ ضلعے سے 16/ بچت گٹوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے  اور  بچت گٹوں کی جانب سے صنعت کے قیام کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اُنھیں 3/ لاکھ روپئے تک کی امداد  دی جائے گی۔
***** ***** *****
    وزیر اعظم قبائلی دیہی تر قی مہم کے تحت مہاراشٹر کے 4/ ہزار975/ آدیواسی گاؤں کی تصویر بدلے گی  اور  ریاست کے32/ اضلاع کے تقریباً 13/ لاکھ آدیواسیوں کی سماجی  و  معاشی خودمختاری ممکن ہو گی۔ اِن میں ہنگولی ضلعے کے 81/ جبکہ ناندیڑ ضلعے کے 169/ گاؤں میں شامل ہیں۔
***** ***** *****
    ریاست کے کئی علاقوں میں بارش جاری ہے۔ آبی منصوبوں میں کا فی بڑ ہوتری ہو ئی ہے۔ کئی آبی منصوبوں سے پانی کا اخراج شروع کیاگیا ہے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن آبی منصبوں سے پانی کا اخراج کو بڑ ھا دیاگیا ہے۔ کل رات ڈیم کے8/ در وازے آدھے فیٹ سے ایک فیٹ جبکہ 2/ در وازے دیڑ ھ فیٹ تک کھولے گئے ہیں  اور  اُن سے19/ ہزار  992/ مکعب فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی گو دا وری ندی میں چھوڑا جا رہا ہے۔
ندی کے قریب گاؤں کے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل محکمہ آب پاشی نے کی ہے۔
***** ***** *****
    لاتور  اور  دھارا شیو اضلاع کی سرحد پر واقع نِمن تیر نا آبی پُشتہ کے14/ در وازوں سے 10/ ہزار704/ مکعب فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ جس کی وجہ سے تیر نا ندی کے قریب بسنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے پیش آئے حالات کا جائزہ رابطہ وزیر گیریش مہا جن نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیا۔ انھوں نے سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کے احکا مات دیے۔ لاتور کی ضلع کلکٹر ور شا ٹھاکُر گھو گے نے کل مانجرا ندی کے ناگ جھری باندھ کا دورہ کیا  اور  احتیاطی تدا بیر کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
    ہنگولی ضلعے کے عیسیٰ پور  آ بی پُشتہ کے 3/ در وازے کھول کر پانی پین گنگا ندی میں ایک ہزار35/ مکعب فی سیکنڈ کی رفتار سے چھوڑا جا رہا ہے۔ بیڑ ضلع کا مانجرا آبی منصوبہ بھی95/ فیصد سے زیادہ بھر چکا ہے  اور  اِس میں سے پانی کا اخراج شروع کیاگیا ہے۔ مانجرا ندی کے قریب بسنے والے لوگوں سے احتیا ط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
     دریں اثناء چھتر پتی سنبھا جی نگر ‘  جالنہ ‘  پر بھنی ‘  بیڑ ‘  ہنگولی  اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے آج آرینج الرٹ جاری کیاہے۔
***** ***** *****
    صفائی ہی خدمت  پندھر واڑے کے تحت ہنگولی بلدیہ دفتر میں مختلف سر گر میاں چلائی جا رہی ہیں۔ اِس سلسلے میں کل رانگولی مقابلے منعقدہ ہوئے۔ اِن مقابلوں میں 32/ افراد نے شر کت کر کے  صفائی ہی خدمت‘ پاسٹک سے پاک شہر‘   صاف خوبصورت  اور  سبز ہنگولی  سمیت دیگر موضوعات پر مبنی رانگولی بنائی۔
***** ***** *****
    پُرانی پینشن اسکیم نافذ کرنے سمیت دیگر مطالبات کی یکسوئی کے لیے اساتذہ تنظیموں کی جانب سے کل دھاراشیو ضلع کلکٹر دفتر پر مورچہ نکالا گیا۔ ضلع پریشد اسکولوں سمیت دیگر خانگی اسکو لوں کے معلمین اِس مورچے میں شریک ہوئے۔ اساتذہ تنظیموں کی جانب سے اِقا متی نائب کلکٹر شو بھا جا دھو کو مختلف مطالبات پر مشتمل ایک محضر پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
    بزرگ فلم ساز  مَدُھورا جسراج  کل ممبئی میں اپنے رہائشی مکان میں انتقال کرگئی۔ وہ86/ برس کی تھیں۔ اُن کے جسد خاکی پر آج آخری رسو مات ادا کی جائیں گی۔ آنجہا نی مَدُھورا  معروف فلم ساز   وی  شانتا رام کی دُختر  اور  آ نجہا نی شاستریہ کلو کار پنڈت جسراج کی اہلیہ تھیں۔
***** ***** *****
    جموں -کشمیر میں انتہا پسندوں کے ساتھ تصا دم میں دیپک بنسوڑے نامی فو جی جوان شہید ہو گیا۔ وہ بلڈا نہ ضلعے کے پڑس کھیڑنا گو قصبے کا ساکن تھا۔ اُن کے جسد خاکی پر اُن کے آبائی گاؤں میں پورے سر کاری اعزاز کے ساتھ آخری رسو مات ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
    مراٹھواڑہ کے آٹھوں اضلاع کے سابق فوجیوں کے بیواؤں‘  والدین  اور  معمرفو جیوں کے لیے کل 27/ ستمبر کو چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ اِس خصوصی پروگرام میں سبک دوشی وظیفے سمیت اِسپر ش  اسکیم سے متعلق تمام دشواریوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے چھاؤ نی علاقے میں ہونے والے اِس پروگرام سے استفا دہ کرنے کی اپیل ضلع فو جی بہبود دفتر کے افسرا ن نے کی ہے۔
***** ***** *****
    پر بھنی ضلعے کے دھر ما پوری گیان سادھنا پر تشٹھان کے گیان سادھنا فارمیسی کالج میں کل فارمیسی دن منا یاگیا۔ اِس دوران بیداری پر مبنی اسٹریٹ ڈرامے ‘  سماجی ذمہ داریوں پر مذاکرہ فارماسِسٹ کے فرائض سے متعلق عہد  سمیت دیگر سر گر میاں عمل میں لائی گئیں۔
***** ***** *****
    مہاراشٹر کے واڑھون  اور  گریٹ نِکو بار جزیروں پر گلا تھی خلیج میں نئی بندر گاہیں قائم کی جا رہی ہیں۔ تر قیات بندر گاہ‘  جہاز رانی  اور  آبی گزر گاہوں کے مرکز ی وزیر سروانند سونوال نے یہ جانکاری دی۔سر وانند  سونو وال نے ملک بھر کی بندر گاہوں پر مالی لین دین آئندہ 5/ سالوں میں دو گنا ہو جانے  کا یقین بھی ظاہر کیا۔
***** ***** *****
    آخرمیں اِس بُلیٹِن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭    وزیر اعظم آج مہا راشٹر کے دورے پر ‘  مختلف تر قیاتی منصبوں سمیت بِڑ کِن صنعتی علاقہ کوقوم کے نام وقف کریں گے
٭    بد لا پور بچوں کے جنسی استحصال معاملہ میں پولس اِنکاؤنٹر سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کا سوالیہ نشان    
٭    ریزر ویشن کے مطالبہ کے لیے منوج جرانگے پاٹل کی بھوک ہڑ تال ختم‘  او  بی  سی  احتجا جیوں کی بھوک ہڑ تال بھی ختم
اور
٭    مراٹھواڑہ میں ہر طرف بارش ‘  جائیکواڑی سمیت  تیر نا ‘ عیسیٰ پور  اور  مانجرا آبی پشتوں سے پانی کا اخراج شروع

 علاقائی خبریں ختم ہوئیں     
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR  چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭


No comments: