Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 27 June 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷ ؍ جون ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلےچند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ 16؍ اراکینِ اسمبلی کی خلاف نا اہلی کی کا روائی اور گروپ لیڈرکی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف
ایکناتھ شِندے گروپ سپریم کورٹ سے رجوع ‘ آج سماعت ہونے کا قیاس
٭ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیمی وزیر اُدئے سامنت بھی باغی گروپ میں شامل
٭ ایکناتھ شِندے کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تجویز شیو سیناپارٹی چیف اُدھو ٹھا کرے نے دی تھی ‘ یووّا سینا چیف آدِتیہ ٹھا کرے کی خفیہ دھما کہ
٭ 16؍ باغی اراکینِ اسمبلی کی رہائش گاہوں اور دفا تر کے باہر سینٹرل ریزر وپولس فورس کا تحفظ
اور
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 6؍ ہزار493؍ مریض‘ مراٹھواڑہ میں58؍ متاثرین تاہم
اورنگ آباد ضلعے میں ایک کی موت
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ شیو سینا کے باغی ایکناتھ شِندے کے گروپ نے 16؍ اراکینِ اسمبلی کے خلاف نا اہلی کی کار وائی اور گروپ لیڈر کی تبدیلی اِن دو فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے ۔ اِس عرضداشت پر آج سماعت ہونے کا قیاس ہے ۔ نائب اسپیکر جھِر واڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز مسترد کرنےکے فیصلے کو بھی شِندے گروپ نے عدالت میں چیلنج کیا ہے ۔ ایسی خبر موصول ہو ئی ہے ۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی ڈِپٹی اسپیکر نے باغی اراکینِ اسمبلی کو اپنی بات پیش کرنے کے لیے دی گئی مدّت آج شام ساڑھے پانچ بجے ختم ہو رہی ہے ۔ اِس کے پس منظر میں سپریم کورٹ میں آج ہو رہی سماعت پر سب کی توجہ ہے ۔
اِسی بیچ باغی اراکینِ اسمبلی گروپ دیگر پارٹی میں ضم ہونے تک اُن پر نا اہلی کی کار وائی نہیں ہو سکتی ۔ یہ بات شیو سینا کی جانب سےکہی گئی ہے ۔ باغی اراکینِ اسمبلی کا گروپ دوسری پارٹی میںضم ہونے والے ہے تو دو تہائی اکثر یت کا عدد حاصل کرنے کا قا نون عائد ہو گا ۔ اِس بات کی وضاحت شیو سینا کے وکیل دیو دّت کامَت نے کہی ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں شیو سینا رہنما ارویندر سا ونت کے ساتھ صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے باغی اراکینِ اسمبلی کے پاس اکثر یت ہے تو پھر وہ ثابت کیوں نہیں کر رہے ۔ ایسا سوال راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے پو چھا ہے ۔ وہ کَل دِلّی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے ۔ باغیوں کو ریاست میں اقتدار میں تبدیلی چا ہیے ۔ اُنھیں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھ ہونے کا قیاس پوار نے ظاہر کیا ۔ ہماری پارٹی کی اُدّھو ٹھا کرے کو مکمل حمایت حاصل ہے ۔ باغیوں پر کار وائی کے تمام اختیا رات اُدّھو ٹھا کرے کو دیےگئے ہیں ۔ یہ بات پوار نے کہی ۔ باغی اراکینِ اسمبلی ریاست میں واپس آنے پر اُس میں سے چند شیو سینا میں واپس آ نے کا انداز پوار نے ظاہر کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیمی وزیر اُدئے سامنت بھی سورت ہوتے ہوئے گو ہاٹی جا کر باغی گروپ میں شامل ہو گئے ۔ سامنت گو ہا ٹی میں ایک نجی چینل کے صحا فی سے بات چیت میں آج صبح 11؍ بجے اپنے رول کی وضا حت کریں گے ۔ اب ممبئی میں ریاستی کا بینہ میں شیو سینا کے صرف 4؍ وزارء رہ گئے ہیں ۔ اِس میں بذات خود اُدّھو ٹھا کرے ‘ ماحولیات وزیر آدِتیہ ٹھاکرے وزیر صنعت سبھاش دیسائی اور وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرَب شامل ہیں ۔
دریں اثناء مزید ایک دو اراکینِ اسمبلی ہمارے گروپ میں شامل ہو کر ہماری تعداد بشمول آزاد اراکینِ اسمبلی کے 51؍ ہو جا ئے گی ۔ یہ بات باغی گروپ کے تر جمان دیپک کیسر کر نے کہی ہے ۔ کَل ایک نجی نیوز چینل کو دیے گئے اِنٹر ویو میں کیسر کر نے کہا کہ آئندہ دو چار یوم میں ہم ایک فیصلہ کریں گے او ر اِس کے بعد راست مہا راشٹر واپس آئیں گے ۔
***** ***** *****
ایکناتھ شِندے کے سامنے شیو سینا کے پارٹی چیف اُدّھو ٹھا کرے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تجویز پیش کی تھی ۔ ایسا خفیہ دھما کہ یووا سینا چیف آدِتیہ ٹھا کرے نے کیا ہے ۔ شیو سینا نے کَل دو بارہ ممبئی میں شکتی پر درشن کیا ۔ اِس موقعے پر وہ شیو سینکوں کو خطاب کر رہے تھے ۔ 20؍ مئی کو ہوئی میٹنگ میں بذاتِ خود پارٹی چیف اُدّھو ٹھا کرے نے شِندے سے سوال کیا تھا کہ کیا تمہیں وزیر اعلیٰ بننا ہے تا ہم اِس تجویز پر ایکناتھ شِندے نے ٹال مٹول کیا تھا ۔اِس کے بعد 20؍ جون کو شِندے نے بغا وت کی ۔ یہ بات آدِتیہ ٹھا کرے نے کہی ہے ۔ باغی اراکینِ اسمبلی استعفے دے کر انتخا بات میں مقابلہ کریں ۔ باغیوں کو شیو سینا دوبارہ منتخب نہیں ہونے نہیں دیں گی ۔ یہ بات آدِتیہ ٹھا کرے نے کہی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
شیو سینا کے باغی گروپ نے ہنوز بھارتیہ جنتا پارٹی سے ربطہ قائم نہیں کیا ہے ۔ اُنہو نے ربط قائم کیا تو ریاستی رہنما فیصلہ کریں گے ۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نیز مرکزی وزیر رائو صاحب دانو ے نے کہی ہے ۔ ایکناتھ شِندے دیویندر پھڑ نویس اور مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ کے ما بین میٹنگ ہونے کی خبر چند چینلس نے نشر کی ہے تا ہم اِس قسم کی میٹنگ نہیں ہوئی ہے ۔ پھڑ نویس ممبئی میں ہی ہے ۔ یہ بات دانوے نے کہی ہے۔
***** ***** *****
گور نر بھگت سنگھ کو شیاری کو کَل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ 4؍ یوم سے گور نر ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں شریک تھے ۔ اب میں مکمل طور پر صحت مند ہو ں تاہم ڈاکٹرس کے مشورے کے مطا بق ایک دو یوم آرام کرنا ہو گا ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ اِسی بیچ باغی اراکینِ اسمبلی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے پولس ڈائریکٹر آف جنرل رجنیش سیٹھ کو دیاہے ۔
اِسی بیچ اِن اراکینِ اسمبلی کی رہائش گاہوں اِسی طرح دفا تِر کے باہر مرکزی حکو مت کی جانب سے سینٹرل ریزر پولس فورس CRPF کے جوان تعینات کیے گئے ہیں ۔ شِندے گروپ کے16؍ اراکینِ اسمبلی کے تحفظ کے ضمن میں مرکزی داخلہ سیکریٹری اور گور نر کو مکتوب تحریر کیا گیا تھا ۔ اِس کے بعد یہ تحفظ فراہم کیا گیا ۔ CRPF کی وائے پلس گریڈ کا یہ تحفظ ہے ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے باغی رہنما ایکناتھ شِندے اور مملکتی وزیر عبد الستار کی حمایت میں کَل اورنگ آباد ضلعے کے سِلّوڑ میں نائب صدر ِ بلدیہ عبد السمیرکی قیادت میں جلسۂ عام ہوا ۔ اِس جلسے میں ستار حمایتی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ پیٹھن میں وزیر سندیپان بھو مرے کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ۔
اِسی بیچ اورنگ آباد شہر میں شیو سینا کے باغی رکن اسمبلی سنجئے شِر ساٹھ کے لگائے گئے بینرس پر اُن کی تصویر پر شیو سینکوں نے سیاہی پو تی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر انیس شیخ نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ریاست کے وقف اراضی پر بد عنوا نی کے سلسلے میں کار وائی کر نے کا الزام رکھتے ہوئے اُنھیں عہدے سے بر طرف کیا جائے ایسا مکتوب اقلیتی وزیر جِتندر اَوہاڑ نے ریاست کے چیف سیکریٹریز کو روانہ کیا تھا ۔ اِس کی وجہ سے شیخ نے عہدے سے بر طرف کرنے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے6؍ ہزار493؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 79؍ لاکھ62؍ ہزار666؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس بیماری کی وجہ سے 5؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار905؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 85؍ فیصد ہو گیا ہے ۔
کَل6؍ہزار213؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ90؍ ہزار153؍ مریض اِس بیماری سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔کووِڈ سے نجات کی شرح 97؍ اعشا ریہ 84؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 24؍ ہزار608؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل58؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی شناحت ہو ئی تا ہم اورنگ آ باد ضلعے میں ایک مریض دورانِ علاج لقمۂ اجل بن گیا ۔ لاتور ضلعے میں25؍ نئے مریض پائے گئے ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں16؍ جالنہ اور عثمان آ باد اضلاع میں فی کس 5؍ ناندیڑ 4؍ اور بیڑ ضلعے میں 3؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے ویجا پور تعلقے کے لاسور اسٹیشن سے قریب سمرُدّھی ہائی وے پر جلگائوں پھاٹہ سے ہڈس پِمپل گائوں پھا ٹے پر فور وہیلر اور ٹو وہیلر کے حادثے میں ایک ضعیف خا تون ہلاک ہو گئی ۔اِس ہائی وے کو منظور ی حاصل ہونے تک سر کار نے اِس ہائی وے پر سفر کرنے پر پا بندی عائد کی ہے تاہم گاڑیوں کی آمد ورفت جاری ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ 16؍ اراکینِ اسمبلی کی خلاف نا اہلی کی کا روائی اور گروپ لیڈرکی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف
ایکناتھ شِندے گروپ سپریم کورٹ سے رجوع ‘ آج سماعت ہونے کا قیاس
٭ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیمی وزیر اُدئے سامنت بھی باغی گروپ میں شامل
٭ ایکناتھ شِندے کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تجویز شیو سیناپارٹی چیف اُدھو ٹھا کرے نے دی تھی ‘ یووّا سینا چیف آدِتیہ ٹھا کرے کی خفیہ دھما کہ
٭ 16؍ باغی اراکینِ اسمبلی کی رہائش گاہوں اور دفا تر کے باہر سینٹرل ریزر وپولس فورس کا تحفظ
اور
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 6؍ ہزار493؍ مریض‘ مراٹھواڑہ میں58؍ متاثرین تاہم
اورنگ آباد ضلعے میں ایک کی موت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment