Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 25 June 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵ جون ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ ماتو شری پر الزامات عائد کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اقتدار میں نہیں بیٹھیں گے ‘ شیو سینا چیف وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی وضاحت ‘ شیو سینکوں اور عہدیداروں کو
دو بارہ پارٹی اُبھار نے کی اپیل
٭ شیو سینا باغی گروپ کو قا نو نی نظریہ سے بنیا دی پارٹی کے طور پر منظوری حاصل ہونا نا ممکن ‘
ڈاکٹر نیلم گور ہے کا دعویٰ
٭ ریاست میں کَل کووِڈ کے نئے 4؍ ہزار 205؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں نئے 42؍ مریضو ں کا اندراج
٭ جاری تعلیمی سال میں پہلی سے بارہویں جماعت تک 100؍ فیصد نصاب عائد
٭ شیو سینا کے رہنما اَرجُن کھوتکر کے شکر کارخانے پر ED کی جانب سے ضبطی کی کار وائی
٭ اورنگ آ باد میں ضلع اسپورٹس آفیسر کویتا ناوَندے معطّل
اور
٭ جالنہ اِسی طرح اورنگ آ باد اضلاع میں کَل بارش سے منسلک حادثوں میں7؍ افراد ہلاک
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ماتو شری پر الزامات کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ دو بارہ اقتدار میں نہیں بیٹھیں گے ۔ اِس بات کی وضاحت شیو سینا چیف ‘ وزیر اعلیٰ اُدّھوٹھا کرے نے کی ہے ۔ کَل شیو سینا عہدیداروں اور ضلع صدور کے ساتھ ممبئی میں میٹنگ ہو ئی ۔ اِس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے مخاطبت میںپارٹی چیف ٹھا کرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ تفریقہ ڈالنے کی سیاست کی ہے ایسا الزام عائد کیا ۔ شیو سینا چیف باڑا صاحب ٹھا کرے کے بعد کی شیو سینا میں ایکناتھ شِندے کو امید واری دی گئی ‘ شہری تر قیاتی وزارت کا قلمندان ہمیشہ وزیر اعلیٰ کے پاس ہو تا تھا یہ قلمدان شِندے کو دیا گیا ۔ اِس جانب ٹھا کرے نے توجہ مبذول کر وائی ۔
با ڑا صاحب کے نام کے بعیر شیو سینا چلا کر دکھا نے کا چیلنج اُنھوں نے باغیوں کو دیا ۔ شیو سینا کو دو بارہ اُبھارنے کا عزم شیو سینک کریں ۔ ہمارے ساتھ آج کوئی بھی نہیں ہے یہ بات ذہن میں رکھیں56 ؍ سال قبل کی طرح باڑا صاحب نے صفر سے شیو سینا قائم کی تھی ویسا کام کرنے کی تیاری رکھنے کی اپیل اُدّھو ٹھا کرے نے کی ہے ۔
درختوں کے پُرانے پتّے خراب ہو نے سے در خت کو نقصان نہیں ہو تا ۔ یہ قول ٹھا کرے نے کہا ۔
اِسی بیچ کَل شب شیو سینکوں سے آن لائن خطاب کر تے ہوئے بھی اُنھوں نے یہی رول اختیار کیا ۔ باڑا صاحب کے فرزند کے طور مجھ سے محبت نہ کریں جنھیں میری قیادت پر یقین نہیں ہے وہ بھی چھوڑ کر جا سکتے ہیں ۔ یہ بات اُدھو ٹھا کرے نے کہی ہے ۔سیاسی پیچید گیاں چلتی رہیں گی لیکن اِس کی وجہ سے سیاسی کام کاج رُک گیا ایسا قطعی نہیں ہو نا چا ہیے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ۔کَل تمام ڈویژنل کمشنرس ‘ ضلع کلکٹرس ‘ میونسپل کارپوریشن کمشنرس اِسی طرح کابینہ کے مختلف محکموں کے سیکریٹری سے آن لائن میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ کورونا ‘ تخم ریزی ‘ کھاد کی فراہمی ‘ آ فات انتظامیہ کی تیاری وغیرہ اہم وضو عات کی ہدایتیں وزیر اعلیٰ نے اِس موقع پر دیں ۔
***** ***** *****
شیو سینا اسمبلی کے گروپ لیڈر کے عہدے پر اَجئے چو دھری کے انتخاب کو قا نون ساز اسمبلی کے نائب صدر نر ہری جھر واڑ نے منظوری دےد ی ہے ۔ شیو سینا رہنما‘شہری تر قیاتی وزیر ایکناتھ شِندے کی بغا وت کے بعد اُنھیں پارٹی کے گروپ لیڈر کے عہدے سے بر طرف کر تے ہوئے اُ ن کی جگہ اَجئے چو دھری کو گروپ رہنما کے طور پر قبول کرنے کی اپیل شیو سینا کی جانب سے قانون ساز اسمبلی کے ڈِپٹی اسپیکر سے کی گئی تھی تاہم اکثر یت ہمارے پاس ہے اس لیے گروپ لیڈر کا عہدہ ہما رے پاس رہے گا ایسا دعویٰ ایکناتھ شِندے گروپ نے کیا تھا ۔ اِس کے لیے 34؍ اراکینِ اسمبلی نے دستخط کا مکتوب قا نون ساز اسمبلی کے ڈِپٹی اسپیکر جھِر واڑ کو روانہ کیا تھا تاہم قا نون ساز اسمبلی کے نائب صدر جھِر واڑ نے اَجئے چو دھری کے نام کو گروپ لیڈر کے عہدے کے لیے منظوری دے دی ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے40؍ اور 12؍ آزاد ایسے52؍ اراکین کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ ایکناتھ شِندے نے کیا ہے ۔ اِن اراکینِ اسمبلی کے ساتھ ہمارے پارٹی شیو سینا ہے ۔ اپنے گروپ کو بنیا دی پارٹی کے طور پر منظوری حاصل کرنے کی کوشش شِندے ےکر رہے ہیں تا ہم قا نون ساز کونسل کی ڈِپٹی اسپیکر شیو سینا رہنما نیلم گور ہے نے اِس قیاس کو مسترد کر دیا ہے ۔ ریاستی آئین کے دفعہ10؍کی ہدایت کے مطا بق باغی ارکینِ اسمبلی کو اپنی رُکنیت منسوخ کر نا نہ ہو تو اُنھیں دیگر رجسٹرڈ پارٹی میں ضم ہونا ہو گا ۔نہیں تو اُنھیں نا اہل قرار دیا جائے گا ۔ یہ اطلاع نیلم گورہے نے دی ۔
اِس باغی گروپ کو بنیادی پارٹی کا نام اور انتخابی نشانی حاصل نہیں ہو گی ۔ اِس بات کی وضاحت اُنھوں نے کی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
شیو سینا نے پر سوں 12؍ اور کَل 4؍ ایسے جملہ 16؍ اراکینِ اسمبلی کے خلاف نا اہل ہونے کی کار وائی کر نے کا مطالبہ قا نون ساز اسمبلی کے نائب صدر نر ہری جھِرواڑ سے کیا ہے ۔ اِن اراکینِ اسمبلی کو آج یا کَل اِس سلسلے میں نو ٹِس روانہ کیے جا ئیں گے ۔ ایسا قیاس شیو سینا رہنما رکنِ پارلیمنٹ اروِند ساوَنت نے ظا ہر کیا ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری کے شیو سینا رکن ِ اسمبلی سنتوش بانگر یہ ممبئی سے کَل ہنگولی واپس لَوٹے ۔ اِس موقعے پر شیو سینکوں نے اُن کا پُر جوش استقبال کیا ۔ اِس موقعے پر باغی اراکینِ اسمبلی سے واپس آنے کی اپیل کر تے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کوِوِڈ وباءسے متاثرہ نئے4؍ ہزار205؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد79؍ لاکھ54؍ ہزار445؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 3؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری کی وجہ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار896؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 86؍ فیصد ہے ۔ کَل 3؍ ہزار752؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک
77؍ لاکھ81؍ ہزار232؍ مریض اِس وباءسے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔کووِڈ سے نجات کی شرح 97؍ اعشا ریہ
83؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 25؍ ہزار317؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 42؍ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس میں اورنگ آبادضلعے میں12؍ عثمان آ باد 13؍ جالنہ 4؍ تاہم ناندیڑ ضلعے میں 3؍ مریضوں کا اندراج ہوا ۔
***** ***** *****
جاری تعلیمی سال یعنی سن 2022-23 ء سے جماعت پہلی سے بارہویں کے لیے 100؍ فیصد نصاب عائد کرنے کو حکو مت نے منظوری دیدی ہے ۔ اسکولی تعلیمی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کَل اِ س کی اطلاع دی ۔
اِسی بیچ اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تلاش کرنے کے لیے5؍ جو لائی سے20؍ جو لائی کے در میا ن حکو مت کی جانب سے ’’ مِشن زیرو ڈراپ آئوٹ ‘‘ اِس مہم پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔ یہ بات ورشا گائیکواڑ نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے شیو سینا رہنما سابق وزیر اَرجُن کھوتکر کی مِلکیت کے شکر کار خانے پر سخت وصو لی ڈائریکٹریٹED نے بڑی کار وائی کر تےہوئے 200؍ ایکر اراضی ‘ کار خانے کی عمارت اور کار خا نے میں موجود مشنری پر چھا پہ مارا ہے ۔ اِس کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کریٹ سومّیہ نے جالنہ کے رام نگر میں شکر کار خانہ خریدی معاملے میں کھو تکر پر100؍ کروڑ روپیوں کے گھپلے کا الزام عائد کیا تھا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں ضلع اسپورٹس آفیسر کویتا ناوَندے کو معطّل کر دیا گیا ہے ۔ سر کاری ڈِپٹی سیکریٹری سُنیل ہنجے نے اِس ضمن میں حکم نامہ جاری کیا ۔ نا وَندے نے میونسپل کار پوریشن کے اسکولوں کے کھیل کی اشیاء کی تجویز میں ردّ و بدل کر تے ہوئے جن اسکولوں کا وجود نہیں ہے ۔ ایسے 7؍ اسکو لوں کے لیے اسپورٹس اشیاء منظور کی ہے ۔ جانچ میں یہ بات واضح ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے یہ کار وائی کی گئی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد اِسی طرح جالنہ اضلاع میں کَل بارش سے منسلک حادثوں میں 7؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کنّڑ تعلقے کے اَڑ گائوں جےئور میں بادل گر نے کی طرح بارش میں بیل گاڑی کے8؍ آٹھ افراد بہہ گئے اِس میں سے 5؍ افراد کو بچا لیا گیا تا ہم ایک خاتون اور 2؍ لڑ کیاں سیلاب کے پانی میں بہہ کر فوت ہو گئے ۔ سوئے گائوں تعلقے میں جسم پر بجلی گر نے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا اور 2؍ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جالنہ ضلعے میں کَل3؍ افراد بجلی گر نے سے ہلاک ہو گئے ۔ اِس میں2؍ خواتین اور ایک شخص شامل ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ تعلقے میں گزشتہ تین چار یوم سے بہترین بارش ہونے کی وجہ سے تخم ریزی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ تعلقے میں مختلف کسان تخم ریزی میں مصرف ہو گئے ہیں ۔ اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔
***** ***** *****
امیزنگ اورنگ آ باد کی جانب سے کَل بروز اِتوار شہر کے حمایت باغ علاقے میں ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس موقعے پر تاریخ داں ڈاکٹر دُلا ری قریشی اور رفعت قریشی یہ مقامی تاریخ اور وراثت کے تحفظ پر روشنی ڈالیں گے ۔ اِس واک میں شامل ہونے والے خواہشمند کَل صبح ساڑھے سات بجے حمایت باغ کے داخلی در وازے پر جمع ہو ۔ ایسی اپیل منتظمین نے کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے...
٭ ماتو شری پر الزامات عائد کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اقتدار میں نہیں بیٹھیں گے ‘ شیو سینا چیف وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی وضاحت ‘ شیو سینکوں اور عہدیداروں کو
دو بارہ پارٹی اُبھار نے کی اپیل
٭ شیو سینا باغی گروپ کو قا نو نی نظریہ سے بنیا دی پارٹی کے طور پر منظوری حاصل ہونا نا ممکن ‘
ڈاکٹر نیلم گور ہے کا دعویٰ
٭ ریاست میں کَل کووِڈ کے نئے 4؍ ہزار 205؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں نئے 42؍ مریضو ں کا اندراج
٭ جاری تعلیمی سال میں پہلی سے بارہویں جماعت تک 100؍ فیصد نصاب عائد
اور
٭ جالنہ اِسی طرح اورنگ آ باد اضلاع میں کَل بارش سے منسلک حادثوں میں7؍ افراد ہلاک
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment