Friday, 27 December 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 27 دسمبر 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date 27.12.2024

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:27دسمبر  2024    وقت :صبح 09:00-09:10 بجے

                سرخیاں

*             سابق وزیر اعظم و پدم وِبھوشن ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال - سات روزہ قومی سوگ کا اعلان۔

*             صدر ِ جمہوریہ کے ہاتھوں وزیرِ اعظم اطفال ایوارڈ کی تقسیم- مہاراشٹر کی دو لڑکیوں کا اعزاز۔

*             وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سپوشت گرام پنچایت اسکیم کا آغاز۔

*             پانی کی حفاظت سے متعلق عو امی بیداری کیلئے آئندہ ماہ کیچمنٹ علاقوں میں بیداری ریلی کا اہتمام۔

*             بیڑ ضلع میں 30 اور 31 دسمبر کو تیز رفتار ریلوے گاڑی کے ٹیسٹ کا اعلان۔

*اور        بارڈر۔گاوسکر سیریز کے چوتھےٹیسٹ کی پہلی اننگ پر میزبان ٹیم کی پکڑ مضبوط۔

****

  اب خبریں تفصیل سے۔

                سابق وزیرِ اعظم پدم وِبھوشن ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کل دہلی میں انتقال ہو گیا، وہ 92 برس کے تھے۔ گذشتہ شب اچانک ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز-ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم رات نو بجکر پچاس منٹ پر انھوں نے آخری سانس لینے کی اطلاع اسپتال انتظامیہ نے د ی۔ 26 ستمبر 1932 کو غیر منقسم بھارت کے صوبہ پنجاب میں پیدا ہونے والے منموہن سنگھ نے 2004 سے 2014 کے درمیان دس سال تک ملک کے 13ویں وزیرِ اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

 

 

                معاشیات کے پروفیسر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر سنگھ کو 1972 میں وزارتِ خزانہ میں اقتصادی مشیرمقرر کیا گیا، محکمہ خزانہ کے سیکریٹری، ریزرو بینک کے گورنر، منصوبہ بند ی کمیشن کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم کے اقتصادی مشیر عہدوں پر بھی انھوں نے خدمات انجام دیں ۔ وزیر اعظم، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں بھی انھوں نے بخوبی سنبھالیں۔ آنجہانی وزیرِ اعظم نرسمہا رائو کی حکومت میں انھیں وزیرِ مالیات کی ذمہ دار یاں سونپی گئیں اور اس عرصے میں انہوں نے معاشی اصلاحات کیلئے نمایاں کام انجام دئیے۔ 2004 میں متحدہ ترقی پسند اتحاد نے ڈاکٹر سنگھ کو وزیر اعظم منتخب کیا۔ انہوں نے اس ذمہ داری کو مسلسل دس سال تک احسن طریقے سے نبھایا۔ اسی سال اپریل کے مہینے میں ان کی راجیہ سبھا رکنیت کی معیاد مکمل ہوئی تھی۔ ملک کی معیشت کو سدھارنےکیلئے ان کے گرانقدر تعاون پر 1987 میں انھیں پدم وبھوشن سے اعزاز نوازا گیا تھا۔

                ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وفات پر ملک بھر میں رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیرِ اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے قائد راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے‘ ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سمیت کئی لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

                ڈاکٹر سنگھ کے انتقال پر مرکزی حکومت نے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور آج کے تمام سرکاری پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ کے جسدِ خاکی پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

****

                صدر ِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں کل ‘ نئی دہلی میں وزیرِ اعظم قومی اطفال اعز از تقسیم کیے گئے۔ فن اور ثقافت، شجاعت، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی خدمات، کھیل اور ماحولیات جیسے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کیلئے 17 ہونہار بچوں کواطفال اعزاز سے نوازا گیا۔ ایو ارڈ یافتگان میں ریاست کی دو لڑکیاں شامل ہیں۔ ان میں ممبئی کی 13 سالہ کییا ہٹکر اور امراوتی کی 17 سالہ کرینہ تھاپا شامل ہیں۔ کییا ہٹکر’’ڈانسنگ آن مائی وہیلز‘‘ اور ’’آئی ایم پاسیبل‘‘نامی دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں کی مصنفہ ہیں ۔ جبکہ کرینہ تھاپا کو گیس سلنڈر سے ہونے والی آتشزدگی کے دور ان ہمت و دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں کی جان بچانے پر اطفال اعزاز سے نوازا گیا۔

 اس ایوارڈ کو قبول کرنے کے بعد کرینہ تھاپا نے اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔

                ’’آج مجھے جو ایوارڈ ملا ہے وہ میری بہادری کے کارَن ملا ہے۔ مَیں صرف اتنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ ہمیں مصیبت سے گھبرانا نہیں چاہیے‘ بلکہ اس کا سامنا کرنا چاہیے‘ کیونکہ ڈر کے آگے جیت ہے۔‘‘

                کییا ہٹکرنے اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے جیسے بچوں کا مرکزی دھارے میں آنا بہت مشکل ہوتا ہے اور لوگ ہمیں باصلاحیت نہیں سمجھتے‘ لیکن حکومت نے اس ایو ارڈ کیلئے میرا انتخاب کرکے اس سوچ کو بدلنے کا کام کیا ہے۔

                دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کیلئے کیے جانے والے ہر کام کو بہادری و شجاعت قرار دیا ہے۔ کل دہلی میں یوم اطفال پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے وزیرِ اعظم خطاب کر رہے تھے۔ سکھ مذہب کے دسویں گرو‘ گرو گووِند سنگھ کے دو چھوٹے بیٹوں بابا زورآور سنگھ اور بابا فتح سنگھ کی قربانی کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔

                اس موقعے پر وزیر اعظم نے سُپوشت گرام پنچایت منصوبے کا بھی آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ عوامی شراکت کے ذریعے گرام پنچایتوں کی سطح پر غذائیت سے متعلق خدمات فراہم کرنا اس مہم کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا...

                ’’یہ ابھیان پوری طرح سے جن بھاگیداری سے آگے بڑھے گا۔ کُپوشن مُکت بھارت کیلئے گرام پنچایتوں کے بیچ ایک ہیلتھی کامپیٹیشن تندرست اِسپردھا ہو‘ سُپوشت گرام پنچایت وِکست بھارت کا آدھار بنے‘ یہ ہمارا لکشیے ہے۔‘‘

                اس موقعے پر وزیراعظم نے تصویری رتھ کے پریڈ کو سبز جھنڈی دکھا کر اعزاز قبول کیا۔ مختلف ریاستوں کی روایتی خوشحالی کی نمائندگی کرنے والے ملبوسات میں زیب تن کرکے تین ہزار سے زائد بچے اس تصویری رتھ کی ریلی میں شامل ہوئے۔ سانگلی کے تعلیمی ادارے کے ایک دستے نے مہاراشٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیجھم کا مظاہرہ کیا۔

****

                شہری رسد‘ خوراک، اور حقوقِ صارف کے وزیر دھننجے منڈے نے متعلقہ محکمہ کو شفافیت کے ساتھ کام کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ وہ کل ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں محکمہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ منڈے نے کہا کہ اسمارٹ راشن کارڈ کی فراہمی اور گوداموں کو جدید نظام سے لیس کرنا ان کے محکمے کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

****

                مٹی اور پانی کے تحفظ کے وزیر سنجے راٹھوڑعوام میں پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے آئندہ ماہ جنوری سے کیچمنٹ علاقوں میں خصوصی بیداری ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں پانی اور تحفظ ِ مٹی کے منتظم ادارے-والمی میں ایک جائزاتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔ راٹھوڑ نے کہا کہ والمی کی ماضی کی عظمت کو بحال کرنے کیلئے 546 کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اور حکومتی سطح پر نمائندگی کرکے، مزید فنڈز کامطالبہ اور خالی عہدوں پر بھرتی کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

****

                بیڑ ضلع کے وِگھن واڑی سے راجوری کے درمیان آئندہ 30 اور 31 دسمبر کو تیز رفتار ریلوے گاڑی کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ تحو یلِ ار اضی محکمہ کے ڈپٹی کلکٹر سمیت ریلوے حکام نے اس ٹیسٹ کے دوران شہریوں سے ریلوے پٹریوں کے قریب نہ آنے کی اپیل کی ہے۔

****

                جالنہ ضلعے کے پرتور کے ایک کارخانے میں دھماکہ ہونے سے دو زخمی اور دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔ کل شام باگیشوری سہکاری شکر کارخانے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ سلفر کی ٹاکی میں ہوئے دھماکے میں دو افراد کی موت کی اطلاع پرتور پولس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ مچھندر سُروسے نے دی ہے۔

****

                بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری بارڈر۔ گاوسکر سیریز کے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگ پر میزبان ٹیم نے اپنی پکڑ مضبوط بنالی ہے۔ ملیبو رن میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں آسٹریلیائی ٹیم نے کل کے چھ وکٹ پر 311 رنوں کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 474رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔اس سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر برابری پر ہیں۔

                دریں اثنا‘ خبروں کے مطابق ‘سابق وز یرِ اعظم منموہن سنگھ کے انتقا ل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی اپنے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہے ہیں۔

****

                کُل ہند سانے گروجی کتھا مالا ہیلس کی جانب سے سانے گروجی کے یومِ پیدائش کے موقع پر کہانی نویسی کے مقابلے میں اس مرتبہ ناند یڑ کے مہاتما پھلے ہائی اسکول کی طالبہ سنچیتا نے علاقائی سطح پر مقامِ اوّل حاصل کیا ہے۔ پربھنی میں ہوئے اس علاقائی سطح کے مقابلے میں سنچیتا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرِفہرست مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل سُریکھا کدم اور دیگر اساتذہ نے سنچیتا کو مبارکباد د ی۔

****

                ریاست میں ای۔ فصل جانچ منصوبہ روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ پربھنی ضلعے میں سنیچر اور اتوار ان دو دنوں میں ای فصل جانچ کی خصوصی مہم چلائے جانے کے احکاما ت ضلع کلکٹر رگھوناتھ گائوڑے نے دئیے ہیں۔

                اس مہم میں ضلع کے تقریباً ایک لاکھ 69ہزار 300 کسانوں سے اندرا ج کرنے کی اپیل گائوڑے نے کی ہے۔

****

                چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں آج علی الصبح ہلکی بارش ہوئی۔ ر یاست کے کئی ایک اضلاع میں آج سے تین دِن تک ژالہ باری اور بجلی کے ساتھ بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔              

****

اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر

*             سابق وزیر اعظم و پدم وِبھوشن ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال - سات روزہ قومی سوگ کا اعلان۔

*             صدر ِ جمہوریہ کے ہاتھوں وزیرِ اعظم اطفال ایوارڈ کی تقسیم- مہاراشٹر کی دو لڑکیوں کا اعزاز۔

*             وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سپوشت گرام پنچایت اسکیم کا آغاز۔

*             پانی کی حفاظت سے متعلق عو امی بیداری کیلئے آئندہ ماہ کیچمنٹ علاقوں میں بیداری ریلی کا اہتمام۔

*             بیڑ ضلع میں 30 اور 31 دسمبر کو تیز رفتار ریلوے گاڑی کے ٹیسٹ کا اعلان۔

*اور        بارڈر۔گاوسکر سیریز کے چوتھےٹیسٹ کی پہلی اننگ پر میزبان ٹیم کی پکڑ مضبوط۔

****

اس کے ساتھ ہی آکاشو انی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 14 August 2025 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी ...