Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 30 October-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اسمبلی انتخابات کیلئے داخل کردہ کاغذاتِ نامزدگی
کی آج ہوگی چھان بین ، 4 نومبر تک امیدواری عریضے واپس لینے کی مہلت۔
٭ ریاست
بھر کے 288 انتخابی حلقوں میں سات ہزار
995 خواہشمندوں کی جانب سے 10 ہزار 905
امیدواری درخواستیں جمع۔
٭ معروف ادیبہ ڈاکٹر وینا دیو کا انتقال ؛ پونے میں
آخری رسومات ادا۔
٭ شریعت کونسل کو طلاق نامہ جاری کرنے کا اختیار نہیں
؛ مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ کا فیصلہ۔
٭ صحت مند و خوشحال زندگی کا پیغام دینے والا دھن
تریودَشی کا تہوار ہر طرف جوش و خروش سے منایا گیا۔
اور
٭ تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست
دے کر بھارتی خواتین کی ٹیم نےسیریز جیت لی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی
اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے جمع کیے گئے امیدواروں کے عریضوں کی آج چھان بین کی
جائیگی‘ جبکہ انتخابی مید ان میں موجوداہل امیدوار آئندہ 4 نومبر
تک اپنی امید واری واپس لے سکتے ہیں۔
دریں اثناء گزشتہ روز درخواست دہی کے آخری دن متعدد
امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ مرکزی انتخابی افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع
کے مطابق ریاست بھر میں 288 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر سات ہزار 995 امیدواروں نے جملہ 10 ہزار 995 درخواستیں داخل
کی ہیں۔
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں کل 368 نامزدگی درخواستیں
داخل کی گئیں۔ سابق رکن پارلیمان سیّد امتیاز جلیل نے اورنگ آباد مشرقی حلقے سے اپنا
امیدواری عریضہ داخل کیا۔ انھوں نے وضاحت کی کہ مجلس اتحادالمسلمین اسمبلی انتخابات
پر پور ی توجہ مرکوز کررہی ہے جس کے سبب پارٹی نے ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں
نہ اُترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اورنگ آباد مغربی حلقے سے مہا یوتی کے سنجے شرساٹ،
اورنگ آباد وسطی حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کے بالاصاحب تھورات اور سلوڑ۔ سوئیگاؤں
حلقے سے مہایوتی کے نامزد امیدو ار عبدالستار نے کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی د اخل کیے۔
اورنگ آباد مشرقی حلقے سے مہاوکاس آگھاڑی کے پانڈورنگ تانگڑے، پیٹھن سے مہایوتی کے
ولاس بھومرے ، جبکہ کنڑ سے مہایوتی کی سنجنا جادھو نے اپنی درخواستیں جمع کیں۔ کنڑ
انتخابی حلقے سے سابق رُکنِ اسمبلی ہرش وردھن جادھو نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر
اپنا امیدو اری عریضہ د اخل کیا۔
دھاراشیو ضلعے کے چار انتخابی حلقوں میں کل
130 امیدواروں نے 179 امیدوار ی پرچے داخل کیے۔ اس طرح مہلت ختم ہونے تک ضلعے میں 185 امیدواروں
نے 271 کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔
لاتور ضلعے کے چھ اسمبلی حلقوں میں کل 125 امیدواروں نے 173 امیدواری عریضے داخل کیے اور ضلع
میں مجموعی طور پر 213 امیدواروں نے 301 درخواستیں
داخل کی ہیں۔
ناندیڑ پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے کل
27 امیدواروں نے 34 عریضے جمع کیے اور مجمو
عی طور پر 41 خواہشمندوں نے 56 درخواستیں داخل
کی ہیں۔ ضلع کے نو اسمبلی حلقوں میں کل 388 درخواستیں داخل کی گئیں اور جملہ 515 امیدواروں
نے 667 پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔
جالنہ ضلعے کے پانچ اسمبلی حلقوں میں 149 امیدواروں نے 208 درخواستیں داخل کیں ۔ جبکہ مہلت
ختم ہونے تک 258 امیدواروں کی 382 درخواستیں
داخل ہوئی ہیں۔
بیڑ ضلع کے چھ انتخابی حلقوں میں اب تک
409 امیدواروں نے 566 درخواستیں داخل کی ہیں،
جبکہ پربھنی ضلع میں 189 امیدواروں نے
244 درخواستیں داخل کی ہیں ‘ ساتھ ہی ہنگولی ضلعے کے تینوں اسمبلی حلقوں میں کل
124 نامزدگی عریضے داخل کیے گئے ۔
اہلیا نگر ضلعے کے سنگم نیر انتخابی حلقے سے کانگریس
کے بالا صاحب تھورات، شری رامپور حلقے سے کانگریس کے ہیمنت اوگلے نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ اسی انتخابی حلقے سے موجودہ رکنِ اسمبلی
لہو کانڑے کو کانگریس کی جانب سے امیدواری نہ دئیے جانے پرانھوں نے راشٹروادی کانگریس
پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے مہایوتی سے اپنا نامزدگی عریضہ داخل کیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
اسمبلی
انتخابات کی مناسبت سے، ’’آڑھاوا وِدھان سبھا متدار سنگھانچا‘‘ پرو گرام آکاشوانی
سے روزانہ شام سات بجکر دس منٹ پر نشر کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں آج کےنشریے میں
جالنہ اور بیڑ اضلاع کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
معروف ادیبہ ڈاکٹر وینا دیو کل پونے میں انتقال
کرگئیں، وہ 75 برس کی تھیں۔ نامور شخصیات کے انٹرویوز اور دیگر خصوصی پروگراموں کے
توسط سے وہ آکاشوانی سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔ وہ پونے کے شاہو مندر کالج میں 32
سال تک تدریسی فر ائض انجام د یتی رہیں۔ وینا دیو، نے مختلف کتابیںبھی تصنیف کیں، جن
میں سے کئی تصنیفات عوام میں کافی مقبول ہیں۔ اُن کے جسد خاکی پر گذشتہ شب پونے میں
آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ ان کی انتقال پر سماج کے سبھی طبقات میں رنج و غم کا
اظہار کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****
شریعت کونسل کو طلاق نامہ جاری کرنے کا کوئی اختیار
نہ ہونے کا فیصلہ مدراس عد الت ِ عالیہ نے صادر کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مدورائی
بنچ میں ایک مسلم جوڑے کی تین طلاق سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس جی آر سوامی
ناتھن نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ بنچ کے مطابق‘ شریعت کونسل ایک نجی ادارہ ہے اور یہ ادارہ
خاندانی اور مالی معاملات کو حل کر سکتا ہے۔ تاہم اس ادارے کو طلاق نامہ جاری کرنے
یا جرمانہ عائد کرنے کا کوئی اختیار نہ ہونے کی وضاحت اس فیصلے میں کی گئی ہے۔
***** ***** *****
خوشیوں ا ور روشنی کے تہوار دیوالی میں دھن تریودَشی
کل منایا گیا ۔ کل شام گھر گھر میں بھگوان دھنونتری کی پوجا کی گئی۔ دھنونتری دن اور
نویں آیوروید دن کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں صحت سے متعلق
سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ناسک کی ہیلتھ سائنس یونیورسٹی میں کل قومی یوم آیوروید منایا
گیا۔ یونیورسٹی کی وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل مادھوری کانٹکر اور دیگر شخصیات نے دھنونتری
کی پوجاکی۔
***** ***** *****
خواتین کی کرکٹ میں، بھارت ا ورنیوزی لینڈ کے مابین
کھیلے گئے تیسرے ایک رو زہ میچ میں بھارت نے چھ وِکٹوں سے فتح حاصل کرکے تین میچوں
کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ احمد آباد میں گزشتہ روزکھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ
نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 232 رنز بنائے۔ اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی خواتین
کی ٹیم نے اسمرتی مندھانا کی سنچری کے بل بوتے پر 45ویں اوور میں چار کھلاڑیوں کے نقصان
پر مقابلہ جیت لیا۔ اسمرتی مندھانا کو میچ کی بہترین کھلاڑی اور دِپتی شرما کو سیریز
کی بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
***** ***** *****
ناسک میں مہاراشٹر پولس اکیڈمی کا 125 واں جلسۂ
تقسیمِ اسناد ریاستی انسدادِ دہشت گردی دستے کے کارگذار پولس ڈائریکٹر جنرل کنول بجاج
کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ اس موقعے پر 108 مرد اور تین خواتین اس طرح مجموعی طور پر
111 پولس سب انسپکٹر پولس خدمات میں شامل ہوئے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے میں عام انتخابات کے مبصرکے طور پر
جنتو ر اور پربھنی اسمبلی حلقوں کیلئے کے ہریتا ‘ جبکہ گنگا کھیڑ اور پاتھری حلقوں
کیلئے سنچیتا بشنوئی کا تقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ راجیش دُگّل کا تمام انتخابی حلقوں کیلئے
الیکشن پولس انسپکٹر کے طور پر تقرر کیا گیا۔
بیڑ ضلعے کے آشٹی‘ کیج اور پرلی اسمبلی انتخابات
کے خرچ مبصر کے طور پر کے روہن ر اج جبکہ گیورائی‘ ماجل گائوں اور بیڑ اسمبلی انتخابات
کے خرچ مبصر کے طور پر کپل جوشی کا تقرر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناند یڑ ضلعے میں انتخابی شعبے کی جانب سے سبھی
امیدو ارو ں کے ریکارڈ بحفاظت رکھنے کے احکامات خرچ مبصر اے گووِند ر اج نے دئیے ہیں۔
دیگلور۔ بلولی اسمبلی حلقوں کے امیدو ار وں کے انتخابی خرچ سے متعلق جائزاتی اجلاس
کے دوران وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کل غیر قانونی شراب کا بڑا ذخیرہ ضبط
کیا گیا۔ کلمب۔ امباجوگائی شاہراہ پر محکمۂ محصول اور پولس دستے نے یہ کارروائی انجام
دی۔ اس کارروائی میں اسکارپیو گاڑی سمیت دس لاکھ روپئے مالیت کا سا مان ضبط کیا گیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اسمبلی انتخابات کیلئے داخل کردہ کاغذاتِ نامزدگی
کی آج ہوگی چھان بین ، 4 نومبر تک امیدواری عریضے واپس لینے کی مہلت۔
٭ ریاست
بھر کے 288 انتخابی حلقوں میں سات ہزار
995 خواہشمندوں کی جانب سے 10 ہزار 905
امیدواری درخواستیں جمع۔
٭ معروف ادیبہ ڈاکٹر وینا دیو کا انتقال ؛ پونے میں
آخری رسومات ادا۔
٭ شریعت کونسل کو طلاق نامہ جاری کرنے کا اختیار نہیں
؛ مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ کا فیصلہ۔
٭ صحت مند و خوشحال زندگی کا پیغام دینے والا دھن
تریودَشی کا تہوار ہر طرف جوش و خروش سے منایا گیا۔
اور٭ تیسرے
ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارتی خواتین کی ٹیم نےسیریز جیت
لی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment