Thursday, 23 February 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 23 ؍ فروری 2023‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 23 February 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۳؍  فروری  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے   ... 

٭ گُڑی پاڑوا  اِسی طرح  ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر جینتی کے ضمن میں راشن کارڈہولڈرس کو 

100

؍روپیوں میں  ’’  آننداچا  شِدھا  ‘‘ راشن دینے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

٭ مرکزی انتخابی کمیشن کے فیصلے کے خلاف ٹھاکرے گروپ کی عرضداشت پر اب2؍ ہفتوں میں سماعت  ‘  ٹھاکرے گروپ کو پارٹی کا نام  اور  مشعل نشانی بر قرار رکھنے کی اجازت 

٭ صدر  راج ختم کرنے میں صبح کی حلف بر داری سے فائدہ ہوا ہے  ‘  راشٹر وادی کانگریس کے صدر 

شرد پوار کا خیال

٭ جماعتِ اوّل میں بچوں کے داخلے کی عمر کم از کم ساڑھے چھ سال کرنے کی مرکزی تعلیمی وزارت کی ہدایت

٭ اِنڈین یونیورسٹیز مہا تنظیم کی مغربی ڈویژنل کانفرنس کا اختتام  ‘  امتحانی مرکزیت تعلیمی طریقہ کارکو تبدیل کرنے کی ضرورت  ‘  

 مہا تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پنکج مِتّل کا خیال

٭ زرعی مال کے مسئلے پر اور برقی نرخ میں اضا فے کے خلاف سوابھیمانی شیتکری تنظیم کا تمام ریاست میں

چکا جام احتجاج

اور

٭ خواتین

T-20

؍ کر کٹ مقابلے میں آج بھارت کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ


اب خبریں تفصیل سے...

گُڑی پاڑ وا اِسی طرح سے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر جینتی کے ضمن میں راشن کارڈ ہولڈرس کو 100؍ روپیوں میں  ’’  آنندا چا  شِدھا  ‘‘  راشن دینے کا ریاستی کا بینہ نے فیصلہ لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی صدارت میں کل یہ میٹنگ ہوئی ۔ اِس کا فائدہ ایک کروڑ63؍ لاکھ راشن کارڈ ہولڈرس کو ہو گا ۔ اِس سے قبل دیوالی کے موقعے پر آنند ا چا شِدھا دیاگیا تھا ۔

**** ***** ***** 

اَنتیودئے خوراک اسکیم   ‘  پرادھانیہ کُٹُمب  اِسی طرح  اورنگ آ باد  او ر امرا وتی ڈویژن کے تمام  اور  ناگپور ڈویژن کے ور دھا  ایسے14؍ خود کشی سے متاثرہ اضلاع کے سطح ِغربت سے اوپر کے زعفرا نی راشن کارڈ ہولڈرس کسانوں کو  ایک کلو  روا  ‘  ایک کلو چنا دال  ‘  ایک کلو شکر  اور  ایک لیٹر پام تیل ایسا  آنند ا چا  شِدھا  آئندہ ماہ میں E-Pass  کے ذریعے سے 100؍ روپیوں میں دیا جائے گا ۔جہاںE-Pass کی سہولت نہ ہو وہاں آف لائن طریقہ کار سے راشن دیا جائےگا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ کو سر کاری طور پر شیو سینا کی منظوری دینے کے مرکزی انتخابی کمیشن کے فیصلے کے خلاف اُدھو ٹھاکرے نے داخل کی گئی عرضداشت پر سپریم کورٹ نے مخالف پارٹی کو نوٹس دی ہے  تاہم  کمیشن کے فیصلے کو اسٹے دینے سے انکار کیا ہے ۔ جب تک یہ معاملہ عدالت میں التواء میں ہے  تب تک شیو سینا باڑا صاحب ٹھاکرے یہ پارٹی نام اور مشعل یہ نشا نی بر قرار رکھنے کی عدالت نے اجازت دی ہے ۔

***** ***** ***** 

شِندے گروپ کو سر کاری شیو سینا قرار دینے کی وجہ سے وہ پارٹی کی ملکیت  اور  بینک کھاتوں پر قبضہ کرے گی ۔ ایسا قیاس ٹھاکرے گروپ کے وکیل کپِل سِبّل نے ظاہر کیا  تاہم  الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانی کے قانون کے ضمن میں فیصلہ دیا ہے ۔ پارٹی فنڈ یا ملکیت کا ذکر کمیشن کے حکم  نامے میں نہیں ہے ۔ اِس کی وجہ سے عدالت اِس سلسلے میں حکم نہیں دے سکتی ۔ یہ بات عدالت نے کہی ہے ۔

اِس مرحلے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسٹے نہیں دیا جا سکتا۔ یہ بات چیف جسٹِس دھننجئے چندر چوڈ نے کہی ہے ۔ اِس عرضداشت پر آئندہ سماعت 2؍ ہفتوں میں ہو گی ۔ تب تک وہیپ جاری کر کے ٹھاکرے گروپ کے اراکینِ اسمبلی کے خلاف نا اہل ہونے کا عمل شروع نہیں کیا جا سکتا ۔ ایسا تیقن شندے گروپ نے عدالت سے بات کرنے کے بعد دیا ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ ریاست کے اقتدار کی جد وجہد پر کل مسلسل دوسرے دن سپریم کورٹ میں چیف جسٹِس دھننجئے چندر چوڑ  کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی ۔ کل بھی ٹھاکرے گروپ کے وکیل کپِل سِبّل نے بحث کی ٹھاکرے گروپ کی بحث کے بعد شندے گروپ کے وکیل بحث کریں گے ۔ آج بھی یہ سماعت جاری رہےگی ۔

***** ***** ***** 

صدر  راج ختم کیا گیا  یہی صبح کی حلف بر داری کا فائدہ ہے ۔ اِسی وجہ سے اُدھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ بنے تھے ۔ یہ بات راشٹر وا دی کانگریس کے صدر شرد پوار نے کہی ہے ۔ وہ کل پونے میں چِنچوڑ اسی طرح کسبا ضمنی انتخاب کے ضمن میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

جماعت ِ اوّل میں بچوں کے داخلے کی کم از کم عمر ساڑھے چھ سال ہو ۔ ایسی ہدایت مرکزی تعلیمی وزارت نے دی ہے ۔ بچوں کے لیے تین سال سے آٹھ سال  کا  پانچ سال کا دور کئی باتیں سیکھنے کا ہوتا ہے ۔ اِس میں پری پرائمری تعلیم  اور  دو سال کی بالواڑی تعلیم شامل ہے ۔ اِس کے لیے ریاستیں  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے دو سال کےڈپلو مہ اِن پری اسکول ایجوکیشنDPSE    کورس تیار کریں ۔ ایسی ہدایت دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


امتحانی مرکزیت تعلیمی طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایسا خیال یو نیور سٹیز مہا سنگھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پنکج مِتّل نے ظاہر کیا ہے ۔ اورنگ آ باد میں اِنڈین یونیور سِٹیز مہا تنظیم مغربی ڈویژنل کانفرنس کا کل اختتام عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

تمام ریاست میں کل سوابھیمانی شیتکری تنظیم کی جانب سے زرعی مال کے مسئلے پر  اور  بر قی نرخ میں اضا فے کے خلاف چکا جام احتجاج کیا گیا۔ لاتور ضلعے میں لاتور-بارشی راستے پر بور گائوں میں چکا جام احتجاج کیا گیا ۔ اِس موقعے پر احتجا جیوں نے مطالبات کا محضر تحصیلدار کی معرفت وزیر اعلیٰ کو روانہ کیا ۔ 

ناسک ضلعے میں بھی  وانی-ناسک راستے پر چکا جام احتجاج کیاگیا ۔ مالیگائوں میں ضلعے کے سر پرست وزیر دادا بھُسے کی رہائش گاہ پر مورچہ نکالا گیا ۔

***** ***** ***** 

ساتواں تنخواہ کمیشن عائد نہیں کیاگیا ۔ ایسے410؍ غیر تدریسی ملازمین کو فوراً ساتواں تنخواہ کمیشن عائد کیا جائے ۔ ایسا حکم نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دینے کے بعد یو نیو رسٹی میں جاری غیر تدریسی ملازمین کی بے مدت ہڑ تال واپس لے لی گئی ۔ ملازمین مہا تنظیم کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر کیلاس پاتھری کرنے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

جنوبی افریقہ میں جاری خواتین T-20؍ کر کٹ عالمی کپ مقابلے کے سیمی فائنلل میں آج آسٹریلیا  اور  بھارت کے ما بین مقابلہ ہوگا ۔ بھارتیہ وقت کے مطا بق شام ساڑھے چھ بجے مقابلے کا آغاز ہوگا ۔ اِس مقابلے کا دوسرا سیمی فائنل مقابلہ کل انگلینڈ  اور  جنوبی افریقہ کے در میان کھیلا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ویجا پور قانون ساز اسمبلی حلقہ انتخاب کے سابق رکن اسمبلی اُتم پٹواری کل پونے میں چل بسے ۔ وہ89؍ برس کے تھے ۔ 1970؁ء سے 1980؁ء کے در میان وہ رکن اسمبلی تھے ۔1974؁ء میں اُنھوں نے ویجا پور نگر پریشد انتخاب میں حصہ لیا تھا  تاہم  انہیں شکست ہوئی تھی ۔ ویجا پور شکشن پر سا رک منڈل کے صدر کے طور پر بھی اُنھوں نے فرائض انجام دیے تھے ۔ پٹواری کے جسد خاکی پر کل پونے میں آخری رسو مات ادا کر دی گئی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے   ...


٭  گُڑی پاڑوا  اِسی طرح  ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر جینتی کے ضمن میں راشن کارڈہولڈرس کو 

100

؍روپیوں میں  ’’  آننداچا  شِدھا  ‘‘ راشن دینے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

٭ مرکزی انتخابی کمیشن کے فیصلے کے خلاف ٹھاکرے گروپ کی عرضداشت پر اب2؍ ہفتوں میں سماعت  ‘   ٹھاکرے گروپ کو پارٹی کا نام  اور  مشعل نشانی بر قرار رکھنے کی اجازت 

٭ صدر  راج ختم کرنے میں صبح کی حلف بر داری سے فائدہ ہوا ہے  ‘  راشٹر وادی کانگریس کے صدر 

شرد پوار کا خیال

٭ جماعتِ اوّل میں بچوں کے داخلے کی عمر کم از کم ساڑھے چھ سال کرنے کی مرکزی تعلیمی وزارت کی ہدایت

٭ اِنڈین یونیورسٹیز مہا تنظیم کی مغربی ڈویژنل کانفرنس کا اختتام  ‘  امتحانی مرکزیت تعلیمی طریقہ کارکو تبدیل کرنے کی ضرورت  ‘  

 مہا تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پنکج مِتّل کا خیال

٭ زرعی مال کے مسئلے پر اور برقی نرخ میں اضا فے کے خلاف سوابھیمانی شیتکری تنظیم کا تمام ریاست میں

چکا جام احتجاج

اور

٭ خواتین

T-20

؍ کر کٹ مقابلے میں آج بھارت کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: