Monday, 27 February 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 27 ؍ فروری 2023‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 February 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷؍  فروری  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 


٭ ریاستی اسمبلی کے مالی بجٹ کا آج سے آغاز  ‘  9؍مارچ کو ریاست کا مالی بجٹ 

٭ شولا پور کے پیاز کی پیدا وار کسانوں کو512؍ کلو پیاز کو2؍ روپئے دینے والے تاجروں کے اجازت نامے  

15

؍ یوم کے لیے معطّل

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  دھارا شیو شہروں کے نام میں تبدیلی کے بعد اب اضلاع کے نام میں

تبدیلی کا عمل شروع  ‘  دیویندر پھر نویس 

٭ حکو مت کے چائے پارٹی کا حزب مخالف پارٹیوں کا بائیکاٹ

٭ اجلاس میں موجود رہنے کے لیے شیو سیناکے تمام 55؍ اراکینِ اسمبلی کو پارٹی کا حکم

٭ شہر میں آج سے2؍ روزہG-20؍ عالمی کانفرنس کیW-20؍ کی ابتدائی میٹنگ مرکزی وزیر 

اسمرتی ایرانی کے ہاتھوں افتتاح

٭ پونے کے کساب پیٹھ   اور  پِمپری چِنچوڑ اسمبلی حلقہ انتخاب میں50؍ فیصد رائے دہی

٭ ایلورہ-اجنتا بین الاقوامی فیسٹول کا شنکر مہا دیون کی گلو کاری پر آج اختتام

اور

٭ خواتینT-20؍ عالمی کر کٹ مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم چھٹے مر تبہ فاتح 


اب خبریں تفصیل سے...

ریاستی اسمبلی کے مالی بجٹ کا آج سے آغام ہو رہا ہے ۔ گورنر رمیش بئیس کے خطاب سے صبح گیارہ بجے اجلاس کا آغاز ہو گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ  نیز  وزیر مالیات دیویندر پھڑ نویس 9 ؍ مارچ کو ریاست کا مالی بجٹ پیش کریں گے ۔ 

دریں اثناء مالی بجٹ اجلاس میں حکو مت  حکمت ِ عملی کے فیصلے کرے گی ۔  اس کی اطلاع وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ۔ اجلاس سے قبل چائے پار ٹی کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ پیاز پیدا وار کسانوں کے ساتھ حکو مت مستقل کھڑی رہے گی ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ نے دیا۔

**** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے گزشتہ چند ماہ میں کسانوں کے لیے کیے گئے فیصلوں کا انھوں نے اِس موقعے پر جائزہ لیا ۔ شو لاپور پیاز پیدا وار کسانوں کو 512؍ کلو پیاز کے 2؍ روپئے دینے والے تاجر  کا اجازت نامہ 15؍ یوم کے لیے معطّل کیا گیا ۔ اِس کی اطلاع نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ۔چھتر پتی سنبھا جی نگر  او ر دھا را شیو شہروں کے نام میں تبدیلی کے بعد اضلاع کے نام میں تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ محصول محکمے کو اِس ضمن میں آرڈیننس جاری کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ حکو مت کی چائے پارٹی کا حزب مخالف پارٹی نے بائیکاٹ کیا ۔ حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے کل ممبئی میں ودھان بھون کے احا طے میں صحافتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ کسانوں کے مسائل  ‘  امن  اور  قانون  ‘ ضلع سالانہ منصوبہ بندی کی جانب سے حکو مت کی بے توجہی وغیرہ مسائل پر پوار نے حکو مت پر سخت تنقید کی ۔

دریں اثناء گورنر رمیش بئیس سے کل حزب مخالف پارٹی رہنما ئوں نے خیرسگالی ملاقات کی ۔ حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں قانون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے دھننجئے منڈے  ‘  وغیرہ معزیزین موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ آج سے شروع ہو رہے اجلاس میں موجود رہنے کے ضمن میں شیو سینا نے تمام55؍ اراکین اسمبلی کو پارٹی حکم  ‘  وہیپ جاری کیا ہے ۔ اجلاس میں حاضر رہنے کے لیے یہ وہیپ ہے ۔ اُدھو ٹھاکرے گروپ کے اراکین اسمبلی کو بھی یہ وہیپ جاری کیاگیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی بینچ کی ہدایت کے مطا بق وہیپ کی پا ما لی کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف آئندہ 2؍ ہفتے کوئی بھی کا روائی نہیں کی جا سکتی ۔ یہ بات شیو سینا کے پر تود بھر ت گوگاولے نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھاجی نگر شہر میں آج سےG-20؍ کی عالمی کانفرنس کیW-20؍ میٹنگ کا آغاز ہو رہا ہے ۔ مرکزی خواتین  اور  بہبود اطفال وزیر اسمر تی ایرانی کے ہاتھوں اِس میٹنگ کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ G-20؍ کے شیر پا  امیتابھ کانتW-20؍ کی صدر ڈاکٹر سندھیا پوریچا  ‘  مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  سمیتG-20؍ کے سابق صدر اِس افتتاحی تقریب میںموجود رہیں گے ۔

***** ***** ***** 

شہر میں ہو رہیW-20؍ کے نمائندوں کی یہ ابتدائی  میٹنگ ہے ۔ میٹنگ کی صدر ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے کل صحافتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ اِس میٹنگ کے بعد W-20؍ گروپ کی راجستھان  جئے پور میں 13؍  اور  14؍  اپریل کو اِسی طرح تامل ناڈو کے  مہا بلی پورم میں15 ؍  اور  16؍  جون کو میٹنگ ہو گی ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اِسی بیچ یورپی یو نین  اور  19؍ممالک کے تقریباً دیڑھ سو خواتین نمائندے اِس میٹنگ کے لیے شہر میں داخل ہو گئے ہیں ۔ اِن تمام نمائندوں کا روایتی انداز میں ڈھول تاشوں  اور  لیجم کی تال سے خیر مقدم کیا گیا ۔ اِس موقعے پرلگائے گئے اٹسالس کا دورہ تر کی خواتین نے کیا ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنی  اور  مہندی کے ڈِزائن لگائے ۔ شہر کے ہوٹل راما انٹر نیشنل  او ر غار رہائے ایلورہ میں یہ اسٹالس لگا ئی گئی ۔

***** ***** ***** 

پونے کے کسبا پیٹھ  اور  پمپری چنچوڑ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے ضمنی چنائوں کے لیے50؍ اعشاریہ

 47؍ فیصد رائے دہی ہوگی ۔ انتخابی ڈیسیژن آفیسر سچن ڈھولے نے اِس کی اطلاع دی ۔ کسبا پیٹھ  حلقہ انتخاب میں

45؍ اعشاریہ25؍ فیصد  اور  چنچوڑ حلقہ انتخاب میں41؍ اعشاریہ 10؍فیصد رائے دہی ہو ئی ۔ ووٹوں کی گنتی 2؍مارچ کو کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

ایلورہ -اجنتا فیسٹیول کا آج پدم شری شنکر مہادیون کی گلو کاری سے اختتام عمل میں آئے گا ۔ اِس فیسٹول میں کل طبلہ نواز امِت چوبے  اور  مکیش جادھو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔استاد شجاعت حسین کے سِتار وادن وغیرہ موسیقی کے پروگرامس کے علاوہ کتھک رقص بھی پیش کیا گیا۔

***** ***** ***** 

آسٹریلیا نے خواتین T-20؍ عالمی کر کٹ کپ حاصل کر لیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے کیپ ٹائون میں ہوئے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو19؍ رنز سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے157؍ رنز کا نشانہ دیا ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس ہدف کا پیچھا کر تے ہوئے 137؍ رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے چھٹی مرتبہ عالمی کپ حاصل کیا ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے کے گنگا کھیڑ میں ناندیڑ راستے پر مالے واڑی پاٹی علاقے میں کل ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس  اور  ٹو وہیلر کے ما بین تصا دم میں ہوئے حادثے میں ٹو وہیلر سوار نو جوان سمیت ضعیت شخص چل بسا ۔ 70؍ سال کے شیواجی شندے  اور  اُن کا22؍ سال کا پوتا  شرینواس شندے مرنے والوں کے نام ہیں ۔ وہ پالم تعلقے کے رہائشی  تھے ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی شہر میں ہند پرنٹنگ پریس  اور  کمپیوٹر کی دکان میں کل شام بھیانک آگ لگ گئی ۔ آگ پر قابو پانے کے لیے آتش فرو دستوں نے سخت جد وجہد کی ۔ آگ لگنے کی وجہ ہنوز معلوم نہ ہو سکی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلع پریشد کے اسکولس میں جماعت پانچویں سے آٹھویں میں تعلیم حاصل کر رہے  منتخبہ طلباء کو شری ہری کوٹہ میں ہندوستانی خلائی تحقیق مرکز ESRO میں تفریح کے لیے لے جا یا جائے گا ۔ اِس کے لیے طلباء کا پرائمری سلیکشن امتحان ضلعے کے 176؍ مراکز پر لیا جائے گا ۔ 12؍ ہزار 400؍ طلباء یہ امتحان دیں گے ۔ اِس میں سے 48؍ طلباء کو منتخب کیا جائے گا ۔ ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے تصور سے اِس پروگرام پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ ریاستی اسمبلی کے مالی بجٹ کا آج سے آغاز  ‘  9؍مارچ کو ریاست کا مالی بجٹ 

٭ شولا پور کے پیاز کی پیدا وار کسانوں کو512؍ کلو پیاز کو2؍ روپئے دینے والے تاجروں کے اجازت نامے 

15

؍ یوم کے لیے معطّل

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  دھارا شیو شہروں کے نام میں تبدیلی کے بعد اب اضلاع کے نام میں 

تبدیلی کا عمل شروع  ‘  دیویندر پھر نویس 

٭ حکو مت کے چائے پان پارٹی کا حزب مخالف پارٹیوں کا بائیکاٹ

٭ اجلاس میں موجود رہنے کے لیے شیو سیناکے تمام 55؍ اراکینِ اسمبلی کو پارٹی کا حکم

٭ شہر میں آج سے2؍ روزہG-20؍ عالمی کانفرنس کیW-20؍ کی ابتدائی میٹنگ مرکزی وزیر

اسمرتی ایرانی کے ہاتھوں افتتاح

٭ پونے کے کساب پیٹھ   اور  پِمپری چِنچوڑ اسمبلی حلقہ انتخاب میں50؍ فیصد رائے دہی

٭ ایلورہ-اجنتا بین الاقوامی فیسٹول کا شنکر مہا دیون کی گلو کاری پر آج اختتام

اور

٭ خواتینT-20؍ عالمی کر کٹ مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم چھٹے مر تبہ فاتح



علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments: