Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 July 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸ ؍ جولائی۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خاص خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ ریاست کے بر قی گاہکوں کے لیے پری پیڈ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ ‘
زرعی پمپوں کی بر قی نر خ میں ایک روپئے کی سہو لت
٭ PMLA
قا نون کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوںکو سپریم کورٹ نےخارج کر دیا
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 2؍ ہزار138؍ مریض مراٹھواڑہ میں136؍ نئے متاثرین
٭ ناندیڑ ضلعے کے تعلیمی اِداروں کو15؍ اگست تک تمبا کو سے نجات دِلانے کی ضلع کلکٹر کی ہدایت
اور
٭ تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں ویسٹ اِنڈیز کی شکست ‘ بھارت کی 3-0؍ سے سیریز میں کا میابی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست کے بر قی گاہکوں کے لیے پری پیڈ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کافیصلہ ریاستی کا بینہ نے لیا ہے ۔
اِس کا تقریباً ایک کروڑ66؍ لاکھ صا رفین کو فائدہ حاصل ہو گا ۔ اِس کے علا وہ بر قی تقسیم نظام مضبوط کرنے کے لیے نئے سب اسٹیشن ‘ نئی لائنس کے کام کرنے کے لیے بھی کا بینی میٹنگ میں منظوری دی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے کسانوں کے لیے 50؍ ہزار روپئے حد کے تر غیبی فوائد دینے کافیصلہ بھی کَل ہوئی کا بینی میٹنگ میں لیا گیا ۔ تقریباً 14؍ لاکھ کسانوں کو اس کا فائدہ حاصل ہو گا ۔ بہت زیادہ ہائی پریشر اِسی طرح ہائی پریشر آبپاشی اسکیم کے کسانوں کو جون2021ء سے ایک روپیہ 16؍ پیسے فی یو نِٹ اِسی طرح مقرہ ٹیکس میں25؍ روپئے فی KVA سہو لت قائم رکھی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں سیاسی اِسی طرح سے سما جی احتجاج میں مارچ2022ء تک دائر مقد مے واپس لینے کی کار وائی کرنے کو کابینی میٹنگ میں منظوری دی گئی ہے ۔ کورونا دور میں طلباء اِسی طرح سے تعلیمی بے روز گار وں نے دائر کیے گئے مقد مات کو واپس لینے کی کار وائی کر نے کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن تعلقے کے بِر شا گوَہان آبپاشی اسکیم کو ریاستی کا بینہ نے منظوری دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے اِس کی اطلاع دی ۔ اِس اسکیم کے لیے890؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے ہزاروں ایکر اراضی زیر آبپا شی آئے گی ۔ 60؍ دیہاتوں کے کسا نوں کو اِس کا فائدہ حاصل ہو گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں ہندو سمراٹ باڑا صاحب ٹھاکرے ہلدی ریسرچ اور تر بیتی مرکز کے لیے 100؍ کروڑ روپیوں کی گنجائش کی گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع وزیر اعلیٰ نے دی ۔ لو نار سرووَر کی تر قی کے لیے360؍ کروڑ روپیوں کی گنجائش کی گئی ہے ۔ ریاست میں 15؍ طِبّی کالجس میں50؍ نشستیں بڑھانے کا فیصلہ کابینہ نے لیا ہے ۔ پولس کے مکا نات کے لیے خا کہ تیار کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے دی ۔
***** ***** *****
Prevention of Money Laundering Act
( PMLA )
یعنی کالے دھن کو جائز کرنے پر کنٹرول کرنے والے قا نون کو چیلنج کرنے والی تقریباً ڈھائی سو عرضداشتوں کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ اِس ضمن میں کَل ہوئی سماعت میں PMLA قا نون میں تر میم مناسب ہے ۔ایسا مشاہدہ سپریم کورٹ نےدرج کیاہے ۔ ED کی جانچ ‘ حراست اِسی طرح ضبطی کی کاروائیوں کو بھی عدالت نے مناسب قرار دیا ہے ۔
***** ***** *****
نیشنل ہیرالڈ اخبا رات سے متعلق مَنی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس صدر سو نیا گاندھی کی ED کی جانب سے کَل بھی جانچ کی گئی ۔ اِس جانچ کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے کئی مقا مات پر احتجاج کیا گیا ۔ عثمان آ باد ضلع کانگریس نےED کےخلاف ستیہ گرہ احتجاج کیا ۔ آئندہ جیل بھرو اور راستہ روکو احتجاج کیا جائے گا ۔ ایسا اشارہ کانگریس ضلع صدر دھیرج پاٹل نے دیا ہے ۔
***** ***** *****
لاتور میں کانگریس کی جانب سے گنج گولائی علاقے میں ستیہ گرہ احتجاج کیا گیا ۔ سابق وزیر رکن اسمبلی امِت دیشمکھ اور رکن اسمبلی دھیرج دیشمکھ سمیت کانگریس پارٹی کے عہدیدار اور ور کرس کثیر تعداد میں اِس احتجاج میں شامل ہوئے ۔
***** ***** *****
آزادی کے امرُت مہوتسو کے سلسلے میں18؍ سال سے59؍ سال کے عمر کے شہر یوں کو کووِڈ تدا رُکی ویکسین کا بوسٹر ڈوز مرکزی حکو مت کی جانب سے مفت دیا جا رہا ہے ۔ بیڑ ضلعے کے تمام اہل شہری یہ ڈوز لیں ایسی اپیل ضلع میڈیکل آفیسر سُریش سابڑے نے کی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میںکَل کووِڈ وباء کے نئے 2؍ ہزار138؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80؍ لاکھ39؍ ہزار319؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 8؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار88؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 84؍ فیصد ہے ۔ کَل2؍ ہزار279؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک78؍ لاکھ
77؍ ہزار288؍ مریض اِس بیمار ی سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 97؍ اعشا ریہ98؍ فیصد ہو گئی ہے ۔
ریاست میں فی الحال 13؍ ہزار943؍ مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جا ری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل136؍ کورونا وائرس متاثرہ مریض پائے گئے ۔ اِس میں عثمان آ بادضلعے میں 41؍ اورنگ آ باد 39؍ لاتور27؍ جالنہ 13؍ ناندیڑ 11؍ تاہم بیڑ ضلعے میں5؍ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔
***** ***** *****
15؍ اگست تک ناندیڑ ضلعے کے تمام دفاتر اِسکولس اور کالجس کو تمبا کو سے نجات دلائیں ۔ایسی ہدایت ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپن اِٹنکر نے دی ہے ۔ ایسے تمام دفا تر کے صدر در وازے پر تمبا کو جمع کرنے کا باکس رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ دفا تِر میں داخل ہونے سے قبل تمبا کو اور تمبا کو کی اشیاء اِس باکس میں ڈالیں ۔ اُصو لوں کی پا ما لی کرنے والوں اِسی طرح پا ما لی کر نے والے اِداروں کے ذمہ داروں کے خلاف جر مانے کی کار وائی کی جائےگی ۔
***** ***** *****
تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز کو119؍ رنز سے شکست دیتے ہوئے
3؍ مقابلوں کی سیریز میں 3 - 0 ؍ سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے
36؍ اوورس میں3؍ وِکِٹس کے نقصان پر5 22؍ رنز بنائے ۔ اِس کے بعد بارش کی وجہ سے روکاوٹ آگئی ۔ بارش تھمنے کے بعد امپائرس نے ڈکوَرتھ لوئس کے اصول کے لحاظ سے ویسٹ انڈیز کو35؍ اوورس میں
257؍ رنز کا ہدف دیا ۔تاہم ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم26؍ ویں اوور میں آل آئوٹ ہو گئی ۔ غیر مفتوح 98؍ رنز بنا نے والے شُبھمن گِل کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔ اِسی بیچ دو نوں ٹیموں کے در میان کَل سے پانچT- 20 ؍ مقابلوں کی سیریز شروع ہورہی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم سے فی الحال30؍ ہزار435؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے پانی گو دا وری ندی میں خارج کیا جا رہاہے ۔ ڈیم کا آبی ذخیرہ فی الحال91؍ اعشا ریہ 73؍ فیصد ہے ۔ فی الحال 13؍ ہزار
415؍ کو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتارسے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ ریاست کے بر قی گاہکوں کے لیے پری پیڈ اسمارٹ میٹرنصب کرنے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ ‘
زرعی پمپوں کی بر قی نر خ میں ایک روپئے کی سہو لت
٭ PMLA
قا نون کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں سپریم کورٹ نے خارج کر دیا
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 2؍ ہزار138؍ مریض مراٹھواڑہ میں136؍ نئے متاثرین
٭ ناندیڑ ضلعے کے تعلیمی اِداروں کو15؍ اگست تک تمبا کو سے نجات دِلانے کی ضلع کلکٹر کی ہدایت
اور
٭ تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں ویسٹ اِنڈیز کی شکست ‘ بھارت کی 3-0؍ سے سیریز میں کا میابی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment