Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 26 July 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶ ؍ جولائی۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ مُلک کو آئندہ25؍ سال میں ’’ سب کی کوشش سب کا فرض ‘‘ کی راہ پر گامزن ہونے کی ضرورت ‘ نو منتخبہ صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو
٭ لوک سبھا میں ہنگا مہ کرنے والے کانگریس کے 4؍ اراکینِ پارلیمنٹ معطّل
٭ اراکینِ اسمبلی کے نا اہلی کا فیصلہ ہونے تک انتخا بی کمیشن کو کار وائی نہ کرنے کا مطا لبہ کرنے والی عرضداشت اُدّھو ٹھاکرے گروپ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے785؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں57؍ متاثرین ‘ اورنگ آ باد ضلعے میں
2؍ مریضوں کی موت
٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے18؍ در وازے کھول دیے گئے ‘ ساڑھے نو ہزار کیو بِک فِٹ
فی سیکنڈ رفتار سے پانی گودا وری ندی میں اخراج
اور
٭ تعلیمی سہو لتوں کی کمی والے اورنگ آباد اور جالنہ ا ضلاع کے 5؍ کالجس پر گریجویٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں طلباء کو داخلہ دینے پر یو نیور سٹی انتظا میہ کی پا بندی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ محتر مہ دروپدی مُر مو نے کَل15؍ ویں صدر جمہوریہ ہند کے عہدے کا حلف لیا ۔ انہیں پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں بھارت کے چیف جسٹِس این وی رمنّا نے حلف دلا یا ۔ اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے مُر مو نے کہا کہ یہ بھارتی جمہوریت کا حسن ہے کہ دور دراز والے علاقے کی ایک غریب خاتون صدرِ جمہوریہ بن گئی ہے۔ مُر مو نے حاشیے پر رہ رہے لوگوں کی تر قی ‘ خواتین اور نوجوانوں کی بااختیاری کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعا دہ کیا تا کہ ملک کی مجموعی تر قی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے انہیں ایک ایسے وقت میں منتخب کیا ہے جب ملک آزادی کا75؍ واں سال منا رہاہے ۔
آئندہ25؍ سال میں سب کی کوشش سب کا فرض اِس راہ پر گامزن ہونے کی ضرورت پر صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے زور دیا ۔ صدر جمہوریہ نے کار گِل وِجئے دِوَس کے موقعے پر ملک کو مبارکباد پیش کی ۔ کووِڈ وباء کے دوران ملک کی کوششوں کی ستائش کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک عوام کو ویکسین کے200؍ کروڑ ڈوز دینا ایک بڑی حصو لیابی ہے ۔ اِس سے قبل کَل صبح متر مہ مُر مو نے اپنی حلف بر داری سے قبل قو می راجدھا نی کے راج گھاٹ پر گلہائے عقیدت نذر کیے ۔ اِس کے بعد اپنے عہدے کی مُدّت پوری کر نے والے صدر رامناتھ کووِند اور اُن کی اہلیہ سویتا نے راشٹر پتی بھون میں محتر مہ مُر مو کو مبارکباد پیش کی ۔ اِس کے بعد یہ لوگ با وقار جلوس کی شکل میں مرکزی ہال میں داخل ہوئے ۔ تقریب کے اختتام پر صد ر جمہوریہ راشٹر پرپتی بھوَن روانہ ہو گئیں ۔ یہاں سبزۂ زار پر فوج کی تینوں شاخوں کی طرف سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اپنے عہدے کی مُدّت پوری کرنے والے صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا گیا ۔
***** ***** *****
لوک سبھا میں ہنگامہ کر نے والے کانگریس کے 4؍ اراکینِ پارلیمنٹ کو معطلّ کرنے کی کار وائی کی گئی ۔ مانسو نی اجلاس کے باقی وقت کے لیے یہ کار وائی کی گئی ۔ کَل صبح کام کاج کی شروعات ہو تے ہی بینرس لے کر اراکین نے مہنگائی اور دیگر مسائل پر نعرے بازی شروع کر دی ۔ اسپیکر اوم بِر لا نے دو پہر3؍ بجے کے بعد اِن مسائل پر بحث کرنے کا کہنے کے با وجود ہنگامہ جاری رہا ۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے اِن اراکین پر کار وائی کا مطا لبہ کیا ۔ اِس کے تحت 4؍ کانگریس اراکینِ پارلیمنٹ پر اجلاس کے باقی وقت کے لیے معطلّی کی کار وائی کی گئی ۔
***** ***** *****
مہا وِکاس فرنٹ حکو مت کے دور میں ما حو لیات محکمہ نے لیے گئے فیصلوں اور کام کاج کا مرکز حکو مت کی جانب تحریری سر وے کیاجائے گا ۔ پہلے مر حلے میں ممبئی ہیڈ کوارٹر کےساتھ اورنگ آباد ‘ پونے ‘ کو لہا پور ‘ ناگپور ‘ ناسک ‘ تھا نے وغیرہ ڈویژن کے دفا تر میں مرکزی تحریری سر وے شروع کیا گیا ہے ۔ اِس کے بعد مر حلے وار دیگر ڈویژنل دفا تر میں تحریری سر وے کر نے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ٹھاکرے حکو مت میں آ دِتیہ ٹھا کرے اِس محکمے کے وزیر تھے ۔
***** ***** *****
شِندے گروپ کے اراکین اسمبلی کے نا اہلی کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن خود سے کار وائی نہ کریں ۔ ایسی عرضداشت اُدّھو ٹھا کرے گروپ نے کَل سپریم کورٹ میں دائر کی ۔ شِندے گروپ کی عرضداشت پر الیکشن کمیشن کو کار وائی کرنے سے روکنے کامطالبہ عرضداشت میں کیا گیا ہے ۔ شِندے گروپ ہی صحیح شیو سینا کے طور پر منظوری دینے کا مطالبہ شِندے گروپ نے الیکشن کمیشن سے کیا ہے ۔
***** ***** *****
مرکز میں اہم قلمدانوں میں اور اِداروں میں اہم عہدے دینے کا جعل بچھا کر کئی افراد کو معاشی دھو کہ دہی کر نے والے 4؍افراد کو CBI نے حراست میں لیا ہے ۔ اِن 4؍ ملزمین کو ایک شخص لاتور کا ہے ۔ کملا کر پریتم کمار بنڈ گر اُس کا نام ہے ۔ تاہم دیگر 3؍ افراد دِلّی ‘ غازی آ باد اور بیل گائوں کے ہیں ۔ لاتور کے اِس شخص نے خود کو سی بی آئی میں اعلیٰ آفیسر بتا کر جعل سازی کر تے ہوئے کئی افراد کو راجیہ سبھا کی رکنیت ‘ مختلف مرکزی اِداروں میں اہم عہدے دینے کا لالچ دے کر دھو کہ دہی کی۔ یہ بات سی بی آئی کےجا ری کر دہ مکتوب میں کہی گئی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے785؍ مریضوں کی شناحت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے ریاست میں کووِڈ متا ثرین کی جملہ تعداد80؍ لاکھ35؍ ہزار46؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 6؍ افراد چل بسے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار68؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ84؍ فیصد ہے ۔ کَل937؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک78؍ لاکھ72؍ ہزار444؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 97؍ اعشا ریہ 98؍ فیصد ہے۔
ریاست میں فی الحال14؍ ہزار534؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل57؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ تاہم اورنگ آ باد ضلعے میں2؍ مریض لقمۂ اجل بن گئے ۔ لاتور ضلعے میں20؍ مریض پائے گئے ۔ عثمان آ باد 19؍ اورنگ آ باد 14؍ تاہم بیڑضلعے میں 4؍ نئے مریضوں کا اندراج ہوا ۔
***** ***** *****
ریاست میں الیکشن کارڈ سے آ دھار کارڈ س کو منسلک کرنے کی خاص مہم یکم اگست سے شروع ہورہی ہے ۔ چیف الیکشن آفیسر شریکانت دیشپانڈے نے کَل صحا فتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ آدھار کارڈ ‘ الیکشن شناختی کارڈ سے منسلک کرنے کے لیے رائے دہندگان فارم نمبر6؍ پُر کریں ۔ یہ فارم تمام رائے دہی اندراج دفا تِر میں بھارت الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اِسی طرح ایپ پر بھی مہیا ہے ۔آدھار نمبر درج نہیں کر سکے توبھی کسی رائے دہندگان کا نام رائے دہی فہرست سے خارج نہیں کیا جا ئے گا ۔ یہ بات دیشپانڈے نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن میں جائیکواڑی ڈیم کے ناتھ ساگر کا آبی ذخیرہ90؍ اعشا ریہ 56؍ فید تک پہنچ گیا ہے ۔ کَل شام سے ڈیم کے18؍ در وازے آدھا فٹ کھول دیے گئے تھے اور ساڑھے نو سو کیو بِک فی سیکنڈ رفتار سے اخراج جاری ہے ۔ آج صبح آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے اِن در وازوں کو ایک فٹ کھول دیا گیا ۔ گودا وری ندی میں9432؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے پانی کا آخراج بڑھا دیا گیا ۔ اِس سے قبل دائیں نہر اور آ بی بر قی پرو جیکٹ سے بھی پانی کا آخراج کیا جا رہا ہے ۔ اِس کے پس منظر میں ندی کے کنارے رہنے والے شہر یوں کو محتاط رہنے کا اشا رہ دیا گیا ہے ۔ کَل شام تک ڈیم میں 28؍ ہزار320؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے پانی کی آمد جاری تھی ۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے میں گزشتہ 2؍ یوم سے پانی کا زور کم ہونے کی وجہ سے گنگا پور ڈیم سے گو دا وری ندی میں14؍ یوم سے جاری پانی کا اخراج کَل شام روک دیا گیا ۔
***** ***** *****
آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں ہر گھر ترنگا اِس مہم کے لیے۔ عثمان آ باد تعلقے کے کنگرا میں NPK خواتین پرو ڈکشن گروپ نے ترنگا تیار کرنے کی شروعات کر دی ہے ۔ ایک لاکھ تر نگے تیارکرنے کی اِس گروپ کی تیاری ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی انتظامیہ نے بنیا دی طبی اور تعلیمی سہو لتوں کے فقدان والے4؍ کالجس پر کار وائی کی ہے ۔ ضروری بنیادی سہو لت فراہم نہ ہونے کی وجہ سے غیر امدادی ‘ گریجویٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ کورسیس کے کئی فریقوں میں2022 - 23 اِس تعلیمی سال میں داخلہ نہ دیں ۔ ایسا حکم وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو ے نے دیا ہے ۔ اِس کے علا وہ ہر کالج کو فی کس2؍ لاکھ روپیوں کا جر مانہ عائد کیا ہے ۔
***** ***** *****
راست کار وائی کیے گئے اِن کالجس میں اورنگ آباد ضلعے کے خلد آ باد کا چِشتیہ کالج ‘ سوئے گائوں تعلقے کے فردا پور دھنوَٹ کا راج کنور کالج ‘ جالنہ ضلعے کے بد نا پور کا آرٹس ‘ کامرس اور سائنس کالج ۔ بھو کر دن کا کمپیو ٹر اور منجمنٹ کالج اور دھار وڑا کا راج کنور کالج شامل ہیں ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے...
٭ مُلک کو آئندہ25؍ سال میں ’’ سب کی کوشش سب کا فرض ‘‘ کی راہ پر گامزن ہونے کی ضرورت ‘ نو منتخبہ صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو
٭ لوک سبھا میں ہنگا مہ کرنے والے کانگریس کے 4؍ اراکینِ پارلیمنٹ معطّل
٭ اراکینِ اسمبلی کے نا اہلی کا فیصلہ ہونے تک انتخا بی کمیشن کو کار وائی نہ کرنے کا مطا لبہ کرنے والی عرضداشت اُدّھو ٹھاکرے گروپ کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے785؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں57؍ متاثرین ‘ اورنگ آ باد ضلعے میں
2
؍ مریضوں کی موت
٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے18؍ در وازے کھول دیے گئے
اور
٭ تعلیمی سہو لتوں کی کمی والے اورنگ آباد اور جالنہ ا ضلاع کے 5؍ کالجس پر گریجویٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں طلباء کو داخلہ دینے پر یو نیور سٹی انتظا میہ کی پا بندی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment