Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 29 October 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۹۲ /اکتوبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ ریاستی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے امید واری عریضے داخل کرنے کا آج آخری دن
٭ ایکناتھ شندیہ ‘ اجیت پوار ‘ وِشو جیت کدم اور ورُن سر دیسائی سمیت نامور قائدین کے امید واری پر چے داخل
٭ اورنگ آباد وسطی اسمبلی حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار کشن چند تنوا نی کی انتخابی میدان سے اچا نک دستبر داری
٭ ناندیڑ لوک سبھا نشست کے ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے ڈاکٹر سنتُک ہمبر ڈے کو امید واری
٭ بد عنوا نی سے پاک معا شرے کے فروغ کے لیے ملک گیر سطح پر کل سے بیداری ہفتے کا آغاز
اور
٭ خوشیوں اور روشنی کے تہوار دیوالی میں آج دھن تریو دشی
اب خبریں تفصیل سے...
ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے امید واری پر چے داخل کرنے کا آج کا آخری دن ہے۔ صبح11/ تا دو پہر 3/ بجے تک پرچہ داخل کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن پر چے داخل کرنے سے قبل کی کارروائی کے لیے آج صبح ساڑھے نو بجے سے الیکشن فیصلہ افسر دفتر شروع رہے گا۔
دریں اثناء کل کئی پارٹیوں کے اہم لیڈران نے پر چے داخل کیے۔ شیو سینا لیڈر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ٹھانے ضلعے کے کو پری پانچ پاکھڑی حلقے سے امید واری پر چہ داخل کیا۔ اُس سے قبل نکالی گئی ریلی میں بی جے پی لیڈر و نائب وزیراعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے شر کت کی۔
بارامتی حلقہ سے راشٹر وا دی کانگریس پارٹی کے لیڈر و نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے جبکہ اُسی حلقے سے راشٹر وا دی کانگریس شرد چندر پورا گروپ کے امید وار یو گیندر پوار نے بھی پر چہ داخل کیا۔
کر جَت- جام کھیڑ حلقہ سے مہا وِکاس آ گھاڑی کے روہت پوار ‘ شِر ڈی سے مہا وِکاس آ گھاڑی کی پر بھا وتی گھو گرے جبکہ راہوری سے مہا وِکاس آ گھاڑی کے پراجکت تن پورے نے پر چہ داخل کیا۔
سانگلی ضلعے کے پلوس کڑ ے گاؤں حلقہ سے مہا وِکاس آگھاڑی کی جانب سے کانگریس کے وِشو جیت کدم جبکہ جَت حلقہ سے مہا یو تی کی جانب سے بی جے پی کے گوپی چند پڈلکر نے پر چہ داخل کیا۔
ممبئی کے ما ہم حلقہ سے ایم این ایس کے امید وار اَمِت ٹھاکرے نے جبکہ باندرہ مشرق سے مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے شیو سینا اُدھو گروپ کے وَرُن سر دیسائی نے پرچہ داخل کیا۔ واشم ضلعے کے رِسوڑ میں مہایو تی کی شیو سینا اور بی جے پی میں دوستی کی لڑائی ہونے کا امکان ہے۔ شیو سینا نے رکن اسمبلی بھاؤ نا گؤ لی کو امید واری کا اعلان کیا اِسی طرح بی جے پی نے کل سابق وزیر اننت دیشمکھ نے بھی پرچہ داخل کیا۔
پر ہار جن شکتی کے لیڈر اور پریورتن مہا شکتی کے امید وار بچو کڑو نے اَچل پور چاندوڑ بازار حلقہ سے مسلسل چھٹی مرتبہ پر چہ داخل کیا۔
دھولیہ ضلعے کے دھو لیہ دیہی حلقہ سے کانگریس کے کنال پاٹل ‘ دھو لیہ شہر کے لیے سماج وادی پارٹی کے اِرشاد جاگیر دار جبکہ ونچت بہو جن آ گھاڑی کے جِتندر شر ساٹ نے پرچہ داخل کیا۔
سِندھو درگ ضلعے کے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی نِتیش رانے نے کنکولی جبکہ کُڈال سے شیو سینا کے نِلیش رانے نے پرچہ داخل کیا۔
***** ***** *****
کانگریس کے سابق وزیر انیس احمد نے کل ونچت بہو جن آ گھاڑی میں شمو لیت اختیار کی۔ احمد ناگپور وسط سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔ ہنگولی ضلعے کے بسمت‘ کلمنوری اور ہنگولی حلقہ سے کل تقریباً64/ پر چے داخل کیے گئے۔ جالنہ ضلعے کے پانچوں ہی اسمبلی حلقوں سے کل 99/ امید واروں نے 122/ پر چے داخل کیے۔ ناندیڑ لوک سبھا ضمنی الیکشن کے لیے اب تک 22/ خواہش مندوں نے پرچے داخل کیے ہیں۔ جبکہ 9/ اسمبلی حلقوں سے227/ خواہش مندوں نے تقریباً279/ پر چے داخل کیے ہیں۔
لاتور ضلعے کے 6/ اسمبلی حلقوں سے کل51/ امید واروں نے73/ پر چے داخل کیے۔ پر بھنی ضلعے کے4/ اسمبلی حلقوں سے کل 66/ امیدواروں نے پر چے داخل کیے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد مغرب اسمبلی حلقہ سے مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار راجو شندے ‘ اِسی حلقہ سے مہا یو تی کے امید وار سنجئے شِر ساٹ نے جبکہ اورنگ آباد مشرق حلقہ سے مہا یو تی کے امید وار اتُل ساوے نے کل امید واری پرچے داخل کیے۔
مہا راشٹر نو نِر مان سینا نے کل اگلی فہرست جاری کی۔اِس میں اورنگ آباد وسطی حلقے سے سُہاس دشرتھے کو امید واری دی گئی ہے۔
دریں اثناء اورنگ آباد وسطی اسمبلی حلقہ سے مہا وکاس آ گھاڑی کے امید وار کِشن چند تنوانی نے انتخابات نہ لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اپنے حلقہ میں سن 2014ء کا نتیجہ دوبارہ نہ دہرا یا جائے اِس لیے میں مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے دی گئی امید واری واپس کر رہا ہوں۔ پارٹی نے اُن کی جگہ بارا صاحب تھورات کو اورنگ آباد وسطی حلقے سے امید واری دی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی نے ڈاکٹر سِنتُک ہمبر ڈے کی امید واری کا اعلان کیا ہے۔ اِس ضمنی الیکشن میں کانگریس کی جانب سے آنجہا نی وسنت راؤ چو ہان کے فرزند روِندر چوہان کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے لیے25/ امید واروں کی تیسری فہرست کل جاری کی۔ اِن میں مال شیرس سے رام سات پُتے ‘ آشٹی سے سُریش دھس‘ دیگلور سے جِتیش انتا پور کر جبکہ لاتور سے سابق گور نر شیوراج پاٹل چاکور کر کی بہو ارچنا پاٹل چاکور کر کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
شیو سینا نے13/ امید واروں کی تیسری فہرست کل ظاہر کی۔ گھن ساؤنگی حلقے سے ہِک تَم اُڈھان‘ کنڑ سنجنا جا دھو جبکہ دھارا شیو حلقہ سے اجیت ہِنگڑے کو امید واری دی گئی ہے۔
دریں اثناء بی جے پی نے کل 4/ اتحاد جماعتوں کے لیے ایک ایک نشست کا اعلان کیا۔ گنگا کھیڑ کی نشست راشٹر یہ سماج پارٹی‘ کالینا ریپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا آٹھولے کو بڈ نیرا یوا سوا بھیمان پارٹی کو جبکہ شاہو واڑی کی نشست جن سوراجیہ شکتی پارٹی کو دی گئی ہے۔
شیو سینا نے بھی 2/ نشستیں اتحادی پارٹیوں کو دی ہے۔ اِن میں ہات کڑنگلے حلقے سے جن سوراجیہ پارٹی کے اشوک راؤ مانے جبکہ شِروڑ حلقے سے راجر شی شاہو وِکاس آ گھاڑی کے راجندر یڈ راؤکر کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی نے 7/ امید واروں کی چو تھی فہرست کل جاری کی۔ پارٹی نے اب تک92/ امید واروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے بھی کل 4/ امید واروں کی فہرست جاری کی۔ اِس میں اکو لہ مغرب سے ساجد خان‘ شو لا پور شہر سے چیتن نر وٹے جبکہ کولہا پور شمال سے راجیش لاٹکر کی بجائے مد ھو ریما راجے چھتر پتی کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
سامعین ‘ اسمبلی انتخابات کے موقع پر آڑھا وا وِدھان سبھا متدار سنگھا چا “ پروگرام روز آ نہ شام 7/ بج کر10/ منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جا رہا ہے۔ اِس پروگرام میں آج چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
بد عنوانی سے پاک معاشرے کو فروع دینے کے لیے کل سے ملک بھر میں وِجیلینس ہفتہ کا آغاز ہوا۔ یہ ہفتہ ہر سال بھارت رتن سر دار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کے موقع پر منا یا جا تا ہے۔ اِس ہفتہ کا تصور قوم کی خوشحالی کے لیے انضمام کی تہذیب کو فروغ دینا ہے۔ اِس ہفتہ میں مختلف سر گر میں منعقد کی جائیں گی۔ گزشتہ روز مختلف وزارتوں مختلف سر کاری محکموں ‘ پبلک سیکٹر کمپنیوں ‘ بینکوں اور دیگر اِداروں کے سر کاری افسران نے بد عنوا نی کے خلاف حلف اٹھا یا۔
***** ***** *****
دھن تریو دشی کا تہوار آج منا یا جا رہا ہے۔ جو روشنی اور خوشی کا تہوار ہے۔ قدیم افسا نے کے تحت سمندر سے امرت کلش لے کر نمو دار ہوئے بھگوان دھنونتری کی عبا دت کا رواج ہے۔
دیوالی کا جشن آج آتش بازی سے شروع ہو رہا ہے۔ اِس دیوالی کے پیش نظر بازار سجا وٹی لوازمات سے بھر گئے ہیں اور اُن کی خریداری کے لیے لوگ بھیڑ لگا رہے ہیں۔
***** ***** *****
عالمی شہر ت یافتہ باورچی وِشنو منو ہر نے 24/ گھنٹوں میں بغیر وقفے کے ” ڈوسے “ بنوائے اور 24/ گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ ” ڈو سے “ بنا نے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وِشنو منوہر نے پر سوں صبح 7/ بجے سے کل صبح9/ بجے کے در میان14/ ہزار 174/ ڈو سے تیار کیے۔ اِس خصوص میں پولس کمشنر ڈاکٹر رویندر سنگھل کے ہاتھوں وِشنو منو ہر کو ورلڈ ریکارڈس بُک آف اِنڈیا کے سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
رائے دہندگان میں بیداری کرنے کے مقصد سے ناندیڑ جنوبی حلقہ انتخاب میں رنگو لی اور تصویری مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ وزیر آباد علاقے میں واقع ملٹی پر پرز ہائی اسکول میں آئندہ31/ اکتوبر کو صبح 11/ تا دوپہر ایک بجے کے در میان یہ مقابلے منعقد ہوں گے۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ووٹر بیداری کے لیے طلباء کی جانب سے”رائے دہندگان بیدار ہوں “ نامی اسٹریٹ ڈرامے کیے گئے۔ اِس کے علا وہ رائے دہی کرنے سے متعلق نعروں پر مبنی بینرس ہاتھوں میں لے کر طلباء ا ور اُن کے سر پرستوں کی سیلفی مہم بھی میونسپل انتظامیہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں پالم شاہراہ پر واقع ریلوے پُل سے قریب ایک کار سے 12/ لاکھ65/ روپئے کی نقد رقم بر آمد کی گئی۔ فلائنگ اسکواڈ نے گزشتہ سنیچر کے شب یہ کارروائی انجام دی۔
***** ***** *****
خواتین کرکٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے ما بین تیسرا اور آخری ایک روزہ مقابلہ آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ دو پہر دیڑ ھ بجے سے میچ کا آغاز ہو گا۔ تین مقابلوں کی سیریز میں دو نوں ہی ٹیمیں ایک ایک مقابلہ جیت کر برا بری پر ہیں۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ ریاستی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے امید واری عریضے داخل کرنے کا آج آخری دن
٭ ایکناتھ شندیہ ‘ اجیت پوار ‘ وِشو جیت کدم اور ورُن سر دیسائی سمیت نامور قائدین کے امید واری پر چے داخل
٭ اورنگ آباد وسطی اسمبلی حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار کشن چند تنوا نی کی انتخابی میدان سے اچا نک دستبر داری
٭ ناندیڑ لوک سبھا نشست کے ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے ڈاکٹر سنتُک ہمبر ڈے کو امید واری
٭ بد عنوا نی سے پاک معا شرے کے فروغ کے لیے ملک گیر سطح پر کل سے بیداری ہفتے کا آغاز
اور
٭ خوشیوں اور روشنی کے تہوار دیوالی میں آج دھن تریو دشی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment