Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 31 October 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳ /اکتوبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست بھر سے 7/ ہزار50/ امید واروں کے عریضے چھان بین کے بعد درست قرار
٭ مہا وِکاس آ گھاڑی کسی بھی حلقے میں اتحادی پارٹی کے امید وار کے سامنے امید وار نہیں اُتارے گی ‘ کانگریس پارٹی کے ریاستی مبصر رمیش چینی تھلا کا خلا صہ
٭ مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھاکرے کا مہا یو تی کے ساتھ جانے کا امکان
٭ مرکزی سر کاری ملازمین اور سبک دوش وظیفہ یابان کے مہنگائی بھتے میں 3/ فیصد زائد اضا فہ
٭ نَرک چتُردَشی کی تقاریب کا گھر گھر میں انعقاد ‘ ہر طرف مختلف مذہبی اجلاس کا اہتمام
اور
٭ آئندہ سال فر وری-مارچ میں مجوزہ بارہویں کے امتحانات میں شرکت کے لیے در خواست دہی کی مہلت میں توسیع
اب خبریں تفصیل سے...
کل وِدھان سبھا الیکشن کے پرچوں کی جانچ کل عمل کا ہوا۔ ریاست میں 288/ میں سے287/ حلقوں کے تقریبا 7/ ہزار967/ امید واروں میں سے 7/ ہزار 50/ امید واروں کے پر چے اہل پائے گئے ہیں جبکہ917/ پر چے نا اہل پائے گئے۔
ناگپور مغرب اسمبلی حلقہ سے ایک امید وار کی در خواست کی جانچ آج تک کے لیے آگے بڑھانے کی اطلاع چیف الیکشن افسر دفتر نے دی ہے۔ آئندہ4/ نومبر تک در خواست واپس لی جا سکتی ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے 9/ اسمبلی حلقوں میں 437/ امید واروں نے613/ پر چے داخل کیے ہیں۔ اِن میں سے 398/ امید واروں کے522/ پر چے اہل پائے گئے ہیں۔
جالنہ ضلعے میں 291/ پر چے اہل جبکہ91/ نا اہل پائے گئے۔بیڑ ضلعے کے 6/ اسمبلی حلقوں میں 377/ امید واروں کے506/ پر چے اہل پائے گئے جبکہ33/ امید واروں کے61/ پر چے نا اہل پائے گئے ہیں۔
پر بھنی ضلعے میں 224/ در خواستوں میں سے دیڑھ سو در خواستیں اہل پائی گئیں ہیں۔ ہنگولی ضلعے میں 21/ پر چے نا اہل جبکہ187/ اہل پائے گئے۔
ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے39/ امید واروں کے عریضے اہل پائے گئے ہیں۔ جبکہ 2/ امید واروں کے عریضے نا اہل پائے گئے۔ ضلعے کے9/ اسمبلی حلقوں کے 55/ عریضے نا اہل پائے گئے ہیں اور 460/ اہل پائے گئے ہیں۔ لاتور ضلعے کے حلقوں میں 193/ اہل جبکہ سب سے زیادہ 42/ اہل پر چے احمد پور میں پائے گئے ہیں۔ سب سے کم 22/ امید وار اَوسا اور نلنگا حلقوں کے ہیں۔
دھا را شیو ضلعے کے چاروں اسمبلی حلقوں کے 185/ امید واروں نے271/ عریضے داخل کیے تھے اِن میں سے164/ امید واروں کے223/ پر چے اہل پائے گئے جبکہ 48/ پر چے نا اہل پائے گئے ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کانگریس انچارج رمیش چینی تھلا نے کہا ہے کہ مہا وِکاس آ گھاڑی میں نشستوں کی تقسیم پر کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ جن حلقوں میں اتحادی پارٹیوں نے عریضے داخل کیے ہیں وہ 2/ دنوں میں بات چیت کر کے واپس لیں گے۔ وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ کسی بھی حلقہ میں دوستی کی لڑائی نہیں ہو گی۔
Byte...
ریاستی کانگریس کے صدر نا نا پٹو لے بھی اِس صحافتی کانفرنس میں موجود تھے۔ کانگریس کے قو می صدر ملکار جن کھر گے اور لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی آئندہ6/ نومبر کو مہا راشٹر کے دورہ پر آ رہے ہیں۔ 6/ تاریخ کو صبح ناگپور میں آئین اعزاز میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ شام میں ممبئی کے بی کے سی میں مہا وِکاس آ گھاڑی کی گیارنٹی ظاہر ہو نے کی اطلاع پٹو لے نے دی۔
دریں اثناء بی جے پی کی نائب صدر اَرچنا پاٹل نے اِس موقع پر کانگریس پارٹی میں شمو لیت اختیار کی۔
***** ***** *****
ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ وِدھان سبھا الیکشن کے بعد مہا یو تی کے ساتھ جا ئیں گے۔ وہ کل ایک چینل کو دیے گئے اِنٹر ویو میں مخاطب تھے۔ انھو ں نے کہا کہ ریاست میں 3/ مہینے پہلے حالات مختلف تھے لیکن ہر یانہ اسمبلی انتخابات کے بعد مہاراشٹر میں بھی تصویر بدلی ہے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑ ھیں اِس کے لیے دھا راشیو ضلعے الیکشن انتظامیہ کی جانب سے بھی مختلف مہمیں روبہ عمل لائی جا رہی ہیں۔ اس کے تحت کل اسکولی طلباء نے شہر سے سائیکل ریلی نکالی اور لو گوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔
ناندیڑ ضلع پریشد کے سی ای او مینل کرنوال کے ہاتھوں کل مختلف محکموں کے ذمہ دار افراد کی گاڑیوں پر ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے اسٹیکر لگائے گئے۔
***** ***** *****
الیکشن کے دوران سخت بندوبست رکھنے کے نقطہ نظر سے ناندیڑ ضلع پولس کے لیے39/ نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ اِن میں سے22/ گاڑیوں کو کل اسپیشل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس شہا جی اُماپ اور پولس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کے ہاتھوں ہر ی جھنڈی دکھائی گئی۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
انتخابی تشہیر کے دوران ووٹروں پر دبا ؤڈالنے کے لیے پیسوں کے استعمال ہونے والے علاقوں میں سخت پہرہ دینے کے احکا مات چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر و ضلع انتخابی افسر دلیپ سوامی نے دیے ہیں۔ کل ضلع کلکٹر دفتر میں خرچ مبصروں کے اجلا س سے وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے اپیل کی ہیکہ اِس الیکشن میں ووٹنگ کا عمل بے خوف وغیر جانبدار ہو اِس کے لیے انتظامیہ کو کوششوں کو تمام ووٹر ‘ سیا سی پارٹیاں امید وار اور میڈیا تعاون دیں۔
***** ***** *****
سامعین ‘ اسمبلی انتخابات کے موقع پر آ ڑھا وا وِدھان سبھا متدار سنگھا چا پروگرام روز آنہ شام 7/ بج کر 10/ منٹ پر آ کاشوانی سے نشر کیا جا رہا ہے۔ اِس پروگرام میں آج لاتور اور دھارا شیو اضلاع کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مرکزی سر کاری ملازمین اور سبک دوش وظیفہ یابان کے مہنگائی بھتہ میں 3/ فیصد کی اضا فی بڑھو تری کی گئی ہے۔ وزارتِ عملہ و پینشن نے کل اِس سے متعلق حکم نا مہ جاری کیاگیا۔ اِس سال ایک جولائی سے اضافی مہنگائی بھتہ ملے گا۔ اِس کی وجہ سے مہنگائی بھتہ اصل تنخواہ یا پینشن کے53/ فیصد ہو چکا ہے۔
***** ***** *****
دِوالی کے تہوار میں ایک اہم مقام رکھنے والی نرک چتُر دشی ابھینگ اسنان تقریب آج علی الصبح گھر و گھر منائی گئیں۔ اِس دن طلوع آفتاب سے قبل جسم پر خوشبو دار تیل اور اُبٹن سے مالش کر کے نہا یا جا تاہے۔
صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے عوام کو دِوالی کی مبارکباد دی ہے۔ دیوالی کے موقع پر ایودھیا کے شری رام مندر میں کل روشنیوں کا ایک عظیم الشان تہوار منا یاگیا۔ اِس مندر میں شری رام کی پران پرتِشٹھا کے بعد یہ پہلی دِوالی ہے۔ سر یو ندی کے کنارے کے قریب تقریبا 28/ لاکھ چراغوں کی روشنی کی گئی۔ اِس موقع پر اُتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ یو گی آدِتیہ ناتھ موجودتھے۔
***** ***** *****
عازمین حج کے لیے پیش گی ادائیگی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اِس سے قبل اِس رقم کی ادائیگی کی آخری تاریخ آج یعنی 31/ اکتوبر کو ختم ہو رہی تھی لیکن عازمین کی در خواست پر اب اِس تاریخ کو 11/ نومبر تک بڑ ھا دیاگیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست مہا راشٹر کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے آئندہ فروری-مارچ میں منعقدہ بارہویں جماعت کی امتحانی فیس بھر نے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ اب31/ اکتوبر تا 10/ نومبر تک مقررہ فیس جبکہ15/ تا 22/ نومبر لیٹ فیس کے ساتھ در خوسات دی جا سکتی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 2/ مختلف حادثات میں 5/ افراد کی موت ہو گئی۔ نلنگا کے عقیدت مندوں کو لے کر پنڈھر پور جانے والی جیپ کا کر مبا گاؤں سے قریب ایک ٹیمپوں سے ٹکرائی گئی۔ اِس حادثے کے متاثرین کو راحت رسانی کے اقدامات کے دوران لاتور کی جانب سے آنے والی بر ق رفتار کار حادثے کے شکار گاڑیوں سے متصا دم ہو گئی جس کے سبب ہوئے حادثے میں کار میں سوار 2 / افراد کی جائے وقو عہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ جیپ میں سوار زخمی مسا فرین کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں شریک کیاگیا۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے کنڑ تعلقے میں پیش آئے دیگر ایک حادثے میں 3/ نوجوانوں کی پانی میں غرقاب ہو کر موت واقع ہوئی۔ یہ تینوں دوست چِنچو لی لمبا جی میں واقع پور نا ندی میں تیرا کی کے لیے گئے تھے۔ اِسی دوران یہ حادثہ رو نما ہوا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے مٹمٹہ علاقے میں مِلک اینڈ ڈیری پروڈکٹس نامی دکان پر چھا پہ مار کر پولس نے71/ ہزار910/ روپئے قیمت کا
425/ کلو ملا وٹی کھوا کل ضبط کر لیا۔ ضبط کیے گئے کھوئے کے نمو نے اغذیہ و ادویات محکمے کی لیباریٹری میں جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے6/ اسمبلی حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے پر مود کمار منڈل کو انتخابی پولس انسپکٹر مقرر کیاگیا ہے۔ پرمود منڈل 2010ء کی بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ گزشتہ 28/ اکتوبر کو لاتور ضلعے میں اُن کی آمد ہو چکی ہے اور کل انھوں نے اوراد شہاجنی میں قائم کر دہ چیک پوسٹ کا معائنہ کیا۔ دور دراز کے مقامات پر پہنچ کر انھوں نے امن و قانون کی صو رتحال کا بھی جائزہ لیا۔
***** ***** *****
اہلیا نگر کی ایتھلیٹ نینا کھیڈ کرنے بھارت کی نمائندگی کی اور 13/ ویں ژھینگ ژھو اِنٹر نیشنل ساولین وُشو فیسٹیول کے کُنگ فو میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست بھر سے 7/ ہزار50/ امید واروں کے عریضے چھان بین کے بعد درست قرار
٭ مہا وِکاس آ گھاڑی کسی بھی حلقے میں اتحادی پارٹی کے امید وار کے سامنے امید وار نہیں اُتارے گی ‘ کانگریس پارٹی کے ریاستی مبصر رمیش چینی تھلا کا خلا صہ
٭ مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھاکرے کا مہا یو تی کے ساتھ جانے کا امکان
٭ مرکزی سر کاری ملازمین اور سبک دوش وظیفہ یابان کے مہنگائی بھتے میں 3/ فیصد زائد اضا فہ
٭ نَرک چتُردَشی کی تقاریب کا گھر گھر میں انعقاد ‘ ہر طرف مختلف مذہبی اجلاس کا اہتمام
اور
٭ آئندہ سال فر وری-مارچ میں مجوزہ بارہویں کے امتحانات میں شرکت کے لیے در خواست دہی کی مہلت میں توسیع
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment