Sunday, 1 June 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 جون 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 01 June-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: یکم جون ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ خواتین کو مرکز میں رکھ کر کی جانے والی ترقی ہماری حکومت کی ہر اسکیم کا مقصد ہے: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان۔
٭ پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر کی 300 ویں سالگرہ ہر طرف مختلف پروگرامس کے ساتھ منائی گئی۔
٭ DAP کھاد کی دستیابی مانگ سے کم ہونے کے سبب متبادل کھاد کا استعمال کرنے کی محکمہئ زراعت کی اپیل۔
٭ پربھنی اور جالنہ میں ترقی یافتہ زرعی مشن مہم کے تحت کسانوں کے مسائل کیے گئے حل۔
اور۔۔۔٭ ایشیائی ایتھیلیٹکس چمپئن شپ مقابلوں میں 24 تمغوں کے ساتھ بھارت دوسرے مقام پر۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین کو مرکز میں رکھ کر کی جانے والی ترقی ان کی ہر اسکیم کا مقصد ہے۔ وزیرِاعظم کل مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ”اہلیہ دیوی ہولکر مہیلا شسکتی کرن کانفرنس“ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اہلیہ بائی ہولکر کے خیالات متاثر کُن ہے اور آج اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ مودی نے کہا کہ اہلیہ دیوی کا نام سنتے ہی ذہن میں عقیدت کا احساس ہوتا ہے اور یہ اُن سے سیکھنے کے قابل ہے کہ کس طرح مشکل حالات میں ریاست کو آگے لے کر جانا چاہیے۔ وزیرِ اعظم نے اہلیا بائی کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی بہتری کیلئے ان کا بڑا تعاون ہے اور وہ بھارتی ورثے کی ایک عظیم محافظ تھیں۔ انھوں نے کہا:
Byte: PM Narendra Modi
اسی کے سشاتھ وزیرِ اعظم مودی نے آج کی خواتین کی طاقت کی تعریف کی۔ انھوں نے نمو ڈرون دیدی‘ آپریشن سندور میں خواتین کی حصے داری اور خلائی سائنس میں خواتین کی ترقی کی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا:
Byte: PM Narendra Modi
وزیرِ اعظم نے کل اہلیا بائی کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ اور ایک خصوصی سکہ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر کئی منصوبوں اور اسکیمات کا افتتاح بھی کیا گیا۔
***** ***** *****
پنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر کی 300 ویں سالگرہ کل مختلف پروگرامس کے انعقاد کے ذریعے منائی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے‘ وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل‘ اتل ساوے اہلیا نگر ضلع کے چونڈی میں اہلیا دیوی کا مقامِ پیدائش پرمنعقدہ پروگرام میں موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا۔ یہاں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت بھی پنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر کے عوامی انتظامات کے آئیڈیل کو ذہن میں رکھتے ہوئے پسماندہ افراد کی ترقی کیلئے کام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اہلیا دیوی نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی‘ اقتصادی مذہبی اور ثقافتی میدانوں میں بھی انقلاب برپا کیا۔ پھڑنویس نے یہ بھی بتایا کہ اہلیا دیوی کی زندگی پر ایک کثیر لسانی فلم بنائی جائیگی تاکہ ان کی معلومات ملک کی تمام زبانیں بولنے والوں تک پہنچے۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعلیٰ شندے نے کہا کہ خودمختاری کے معنی اہلیا دیوی ہولکر کے طرزِ انتظام سے ظاہر ہوتا ہے اور وہ مہاراشٹر کا فخر تھیں۔ اس موقع پر اہلیا دیوی کی جنم بھومی چونڈی سے کرم بھومی اِندور کے درمیان بس سروس شروع کی گئی۔
***** ***** *****
مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے چھترپتی سمبھاجی نگر کے کوکن واڑی چوک میں اہلیا دیوی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مجسّمے پر پھول نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ستارا دھنگر سماج جینتی اُتسو کمیٹی نے ستارا کھنڈوبا مندر میں اہلیا دیوی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ واضح ہوکہ اہلیا دیوی نے اس مندر کی تزئین و آرائش کی تھی۔ اسی طرح پربھنی میں ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر انورادھا ڈھالکری نے اہلیا دیوی کی تصویر پر پھولوں کا ہار پہناکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ وہیں رکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کہا کہ دھاراشیو ضلع کے تلجاپور میں اہلیا دیوی کا مجسمہ لگایا جائے گا۔ اس کی خاطر انھوں نے ایک لاکھ روپؤں کا عطیہ دیکر فنڈ اکٹھا کرنے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارا یہ قدم نظم و نسق‘ انصاف اور روحانیت کی علامت اہلیا بائی ہولکر کے نظریات کی وراثت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے کیلئے ہے۔
وہیں جالنہ شہر اور ضلع میں بھی اہلیا دیوی ہولکر کی سالگرہ کے موقع پر مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے منعقدہ میراتھان کو شہر کی عوام نے خوب پذیرائی کی۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے اور رُکنِ اسمبلی نارائن کوچے موجود تھے۔ دھولیہ ضلع میں بھی کل صبح دھنگر سماج کے نوجوانوں کی جانب سے اہلیا دیوی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ ساتھ ہی ضلع میں مختلف مذہبی پروگرامس بھی منعقد کیے گئے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں ڈائمونیم فاسفیٹ یعنی DAP کھاد کی ساڑھے پانچ لاکھ ٹن کی مانگ ہے جبکہ یہ کھاد صرف 94 ٹن ہی دستیاب ہے، یعنی طلب کے مقابلے میں صرف 17 فیصد دستیابی۔ اس لیے محکمہئ زراعت نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ DAP کی بجائے بازار میں دستیاب دیگر کھادوں کا استعمال کریں۔ DAP کی بجائے یوریا، آدھی بوری اور SSP کے تین تھیلے کھاد کا استعمال DAP کا اچھامتبادل ہے۔ پونے میں محکمہئ زراعت کے ڈائریکٹر سنیل بورکر نے SSP کے ساتھ ملاکر کمپاؤنڈ کھاد استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے پیڑ گاؤں میں کل ترقی یافتہ زرعی مشن مہم کے تحت وسنت راؤ نائیک زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اِندر منی کی موجودگی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے کیلئے نامیاتی کاشت کاری کو اپنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے پروگرام میں شریک کسانوں کو ڈرون ٹکنالوجی کے بارے میں معلومات دی۔ نوجوان کسان منگیش دیشمکھ اور پرینکا کامبلے نے کہا کہ یہ پروگرام زراعت کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
***** ***** *****
جالنہ میں کھرپڑی زرعی سائنس مرکز کے ذریعے چلائے جارہے ترقی یافتہ زرعی مشن مہم کے ایک حصے کے طور پر کل گھن ساونگی تعلقے کے پانے واڑی میں بیج کی زرخیزی کا ایک مظاہرہ دکھایا گیا۔ راج گرو نگر میں واقع پیاز اور لہسن کے قومی ڈائریکٹوریٹ کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر اے تھنگا سامی اور زرعی سائنس مرکز کے سائنسداں راہل چودھری نے اس موقع پر کسانوں کی رہنمائی کی۔
***** ***** *****
پربھنی کی وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی میں کل مشترکہ زرعی تحقیق و ترقی کمیٹی کے 53 ویں اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔ اسٹیٹ ایگریکلچر کمیٹی کے پاشا پٹیل اس اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طورپر موجود تھے۔ اس میٹنگ میں مہاتما پھلے زرعی یونیوسٹی کی آٹھ اقسام‘ تین زرعی مشینوں کے آلات اور فصل کی پیداواری ٹکنالوجی کی 61سفارشات کو منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
بھارت ایشین اتھلیٹکس چمپئن شپ مقابلوں میں آٹھ سونے‘ 10 چاندی اور چھ کانسے کے تمغوں سمیت کل 24 تمغے جیت کر دوسرے مقام پر رہا۔ کل آخری دِن بھارتی کھلاڑیوں نے تین چاندی اور تین کانسے کے تمغے جیتے۔ چار ہزار میٹر ریلے مقابلے میں شرابنی نندا‘ ابھئے راج راجن‘ اسنیہا ایس ایس اور نتیا گندھے کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں پارول چودھری نے چاندی کا تمغہ جیتا‘ مردوں جیویلین تھرو ایونٹ میں سچن یادو نے کانسے کا تمغہ جیتا‘ وہیں مختلف دوڑ کے مقابلوں میں پوجا، انیمیش گجراور وتھیا رام راج نے کانسے کے تمغے حاصل کیے۔
***** ***** *****
تمباکو نوشی مختلف عالمی دن کل منایا گیا۔ اسکے تحت تمباکو کے زیادہ استعمال سے ہونے والی خطرناک بیماریوں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں کل چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع اسپتال اور میڈیکور اسپتال کے اشتراک سے ایک موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ذریعے عوام میں تمباکو کی مصنوعات سے بچنے‘ نشے سے پاک رہنے اور صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا۔
***** ***** *****
رکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹہل نے کل دھاراشیو اور تلجاپور تعلقہ جات میں غیر موسمی بارش سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا۔ اس غیر موسمی بارش سے زراعت‘ باغات‘ جانوروں‘ مکانات اور دیگر املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد اور 36 جانور ہلاک ہوگئے۔ ایم ایل اے پاٹل نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کا فوری طور پر پنچ نامہ مکمل کریں اور حکومت کو امداد کیلئے رپورٹ پیش کریں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ خواتین کو مرکز میں رکھ کر کی جانے والی ترقی ہماری حکومت کی ہر اسکیم کا مقصد ہے: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان۔
٭ پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر کی 300 ویں سالگرہ ہر طرف مختلف پروگرامس کے ساتھ منائی گئی۔
٭ DAP کھاد کی دستیابی مانگ سے کم ہونے کے سبب متبادل کھاد کا استعمال کرنے کی محکمہئ زراعت کی اپیل۔
٭ پربھنی اور جالنہ میں ترقی یافتہ زرعی مشن مہم کے تحت کسانوں کے مسائل کیے گئے حل۔
اور۔۔۔٭ ایشیائی ایتھیلیٹکس چمپئن شپ مقابلوں میں 24 تمغوں کے ساتھ بھارت دوسرے مقام پر۔
***** ***** *****

No comments: