Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 28 September 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸۲ /ستمبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ مَنکی پاکس نامی بیماری کے پھیلاؤ کی روک تھام کی خاطر مرکزی وزارتِ صحت کی جانب سے ہدایات جاری
٭ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں مرکزی انتخابی کمیشن کے سیاسی اور انتظامی جائزاتی اجلاس
٭ ناندیڑ ضلع کے نر لی میں آلو دہ پانی پینے سے 15/ بچوں سمیت 200/ افراد ہوئے متاثر
٭ عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد
اور
٭ تِر شا جوالی ا ور گائیتری گو پی چند ‘ مکاؤ اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں داخل
اب خبریں تفصیل سے...
مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود نے مَنکی پاکس نامی بیماری کے پھیلاؤ کی روک تھام کی خاطر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ وزارت نے مقا می انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس بیماری کے وائرس کے پھیلاؤ پر نظر رکھیں ساتھ ہی علاج اور کورنٹین یعنی مریضوں کو علیحدہ رکھنے کی سہو لت فراہم کریں۔
***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمیشن کی ٹیم نے کل ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی۔ کمیشن نے کوکن اور پونے کے ڈویژنل کمشنروں‘ تھانے‘ پونے‘ پالگھر‘ ممبئی اور مضا فات کے پولس کمشنروں اور پولس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ساتھ تھانے ‘ نئی ممبئی ‘ پونے اور پمپری چنچوڑ کی میونسپل انتظامیہ کے ساتھ انتخابی عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بقیہ ڈویژنوں میں انتخابی تیاریوں کا آج جائزہ لیا جائے گا۔
مرکزی انتخابی ٹیم اپنے اِس 2/ روزہ دورے کے بیچ ریاست کے مختلف عہدیداروں ‘ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں‘ چیف الیکٹرول آفیسر اور چیف سیکریٹری کے ساتھ انتخابی تیاریوں کے جائزہ کے لیے میٹنگیں کر ے گی۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی آشیش شیلار نے الیکشن کمیشن کو چند تجاویز پیش کی ہے۔ کمیشن کے نام اپنے خط میں انھوں نے کہا کہ رائے دہی کا دن تسلسل کے ساتھ ہونے والی چھٹیوں کے دوران نہیں ہو نا چاہے اور منتقل ہونے والے تمام ووٹرس کو رائے دہی کا حق ملنا چاہیے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پونے کے شیواجی نگر سے سُوار گیت تک زیر زمین میٹرو ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی اِس موقعے پر سُوار گیٹ تا کاترج زیر زمین راستے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ مرکزی وزیر مملکت مُر لی دھر مو ہول نے یہ اطلاع دی۔
اِسی بیچ وزیر اعظم کل آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے ہم وطنوں سے خطاب کریں گے۔ یہ اِس پروگرام کے تیسرے سلسلے کی چو تھی قسط ہے۔ یہ پروگرام کل صبح11/بجے سے آکاشوانی اور دور در شن کے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما روہی داس چُڈا مَن پاٹل کا کل دھولیہ میں انتقال ہو گیا۔ وہ84/ برس کے تھے۔ آنجہا نی پاٹل کانگریس پارٹی کے مختلف عہدوں اور ریاستی حکو مت کی مختلف وزارتوں پر فائز رہے۔ اُن کی آخری رسو مات آج ادا کی جائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹو لے نے اُن کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
راجستھان کے گور نر ہر ی بھاؤ باگڑے کی ابھیشٹ چِنتن تقریب کا انعقاد کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں کیاگیا۔ باگڑے نے حال ہی میں اپنی زندگی کے80/ ویں برس میں قدم رکھا ہے۔ اِس تقریب کی صدارت مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کی۔ اِس موقع پر ہر باگڑے کی زندگی کا سفر کا احا طہ کرنے والی کتاب”ماجھا پر واس“ کا اجراء عمل میں آیا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی مختلف اسکیمات سے متعلق عام شہر یان کو اطلاع دینے کے لیے شروع کیے گئے ” وزیر اعلیٰ یو جنا دوت“ پرو گرام میں حصہ لینے کی خاطر آخری تاریخ 30/ ستمبر تک بڑ ھا دی گئی ہے۔ حکو مت نے اپیل کی ہے کہ خواہش مند امید وار مذکورہ تاریخ تک ویب سائٹwww.mahayojnadoot.orgپر در خواست دے سکتے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
سیاحت کا عالمی دِن کل منا یاگیا۔ ” سیاحت اور امن“ اِس برس کے یوم سیاحت کا موضوع ہے۔ اِسی مناسبت سے سیاحت کی مرکزی وزارت نے کل بہترین ٹوریزم وِلیج مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا۔ اِن انعامات کا اعلان8/ مختلف زمروں میں 36/ دیہاتوں کے لیے کیاگیا ہے۔ اِس میں رتنا گیری ضلعے کے داپولی تعلقے کے گر دے گاؤں کو زرعی سیاحت کا ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
سیاحت کے ریاستی وزیر گیرش مہاجن نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے ایلورہ میں ٹوریزم ڈیو لپمنٹ کارپوریشن کے راشٹر کوٹ گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ یہاں ایک ہیلی پیڈ اور عالمی معیار کا وِزیٹر سینٹر قائم کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
سیاحت کے عالمی دِن کے موقعے پر کل چھترپتی سنبھا جی نگر میں پائیدار سیاحت۔ شراکت پر مشتمل ایک مکمل قدم کے موضوع پر ایک ورک شاپ کا انعقاد کیاگیا۔ اِس میں محکمہ آ ثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شیو کمار بھگت ‘ پریس انفار میشن بیورو کی ڈپٹی ڈائریکٹر جئے دیوی پُجا ری سوامی‘ ضلع اطلا عاتی افسر ڈاکٹر مِلند دوسانے اور وزارت سیاحت کی معا ون ڈائریکٹر مالتی دت نے سیاحت کی ترقی کی خاطر مدد گار امور پر دیہی صحافیوں سے تفصیلی بات چیت کی۔
اِسی بیچ عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر ایلورہ کے غاروں کے قریب 2/ روزہ ملٹی میڈیا فلم نمائش کا اہتمام کیاگیا ہے۔یہ نمائش آج شام تک سب کے لیے کھلی ہے۔
***** ***** *****
دھا راشیو ضلعے کے تیر میں کل عالمی یوم سیا حت کے موقع پر ہیریٹیج کا انعقاد کیاگیا۔ اِس میں شر کت کرنے والے شہر یان نے تری وِکرم مندر اُتر یشور مندر ‘ تیرتھ کُنڈ چیتیہ گڑہ کے ساتھ ساتھ دِونگت رام لِنگپہ رام تُرے نوادرات کے میوزیم کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع کے نَر لی کشٹھ دھام میں سر کاری آب رسانی ٹینک کا پانی پینے سے 15/ بچوں سمیت200/ سے زائد شہر یان متاثر ہو گئے۔ اِن میں سے6/ کی حالت نازک ہے۔ یہ اطلاع ہمارے نا مہ نگار نے دی۔ اِن مریضوں کی نصب شب کے قریب ناندیڑ شہر کے سر کاری ہسپتال اور ایک خانگی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیاگیا ہے۔ اِس واقعے کی اطلا ع ملنے پر ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے ضلعے کے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات دی ہیں۔
***** ***** *****
بھارت اور بانگلہ دیش کے در میان کا انپور میں کھیلے جانے والے دوسرے کر کٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دِن کا کھیل بارش اور نا کا فی روشنی کے باعث کل صبح سویرے روک دیاگیا۔ بانگلہ دیش ٹیم نے کل دِن کے اختتام تک3/ وکٹوں کے نقصان پر 107/ رنز بنا ئے ہیں۔
***** ***** *****
تِر شا جوالی اور گائیتری گو پی چند مکاؤ اوپن بیڈ مِنٹن ٹور نا منٹ کے خواتین ڈبلز مقابلے میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کل کھیلے گئے میچ میں تر شا اور گائیتری کی جوڑی نے تائیوان کی جوڑی کو12 - 12 اور21 - 17 / سے شکست دے دی۔ آج سیمی فائنل میں اِن کا مقابلہ تائیوان کی دوسری جوڑی سے ہوگا۔
اِسی دوران کِدامبی شری کانت کو کوارٹر فائنل میں مردوں کے سنگلز مقابلے میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آئندہ30/ برسوں کے لیے تیارکر دہ آب رسانی پالیسی کا مسودہ ویب ساءchhatrapatisambhajinagarmc.org پر شائع کیا گیاہے۔ شہر یان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اعتراضات اور تجاوزیر تحریری شکل میں کاپوریشن کے شعبہ آب رسانی کے ایکزی کیٹیو اِنجینئر کے دفتر میں آئندہ60/ دنوں کے دوران داخل کریں۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے کے پرانڈا تعلقے میں سینا کو لے گاؤں آبی منصوبہ لبالب بھر چکاہے۔ ڈیم کے17/ در وازے کھول دیے گئے ہیں۔ جن سے30/ ہزار گھن فیٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی ند یوں میں چھوڑا جا رہاہے۔ ندیوں کے کنارے آ باد دیہاتوں کو چو کنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع جائیکواڑی ڈیم سے پانی کا اخراج کم کر دیاگیا ہے۔ اِس ڈیم کے18/ دروازوں سے تقریباً 14/ ہزار672/ کیو بِک فیٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے گو دا وَری ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی بلدیہ کی جانب سے کل صفائی مِتر صحت تحفظ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ چیف افسر اروِند مُنڈے کی رہنمائی میں منعقد کیے گئے اِس کیمپ میں 160/ صفائی ملازمین کی طِبّی جانچ کی گئی۔
صفائی ہی خدمت مہم کے تحت کل پر بھنی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں عوامی بیداری کی خاطر اسٹریٹ پلے پیش کیاگیا۔ اِس ڈرامے کے ذریعے کوڑے کو الگ کرنے ‘ ہمارا کچرا ہماری ذمہ داری سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کی گئی۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ مَنکی پاکس نامی بیماری کے پھیلاؤ کی روک تھام کی خاطر مرکزی وزارتِ صحت کی جانب سے ہدایات جاری
٭ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں مرکزی انتخابی کمیشن کے سیاسی اور انتظامی جائزاتی اجلاس
٭ ناندیڑ ضلع کے نر لی میں آلو دہ پانی پینے سے 15/ بچوں سمیت 200/ افراد ہوئے متاثر
٭ عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد
اور
٭ تِر شا جوالی ا ور گائیتری گو پی چند ‘ مکاؤ اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں داخل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment