Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 27 June-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۷۲/ جون ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۰:۹-۰۱:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس 30 جون تا 18جولائی کے دوران ہوگا۔
٭ شکتی پیٹھ ہائی وے کی وجہ سے مرٹھواڑہ کی قحط کی صورتحال ختم کرنے میں ہوگی مدد: وزیرِ اعلیٰ کا بیان۔
٭ اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز Axiom-4 عملے کو لیکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا؛ شبھانشو شکلا خلائی اسٹیشن تک پہنچنے والے پہلے بھارتی بنے۔
٭ ججوں کے ذریعے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے سماجی بیداری کے ساتھ دیا گیا انصاف زیادہ اہم ہے: چیف جسٹس کا اظہار خیال۔
اور۔۔۔٭ سنت گیانیشور مہاراج کی پالکھی کا مختلف مقامات پر پُرجوش استقبال؛ کل امباجوگائی میں چار پالکھیوں کی گھوڑوں کی دائرہ تقریب۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی کابینہ کا مانسون اجلاس 30 جون تا 18 جولائی کے درمیان ممبئی میں ہوگا۔ یہ فیصلہ کل ودھان بھون میں منعقدہ قانون سازی کی کاروباری مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے چیئرمین رام شندے‘ نائب چیئرمین ڈاکٹر نیلم گورہے، اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے علاوہ دیگر وزراء اور اراکینِ اسمبلی موجود تھے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ایک شاہراہ معیشت کی کئی راہیں کھولتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شکتی پیٹھ ہائی وے سے مراٹھواڑہ کی خشک سالی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہائی وے کے ہر 100 کلو میٹر کے فاصلے پر پانچ سو سے ایک ہزار کھیت تالاب بنائے جائیں گے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے تیار کردہ پبلک سیفٹی بل کو اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن کی کمیٹی کے چیئرمین اور وزیرِ محصول چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ پبلک سیفٹی بل ملک کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والے خطرناک نکسل نظریات کو روکنے کیلئے ایک اہم قدم ہوگا۔ وہ بل پر حتمی خیالات کے تبادلے کیلئے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔ باونکولے نے کہا کہ یہ بل 13ہزار تجاویز کے اغراض و مقاصد کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کیا گیا ہے‘ جس میں ترمیمات شامل ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں اب تک 23 فیصد بوائی مکمل ہوچکی ہے۔ محکمہئ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 33 لاکھ 59 ہزار 81 ہیکٹر اراضی پر بوائی کی گئی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں چھ لاکھ 57 ہزار 199 ہیکٹر رقبے پر بوائی ہوچکی ہے جبکہ لاتور ضلعے میں نو لاکھ چار ہزار 202 ہیکٹر رقبے پر بوائی ہوئی ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 19 فیصد رقبے پر بوائی کی گئی تھی۔
***** ***** *****
اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز Axiom-4 کے عملے کو لیکر بشمول بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن خلاء باز شبھانشو شکل‘ کل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا۔ شبھانشو شکلا خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ سائنس و ٹکنالوجی کے وزیرڈاکٹر جتندر سنگھ نے شبھانشو شکلا اور Axiom-4 مشن ٹیم کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ اُترنے پر مبارکباد دی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ اس مشن کے تحت بھارت کو خلاء میں حیاتیات‘ رہائش پذیری‘ مائیکرو گریویٹی اور انسانی جسمانی سائنس پر مختلف اثرات کو تلاش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس سے دنیا بھر میں مستقبل کے تمام مشنز کیلئے اہم اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر جتندر سنگھ نے کہا:
Byte: Jitendra Singh
***** ***** *****
صدرِ جمہوریہ کے معلنہ پولس بہادری امتیازی خدمات کے صدرِ جمہوریہ پولس تمغے اور بہتر خدمات کیلئے پولس تمغے گورنر سی پی رادھا کرشنن کے ہاتھوں 83پولس افسران و عہدیداران کو دئیے گئے۔ ان میں مراٹھواڑہ کے چھ افراد کو بہتر خدمات کے پولس تمغے دئیے گئے۔ ان میں چھترپتی سمبھاجی نگر کے سبکدوش پولس نائب سپرنٹنڈنٹ سنتوش جوشی اور سبکدوش پولس انسپکٹر وینکٹ کیندرے شامل ہیں۔ دھاراشیو کے سبکدوش پولس سب انسپکٹر سوریہ کانت آنندے‘ پربھنی کے پولس سب انسپکٹر جمیل الدین معین الدین جاگیردار‘ بیڑ کے پولس سب انسپکٹر سنتوش وَجورکر اور لاتور کے سبکدوش پولس سب انسپکٹر غلام محبوب غلام حیدر گلے کاٹو شامل ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
چیف جسٹس بھوشن گوئی نے کہا کہ انصاف کے دائرے میں اور سماجی بیداری کے ساتھ ججوں کی طرف سے دیا گیا انصاف زیادہ اہم ہے اور اگر جج آئینی اقدار کے پابند ہوں تو انصاف کا انتظام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ چیف جسٹس گوئی کو کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے مبارکباد دی۔ وہ اس موقع پر مخاطب تھے۔
اس موقعے پر سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت‘ جسٹس دیپانکر دتا‘ جسٹس پرسنا وراڑے اور دیگر موجود تھے۔
***** ***** *****
آشاڑھی واری کیلئے رواں دواں سنت گیانیشور مہاراج کی پالکھی کل ساتارا ضلعے میں داخل ہوئی۔ ماؤلی ماؤلی کے نعروں سے پالکھی کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دو ہزار پولس کا بندوبست کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ماؤلی کے پادوکا کو نیرا ندی میں روایتی غسل دیا گیا۔ پالکی آج لونند میں مقام کرنے کے بعد آگے کا سفر طئے کرے گی۔
سنت گجانن مہاراج کی پالکھی کل دھاراشیو شہر میں داخل ہوئی۔ پالکھی کے استقبال کیلئے شہر میں عقیدت مندوں نے راستے پر پھولوں کی پنکھڑیاں بچھادی تھیں۔ یہ پالکھی آج تلجاپور کے راستے پنڈھرپور روانہ ہوگی۔
امباجوگائی شہر میں ہنگولی ضلعے کے نرسی کی سنت نامدیو کی پالکھی‘ امباجوگائی محصول محکمے کی پالکھی‘ سنت موہناند مہاراج کی پالکھی‘ چاروں دھام ہنومانی پیدل پالکھی ان چاروں پالکھیوں کی مشترکہ گھوڑوں کی تقریب کل جوش و خروش سے منائی گئی۔
***** ***** *****
عظیم سماجی مصلح چھترپتی راجرشی شاہو مہاراج کے یومِ پیدائش کے موقع پر کل انھیں ہر طرف خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر اور ناندیڑ میں سماجی انصاف اور خصوصی امداد محکمہ کی جانب سمتا دِنڈی نکالی گئی۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے میں کسانوں کی آمدنی میں 40 فیصد اضافہ کرنے کے مقصد سے شروع کیے گئے منصوبے ”تلجائی زرعی محصول اضافی مہم یعنی (TARA)“ پر عمل آوری میں تیزی آگئی ہے۔ اس اہم منصوبے میں عثمان آبادی بکری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ ادارے گرینڈ تھارٹن انٹرنیشنل کومصدقہ مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن تحریک کے پس منظر میں رکنِ پارلیمان بجرنگ سونونے نے کل انتروالی سراٹی میں منوج جرانگے پاٹل سے ملاقات کی۔ اس دوران جرانگے نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت یکم اگست تک ریزرویشن سے متعلق مراٹھا برادری کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہے تو 29 اگست کو ممبئی میں احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقعے پر رکنِ پارلیمان سونونے‘نے مراٹھا برادری کے تمام جائز مطالبات کو مناسب سطح تک پہنچانے کی کوشش کرنے کا تیقن دیا۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع پولس محکمے کی جانب سے جرائم کی روک تھام کیلئے ”سمادھان فورٹی ایٹ“ نامی پہل شروع کی ہے۔ اس کے تحت پولس اسٹیشن میں درج ہونے والے ناقابل ِضمانت جرائم کا اندرونِ48 گھنٹے فوری جواب دینے اور شکایت کنندہ کو مطمئن کرنے کا حکم ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ نونیت کانوت نے دیا ہے۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس پہل سے چھوٹے چھوٹے تنازعات کو بروقت حل کرنے میں مدد ملے گی اور ممکنہ سنگین جرائم کو روکنے میں کارگر ثابت ہوگی۔
***** ***** *****
ہنگولی میں شراب کی غیر قانونی حمل و نقل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے دس ہزار روپے کی رشوت طلب کرنے والے ایک پولس کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ کوانسدادِ رشوت ستانی محکمے(اے سی بی) نے گرفتار کر لیا۔ ان دونوں کے خلاف ہنگولی دیہی پولس اسٹیشن میں رشوت لینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
موسم:
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع بھر میں کل دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جالنہ ضلعے میں کل صبح سے سورج دکھائی نہیں دیا۔ ہمارے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ضلعے کے تمام علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ناندیڑ کے 39 تحصیل ڈویژنوں میں بھاری بارش کا اندراج کیا گیا۔
دریں اثناء‘ آئندہ دو دنوں میں کوکن میں زیادہ تر مقامات پر، وسطی مہاراشٹرا اور ودربھ کے کچھ مقامات‘ جبکہ مراٹھواڑہ کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس 30 جون تا 18جولائی کے دوران ہوگا۔
٭ شکتی پیٹھ ہائی وے کی وجہ سے مرٹھواڑہ کی قحط کی صورتحال ختم کرنے میں ہوگی مدد: وزیرِ اعلیٰ کا بیان۔
٭ اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز Axiom-4 عملے کو لیکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا؛ شبھانشو شکلا خلائی اسٹیشن تک پہنچنے والے پہلے بھارتی بنے۔
٭ ججوں کے ذریعے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے سماجی بیداری کے ساتھ دیا گیا انصاف زیادہ اہم ہے: چیف جسٹس کا اظہار خیال۔
اور۔۔۔٭ سنت گیانیشور مہاراج کی پالکھی کا مختلف مقامات پر پُرجوش استقبال؛ کل امباجوگائی میں چار پالکھیوں کے گھوڑوں کی دائرہ تقریب۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment