Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 27 September-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷؍ ستمبر ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ غیر منظم شعبے کے محنت کشوں اور ملازمین کی کم از کم اُجرت میں اضافہ- آئندہ یکم اکتوبر سے نئی شرحوں کا اطلاق ۔
٭ ہتک ِ عزت کے مقدمہ میں رکنِ پا رلیمان سنجئے ر ائوت کو 15 دِنوں کی حراست اور 25 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا۔
٭ اسٹیٹ سرو س کے مین امتحان 2023 کی جنرل میرٹ لسٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن حدود میں گنٹھے واری مستقل کرنے کی معیاد میں 31 دسمبر تک توسیع۔
اور۔۔۔٭ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کانپور میں آج سے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ آغاز۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی حکومت نے غیر منظم شعبے کے ملازمین کی کم از کم اُجرت میں اضافہ کیا ہے۔ جس کے تحت اے زمرے کے غیر ہنر مند محنت کشوں کو اب 783روپئے یومیہ ا ُجرت ملے گی‘ جبکہ جزوی ہنر مند محنت کشوں کو 868 روپئے کم از کم اُجرت دی جائےگی۔ ہنر مند ملازمین‘ کلرک اور محافظ کی خدمات انجام دینے والے ملازمین کو یومیہ 954روپئے ا ور ہنر مند افراد و مسلح محافظ کی خدمات انجام د ینے والے ملازمین کو ایک ہزار 35 روپئے یومیہ کم از کم اُجرت دی جائےگی۔ اس فیصلے کا اطلاق آئندہ یکم اکتوبر سے ہوگا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پرم رُودر کمپیوٹر کی تخلیق کمپیوٹر کے میدان میں خود انحصاری کی طرف بھارت کا ایک اہم قدم ہے۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ نظام کے ذریعے تین پرم رُودر کمپیوٹر کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ اس اقد ام سے سائنس اور اختراع کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ سائنسی تحقیق میں سہولت کیلئےیہ پرم رُودر کمپیوٹر دہلی، کولکاتہ اور پونے میں قائم کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، وزیر اعظم مودی پرسوں اتوار کو ’’من کی بات پروگرام‘‘ کے ذریعے اہل ِ وطن سے مخاطب ہوں گے۔ یہ پروگرام کے تیسرے ایڈیشن کا چوتھا حصہ ہوگا۔
***** ***** *****
شیو سینا ادھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے رکن پارلیمان سنجئے رائوت کو شیوڑی مجسٹریٹ عدالت نے15 دن کی حراست اور 25 ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ میرا بھائندر شہر میں بیت الخلا کے کانٹریکٹ سے متعلق عائد کردہ الزامات پر رائوت کے خلاف میدھا سومیا نے ہتک ِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ دریں اثنا، راؤت کو 15ہزار روپئے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی گئی ہے، اور وہ اس فیصلے کو اندرونِ تیس دن چیلنج کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سَندھو پر مشتمل وفد کل ممبئی پہنچ گیا۔ دو روزہ دورے کے دوران یہ دستہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں اور انتظامیہ کے افسر ان کے ہمراہ گفت و شنید کرے گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے اسٹیٹ سروس کے مین امتحان 2023 کی جنرل میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پرشائع کردی ہے۔میڈیکل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کو آسامیوں کی ترجیحی ترتیب آن لائن جمع کرانے کی سہولت جلد ہی فراہم کر نے کی اطلاع کمیشن نے دی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن حدود میں گنٹھے واری کو ریگولرائز کرنے کیلئے 50 فیصد بیٹرمنٹ چارجیس یعنی ترقیاتی سائز کی معیاد میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ رعایت آئندہ 30 تاریخ کو ختم ہونے والی تھی۔ تاہم میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر جی شری کانت کے حکم پر 200 مربع میٹر تک کے رہائشی اراضیات کیلئے اس رعایت میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر رنجیت پاٹل نے متعلقہ شہریان سے اس رعایت کا فائدہ اٹھاکر اپنی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
’’صفائی ہی خدمت ‘‘ مہم کے تحت دھاراشیو تعلقے کے سانجا کے اسکولی طلباء نے اسکول کے احاطے میں صفائی مہم چلائی۔ دھاراشیو پنچایت سمیتی کے توسیعی افسر شنکر بھانگے نے اس پہل کی وجہ سے گاؤں کی صفائی سے خوشحالی کے سفر پر گامزن ہونے کے یقین کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
’’صفائی ہی خدمت ‘‘ مہم کے تحت چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کل شہریوں کو ہرسول کچرا پروسیس مرکز میں کچرے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر موجود شہریوں کو اپنے اطراف کے ماحول کو صاف رکھنے کا حلف دلایا گیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
لاتو ر میں ’’صفائی ہی خدمت ‘‘ مہم کے تحت کل نہرو یوتھ سینٹر اور دیانند آرٹس کالج کے اشتر اک سے صفائی سے متعلق بیداری ریلی نکالی گئی۔ 2 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں نکڑ ڈرامے، صفائی ریلیاں، دیواروں پر بیداری پر مبنی نعرے تحریر کرنے جیسی سرگرمیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلی جارہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا او ر آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ آج سے کانپور میں شروع ہوگا۔ اب سے کچھ دیر بعد ساڑھے نو بجے اس مقا بلے کا آغاز ہوگا۔ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ کو جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کررکھی ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے بیشتر مقامات پر کل بھی بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر محکمۂ موسمیات نے طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ پال گھر اور ناسک اضلاع میں آج ریڈ الرٹ جا ری کیا گیا ہے۔ ان دونوں اضلا ع میں بجلی کی گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ کئی آبی ذخائر سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑا جا رہا ہے اور انتظامیہ نے شہریوں سے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے جائیکواڑی آبی پشتے سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی ہے۔ ڈیم کے 18 دروازے اب ڈیڑھ فٹ کھلے ہوئے ہیں اور اس سے تقریباً 28 ہزار 296 مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے گوداوری ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
لاتور ضلعے میں مانجرا آبی پشتے کے چھ دروازوں سے تین ہزار 494 مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی خارج کیا جا رہا ہے ‘ جبکہ رینا پور آبی منصوبے کے چار دروازے کھول کر ایک ہزار 258 مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی خارج کیا جا رہا ہے۔ لاتور-دھاراشیو کے ماکنی آبی پشتے کے آٹھ درو ازے کل بند کر دیے گئے اور فی الحال چھ دروازوںسے دو ہزار دو سو نوّے مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر پریورتن مہاشکتی اس ر یاستی سطح کے تیسرے سیاسی محاذ کا پہلا اجلاس کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقدہوا۔ سوراج پارٹی کے بانی و سابق رکنِ پارلیمان سمبھاجی راجے چھترپتی‘ سوا بھیمانی شیتکری پا رٹی کے راجو شیٹی‘ پرہار جن شکتی پارٹی کے بچو کڑو نے اس موقعے پر کا رکنان سے خطاب کیا۔
***** ***** *****
تلجاپور کے مذہبی مقام کیلئے ایک ہزار 999 کرو ڑ روپئوں کے ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ رُکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کل تلجا پور میں ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ اس تجویز کو آئندہ دس دِنوں میں منظوری ملنے کا یقین پاٹل نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
عالمی یومِ سیاحت کے موقعے پر آج اور کل چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے غارہائے ایلورہ میں دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے سیاحتی مقامات کی تشہیر اور سیاحتی مقامات پر بنیادی ترقی کیلئے روبہ عمل لائی جارہی اسکیمات کی معلومات اس نمائش میں دی جائےگی۔ یہ نمائش صبح آٹھ تا شا م چھ بجے تک سب کیلئے مفت کھلی رہے گی۔
***** ***** *****
آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر مختلف اضلاع کے انتظامیہ کی جانب سے تربیتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے۔کل بیڑ اور پربھنی میں اس مناسبت سے تربیتی کیمپ منعقدہوئے۔ متعلقہ اضلاع کے انتخابی فیصلہ افسرا ن نے اس کیمپ میں ملازمین کی رہنمائی کی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے اَردھا پور کے صنعتی تربیتی ادارے میں آج وزیرِاعلیٰ تربیت ِ نوجواں میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میلے کے ذریعے سرکاری و نیم سرکا ری اور نجی اداروں میں سو آسامیوں کو پُر کیا جائےگا۔ اہل امیدو ارو ں سے اس میلے سے استفادہ کرنے کی اپیل اردھا پور صنعتی تربیتی ادارہ کے پرنسپل وِشومبھر کندلواڑ نے کی ہے۔
***** ***** *****
مر اٹھو اڑہ کے آٹھوں اضلاع میں سابق فوجیوں‘ شہید فوجیوں کی بیو ائوں اور و الدین سمیت معمر فوجیوں کیلئے آج چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میلے میں سبکدوشی وظیفے اور اِسپرش اسکیم سے متعلق تمام مسائل کو دور کرنے کی کوشش کی جائےگی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ غیر منظم شعبے کے محنت کشوں اور ملازمین کی کم از کم اُجرت میں اضافہ- آئندہ یکم اکتوبر سے نئی شرحوں کا اطلاق ۔
٭ ہتک ِ عزت کے مقدمہ میں رکنِ پا رلیمان سنجئے ر ائوت کو 15 دِنوں کی حراست اور 25 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا۔
٭ اسٹیٹ سرو س کے مین امتحان 2023 کی جنرل میرٹ لسٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن حدود میں گنٹھے واری مستقل کرنے کی معیاد میں 31 دسمبر تک توسیع۔
اور۔۔۔٭ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کانپور میں آج سے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ آغاز۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment