Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 July 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹ ؍ جولائی۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ بلدیاتی اِداروں کے انتخابی حکم نا مے میں اوبی سی ریزر ویشن سے متعلق تبدیلی کرنے پر
سپریم کورٹ نے کیا نا راضگی کا اظہار
٭ نو جوان اب17؍ برس کی عمر میں بھی دے سکیں گے انتخابی فہرست میں نام درج کرنے کے لیے در خواست
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 2؍ ہزار203؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں
127
؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ اورنگ آ باد ‘ عثمان آ باد ‘ جالنہ اور بیڑ اضلاع کی ضلع پریشدوں کے انتخا بات کے لیے
ریزر ویشن قرعہ اندازی کا اعلان
اور
٭ چنئی میں شطرنج اولمپیاڈ اور بر طا نیہ میں کامن ویلتھ کھیلوں کا آغاز
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ سپریم کورٹ نے ریاست کے367؍ بلدیا تی اِداروں میں او بی سی ریزر ویشن سےمتعلق پہلے جاری کر دہ حکم نا مے میں تر میم کرنے کے لیے ریاستی انتخابی کمیشن سے نا راضگی ظاہر کی ہے ۔ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے او بی سی ریزر ویشن کی اجازت دینے سے قبل ہی 367؍ مقا می خود مختار اِداروں کے انتخا بات کے لیے حکم نا مہ جا ری کر دیا گیا تھا۔ اِس وقت عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اِن نشستوں کے لیے انتخا بات او بی سی ریزر ویشن کے بغیر ہوں گے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر اِس حکم پر عمل در آمد نہیں کیا گیا تو متعلقہ حکام تو ہینِ عدالت کے مرتکب ہوں گے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت سپریم کورٹ میں او بی سی ریزر ویشن کے بغیر انتخابات کے انعقاد پر نظر ثانی کی اپیل کرے گی ۔ پھڑ نویس کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سےمشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ وہ انتخا بات ملتوی کرنے کی مانگ کریں گے ۔
***** ***** *****
این سی پی قائد چھگن بھجبل نے مقا می خود مختار اِداروں اور پنچایتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ وہ کَل ناسک میں ایک صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے اِس فیصلے سے او بی سی ریزر ویشن کو جد و جہد ختم نہیں ہوئی ۔ بھجبل نے ریاستی حکو مت اور انتخا بی کمیشن سے عدالت میں نظر ثانی کی اپیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
***** ***** *****
نوجوان اب17؍ سال کی عمر میں ووٹر لِسٹ میں اندراج کے لیے در خواست دے سکتے ہیں۔ یہ اطلاع کَل الیکشن کمیشن نے دی ہے ۔ چیف انتخا بی کمشنر راجیو کمار نے کَل تمام ریاستوں کےچیف الیکٹرول افسران اور دیگر کو اِس اندراج کے لیے ضروری تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اِس فیصلے کے مطا بق رائے دہندگان کی فہرست کو اب ہر 3؍ مہینے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے قائد ادھیر رنجن چو دھری کی جانب سے صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کے بارے میں دئے گئے قابل اعتراض بیان پر پارلیمنٹ کے دو نو ں ایوانوں میں کام کاج متاثر ہوا ۔ حزب اقتدار جماعتوں کے اراکین نے دو نو ںایوانوں میں اِس معاملے پر کانگریس پارٹی سے معا فیمانگنے کا مطا لبہ کیا ۔ اِ ن اراکین کی جانب سے کی گئی نعرے بازی کے سبب لوک سبا کی کار وائی شام4؍ بجے تک اور راجیہ سبھا کا کام کاج دو پہر 2؍ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ راجیہ سبھا میں کا روائی کے دوران شور و غ کرنے کے باعث عام آدمی پارٹی کے سُشیل گُپتا ‘ سندیپ پاٹھک کو ہفتے کے بقیہ دنوں یعنی آج تک کےلیے معطّل کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اجیت پوار نے ریاستی حکو مت سے شدید بارش کے باعث کسانوں کے ہونے والے نقصانات کےپنچ نا مے فوری طور پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ موصوف کَل گڈ چِرولی ضلعے میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد صحا فیوں سے گفت و شنید کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر پوار نے کہا کہ پر بھنی ‘ لاتور ‘ چندی پور اور اکو لہ اِن بلدیا جات کی مالی حالت بہتر نہیں ہے جہاں غیر قا نو نی قبضوں کے سبب مسائل بڑھ رہے ہیں ۔ جن سیاست نہ کر تے ہوئے حل کیا جا نا چاہیے۔
***** ***** *****
آزادی کا امرُت مہوتسو کی منا سبت سے18؍ تا59؍ عمر زمرے کے شہر یان کو مرکزی حکو مت کی جانب سے کورونا کا بوسٹر مدا فعتی ڈوزدیا جا رہا ہے ۔ بیڑ ضلعے کے وڈ ونی میں ٹیچر کملا کر بھونسلے نے عوام سے یہ بوسٹر خوراک لینے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے 2؍ ہزار203؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد80؍ لاکھ41؍ ہزار522؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیمار ی سے 3؍ افراد کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے ایک لاکھ 48؍ ہزار91؍ افراد کی جان جا چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل2؍ ہزار
478؍ کورونا مریض شفا یاب ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 78؍ لاکھ79؍ ہزار766؍ کورونا مریص صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں 13؍ ہزار665؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے136؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ عثمان آ باد ضلعے میں41؍ اورنگ آ باد39؍ لاتور 27؍ جالنہ 13؍ ناندیڑ 11؍ اور بیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے5؍ نئے مریض سامنے آئے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ‘ عثمان آباد ‘ جالنہ اور بیڑ ضلع پریشدوں کے انتخا بات کے لیے ریزر ویشن قر عہ اندازی کااعلان کیا گیا ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں70؍ میں سے35؍ انتخا بی حلقے خواتین کے لیے محفوظ کر دیئے گئے ہیں ۔ ضلع کے9؍ حلقے درج فہرست ذاتوں ‘4؍ حلقے درجہ فہرست قبائل ‘ پسماندہ طبقات کے لیے18؍ انتخا بی حلقے مختص کیے گئے ہیں ۔آج سے 2؍ اگست تک اِس ریزر ویشن پر اعتراض اور مشورہ داخل کیا جا سکتا ہے ۔ عثمان آ باد ضلع پریشد کے61؍ انتخا بی حلقوںمیں سے 31؍ حلقے خواتین کے لیے محفوظ کیے گئے ہیں ۔ درج فہرست ذاتوں کے لیے 10؍ او بی سی16؍ اور ایک حلقہ درج فہرست قبائل کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔
اِسی طرح جالنہ ضلع پریشدکی63؍ نشستوں میں سے36؍ عام زمرے کے لیےخصو صی پسماندہ طبقہ17؍
8؍ درجہ فہرست ذاتوں کے لیے اور 2؍ نشستیں درج فہرست قبائل کے لیے مختص کی گئی ہے ۔ان انتخا بات میں خواتین کےلیے50؍ فیصد نشستیں محفوظ کی گئی ہیں ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے69؍ انتخا بی حلقوں میں سے9؍ درج فہرست ذاتوں کےلیے ‘ دیگر پسماندہ طبقات او بی سی کے لیے
18؍ اور بقیہ عام زمرے کے خواتین و حضرات کے لیے محفوظ کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کی میونسپل کائونسلر کے انتخا بات کے لیے ظاہر کیے گئے ریزر ویشن سے متعلق اعتراضات اور مشورے متعلقہ بلدیہ جات کے چیف افسران کو آج سے یکم اگست دو پہر3؍ بجے تک پیش کیے جا سکتے ہیں ۔ ضلع کلکٹر وِپِن اِٹنکر نے بتا یا کہ مذکورہ مدت ختم ہونے کے بعد اعتراضات اور مشورے قبول نہیں کیے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
ہر گھر تِرنگا مہم کے تحت شہر یان کو منا سب قیمت پر پر چم دینے کے لیے جا لنہ ضلع کلکٹر دفتر میں مرکز شروع کیا گیا ہے ۔ جس کا افتتاح کَل ضلع کلکٹر وِجئے راٹھوڑ کےہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس مرکز پر تِرنگے کا ہد یہ 30؍ روپئے رکھا گیا ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ کھیلوں میں سما جی اتحاد اور ہم آ ہنگی پیدا کرنے کی زبر دست قوت ہو تی ہے ۔ اِس لیے کھیلوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ وزیر اعظم کَل چنئی میں 44؍ ویں شطرنج اولمپیاڈ مقا بلوں کے افتتاح کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔
اِسی طرح بر طانیہ کے بر منگھم میں کَل کامن ویلتھ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریپ سنگھ سمیت پی وی سِندھو نے اِس تقریب میں پریڈ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کے دستے کی قیادت کی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭ بلدیاتی اِداروں کے انتخابی حکم نا مے میں اوبی سی ریزر ویشن سے متعلق تبدیلی کرنے پر
سپریم کورٹ نے کیا نا راضگی کا اظہار
٭ نو جوان اب17؍ برس کی عمر میں بھی دے سکیں گے انتخابی فہرست میں نام درج کرنے کے لیے در خواست
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 2؍ ہزار203؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں
127
؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ اورنگ آ باد ‘ عثمان آ باد ‘ جالنہ اور بیڑ اضلاع کی ضلع پریشدوں کے انتخا بات کے لیے
ریزر ویشن قرعہ اندازی کا اعلان
اور
٭ چنئی میں شطرنج اولمپیاڈ اور بر طا نیہ میں کامن ویلتھ کھیلوں کا آغاز
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment