Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 28 October-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اسمبلی
انتخابات کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن ؛ متعدد انتخابی حلقے ہنوز اہم
سیاسی جماعتوں کے امیدو اروں کے منتظر۔
٭ مہایوتی میں راشٹرواد ی کانگریس و شیوسینا ‘جبکہ
مہا وکاس آگھاڑی میں کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے کچھ امیدواروں کا اعلان۔
٭ اورنگ آباد مشرقی حلقے میں کانگریس اورونچیت بہوجن
آگھاڑی کے امیدو ار تبدیل۔
٭ سائبر جعلسازیوں کے واقعات کی رو ک تھام کیلئے سبھی
کوبیدار رہنے کا وزیرِ اعظم کا مشو رہ۔
اور
٭ خوشیوں او ر رو شنیوں کے تہوار د یپاولی کا آج
سے آغاز؛ خریداری کیلئے بازاروں میں گاہکوں کی بھیڑ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی
اسمبلی کے عام انتخابات کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت کل ختم ہو رہی ہے۔ تاہم‘
مہایوتی اور مہاوکاس آگھاڑی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے ہنوزکچھ حلقوں کے امیدواروں
کا اعلان نہیں کیا ہے۔ مہایوتی کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 235 امیدواروں کے ناموں
کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں بی جے پی کے 121
، شیوسینا کے 65 اور راشٹروادی کانگریس
کے 49 امیدوار شامل ہیں۔ جبکہ مہاوکاس آگھاڑی
کی جانب سے اب تک 259 امیدواروں کا اعلان
ہوچکا ہے، ان میں کانگریس کے 99 ، شیوسینا
ادھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے 84 اور راشٹروادی
کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے 76 امیدوار
شامل ہیں۔
مہایوتی کی حلیف جماعت راشٹروادی کانگریس نے کل
اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ ان میں بیڑ ضلعے کے گیورائی حلقے سے وجے سنگھ
پنڈت اور اہلیانگر ضلعے کے پارنیر حلقے سے کاشی ناتھ داتے کوامیدوار ی دی گئی ہے۔
شیوسینا کی جانب سے بھی 20 امیدواروں کی دوسری فہرست
کل جاری کی گئی۔ ان میں حدگاؤں حلقے سے بابو راؤ کدم کوہلیکر، جنوبی ناندیڑ حلقے
سے آنند تِڑکے پاٹل، پربھنی سے آنند بھروسے، ورلی سے ملند دیورا، کڈاڑ سے نیلیش رانے
اور رسوڑ حلقے سے بھاونا گولی کو امید وار بنایا گیا ہے۔
کانگریس نے بھی اپنی چوتھی فہرست میں کل
14 امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا۔ اس میں
شمالی ناندیڑ سے عبدالستار عبدالغفور کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
کانگریس سمیت ونچیت بہوجن آگھاڑی نے اورنگ آباد
مشرقی حلقے سے اپنا امیدوار تبدیل کردیا ہے اور اب اس حلقے میں کانگریس سے مدھوکر دیشمکھ
کی بجائے لہو شیواڑےاور ونچیت بہوجن آگھاڑی سے وکاس دانڈگے کی بجائے افسر خان کو امیدو
ار بنایا گیا ہے۔
راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی نے بھی کل
اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست ظاہر کی۔ ان میں ماجلگاؤں حلقے سے موہن جگتاپ‘ پرلی
حلقے سے راجے صاحب دیشمکھ اور انوشکتی نگر سے فہد احمد کو امید واری دی گئی۔
جبکہ مہاراشٹر نونرمان سینا نے بھی کل 32 امیدواروں
کی اپنی چھٹی فہرست کا اعلان کیا۔ بھوکر حلقے سے سائی پرساد جٹالوار، شمالی ناندیڑحلقے
سے سداشیو اآرسوڑے، اور پربھنی حلقے سے شری نواس لاہوٹی کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل جعلسازی جیسی
دھوکے بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئےسبھی شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور
دیا ہے۔ وزیرِ اعظم مودی کل ا ٓکاشوانی کے’’ پروگرام من کی بات‘‘ میں اظہارِ خیال
کر رہے تھے۔ انہوں نے سائبر جعلسازیوں کے خلاف مہم میں تمام طلباء سےحصہ لینے کی اپیل
بھی کی۔ سماج کے ہر فرد کی کوششوں سے ہی اس چیلنج کا مقابلہ کر نے پر زورد یتے ہوئے
وزیر اعظم نے ایسے واقعات سے ہوشیار رہنے سے متعلق سامعین کی رہنمائی کی۔ انھوں نے
کہا:
Byte
ڈیجیٹل سُرکشا کے تین چرن ہیں‘ رُکو‘ سوچو‘
ایکشن لو۔ کال آتے ہی رُکو‘ گھبرائیں نہیں‘ شانت رہیں‘ سمبھو ہو تو اسکرین شاٹ لیں‘
ریکارڈنگ ضرور کریں‘ اپنی ویکتی گت جانکاری نہ دیں۔ دو سرا چرن‘ کوئی بھی سرکاری ا
یجنسی فون پر ایسی دھمکی نہیں دیتی‘ نہ ہی ایسے پیسہ کی مانگ کرتی ہے۔ اگر ڈر لگے تو
سمجھیے کچھ گڑبڑ ہے۔ تیسرا چرن کہتا ہوں! ایکشن لو‘ راشٹر یہ سائبرہیلپ لائن 1930 ڈائل
کریں۔ سائبر کرائم GOVاِن پر رپورٹ کریں۔ پر یوار او ر پولس کو سوچت کریں‘
ثبو ت سُرکشت رکھیں۔ ساتھیو! ڈیجیٹل ایریس جیسی کوئی ویوستھا قانون میں نہیں ہے‘ تمام
جانچ ایجنسیاں راجیہ سرکاروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں‘ لیکن بہت ضرو ر ی ہے ہر
کسی کی جاگرکتا‘ ہر ناگرک کی جاگرکتا۔‘‘
انہوں نے خوشنویسی، عوامی فنون، کلاسیکی رقص، دفاع،
خلائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھارت کی کامیاب پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم نے ’’فٹ انڈیا‘‘ مہم کے تحت، مختلف نکات کے ذریعے ورزش کی اہمیت کو بھی واضح
کیا۔
کل‘ '’’ورلڈ اینی میشن ڈے‘‘کی مناسبت سے بولتے ہوئے
وزیر اعظم نے اینیمیشن کی دنیا میں 'میڈ ان انڈیا اور 'میڈ بائے انڈینس کے اثر و رسوخ
کا فخریہ طور پر اظہا ر کیا اور بھارت کو ایک عالمی اینیمیشن پاور ہاؤس بنانے کا عزم
کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سبھی اہلِ وطن کو دیوالی
اور چھٹ پوجا تہوار کی مبارکباد د یتے ہوئے’’ ووکل فار لوکل‘‘کے نعرے کوذہن نشین رکھتے
ہوئے تہواروں کے موقعے پر مقامی دکانداروں اور تاجروںسے ہی خریداری کرنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
اسمبلی
انتخابات کے موقعے پر ’’آڑھاوا وِدھان سبھا متدار سنگھانچا‘‘ پرو گرام رو زانہ شام
سات بجکر دس منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں آج رتناگری اور
سندھو دُرگ اضلاع کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائےگا۔
***** ***** *****
خوشیوں او ر روشنیوں کا تہوار دیپ اُتسو کی آج
وَسو بارسے کی پوجا سے شر وعات ہورہی ہے۔ گائے ا ور بچھڑے کی پوجا کرنے کے بعد گھر
گھر دیوالی کے تہوار کا آغاز ہوجائےگا۔ اس ضمن میں بازاروں میں آکاش دیپ قمقمے‘ گھروں
کی سجاوٹ کی اشیا او ر سامان او ر آتش بازی کیلئے پٹاخوں کی خریداری کیلئے عو ام کی
بھیڑ اُمڈ پڑی ہے۔
***** ***** *****
ممبئی
کے واندرے ٹرمینس پر کل صبح مسافروں کی بھیڑ کے سبب بھگدڑ مچ گئی، اس دو ر ان نو افراد
زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ واندرے ٹرمینس کے پلیٹ فارم
نمبر ایک پر واندرے-گورکھپور ریلوے گاڑی میں سوار ہونے و الوں کی زیادہ بھیڑ ہونے کے
باعث یہ بھگدڑ ہوئی۔ دیوالی تہوار کیلئے اپنے گھر جانے والے مزدوراس بھیڑ میں شامل
تھے۔
دریں اثنا، دیوالی کے پیشِ نظر اضافی بھیڑ سے بچنے
کیلئے کچھ اہم ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پرآئندہ 8 نومبر تک ٹکٹوں کی فروخت بند
رہے گی۔ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر، لوک مانیہ تلک ٹرمینس، تھانے، اور کلیان،
پونے، ناگپور ریلوے اسٹیشن ان میںشامل ہیں۔ معمر شہریوں اور بیمار افراد کے ساتھ آنے
والے مسافروں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے نلنگہ اسمبلی حلقے کے دو ہزار
165 رائے دہی افسران اور عملے کو پہلے مرحلے کی تربیت کل نلنگہ میں دی گئی۔ ضلع انتخابی
افسر ورشا ٹھاکر گھُگے کی رہنمائی اور نلنگہ کے انتخابی فیصلہ افسر شرد جھاڑکے کی سربراہی
میں یہ تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر تمام رائے دہی مراکز کے صدور اور را ئے
دہی افسران کو انتخابات میں پیش آنے والے عمومی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
***** ***** *****
ناند یڑ ضلعے میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب اور چھ
اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھو اڑہ یونیورسٹی
کے نالج سینٹر میں کی جائےگی۔ اس عمارت میں 12 گنتی مرا کز قائم کیے گئے ہیں، جن میں
لوک سبھا کیلئے چھ اور قانون ساز اسمبلی کیلئے چھ مراکز شا مل ہیں‘ اسی طرح اسٹرانگ
روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ لوہا ‘ کنوٹ اور حد گائوں کے تین اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی
گنتی ان کے متعلقہ مقامات پر ہی کی جائےگی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع اسپتال میں خون کی قلّت ہونےکے پیشِ نظر
عوام سے خون کا عطیہ کرنے کی اپیل ضلع سول سرجن اشوک تھورات نے کی ہے۔ اس اسپتال میں
ہنگامی حادثاتی شعبے، سرجری شعبے اور ضلع بھر سے ہیموفیلیا‘ تھیلیسمیا سے متاثرہ بچے
بھی زیرِ علاج ہیں اور انھیں ہفتے یا پندرہ دِن میں خون دینے کی ضرورت ہوتی ہے جس کی
وجہ سے ضلع اسپتال میں روزانہ 40 تا 45 خون کی تھیلیاں درکار ہونے کی اطلاع تھورات
نے دی ہے۔
***** ***** *****
خواتین
کی کرکٹ میں دوسرے ایک رو زہ میچ میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 76 رنوں سے شکست
کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے
بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ اووروں میں نو وکٹوں پر 259 رنز اسکور کیے۔ اس ہدف کے تعاقب
میں بھارتی خواتین کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 183 رنوںپر ہی آئوٹ ہوگئی۔ تین میچوں
کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک جیت کے ساتھ سے برابری پر ہیں اور سیریز کا آخری
و فیصلہ کُن میچ کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اسمبلی
انتخابات کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن ؛ متعدد انتخابی حلقے ہنوز اہم
سیاسی جماعتوں کے امیدو اروں کے منتظر۔
٭ مہایوتی میں راشٹرواد ی کانگریس و شیوسینا ‘جبکہ
مہا وکاس آگھاڑی میں کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے کچھ امیدواروں کا اعلان۔
٭ اورنگ آباد مشرقی حلقے میں کانگریس اورونچیت بہوجن
آگھاڑی کے امیدو ار تبدیل۔
٭ سائبر جعلسازیوں کے واقعات کی رو ک تھام کیلئے سبھی
کوبیدار رہنے کا وزیرِ اعظم کا مشو رہ۔
اور
٭ خوشیوں او ر رو شنیوں کے تہوار د یپاولی کا آج
سے آغاز؛ خریداری کیلئے بازاروں میں گاہکوں کی بھیڑ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment