Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 27 July 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷ ؍ جولائی۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ پلاسٹِک استعمال کی گئی لپیٹنے کی اشیاء اور کوٹیڈ پلاسٹِک اشیاء پر پا بندی عائد کرنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ
٭ راجیہ سبھا میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے 19؍ اراکینِ پارلیمنٹ جاری ہفتے کی باقی مُدّت کے لیے معطّل
٭ شیو سینا اور تیر کمان پر ٹھاکرے اور شِندے گروپ کے دعوے کی سپریم کورٹ میں یکم اگست کو سماعت
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے2؍ ہزار135؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی93؍ نئے متاثرین
٭ اورنگ آباد ‘ لاتور ‘ پر بھنی اور ناندیڑ- واگھا لا میونسپل کارپوریشنز سمیت ریاست کی
9؍ میونسپل کار پوریشنوں کے انتخابات کے لیے آئندہ 5؍ اگست کو ریزر ویشن قر عہ اندازی
اور
٭ بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان آج تیسرا یک روزہ کر کٹ میچ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاستی حکو مت نے پلاسٹِک استعمال کی گئی لپیٹنے کی اشیاء اور کوٹیڈ پلاسٹِک اشیاء پر پا بندی عائد کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے پلاسٹِک پر عائد پا بندی سے متعلق اصول و ضوابط میں تر میم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ۔ مرکزی حکو مت نے جو لائی2022ء سے ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹِک اشیاء پر پا بندی عائد کی ہے ۔ کاغذ یا ایلو مِنیم سے بنائی گئی پلاسٹِک کو ٹیڈ یا Leminated Dish ‘ کپ ‘ گلاس ‘ کانٹے اور دیگر پلاسٹِک اشیاء کی پیدا وار اور استعمال پر اب ریاست میں پا بندی رہے گی ۔ غیر معیاری پلاسٹِک کی آمد کو روکنے کے لیے پا بندی کا یہ قم اٹھا یا گیا ہے ۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کے19؍ اراکین کو جاری ہفتے کی با قی مُدّت کے لیے کار وائی میں شر کت سے معطّل کر دیا گیا ہے ۔ اِن میں ترنمول کانگریس کے7؍ درمُک کے6؍ TRS اور کمیو نِسٹ پارٹی کے3 - 3؍ اراکین سمیت19؍ ممبران شامل ہیں ۔ مہنگائی ‘ اشیاء و خد مات ٹیکس GST معاملے میں اِن اراکین نے حوض میں اُتر کر ہنگامہ آ رائی کی جس سے ایوان کی کار وائی بار ہا متاثر ہوئی ۔ ڈِپٹی اسپیکر کی جانب سے انتباہ دیئے جا نے کے بعد بھی مخالفین نے شور و غُل جا ری رکھا ۔ جس پر یہ کار وائی کی گئی ۔
اِسی دوران کَل لوک سبھا میں مہنگائی اور GST کے مسئلے پر مخالفین نے ایوان سے 2؍ مرتبہ واک آئوٹ کیا ۔
***** ***** *****
کانگریس کی قو می صدر سو نیا گاندھی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کی جا رہی تفتیش کے خلاف دِلّی کے وِجئے چوک پر رکن پارلیمنٹ راہُل گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنمائوں کو پو لس نے کَل حراست میں لیا ۔ کا لا پیسہ کو سفید کرنے کے معاملے میں ED نے کَل دوسری بار سو نیا گاندھی سے پوچھ تاچھ کی ۔ اِس جانچ کے خلاف کانگریس قائدین نے پارلیمنٹ سے وِجئے چوک تک جلوس نکا ا اور صدر جمہوریہ کو محضر پیش کرنے کے لیے اُن کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی کوشش کی جسے پولس نے نا کام بنا دیا ۔ ممبئی میں بھی کَلED کی اِس جانچ کے خلاف کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے اور رکن اسمبلی بھائی جگتاپ کی قیادت میں ستیہ گرہ کیا گیا ۔ اِس طرح اورنگ آ باد کے کرانتی چوک پر سابق رکن اسمبلی کلیان کاڑے اور کانگریس پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور کار کنان نے مرکزی حکو مت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی ۔
***** ***** *****
شیو سینا اور تیر کمان نشانی پر ٹھا کرے اور شِندے گروپ کا دعویٰ اب سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے ۔ جس پر عدالت ِ عظمیٰ یکم اگست کو سماعت کر ے گی ۔ اِس سلسلے میں مرکزی انتخا بی کمیشن نے دو نوں گروپوں کو8؍ اگست پر اکثر یت ثابت کرنے سے متعلق دستا ویز پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ شیو سینا کے ٹھا کرے گروپ نے مرکزی انتخا بی کمیشن کے اِس حکم کے خلاف عدالتِ عظمیٰ کا در وازہ کھٹکھٹا یا ہے ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ عدالت کے جیسے تھے حکم کی خلاف ور زی ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے15؍ جولائی سے18؍ تا59؍ عمر کے شہر یان کے لیے کورونا کے مدا فعتی ٹیکے مُفت دینے کا آغاز کیا ہے ۔ریاست میں گزشتہ 10؍ دنوں کے دوران کم و بیش 12؍ لاکھ افراد نے یہ ٹیکے لیے ۔ مراٹھواڑہ کے ہنگولی ‘ جا لنہ ‘ لاتور ‘ پر بھنی ‘ ناندیڑ اور عثمان آ باد سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں اِس اسکیم کو عوام کی جانب سے اچھی پذیرائی ملی ہے ۔ اورنگ آباد میں بھی اِنجینئر گووِند کالے نے عوام سے مُفت بوسٹر ڈوز اسکیم سے استفا دہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے 2؍ ہزار135؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 80؍ لاکھ37؍ ہزار181؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیماری سے 12؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار80؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل کورونا کے2؍ ہزار565؍ مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک78؍ لاکھ75؍ ہزار9؍ کورونا مریض ٹھیک ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں14؍ ہزار92؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے93؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل اِس بیما ری سے ایک مریض ہلاک ہو گیا ۔اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا کے32؍ نئے مریض منظر عام پر آئے ۔ اِسی طرح لاتور میں19؍ بیڑ18؍ جالنہ 17؍ اور ناندیڑ ضلعے میں کورونا کے7؍ نئے مریض سامنے آئے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس قائد اور سابق ریاستی وزیر نواب ملک کی ضما نت کی در خواست پر ممبئی سیشن کورٹ میں کی جانےوالی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔ اِس عرضی پر آئندہ جمعہ29؍ جو لائی کو سماعت کی جائے گی ۔ جرائم کی دنیا کے دائود ابراہیم سے تعلقات اور مالی بد عنوا نی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ملک کو گزشتہ 23؍ فروری کو گرفتار کیا تھا ۔ گزشتہ 5؍ مہینوں سے جیل میں قید ملِک اب عدالتی تحویل میں ہے ۔ اُن کے خلاف 5؍ ہزار صفحات پر مشتمل فردِ جرم عدالت میں داخل کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی انتخا بی کمیشن نے کَل اورنگ آ باد ‘ لاتور ‘ پر بھنی اور ناندیڑ واگھا لا میونسپل کارپوریشنز سمیت ریاست کی9؍ مجالس ِ بلدیہ کے انتخا بات کے لیے آئندہ5؍ اگست کو ریزر ویشن کی خاطر قر عہ اندازی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اِس کے مطا بق درجِ فہرست خواتین ‘ درجِ فہرست قبائل کی خواتین ‘ پسماندہ طبقہ ‘ پسماندہ خواتین طبقہ کی محفوظ نشستوں کے لیے قر عہ اندازی کی جائے گی ۔ اِس قر عہ اندازی پر آئندہ6؍ تا 12؍ اگست کے دوران اعتراض اور مشورہ داخل کیا جا سکتا ہے ۔ ریزر ویشن کی حتمی فہرست آئندہ20؍ اگست کو جاری کی جائے گی ۔
اِسی طرح ریاستی انتخابی کمیشن نے ناندیڑضلع کے10؍ میونسپل کائونسلز کے لیے قر عہ اندازی کی خاطر کَل پروگرام جاری کیا ۔ دیگلور ‘ مُکھیڑ ‘ بِلو لی ‘ کُنڈ لواڑی ‘ دھر مآ باد ‘ بھو کر ‘ مُد کھیڑ ‘ حد گائوں ‘ کندھار اور عمری اِن تمام بلدیہ جات کے انتخا بات کے لیے کَل جمعرات کو قر عہ اندازی کی جائے گی ۔
***** ***** *****
آزادی کے امرُت مہوتسو کے موقعے پر آئندہ13؍ تا15؍ اگست کے دوران گھر گھر تِرنگا مہم کا انعقاد کیا جارہاہے۔ جالنہ صلعے کلکٹر ڈاکٹر وجئے راٹھواڑ نے ضلعے کے شہر یان سے اِس دوران اپنے مکانوں پر سر کاری ‘ نیم سر کا ری عمارتوں ‘ خانگی امداد باہمی اور تعلیمی اِداروں پر تِرنگا لہرا کر اِس مہم کا آغاز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان3؍ یک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ بھارتی وقت کے مطا بق ویسٹ اِنڈیز کے پورٹ آف اسپین میں مقابلہ شام7؍ بجے شرو ع ہو گا ۔ اِس سیریز کے دو مقابلے جیت کر بھارت2 - 0 ؍ کی سبقت حاصل کیےہوئے ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ پلاسٹِک استعمال کی گئی لپیٹنے کی اشیاء اور کوٹیڈ پلاسٹِک اشیاء پر پا بندی عائد کرنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ
٭ راجیہ سبھا میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے 19؍ اراکینِ پارلیمنٹ جاری ہفتے کی باقی مُدّت کے لیے معطّل
٭ شیو سینا اور تیر کمان پر ٹھاکرے اور شِندے گروپ کے دعوے کی سپریم کورٹ میں یکم اگست کو سماعت
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے2؍ ہزار135؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی93؍ نئے متاثرین
٭ اورنگ آباد ‘ لاتور ‘ پر بھنی اور ناندیڑ- واگھا لا میونسپل کارپوریشنز سمیت ریاست کی
9؍ میونسپل کار پوریشنوں کے انتخابات کے لیے آئندہ 5؍ اگست کو ریزر ویشن قر عہ اندازی
اور
٭ بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان آج تیسرا یک روزہ کر کٹ میچ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment