Sunday, 27 October 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 27 ؍اکتوبر 2024 ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 27 October 2024

Time: 09.00  to 09.10 AM

آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر

علاقائی خبریں 

تاریخ:  ۷۲  /اکتوبر  ۴۲۰۲ء؁

وقت: 09.00  سے  09.10/ بجے


پہلے خاص خبروں کی سرخیاں 

٭ مہا وِکاس آ گھاڑی میں کانگریس کی تیسری ‘    دیگر  2/ حلیف جماعتوں کے امید واروں کی دوسری فہرست جبکہ  بی جے پی کی دوسری  اور  ایم این  ایس  کی پانچویں فہرست ظاہر

٭ اورنگ آباد مشرق حلقہ سے مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے سابق رکن پارلیمان  سید اِمتیاز جلیل انتخابی میدان میں 

٭ ریاست کے24/ اضلاع میں 915/ شیڈو انتخابی مراکز قائم کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ 

٭ ووٹنگ فیصد بڑھا نے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف مہمیں شروع

٭ ناندیڑ کے52/ بٹالین کے تحت پر بھنی میں قو می طلبہ فورس تر بیتی کیمپ

اور

٭ پونے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کو 113/ رن سے ہرا کر نیوزی لینڈ کی سیریز پر بڑھت


اب خبریں تفصیل سے...

مہا وِکاس آگھاڑی کی تینوں اہم پارٹیوں نے کل امید واروں کی فہرست جاری کی۔ کانگریس نے23/ امید واروں کی دوسری جبکہ  16/ امید واروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ اِن میں جالنہ حلقہ سے کیلاش گورنٹیال‘  اورنگ آباد مشرق حلقہ سے مدھو کر دیشمکھ ‘  نلنگا  ابھئے کمار پاٹل ‘  ناندیڑ  جنوب  سے موہن راؤ  ہمبر ڈے ‘  دیگلور نِورتی کامبرے‘  مُکھیڑ ہنمنت  راؤ  بیٹ  موگرے کر جبکہ تلجا پور حلقہ سے کلدیپ پاٹل کو امید واری دی گئی ہے۔

شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے گروپ نے امید واروں کی دوسری فہرست میں ہنگولی حلقہ سے روپالی پاٹل جبکہ پر تور حلقہ سے آ سا رام بوراڑے کو امید واری دی  ہے۔ 

راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار کی پارٹی کی فہرست میں چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے گنگا پور سے ستیش چو ہان ‘  بیڑ سے سندیپ شر سا گر ‘  دھا را شیو ضلعے کے پرانڈا سے راہل موٹے ‘  یولہ مانک راؤ شندے  جبکہ  اہلیا نگر شہر حلقہ سے ابھیشیک کلمکر شامل ہیں۔

***** ***** *****

بی جے پی نے بھی کل 22/ امید واروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اِس میں ساسک وسطی حلقے سے دیورانی پھراندے‘ جت حلقہ سے گو پی چند پڈلکر‘  ورورا سے سنجئے دیوتڑے‘  دھو لیہ دیہی سی رام بھدانے ‘  لاتور دیہی سی رمیش کراڑ جبکہ  پنڈھر پور حلقہ سے سما دھان اوتاڑے کو امید واری دی گئی ہے۔

مہا راشٹر نو نِر مان سینا نے کل پانچویں فہرست جاری کی اِس میں گنگا کھیڑ حلقہ سے روپیش دیشمکھ‘  پھلمبری باڑا صاحب پاتھری کر‘  عثمان آباد حلقہ سے دیو دت مورے ‘  پرانڈا راجندر گپاٹ  جبکہ بیڑ حلقہ سے سو میشور کدم کو امید واری دی گئی ہے۔

***** ***** *****

کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین AIMIM   کل اورنگ آباد مشرق حلقہ سے سابق رکن پارلیمان اِمتیاز جلیل کے نام کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** *****

پر ہار جن شکتی کے ریاستی صدر انیل گاؤنڈے نے کل ممبئی میں بی جے پی میں شمو لیت اختیار کی۔  ریاستی صدر چندر شیکھر با ون کُڑے نے اُن کا استقبال کر تے ہوئے اُن کا تقرر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کے طور پر کیا۔ گاؤنڈے کے ساتھی رکن اسمبلی پر کاش ڈہا کے  اور  اُن کی بیوی سئی ڈہا کے  نے بھی اِس موقع پر بی جے پی میں شمو لیت اختیار کی۔

***** ***** *****

اسمبلی انتخابات کے لیے آزاد امید وار دینے کے بجائے مہا راشٹر سوراجیہ پارٹی اِس پارٹی کے نشان پر امید وار کھڑا کر نے کی تجویز سوراجیہ پارٹی کے صدر چھتر پتی سنبھا جی راجے نے مراٹھا ریزر ویشن کے احتجاجی منوج جرانگے کو پیش کی۔ چھتر پتی سنبھا جی راجے نے کل جالنہ ضلعے کے انتر والی سراٹی میں جرانگے سے ملا قات کر کے اِس بارے میں بات چیت کی۔

دریں اثناء شیو سینا لیڈر  اُدئے سامنت کے بھی کل منوج جرانگے سے ملا قات کر نے کی اطلاع ہمارے نا مہ نگار نے دی ہے۔

***** ***** *****

اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے لیے بنائے گئے راشٹر وا دی کانگریس کے تشہیری رتھ کو پارٹی صدر اجیت پوار نے ہری جھنڈی دکھائی۔ راشٹر وا دی نے اپنی تشہیر کے لیے تیار کیے گئے اِس خصوصی LED گاڑی کے توسط سے مہا یو تی کی معیاد میں روبہ عمل لائی گئی مختلف اسکیمیں ووٹروں کو دکھائی جا ئیں گی۔

***** ***** *****

آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے چیف الیکشن محکمہ کی معرفت ریاست کے تقریباً  24/ اضلاع میں 915/ شیڈو رائے دہی مراکز قائم کیے جا ئیں گے۔ رتنا گیری ضلعے میں سب سے زیادہ232/ شیڈو  انتخابی مراکز ہوں گے  جبکہ  سانگلی میں ایک شیڈو انتخابی مرکز ہو گا۔ مراٹھواڑہ کے چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے  میں  9/  بیڑ 22/  اور  ناندیڑ  میں 12/ شیڈو انتخابی مراکز قائم کیے جا ئیں گے۔

الیکشن کے دن خصوصی میسنجر ‘  واکی ٹاکی ‘  VHF  ‘ وائر لیس‘  وائر لیس  کمیو نی کیشن خدمات ‘ سٹلائٹ فون ‘  جنگلات  اور  پولس محکمہ کے رنر  اِس خصوص میں شیڈو مرکز میں فعال رہیں گے۔ اِس کے علا وہ BSNL کی جانب سے متبا دل گھریلو ٹرانسمِشن سسٹم بھی رہے گا۔

***** ***** *****

وِدھان سبھا کے لیے آئندہ20/ نومبر کو ووٹنگ ہو گی۔ تمام ووٹروں سے اِس دن ووٹنگ کرنے کی اپیل ریاستی چیف سیکریٹری سُجا تا سونک نے کی ہے۔ 

***** ***** *****

سامعین ‘  اِسمبلی انتخابات کے موقع پر  ” آ ڈھا وا وِدھان سبھا متدار سنگھا چا “ پروگرام روز آنہ شام7/ بج کر10/ منٹ پر آ کاشوانی سے نشر کیا جا رہاہے۔ اِس پروگرام میں آج رائے گڑھ ضلعے کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔


***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں 

***** ***** *****


وزیر اعظم نریندر مودی آج آکاشوانی کے من کی بات پروگرام کے ذریعہ عوام سے مخاطب ہوں گے۔ یہ پروگرام کے تیسرے ایڈیشن کی پانچویں قسط ہے۔ آکاشوانی  اور  دور درشن کے تمام چینلوں پر صبح 11/ بجے یہ پروگرام نشر ہو گا۔

***** ***** *****

ووٹنگ فیصد بڑھا نے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف مہمیں روبہ عمل لائی جا رہی ہے۔ اِس مہم کے تحت ہنگولی میں سوئیپ  کمیٹی کی معرفت اسکولوں میں طلباء سے قرار دادی خطوط لیے جا رہے ہیں۔ اِس کے ذریعے طلباء نے اپنے سر پرستوں سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

***** ***** *****

دھا را شیو ضلعے کے تلجا پور نگر پریشد کے ابتدائی اسکول نمبر 2/ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا نے اپنے سر پرستوں  کو SMS  اور  وہاٹس ایپ پر میسیج اِرسال کرکے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

بلاک ایجو کیشن آفیسر مہروبہ انعامداد  اور  پرنسپل گنیش روچکری کی سر پرستی میں اساتذہ کے مو بائل سے طلباء نے میسیج اِرسال کیے۔

***** ***** *****

ووٹنگ افسر  اور  ملازمین سے اپنے قو می فریضہ کو بخوبی ادا کرنے کی اپیل ناندیڑ ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے کی ہے۔ ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقہ کے کو ٹھا میں ہوئے تر بیتی کیمپ سے وہ مخاطب تھے۔ اِس کیمپ میں 884/ صدر  انتخابی مراکز  اور  افسران کو تر بیت دی گئی۔ اِس حلقہ کے حیدر باغ علاقے میں کل ووٹ بیداری پروگرام منعقد کیاگیا۔

***** ***** *****

دھارا شیو ضلعے کے57/ میں سے33/ محصول ڈیویژنوں میں مسلسل بارش سے ہوئے نقصان کی رپورٹ حکو مت کو پیش کی گئی ہے لیکن اِس کے ساتھ ہی بقیہ24/ محصول ڈویژنوں کے متاثرہ کسانوں کو بھی قدرتی آفات شعبہ کے تحت مدد  دیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔ اِس معاملہ میں رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے ریاستی مدد و باز آ باد کاری محکمہ کے چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر فی الحال ضابطہ اخلاق کے وقت ریاستی الیکشن کمشنر کی اجازت سے نقصان بھر پائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

***** ***** *****

پر بھنی ‘  ناندیڑ  اور  ہنگولی اضلاع کے52/ مہاراشٹر بٹالین ناندیڑ کے تحت پر بھنی میں قو می طلباء تنظیم کے تر بیتی کیمپ کا انعقاد  عمل میں آیا۔ اِس تر بیتی کیمپ میں ڈِرل ‘  فائرنگ‘  اسلحہ جات کی شناخت  اور  تر بیت ڈیزاسٹر منجمنٹ ‘  گشت کرنے  اور گھات لگانے جیسے امور کی تر بیت دی گئی۔ اِس کیمپ میں 469/ این سی سی کیڈیٹس کے شامل ہونے کی اطلاع کرنل ایم رنگا راؤ نے دی ہے۔

***** ***** *****

بھارت  اور  نیوزی لینڈ کے ما بین کھیلی جارہی3/ ٹیسٹ کرکٹ میچو ں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ نے113/ رنوں سے جیت لیا۔ کل کھیل کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کی دوسری اننگ 255/ رنوں پر سمٹ گئی  اور  نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ کی103/ رنوں کی بر تری سمیت بھارت کے سامنے 359/ رنوں کا مجموعی ہدف رکھا  تاہم  بھارت کی دوسری اننگ 245/ رنوں پر ہی سمٹ گئی۔ 3/ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے  دو  صفر  کی نا قابل شکست بر تری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا تیسرا  اور  آخری مقابلہ یکم نومبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

***** ***** *****

لاتور میں کل سے ریاستی سطح کے 3/ روزہ یوگا مقابلوں کا آغاز  ہوا۔ اِن مقابلوں میں ریاست بھر سے 336/ کھلاڑی شر کت کر رہے ہیں۔ آئندہ کل تک جاری رہنے والے اِن مقابلوں میں شہر یان سے شریک رہ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل ضلع کھیل افسر جگناتھ لکڑے نے کی ہے۔

***** ***** *****

ناندیڑ میں کل سے ریاستی سطح کے 2/ روزہ اسکولی  ووشو اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح ناندیڑ ضلع ووشو سنگٹھنا کے سیکریٹری سو پان کٹکے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِن مقابلوں میں ریاست کے 8/ ڈیویژن کے کھلاڑحصہ لے رہے ہیں۔

***** ***** *****

ماہِ نومبر میں سبھی وظیفہ یافتگان کو حیات کے صداقت نا مے بینک میں پیش کرنا لازمی ہو تے ہیں۔ اِس خصوص میں لاتور ضلع ٹریژری دفتر کے بینکوں کی معرفت ‘  وظیفہ یا بان  اور  خاندانی وظیفہ یابان سے اپنی حیات کے صداقت نامے یکم نومبر سے پیش کر نے کی اپیل ضلع ٹریژری آفیسر ڈاکٹر اُجو لا پاٹل نے کی ہے۔

***** ***** *****

دیولی تہوار کے پیش نظر ناسک ضلعے کے لاسل گاؤں زرعی بازار آئندہ پیر سے مسلسل 6/ دن بند رہے گا۔ دریں اثناء کل اِس بازار کمیٹی میں پیاز کو فی کوئنٹل 2/ ہزار  روپئے اوسطً قیمت حاصل ہوئی۔

***** ***** *****


آخرمیں  خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...

٭ مہا وِکاس آ گھاڑی میں کانگریس کی تیسری ‘  دیگر  2/ حلیف جماعتوں کے امید واروں کی دوسری فہرست ظاہر  جبکہ ‘ بی جے پی کی دوسری  اور  ایم این  ایس  کی پانچویں فہرست ظاہر

٭ اورنگ آباد مشرق حلقہ سے مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے سابق رکن پارلیمان  سید اِمتیاز جلیل انتخابی میدان میں 

٭ ریاست کے24/ اضلاع میں 915/ شیڈو انتخابی مراکز قائم کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ 

٭ ووٹنگ فیصد بڑھا نے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف مہمیں شروع

٭ ناندیڑ کے52/ بٹالین کے تحت پر بھنی میں قو می طلبہ فورس تر بیتی کیمپ

اور

٭ پونے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کو 113/ رن سے ہرا کر نیوزی لینڈ کی سیریز پر بڑھت

 علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR  چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭


No comments: