Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 15 April-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کا 134 واں یوم پیدائش ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
٭ ڈاکٹر امبیڈکر کے کام حکومت کیلئے باعث ِ تحریک ہیں - وزیر اعظم کا بیان۔
٭ مرکزی حکومت نظام ِ عدل کو عوام پر مرکوز اور شفاف بنانے کیلئے کوشاں ہے:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا اظہارِ خیال۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈویژنل کمشنر’’سنواد مراٹھواڑیاشی‘‘‘ پہل کے تحت، آج ویبینار کے ذریعے کریں گے شہریوں سے بات چیت۔
اور۔۔۔٭ آج‘ ناندیڑ، لاتور، دھاراشیو اضلاع میں غیر موسمی بارش ہونے کی محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
دستورِ ہند کے معمار، بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کا 134 واں یوم پیدائش کل مختلف تقاریب کے ذریعے ہر طرف جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس مناسبت سے وزیر ِاعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ا مبیڈکر کے کام حکومت کیلئے باعث ِ تحریک ہیں۔ وہ کل ہریانہ کے حصار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا:
BYTE: PM NARENDRA MODI
***** ***** *****
ڈاکٹر امبیڈکر کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےہزاروں پیروکار دادر میں چیتیہ بھومی اور ناگپور کی دِکشا بھومی پر جمع ہوئے تھے۔ ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اوراجیت پوار نے چیتیہ بھومی پر بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقعے پر گورنر ر ادھا کرشنن نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر سماجی انقلاب کا سرچشمہ تھے، انہوں نے انصاف اور مساوات کے قیام میں اہم کردار ادا کیا اور جدید بھارت کی بنیاد رکھی۔ گورنر ر ادھا کرشنن نے مزید کہا کہ ذات پات کا نظام ایک لعنت ہے اور ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کے تصور کے مطابق ذات پات سے پاک سماج کی تشکیل کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ گورنر نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے غیر ملکی حملے سے ملک کی حفاظت کی‘ جبکہ بابا صاحب نے مساوات کیلئے اپنی زند گی لگادی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے بابا صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ بھارت کا سہرا ڈاکٹر امبیڈکر کے تیار کردہ آئین کو جاتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کسی بھی حالت میں آئینی اقدار پر قا ئم رہتے ہوئےملک کیلئے عزائم کرنے کی اپیل بھی کی۔
***** ***** *****
ودھان بھون کے احاطے میں قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر نیلم گورہے نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمےپرگل نچھاور کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کی مناسبت سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ’’ 'ہم بابا صاحب کے پیروکار ‘‘خصوصی بیداری مہم کا کل سے آغاز ہوا۔ پارٹی کے ریاستی صدر و رُکنِ پارلیمان سنیل تٹکرے نے ممبئی میں یہ جانکاری دی۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے حقوقِ انسانی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے اقدار کو لوگوں تک پہنچانا، دستورِ ہند کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو ڈاکٹر امبیڈکر کے خیالات سے مؤثر طریقے سے روشناس کرنا اس مہم کا مقصد ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر کے بھڑکل گیٹ علاقے میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے خر اجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ضلعے کے رابطہ وزیر سنجے شرساٹ، بہوجن بہبود محکمے کے وزیر اتل ساوے، اور سابق مملکتی وزیرِ خزانہ بھاگوت کراڑ نے بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں بھی خصوصی معلوماتی خطاب اور عطیۂ خون کیمپ جیسی مختلف سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔ جبکہ شہر کے کئی مقامات سے نکالے گئے جلوسوں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکےاپنے عظیم رہنما کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ضلع کلکٹر دلیپ سوامی اور ضلع پریشد کے سی ای او اور منتظم انکت نے ڈاکٹر امبیڈکرکو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذرکرکے’’ 'واچن کٹہ‘‘ پہل کی شروعات بھی کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی ہر طرف ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یوم پیدائش روایتی جوش و خر وش کے ساتھ منایا گیا۔
ناندیڑ میں، ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑےنے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے قدِ آدم مجسمے کو خر اجِ عقیدت پیش کیا۔
اسی طرح بیڑ شہر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہریوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ اس سلسلے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسّمے سے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔
جالنہ شہر کے مست گڑھ میں مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیداران نے ڈاکٹرامبیڈکرکے مجسّمے پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ ساتھ ہی عطیۂ خون کیمپ اور خراجِ عقیدت ریلیوں سمیت دیگر سماجی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔
پربھنی ضلع کلکٹر دفتر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسّمے کو رابطہ وزیر میگھنا ساکورے بورڈیکر اور ضلع کلکٹر رگھوناتھ گائوڑے نےخراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بھکّو سنگھ کی جانب سے ایک اجتماعی خراجِ عقیدت پرو گرا م بھی منعقد ہوا اور پنچ شیل پرچم کشائی کے علاوہ شہر میں بین المذاہب معذورین کی ریلی بھی نکالی گئی۔
دھاراشیو میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس میں بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر پر ڈاکٹرپرشانت دِکشت اورگورنر کے نامزد سینیٹ رُکن دیوی داس پاٹھک نے پھول نچھاور کیے۔ اس موقعے پر سبکدوش پروفیسر ڈی ڈی مسکے کا’’آئین کی تخلیق، تعارف اور انصاف‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی خطاب بھی ہوا۔
لاتور شہر کے مختلف مقامات پر عظیم رہنما‘ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جلوس او ر ریلیاں نکالی گئیں‘ جس میں شامل نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش دکھائی دیا۔ شہر میں ڈاکٹرامبیڈکر کے مجسّمے کو پھول پہنا کر متعدد لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ہنگولی میں بھی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کا یوم پیدائش منایا گیا۔
***** ***** *****
رتناگیری ضلعے کے مَنڈن گڑ تعلقے میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آبائی گاؤں آمبڑوے میں سماجی انصاف اور خصوصی معاونت محکمے کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقعے پر رابطہ وزیر ڈاکٹر ادئے سامنت کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ سامنت نے اس مقام پر امبیڈکر کی ایک عظیم الشان یادگار تعمیر کرنے کا یقین بھی دلایا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے نظام عدل کو عوام پر مرکوز کرنے اور شفاف بنانے کے اقد امات کر رہی ہے۔ وہ کل نئی دہلی میں منعقدہ کُل ہند انصاف چوٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرِ داخلہ شاہ نے کہا کہ حکومت بروقت مناسب انصاف فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا:
BYTE: HOME MINISTER AMIT SHAH
***** ***** *****
قومی آتش فرو دِن کے موقعے پر کل ممبئی میں گورنر سی پی رادھا کرشنن کی موجودگی میں ریاستی سطح کے آتش فرو خدمات ہفتے کا افتتاح ہوا۔ بڑھتی ہوئی آبادی، شہروں کی تیز رفتار ترقی، اور صنعتی علاقوں کے پھیلائونے آگ پر قابو پانے کے کاموںکو مشکل بنا دیا ہے۔ گورنر نے ان مسائل کے حل کیلئے نئی شہری منصوبہ بندی کا مطالعہ کرنے کے لیے فائر ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بڑے شہروں میں تعمیر ہونے والی رہائشی سوسائٹیوں میں انسدادِ آتشزدگی بیداری پھیلانے، یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کیلئے فائر فائٹنگ کورسیز شروع کرنے، اور قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ترغیب بھی دی۔ اس موقعے پر ریاست کے آتش فرو شعبے میں نمایاں خدمات ا نجام دینے والے آٹھ فائر افسران اور ملازمین کو صدارتی تمغوں سے نوازا گیا۔
ناندیڑ واگھاڑا میونسپل کارپوریشن کے فائر اینڈ ایمرجنسی شعبے میں بھی آتش فرو خدمات ہفتے کا آغاز ہوا۔ اس موقعے پر فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوںکی یادگار پر گل دائرے نذر کرکے خرا جِ عقیدت پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
’’سنواد مراٹھواڑیاشی‘‘ پہل کے تحت، چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈویژنل کمشنر دلیپ گاوڑے آج ایک ویبینار کے ذریعے عوام سے گفت و شنید کریں گے۔ وہ میونسپل حدود میں وارڈوںکے مسائل حل کرنے سے متعلق مہم کے تحت شہریوں سے رابطہ کریں گے۔ڈویژن کے سبھی اضلاع کے شہریوں سے اس ویبنار میں شرکت کی اپیل انتظامیہ نے کی ہے۔
***** ***** *****
وسطی مہاراشٹر کے کچھ مقامات پر کل بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ مراٹھواڑہ کے بھی چند مقامات پربے موسمی بارش ہوئی۔ جبکہ محکمۂ موسمیات نے آج ناندیڑ، لاتور اور دھاراشیو اضلاع میں غیر موسمی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
دریں اثنا، ریاست میں کل سب سے زیادہ درجہ حرارت اکولا میں 42 اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ مراٹھواڑہ کے، دھاراشیو میں اوسط درجہ حرارت 39 اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس ، جبکہ چھترپتی سمبھاجی نگر اور پربھنی میں اوسط درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
***** ***** ****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کا 134 واں یوم پیدائش ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
٭ ڈاکٹر امبیڈکر کے کام حکومت کیلئے باعث ِ تحریک ہیں - وزیر اعظم کا بیان۔
٭ مرکزی حکومت نظام ِ عدل کو عوام پر مرکوز اور شفاف بنانے کیلئے کوشاں ہے:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا اظہارِ خیال۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈویژنل کمشنر’’سنواد مراٹھواڑیاشی‘‘‘ پہل کے تحت، آج ویبینار کے ذریعے کریں گے شہریوں سے بات چیت۔
اور۔۔۔٭ آج‘ ناندیڑ، لاتور، دھاراشیو اضلاع میں غیر موسمی بارش کی محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment