Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 February 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ فروری ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ اسمبلی کے مالی بجٹ اجلاس کا گور نر کے خطاب سے آغاز ‘ پہلے دِن
6
؍ ہزار384؍ کروڑ روپیوں کے
ضمنی مطالبات قانون ساز اسمبلی میں پیش
٭ مراٹھی زبان کو کلا سیکی زبان کا در جہ دینے کے مطالبے کے ضمن میں ریاست کا خاص وفد وزیر اعظم
نریندر مودی سے ملا قات کرے گا
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر سے
W20
؍ کی میٹنگ میں خواتین کو مستحکم کرنے سمیت جنسی مسا وات اور
تر قی کے ضمن میںتیار کی جانے والی پا لیسی پرگفت و شنید
٭ چھتر پتی سنبھاجی نگر میں مرکزی خواتین اور بہبود اطفال وزیر اِسمرتی ایرانی کی موجود گی میں
Selfie with Beneficiary
پروگرام کا آغاز
٭ نافیڈ کی معرفت پیاز خریدی کو مرکزی کا مر س وزارت کی منظوری
٭ اورنگ آ باد کا چھتر پتی سنبھاجی نگر اِسی طرح عثمان آ باد کا دھا را شیو نام میں تبدیلی کے ضمن میں
محصول اور جنگلات محکمے کا آرڈِنینس جاری
اور
٭ پولس سے بحث و مباحثہ کرنے کے ضمن میں سابق مملکتی وزیر رکن اسمبلی بچو کڑو کو دھا را شیو ضلع او ر
سیشن کورٹ کی جانب سے ڈھائی ہزار روپیوں کا جر مانہ
اب خبریں تفصیل سے...
اسمبلی کے مالی بجٹ اجلاس کا کَل گورنر رمیش بئیس کے خطاب سے آغاز ہو ا ۔2026-27ء تک 5؍ لاکھ کروڑ روپئے
قو می معیشت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مہاراشٹر ایک لاکھ کروڑ روپیوں کا تعا ون دینے کے لیے پا بند ہے۔ یہ بات گورنر نے اپنے خطاب میں کہی ہے ۔ کورونا کے دور کے بعد معا شی نظام کو دو بارہ زندگی دینے او ر نو جوانوں کو روز گار فراہم کرنے کو حکو مت فوقیت دے رہی ہے ۔ عدالتی لڑائی مکمل کر کے مراٹھا سماج کے شہریوں کو ریزر ویشن دینے کے لیے حکو مت پا بند ہے ۔ یہ بات گور نر نے کہی ہے ۔
اِس مالی بجٹ اجلاس میں جملہ7؍ بل پیش کیے جا ئیں گے ۔ اس کے علا وہ قانون ساز کونسل میں التواء میں پڑےہوئے 3؍ بل پاس کرنے کی حکو مت کی کوشش رہے گی ۔ 8؍ مارچ کو معاشی سر وے اور 9؍ مارچ کو ریاست کا ما لی بجٹ پیش کیا جائے گا ۔
**** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے قانون ساز اسمبلی میں6؍ہزار384؍ کروڑ روپیوں کے ضمنی مطالبات پیش کیے ۔ بعد ازاں ریاست کے میونسپل کارپوریشن او ر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے قوا نین میں تر میم کرنے کا بل پیش کیا گیا ۔ اِس کے علا وہ گرام پنچایت کے قوانین میں تر میم کرنے کا بل بھی اِس موقعے پر پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
مراٹھی زبان کو کلا سیکی زبان کا در جہ دینے کا مطالبہ کرنے کے ضمن میں محضر پیش کر نے کے لیے ریاست کا خاص وفد وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گا ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل قانون سا ز اسمبلی میں کہی ۔ قانون ساز اسمبلی کے رکن چھگن بھجبل نے مراٹھی زبان کو راج بھا شا گورو دِن کے سلسلے میں مراٹھی زبان کو کلا سیکی زبان کا در جہ دینے کا مسئلہ پیش کیا ۔ اِس مطالبے کی اشیش شیلار نے تائد کی۔
وزیر اعلیٰ نے مخالفین کو ملک کے غدّار کہنے کی بات کہتے ہوئے حزب مخالف نے کل قانون ساز کونسل میں حصار میں اُتر کر مذمت کر تے ہوئے نعرے بازی کی ۔ حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے یہ مسئلہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ بیان جمہوریت کے لیے نقصاندہ ہے ۔
گو ر نر کے خطاب میں کچھ معا ملات غلط ہے ۔ یہ بات کہتے ہوئے رکن اسمبلی آدِتیہ ٹھا کرے نے سوال کیا کہ گور نر کو کس نے غلط راہ دکھائی ۔ آدِتیہ ٹھاکرے کل وِدھان بھوَن احا طے میں میڈیا سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
ریاست کےکسانوں کے مسائل پر حکو مت سے ایوان میں جواب طلب کیا جائے گا او ر اُنھیں کسانوں کی امداد کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا ۔ ایسا اشارہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے دیا ہے ۔ وہ وِدھان بھون کے احا طے میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ ریاست کی حکو مت یہ کسانوں کے خلاف کی سر کار ہے ۔ ایسی تنقید اُنھوں نے کی ۔
***** ***** *****
ریاست میں اقتدار کی جد و جہد پر سپرریم کورٹ میں جاری سماعت کی آج سے دوبارہ شروعات ہو گی ۔ گزشتہ ہفتے ہوئی سماعت میں ٹھاکرے گروپ کے وکیل نے بحث کی تھی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میںG20؍ کانفرنس کی W20؍ ابتدائی میٹنگ میں کل زیادہ مستحکم ‘ مستحکم اور اسٹارٹ اپ صنعتوں میں خواتین کو مستحکم کرنا ما حول کی تبدیلیوں میں خواتین اور بچوں کا رول ‘ جنسی مسا وات ‘ تعلیم اور ہنر مندی تر قی کے ذریعے سے خواتین کی تر قی کی راہ اور خواتین کی قیادت میں بھارت کی تر قی وغیرہ موضوعات پر گفت و شنید ہوئی ۔
***** ***** *****
اِسی بیچW20 کی میٹنگ کا کل صبح مرکزی خواتین و بہبود اطفال وزیر اسمرتی ایرانی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا ۔ G20؍ کے شیر پا امیتابھ کانتW20؍ کی صدر ڈاکٹر سندھیا پوریچا ‘ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے ریاست کے امداد باہمی وزیر اتُل ساوے اور رابطہ وزیر سندیپان بھومرے
G20؍ کی سابقہ صدر اِس افتتاحی تقریب میں موجود تھے ۔
***** ***** *****
آج W20؍ کے نمائندے اورنگ آباد شہر کے تاریخی مقا مات کا دورہ کریں گے ۔ اِس کے بعد خواتین کے ضمن میں مختلف مذاکرے ہوں گے ۔ بعد ازاں ایکشن دل کے نمائندوں کی میٹنگ کے بعد تمام نمائندے دو پہر کو غار ہائے ایلورہ جائیں گے ۔شام کو ثقا فتی پروگرام پر اِس 2؍ روزہ میٹنگ کا اختتام عمل میں آئے گا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مرکزی حکو مت کی مختلف اسکیموں کا فائدہ آخری طبقے تک پہنچنے کے لیے مرکزی خواتین اور بہبود اطفال وزیر اسمر تی ایرانی نے کل شہر میں Selfie With Beneficiary اِس پہل کا آغاز کیا ۔ اِس پروگرام پر ملک کی ایک کروڑ خواتین تک عمل در آمد کیا جائے گا ۔ اِس موقعے پر مخا طبت میں ایرانی نے مرکزی حکو مت کی اسکیموں کا ذکر کیا ۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے میںپیاز کے نرخ میں تخفیف اور مختلف مقامات پر کسانوں کے احتجاج کے سلسلے میں مرکزی کامرس وزارت نے بھارتیہ قو می زرعی مارکیٹنگ تنظیم نافیڈ کی معرفت پیاز خریدی کو منظوری دے دی ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود مملکتی وزیر بھارتی پوار نے اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں اِس سال پیاز کی بڑے پیما نے پر پیدا وار ہونے کے نتیجے میں پیاز کی قیمتوں میں گرا وٹ آئی ہے ۔ بھارتی پوار نے یہ بات مرکزی کامرس وزیر پیوش گوئل کو بتائی ۔ اِس کے بعد لال پیاز کی خریدی کی اجازت اُنھوں نے دی ۔ اِسی بیچ پیاز کے نرخ میں کمی آنے پر کل لاسل گائوں میں پیاز کی پیدا وار کسانوں کا جاری احتجاج سر پرست وزیر دا دا بھو سے کی مداخلت کے بعد 9؍ گھنٹوں میں واپس لے لیاگیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہرکا چھتر پتی سنبھا جی نگر اِسی طرح عثمان آباد کا دھا را شیو نام میں تبدیلی کرنے کے ضمن میں آرڈنینس کل محصول او ر جنگلات محکموں نے جاری کیا ۔ اِس کے تحت اورنگ آباد شہر ا ب چھتر پتی سنبھا جی نگر کے طور پر جا نا جا ئے گا ۔ اورنگ آباد تعلقہ چھتر پتی سنبھا جی نگر تعلقہ ‘ اورنگ آ باد ضلع چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے طور پر پہنچا نا جا ئے گا ۔
اِسی طرح عثمان آ باد شہر اب دھا را شیو شہر ‘ عثمان آباد تعلقہ دھارا شیو تعلقہ اور عثمان آباد ضلع دھا را شیو ضلعے کے طور پر پہچا نا جائے گا ۔ یہ بات گزیٹ میں کہی گئی ہے ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلع پریشد میں احتجاج کے دوران پولس سے بحث و تکرار کرنے کے ضمن میں سابق مملکتی وزیر رکن اسمبلی بچو کڑو کو ضلع اور سیشن کورٹ نے ڈھائی ہزار روپیوں کا جر مانہ عائد کیا ہے ۔ بچو کڑو کی قیادت میں دھارا شیو ضلع پریشد پر نومبر2015ء میں احتجاج کیاگیا تھا ۔ اِس موقعے پر پولس نے اُنھیں روکنے کی کوشش کی تھی ۔ تب کڑو نے تکرار کر تے ہوئے گالی گلوچ کی تھی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں3؍ یوم سے جاری ایلورہ-اجنتا بین الاقوامی فیسٹیول کا کَل پدم شری شنکر مہا دیون کی گلو کاری پر اختتام عمل میں آ یا ۔ کل آخری دن کتھک رقص اور گِٹار وادن پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ اسمبلی کے مالی بجٹ اجلاس کا گور نر کے خطاب سے آغاز ‘ پہلے دِن
6
؍ ہزار384؍ کروڑ روپیوں کے
ضمنی مطالبات قانون ساز اسمبلی میں پیش
٭ مراٹھی زبان کو کلا سیکی زبان کا در جہ دینے کے مطالبے کے ضمن میں ریاست کا خاص وفد وزیر اعظم
نریندر مودی سے ملا قات کرے گا
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر سے
W20
؍ کی میٹنگ میں خواتین کو مستحکم کرنے سمیت جنسی مسا وات اور
تر قی کے ضمن میںتیار کی جانے والی پا لیسی پرگفت و شنید
٭ چھتر پتی سنبھاجی نگر میں مرکزی خواتین اور بہبود اطفال وزیر اِسمرتی ایرانی کی موجود گی میں
Selfie with Beneficiary
پروگرام کا آغاز
٭ نافیڈ کی معرفت پیاز خریدی کو مرکزی کا مر س وزارت کی منظوری
٭ اورنگ آ باد کا چھتر پتی سنبھاجی نگر اِسی طرح عثمان آ باد کا دھا را شیو نام میں تبدیلی کے ضمن میں
محصول اور جنگلات محکمے کا آرڈِنینس جاری
اور
٭ پولس سے بحث و مباحثہ کرنے کے ضمن میں سابق مملکتی وزیر رکن اسمبلی بچو کڑو کو دھا را شیو ضلع او ر
سیشن کورٹ کی جانب سے ڈھائی ہزار روپیوں کا جر مانہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment