Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 June 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹ ؍ جون ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ریاستی حکو مت کو اکثر یت ثابت کرنے کے لیے کہیں ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گور نر سے کیا مطالبہ
٭ شیو سینا کے باغی اراکین سے دو بارہ پارٹی میں شامل ہونے کی شیو سینا پر مُکھ اُدّھو ٹھا کرے کی اپیل
٭ اورنگ آ باد شہر کا نام بدلنے سے متعلق آج منعقدہ کا بینی اجلاس میں تبادلہ ٔ خیال کا امکان
٭ پولس سپاہیوں کے7؍ہزار231؍ خالی عہدے پُر کرنے کی ریاستی کابینہ نے دی منظوری
٭ ممبئی عمارت حادثے میں 11؍ جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں4؍ افراد ہلاک
اور
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے3؍ ہزار482؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ
میں بھی58؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ شیو سینا قائد ایکناتھ شِندے کی بغا وت کے سبب وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی زیر قیادت حکو مت اقلیت میں آ چکی ہے ۔ اِس حکو مت سے اکثر یت ثابت کرنے کے لیے کہا جائے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گور نر بھگت سنگھ کو شیاری سے یہ مطالبہ کیا ۔ ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے دِلّی میں بی جے پی کے سینئر رہنمائوں سے ملا قات کی اور کَل شب ممبئی واپس لوٹے ۔ جس کے بعد انہوں نے ایک وفد کے ساتھ گور نر سے ملاقات کی اور اِس مطالبے کا مکتوب انہیں دیا ۔ پھڑ نویس نے دعویٰ کیا کہ شیو سینا کے39؍ اراکینِ اسمبلی ‘ کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کے ساتھ حکو مت میں نہیں رہنا چا ہتے اِس لیے مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت اقلیت میں آ چکی ہے ۔
اِسی بیچ بی جے پی نے اپنے تمام اراکینِ اسمبلی سے آئندہ 2؍ دِن میں ممبئی میں قیام کرنےکے لیے کہا ہے ۔
اِسی دوران شیو سینا پر مُکھ اُدھو ٹھا کرے نے گو ہاٹی میں موجود پارٹی کے باغی اراکین سے دو بارہ پارٹی میں واپس آ نے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مِل بیٹھ کر راستہ نکالیں گے ۔ شیو سینکوں اور عوام کے دِل کے شبہات دور کریں گے ۔ انہوں نے باغیوں سے کہا کہ وہ بہکا وے میں نہ آئیں۔ پارٹی اور خاندان کے سر براہ کے طور پر انہیں آج بھی اُن کی فکر ہے ۔
***** ***** *****
اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED نے شیو سینا رُکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت کو حاضری سے14؍ دنوں کی چھوٹ دینے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور انہیں یکم جو لائی کو تفتیش کے لیے ED دفتر میں حاضر ہونے کے لیے کہا ہے ۔ رائوت کے وکیلوں نے چند دستا ویزارت پیش کر تے ہوئے جانچ کے لیے حاضر ہونے کی خاطر مدّت میں اضا فے کا مطالبہ کیا تھا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر کا نام بدل کر سنبھا جی نگر رکھنے سے متعلق آج ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں تبادلۂ خیال کیے جانے کا امکان ہے ۔ کَل وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کی زیر صدارت کا بینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اِس میٹنگ میں وزیر حمل و نقل انیل پرب نے اور نگ آ باد شہر کا نام تبدیل کر نے کا مسئلہ اُٹھا یا ۔ آج ہونے والے کا بینی اجلاس میں دیگر اہم مسائل کے ساتھ ساتھ اورنگ آباد شہر کے نام کی تبدیلی سے متعلق بھی بات ہوگی ۔ ریاستی وزیر داخلہ دلیپ وڑ سے پاٹل نے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
اِسی دوران سن2020ء کی پولس سپاہیوں کی7؍ ہزار231؍ خالی جائیدادیں پُر کرنے کے لیے کا بینہ نے منظوری دی ہے ۔ حکو مت نے اِس تعلق سے شرائط وضوابط میں تر میم کی ہے اِس لیے پہلی مر تبہ سپا ہیوں کے تقررات کے لیے جسما نی لیاقت کی جانچ کی جائے گی ۔ جسما نی صلاحیت کے حامل امید واروں کا ہی تحریری امتحان ہو گا ۔ پولس سپا ہی عہدے کی جسما نی جانچ کے کُل50؍ نمبرات رہیں گے جبکہ تحریری امتحا نات کا دورانیہ 90؍ منٹ کا رہے گا ۔ امید واروں کو تحریری امتحان میں40؍ فیصد نشانات حاصل کر نا لازمی رہے گا ۔ اِس تر میم کا زیادہ فائدہ دیہی علاقوں کے امید واروں کو ہو گا ساتھ ہی پولس محکمے کو طا قتور افرادی قوت میسر آئے گی ۔ ریاستی وزیر داخلہ نے اِس یقین کا اظہار کیا ۔
***** ***** *****
ممبئی کے کُر لا میں منگل کی شب دیر گئے پیش آئے عمارت حادثے میں مر نے والوں کی تعداد11؍ ہو چکی ہے ۔ جبکہ12؍افراد زخمی ہیں ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم قو می دستّے نے یہ اطلاع دی ۔ زخمیوں میں 9؍افراد کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔ مر نے والوں کے اہل خانہ کو فی کس5؍ لاکھ روپیوں کی امداد دینے کا ریاستی حکو مت نے
اعلان کیا ہے ۔ یہ اطلاع شہری تر قیات کے ریاستی وزیر سُبھاش دیسائی نے دی ۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتا یا کہ زخمیوں کا علاج مفت کیا جائے گا اور حادثے کے ذمہ داروں پر کاروائی کی جائے گی ۔
اِسی دوران شیو سینا کے باغی اراکینِ اسمبلی کے گروپ نے بھی اِس حادثے میں مر نے والوں کے اہل خانہ کو فی کس 5؍ لاکھ اور زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے امداد کا اعلان کیا ہے۔
ممبئی کے قریب عربی سمندر میں سرکاری تیل کمپنیONGC کا ہیلی کاپٹر کَل حادثے کا شکار ہو گیا ۔ جس میں4؍ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ5؍ ملازمین کو بچا نے میں کامیابی ملی۔ONGC ملازمین کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو کَل بحرہ عرب میں اچا نک لینڈنگ کرنی پڑی ۔ ہیلی کاپٹر کچھ دیر پا نی پر تیرا اور پھر ڈوب گیا ۔ ساحلِ سمندر کےحفاظتی دستّے ‘ نیوی اور ONGC کے جہاز کے ذریعے مدد کیے جانے کے سبب5؍ افراد کی جان بچائی گئی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے3؍ ہزار482؍ نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 79؍ لاکھ68؍ ہزار 517؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے 5؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اِس مرض سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار915؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل 3؍ ہزار566؍ کورونا مریض ٹھیک ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں 25؍ ہزار481؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔
اِسی بیچ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا مریضوں میں سے 9؍ مریض BA 5 اور BA 4 ویریئنٹ کے ہیں جن میں سے4؍ پالگھر3؍ رائے گڑھ اور 2؍ تھا نے ضلعے کے ہیں ۔ ریاست میں اِس ویریئنٹ کے کُل مریضوں کی تعداد63؍ ہو چکی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے58؍ نئے معا ملے درج کیے گئے ۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلعے کے26؍ لاتور 12؍ عثمان آ باد 10؍ ناندیڑ6؍ بیڑ 3؍ اور جالنہ ضلعے کا ایک مریض شامل ہے ۔
***** ***** *****
شاپور جی پالو نجی گروپ کے صدر پا لونجی مستری کا کَل ممبئی میں انتقال ہو گیا ۔ وہ93؍ برس کے تھے ۔ 1865ء میں قائم اِس گروپ کا کاروبارہ50؍ ملکوں میں پھیلا ہوا ہے ۔ تعمیرات اور کاروبار کے میدان میں قابل قدر خدمات پیش کرنے کے لیے پالو نجی کو 2016ء میں پدم بھو شن اعزاز سے نوازا گیا تھا ۔
***** ***** *****
اشیاء اور خد مات ٹیکس GST کونسل کا کَل چندی گڑھ میں 2؍ روزہ اجلاس شروع ہوا ۔ اِس اجلاس میں چند اشیاء پر عائد ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی گئی ۔ پیکنگ کی گئی لسّی ‘ دہی اور مُر مُرے اور گیہوں کے آٹے پر اب 5؍ فیصد GST عائد کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی اِس اجلاس میں آج ریاست کے محصو لات میں اضا فے پر بھی خیال کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے آئندہ5؍ بر سوں کے دوران ریاست میں11؍ ہزار میگا واٹ بجلی کی پیدا وار کے لیے اڈا نی گروپ کے ساتھ کَل معاہدہ کیا ۔ ریاست کے وزیر توا نائی ڈاکٹر نتِن رائوت اور توانائی محکمے کے پرنسپل سیکریٹری دِنیش واگھمارے اِس موقعے پر موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے اِس موقعے پر کہا کہ یہ قرار نا مہ غیر روایتی اور سبز توانائی کے میدان میں اونچی پر واز کرنے والا فیصلہ ہے ۔ آئندہ4؍ تا5؍ برسوں کے دوران اڈا نی گروپ اِس منصوبے میں کم و بیش 60؍ ہزار کروڑ روپیوں کی سر مایہ کاری کرے گا ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے ریاست میں وزیر اعظم کُسم منصوبے کو رفتار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس منصوبے پر ریاست کے
34؍ دیہی اضلاع میں عمل در آمد کیا جائے گا ۔ اِس اسکیم سے فی الحال 52؍ ہزار750؍ افراد کو استفادہ کرنے کے لیے طئے کیا گیاہے جن میں سے35؍ ہزار578؍ افراد کو اُن کی جانب سے حصّہ جمع کر نے کے لیے کہا گیا ہے ۔ مراٹھواڑہ کے تمام 8؍ اضلاع سمیت ریاست کے18؍ اضلاع میں وزیر اعظم کُسم منصوبے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر کے لیے قدیم پانی فراہمی منصوبے کے دوبارہ احیاء کی خاطر مہاراشٹر جیون پرادھیکرن کی جانب سے 193؍ کروڑ روپیوں کے منصوبے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔ اِس اسکیم رپورٹ کو سر مائے کی فراہمی کے لیے ریاستی حکو مت کے روبرو پیش کیا گیا ہے ۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نےیہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس منصوبے کے تحت 40؍ کلو میٹر طویل700؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن کو بدل کر 900؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن ڈالی جائے گی ۔ ساتھ ہی پانی کو خالص کر نے کے مراکز کی درستی بھی اِس اسکیم کے تحت کی جائے گی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ ریاستی حکو مت کو اکثر یت ثابت کرنے کے لیے کہیں ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گور نر سے کیا مطالبہ
٭ شیو سینا کے باغی اراکین کو دو بارہ پارٹی میں شامل ہونے کی شیو سینا پر مُکھ اُدّھو ٹھا کرے کی اپیل
٭ اورنگ آ باد شہر کا نام بدلنے سے متعلق آج منعقدہ کا بینی اجلاس میں تبادلہ ٔ خیال کا امکان
٭ پولس سپاہیوں کے7؍ہزار231؍ خالی عہدے پُر کرنے کی ریاستی کابینہ نے دی منظوری
٭ ممبئی عمارت حادثے میں 11؍ جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں4؍ افراد ہلاک
اور
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے3؍ ہزار482؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی58؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment