Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 26 June-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶؍ جون ۲۰۲۵ء
وقت: ۰۰:۹-۱۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:٭ آئندہ پانچ سالوں میں ہر قسم کے بجلی کے نرخوں میں مرحلہ وار کمی کرنے کا • الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کا حکم۔
٭ پونے میٹرو کے دوسرے مرحلے کے ترقیاتی کاموں کو مرکزی کابینہ نےدی منظوری۔
٭ • ایمرجنسی کے نفاذ کے پچاس برس مکمل - ایمرجنسی ملک کیلئے ایک سیاہ باب تھا، وزیر اعظم مودی کااظہارِ خیال۔
٭ • بھارتی خلاباز شبھانشو شکلا کی تاریخی خلائی پرواز، چار خلاباز 14 دن تک خلا میں رہیں گے۔
٭ • آئندہ تعلیمی سال سے CBSE کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات سال میں دو بار منعقدہوں گے۔
اور۔۔۔٭ • سنت گیانیشور مہاراج کی پالکی کو آج ستارا ضلعے کی نیرا ندی میں دیا جائے گا غسل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مہاراشٹر الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن نے ریاست کے تمام گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کیلئے آئندہ پانچ سالوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا حکم دیا ہے۔ کمیشن نے یہ حکم کل مہاوترن کی طرف سے بجلی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ طئے کرنے کیلئےداخل کردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دیا۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس حکم کی خصوصیات اسمارٹ میٹر والے گھریلو صارفین کیلئے دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت کیلئے اضافی 10 فیصد TOD رعایت اور شمسی توانائی پیدا کرنے والے گھریلو صارفین کی حوصلہ افزائی ہیں۔
وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس نے اس فیصلے کیلئے کمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں پر ایک پیغام میں کہا کہ اس حکم نامے کا فائدہ گھریلو، صنعتی اور تجارتی تینوں زمروں کے صارفین کو ہوگا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کل منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں پونے میٹرو کے دوسرے مرحلے کے ترقیاتی کاموں کو منظوری دی گئی۔ وناز سے چاندنی چوک اور رام واڑی سے واگھولی تک میٹرو پروجیکٹ کیلئےتین ہزار 626 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا۔ پونے کے رابطہ وزیر اجیت پوار نے کہا کہ اس فیصلے سے پونے کے ٹریفک کے مسئلے کوحل کرنے میں مدد ملے گی اور شہر کی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
***** ***** *****
گزشتہ روزملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو پچاس برس مکمل ہوگئے۔ اس مناسبت سے ملک بھر میں ’’سنویدھان ہتیا دِیوس‘‘ یعنی (قتلِ آئین دن) منایا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی ملک کیلئے ایک سیاہ باب تھا۔ انہوں نے ایمرجنسی کے خلاف تحر یک میں ثابت قدم رہنے والوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
ریاست میں بھی کل ممبئی سمیت مختلف مقامات پر قتل ِ آئین دن کی یاد میں مختلف تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس بارے میں مزید معلومات فر اہم کر نے کیلئے یہ تفصیلات پیش کی جارہی ہیں:
Voice Cast
’’ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہیکہ 25جون 1975 ہندوستانی جمہوریت کیلئے سیاہ ترین دن ہے اور اس کی اعادے کو روکنے کیلئے اسے ہمیشہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ ممبئی کے راج بھون میں سنویدھان ہتیا دیوس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس بھی موجود تھے۔ اس دوران جمہوریت کی بقا کی جدوجہد کے سبب دستورِ ہند کی حفاظت ہوئی اور جمہوری اقدار کا تحفظ کیا گیا۔پھڑنویس نے یقین ظاہر کیا کہ اب بھارت کی جمہوریت اتنی مستحکم ہے کہ چاہے کوئی کتنی ہی کوشش کرے، وہ اسے ختم نہیں کر پائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ ایمرجنسی کے دوران ملک کی جمہوریت کیلئے لڑنے والے تمام بھارتیوںکی جدوجہد ہمارے لیے ہمیشہ متاثر کن اور توانائی بخش رہے گی۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔
بیڑ ضلع میں ایمرجنسی کے دوران جیل میں بند 57 لوگوں کو وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے دستخط شدہ اعزازی اسنادات ضلع کلکٹر ویویک جانسن ہاتھوں تفویض کیے گئے۔ ایمرجنسی کا دور ملک کی جمہوریت کیلئے ایک سیاہ باب تھا، اس ردعمل کا اظہار ایمرجنسی کے دوران قید کی سزا کاٹنے والے شہریوں نے کیا۔
ناندیڑ ضلع میں ایمرجنسی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو کل ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے دستخط شدہ اسنادات سے نوازا گیا۔ ان جہد کاروں کو ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے اعزاز سے نوازا۔
لاتور ضلع کلکٹر دفتر میں ایمرجنسی کے دور کی تصاویر پر مبنی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
ہنگولی کے شیواجی راؤ دیشمکھ آڈیٹوریم میں دو روزہ تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہنگولی ضلع میں ایمرجنسی کے خلاف لڑائی میں تعاون کرنے والے معززین اور ان کے اہل خانہ کو کل ضلع کلکٹر راہل گپتا نے وزیر اعلیٰ کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹس تفویض کیے۔
گزشتہ روز ڈویژن میں مختلف مقامات پر ان جدوجہد کرنے والوں کے اعزاز میںمختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
دھاراشیو میں منعقدہ ایک تقریب میں ایمرجنسی کے تحت جیل میں بند مرلی دھر مگلیکر نے اپنے جذبات کا اظہار ایمرجنسی کے حالات کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی۔‘‘
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ناسا کا Axiom - 4خلائی جہاز بھارتی خلا باز شبھانشو شکلا سمیت چار خلابازوں کو لے کر کل خلا میں روانہ کیا گیا۔ اس موقعے پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے شبھانشو شکلا سمیت تمام خلابازوں کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں‘ شکلا نے کل خلا سے ’’جئے ہند، جئے بھارت‘‘ کاپیغام بھی بھیجا۔
***** ***** *****
آئندہ تعلیمی سال سے سی بی ایس ای کے تحت دسویں کے امتحانات سال میں دو بار منعقد ہوں گے۔ ان میں پہلا امتحان فروری میں لیا جائے گا، اور طلباء کیلئے یہ امتحان دینا لازمی ہوگا۔ جبکہ اپریل میں اس امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ نتائج کے اعلان کے بعد اگر طلبہ کوئی بھی تین مضا مین کے نمبرات میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو انھیں مئی میں د وبارہ امتحان دینا ہوگا۔ اس امتحان کے نتائج کا اعلان جون میں کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای نے وضاحت کی ہے کہ دونوں امتحانات میں متعلقہ تینوں مضامین میں طالب علم کے حاصل کردہ نشانات کو حتمی نشانات مانا جائے گا۔
***** ***** *****
ممبئی عدالت ِ عالیہ کی اورنگ آباد بنچ نے اسکول اور کالجوں کے طلباء کیلئے منشیات اور سگریٹ کی فروخت کے معاملات کا از خود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس رویندر گھُگے اور جسٹس وائی جی کھوبراگڑے کی بنچ نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو نوجوان طلبہ نشے کے عادی ہو جائیں گے ۔ بینچ نے اس سلسلے میں مفادِ عامہ کی عرضی دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دریں اثنا، ممبئی عدالت ِ عا لیہ نے گزشتہ سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرنے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے۔
***** ***** *****
سنت گیانیشور مہاراج کی پالکی کی تقریب آج دوپہر نیرا ندی میں غسل کے بعد ستارا ضلعے میں داخل ہوگی۔ لونند میں ایک دن کے قیام کے بعد یہ پالکی کل جمعہ کو ترڈگاؤں کی جانب گامزن ہوگی۔ اس پالکی کی تقریب کا پہلا کھڑا ر ائونڈا اس راستے پر واقع چندوبا لمب میں منعقد ہوگا۔
***** ***** *****
آج منشیات کی روک تھام کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی نشہ بندی بورڈ کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے علاقائی منتظم بسم اللہ سید نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نشے سے دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس برس کا نظریہ ’’نشے کی زنجیر کو تو ڑنا‘ سب کیلئے نشے پر پابند ی او ر علاج کرو انا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ بھارت کو نوجو انوں کے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اور آج کے دور میں نشے کی لت نوجوانوں کی ترقی کی راہ میں رُکاوٹ بن رہی ہے۔ نوجو انوں کی ذہن سازی اور عو امی بیداری کے ذریعے اس پر قابو کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست ِ مہاراشٹر کا نشہ بندی محکمہ نشے کی لعنت سے نجات دلانے کی خاطر منشیات سے متعلق تشہیر کی روک تھام‘ نشہ مخالف مہم او ر عو امی بیداری جیسے عملی اقد امات کررہا ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو میں، انسداد رشوت ستانی دستے نے دیہی پولس اسٹیشن کی ایک خاتون پولس افسر مکتا لوکھنڈے کو کل 95ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ خاتون پولس افسر نے ایک معاملے میں مدد کرنے کی غرض سے ایک تاجر سے رشوت طلب کی تھی۔ متعلقہ خبرمیں وضاحت کی گئی ہے کہ لوکھنڈے نے یہ رشوت پولس انسپکٹر ماروتی شیلکے کیلئے لی تھی۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مراٹھواڑہ کی ترقی کیلئے اہم ثابت ہونے والے اہلیانگر-بیڑ-پرلی ریلوے منصوبے کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وہ گزشتہ روز منتر الیہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے دوران عو ام کو ہونے والی دشواریوں سے بچا نے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم بھی دیا۔
***** ***** *****
ممبئی عد الت ِ عالیہ کی اورنگ آباد بینچ کے وکلا کی تنظیم کی جانب سے عد الت ِ عظمیٰ کے چیف جسٹس بھوشن گوائی کاآج چھترپتی سمبھاجی نگر میں استقبال کیا جائے گا۔شہر کے ا یم جی ایم کیمپس کے رکمنی میٹنگ ہال میں یہ تقریب شام چھ بجے منعقد ہوگی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ آئندہ پانچ سالوں میں ہر قسم کے بجلی کے نرخوں میں مرحلہ وار کمی کرنے کا • الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کا حکم۔
٭ پونے میٹرو کے دوسرے مرحلے کے ترقیاتی کاموں کو مرکزی کابینہ نےدی منظوری۔
٭ • ایمرجنسی کے نفاذ کے پچاس برس مکمل - ایمرجنسی ملک کیلئے ایک سیاہ باب تھا، وزیر اعظم مودی کا بیان۔
٭ • بھارتی خلاباز شبھانشو شکلا کی تاریخی خلائی پرواز، چار خلاباز 14 دن تک خلا میں رہیں گے۔
٭ • آئندہ تعلیمی سال سے CBSE کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات سال میں دو بار منعقدہوں گے۔
اور۔۔۔٭ • سنت گیانیشور مہاراج کی پالکی کو آج ستارہ ضلع کی نیرا ندی میں ہوگا غسل۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment