Saturday, 30 July 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 30 ؍ جولائی 2022ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 30 July 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۰   ؍ جولائی۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے     ...


٭ مراٹھا سماج کو معا شی نظر یے سے کمزور طبقات کے ریزر ویشن کا فائدہ دینے کا آرڈیننس

ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے منسوح 

٭ صدر جمہوریہ کے بارے میں قابل اعتراض بیان پر پارلیمنٹ کا  کام کاج کَل بھی متاثر  ‘  

ادھیر رنجن چودھری کی جانب سے تحریری معا فی نامہ 

٭ کووِڈ کےبی  اے  ٹو پوائنٹ سیون فائیوویریئنٹ مراٹھواڑہ میں داخل‘  لاتور  اِسی طرح جالنہ میں 

فی کس ایک مریض کا اندراج 

٭ بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بجائے حکو مت استقبالیہ تقا ریب میں مگن  ‘ 

رکن پارلیمنٹ شرد پوار کی تنقید 

٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے آج سے اورنگ آباد کے 2؍ روزہ دورے پر

اور

٭ دولت ِ مشتر کہ کھیلوں کے مقابلے میں بھارتیہ کھلاڑیوں کی مِلی جُلی کار کر دگی ‘  ویسٹ اِنڈیز کے خلاف 

پہلے T-20

؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت کی68؍ رنز سے کامیابی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مراٹھا سماج کو معا شی نظر یے سے کمزور طبقات کے ریزر ویشن کا فائدہ دینے والا ریاستی حکو مت کا آرڈیننس ممبئی ہائی کورٹ نے منسوخ کر دیا ہے ۔ اِس ضمن میں ماہ ِ اپریل میں سماعت مکمل ہونے والے مقدمے کاعدالت نے کَل فیصلہ دیتے ہوئے ریاستی حکو مت کے دسمبر2020؁ء میں جاری کیے گئے آرڈیننس کو مسترد کر دیا ۔ ریاستی حکو مت نے اِس حکم نا مے کے ذریعے سے مراٹھا سماج کو معا شی نظر یے سے کمزور طبقات کے 10؍ فیصد ریزر ویشن میں شامل کیا تھا ۔ تاہم معاشی کمزور طبقات کے مستحقین نے اِس آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کر تے ہوئے اِس آرڈیننس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ عدالت نے اِسے قبول کر تے ہوئے کَل اِس آرڈیننس کو منسوخ کر دیا ۔

***** ***** ***** 

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کَل سا بق فو جیوں کے یتیم بچوں کی مالی مدد پر نظر ثانی کا اعلان کیا ۔ مالی مددکی رقم کو ایک ہزار  روپئے سے بڑھاکر3؍ ہزار  روپئے ما ہا نہ کر دیا گیا ہے ۔ ایک ٹوئیٹ میں سنگھ نے کہا کہ یہ مالی امداد دفاعی وزیرسابق فو جیوں کے بہبود ی فنڈ  کی  یتیم فنڈ اسکیم کے تحت دی جا تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق فو جیوں کے کئی کنبوں کو اِس فیصلے سے فائدہ حاصل ہو گا ۔

***** ***** ***** 

پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کی کار وائی  ‘  صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کے بارے میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چو دھری کی مبینہ قابلِ اعتراض رائے زنی کےمعاملے پر شور  وغل کے بعد کَل دِن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔ راجیہ سبھا میں پہلی بار ملتوی کیے جانے کے بعد کار وائی جب دن میں12؍ بجے دو بارہ شروع ہوئی تو حکمراں پارٹی کے ارکان نے چو دھری کی رائے زنی کے معاملے پر کانگریس صدر سو نیا گاندھی سے معا فی کامطالبہ کر تے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی ۔ کانگریس کے ارکان جوابی نعرے لگا تے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے ۔ 

صدر نشین نے بار بار ایوان میں نظم و ضبط بر قرار  رکھنے کی اپیل کی لیکن اِس کار کوئی اثر نہیں ہوا ۔ انہوں نے بعد میں ایوان کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی ۔ لوک سبھا میں بھی اِسی طرح کی کیفیت دیکھنے میں آئی ۔ پہلی بار ملتوی کیے جانے کے بعد جب دن میں12؍ بجے ایوان زیریں کی کار وائی شروع ہوئی تو حکمراں پارٹی کے ارکان نے کانگریس صدر سے معا فی کا مطا لبہ کر تے ہوئے پھر سےنعرے بازی شروع کر دی ۔ کانگریس  ‘  بائیں  بازو کی پارٹیوں اور  دیگر پارٹیوں سمیت اپو زیشن کے ارکان ‘  سرکار کے خلاف جوابی نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے ۔ صدر نشین نے وقفہ ٔ  صفر کی کار وائی چلا نے کی کوشش کی  اور  مشتعل ارکان سے بار بار یہ اپیل کی کہ وہ ایوان کا کام کاج ہونے دیں لیکن اراکان نے اِس پر کوئی دھیان نہیں دیا اور ایوان کی کار وائی دِن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے ایک ہزار997؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80؍ لاکھ43؍ ہزار519؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 6؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مر نے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار

97؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات ایک اعشا ریہ84؍ فیصد ہو گیا ہے۔کَل 2؍ ہزار470؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 78؍ لاکھ82؍ ہزار236؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شر ح 97؍ اعشا ریہ98؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 13؍ ہزار186؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


کووِڈ کا  بی  اے  ٹو پوائنٹ سیوَن فائیو  یہ ویریئنٹ مراٹھواڑہ میں داخل ہو گیا ہے ۔ لاتور اِسی طرح سے جالنہ میں اِس ویرئنٹ کے فی کس ایک مریض کا اندراج ہوا ۔ ریاست میں  بی  اے  فائیو  ویریئنٹ کے کَل4؍ مریض تاہم  بی  اے  ٹو  پوائنٹ سیوَن  فائیو  قسم کے 32؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے اب تک پائے گئے  بی  اے  فور  اِسی طرح  بی  جے  فائیو  مریضوں کی تعداد196؍ تاہم  بی  اے  ٹو  پوائنٹ سیوَن فائیو  قسم کے مریضوں کی تعداد120؍ ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 160؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشا ف ہوا   تاہم  اورنگ آ باد ضلعے میں ایک مریض دوران علاج چل بسا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں35؍ نئے مریض پائے گئے ۔ لاتور41؍  عثمان آ باد33؍  جالنہ25؍ ناندیڑ

 11؍ پر بھنی 9؍  تاہم بیڑ ضلعے میں6؍ مریضوں کا اندراج ہوا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں مو سلا دھار بارش کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے ۔ اِس وقت کسانوں کے کھیتوں میں جا کر معائنہ کرنے کی ضرورت ہے  تاہم  ریاستی حکو مت صرف ملاقاتیں  اور  استقبالیہ تقا ریب میں مگن ہے ۔ ایسی تنقید راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر   رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے کی ہے ۔وہ کَل ناسک میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے آج  اور  کَل 2؍ روزہ  اورنگ آ باد ضلعے کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ آج شام ویجا پور تعلقے کے مہال گائوں میں شیو سینا کے جلسہ عام سے وہ خطاب کر یں گے ۔ کَل بروز اتوار صبح اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفِس میں بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات  اور  فصلوں کی وہ جائزہ میٹنگ کے بعد صحا فتی کانفرنس میں خطاب کریں گے ۔ دو پہر میں سِلّوڑ میں شیو سینا کے اجلاس سمیت مختلف پروگرامس میں وزیر اعلیٰ شر کت کریں گے ۔

شام کو  اورنگ آ باد میں چھتر پتی شیواجی مہاراج سمیت معزز شخصیتوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ دیر گئے شب وہ ممبئی کے لیے روانہ ہو جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

قا نون ساز اسمبلی میں حزب مخالف پارٹی  رہنما اجیت پوار آج ناندیڑ اِسی طرح سے ہنگولی اضلاع کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ وہ مختلف مقا مات پر بارش سے متا ثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے بعد ازاں شام کو ناندیڑ میں جائزہ میٹنگ لیں گے ۔

***** ***** ***** 

مشتر کہ کھیلوں کے مقابلے میں بھارت کی منیکا بترّا نے ٹیبل ٹینِس خواتین کے سنگل کے پہلے رائونڈ میں جنوبی افریقہ کی کھلاڑی کو 11 - 5  ؍  سے شکست دی ۔ خواتین ڈبل ٹیبل ٹینِس میں بھی بھارتیہ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا ۔مردوں کے ڈبل ٹیبل ٹینِس مقابلے میں بھی بھارتیہ کھلاڑی نے بازی ماری ۔

***** ***** ***** 

پہلے کر کٹ T-20؍ مقابل میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز کو 68؍ رنز سے شکست دے دی ۔پہلے بلّے بازی کر تےہوئے بھارتیہ ٹیم نے مقررہ  اوورس میں6؍ وِکٹس کے نقصان پر 130؍ رنز بنائے ۔ روہت شر ما نے 64؍ دِنیش کارتِک نے41؍ سوریہ کمار  یادَو نے24؍ رنز بنائے۔  اِس کے جواب میں ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم مقررہ اوورس میں8؍ وِکِٹس کے نقصان پر122؍ رن ہی بنا سکی ۔ دنیش کار تِک کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...


٭ مراٹھا سماج کو معا شی نظر یے سے کمزور طبقات کے ریزر ویشن کا فائدہ دینے کا آرڈیننس

ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے منسوح 

٭ صدر جمہوریہ کے بارے میں قابل اعتراض بیان پر پارلیمنٹ کا  کام کاج کَل بھی متاثر  ‘  

ادھیر رنجن چودھری کی جانب سے تحریری معا فی نامہ 

٭ کووِڈ کےبی  اے  ٹو پوائنٹ سیون فائیوویریئنٹ مراٹھواڑہ میں داخل‘  لاتور  اِسی طرح جالنہ میں 

فی کس ایک مریض کا اندراج 

٭ بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بجائے حکو مت استقبالیہ تقا ریب میں مگن  ‘  

رکن پارلیمنٹ شرد پوار کی تنقید 

٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے آج سے اورنگ آباد کے 2؍ روزہ دورے پر

اور

٭ دولت ِ مشتر کہ کھیلوں کے مقابلے میں بھارتیہ کھلاڑیوں کی مِلی جُلی کار کر دگی ‘  ویسٹ اِنڈیز کے خلاف 

پہلے T-20

؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت کی68؍ رنز سے کامیابی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments: