Saturday, 26 July 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 26 جولائی 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 26 July-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶۲/ جولائی ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج مالدیپ کے یومِ آزادی کی تقریب میں کریں گے شرکت؛ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر کل کی گئی دستخط۔
٭ تمام سیاسی جماعتوں کا آئندہ پیر سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران آسانی سے کام کاج چلائے جانے پر اتفاق۔
٭ 26 ویں کارگل وجئے دِوَس کے موقع پر آج شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرامس کا انعقاد۔
٭ امدادِ باہمی شعبے کو مضبوط بنانے کی خاطر خواتین کی شرکت ضروری: ریاستی وزیر میگھنا بورڈیکر کا اظہارِ خیال۔
٭ خواتین کے فِڈے شطرنج عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کونیروہمپی اور دِیویا دیشمکھ کے درمیان مقابلہ۔
اور۔۔۔٭ محکمہئ موسمیات نے مراٹھواڑہ کے کئی اضلاع کیلئے آج آرینج الرٹ کیاجاری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج مالدیپ کے 60 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کے طورپر شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم نے اس دعوت کیلئے مالدیپ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور یومِ آزادی کے اس موقع پر مالدیپ کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
اسی بیچ مالدیپ کے صدر محمد معزو نے کل وزیرِ اعظم مودی کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ہمارے نامہ نگار نے اس بارے میں یہ معلومات دی:
Voice Cast
***** ***** *****
تمام سیاسی جماعتوں نے آئندہ پیر سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کام کاج کو آسانی کے ساتھ چلانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کل تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ طلب کی تھی اور ان سے ایوان کی کارروائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی تھی۔ اسی بیچ اوم برلا نے کہا کہ وقفہئ سوالات کے دوران بحث کرنا اُسی وقت ممکن ہے جب پارلیمنٹ صحیح طریقے سے کام کررہی ہو۔
دریں اثناء‘ اسپیکر برلا کی صدارت میں ایوان میں کارروائی کے انتظامات سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے دونووں ایوانوں میں بحث کی جائیگی۔ اس بحث کیلئے آئندہ پیر کو لوک سبھا او ر منگل کو راجیہ سبھا میں 16 گھنٹوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
آج 26 واں کارگل وجئے دیوس یعنی یومِ فتح منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یومِ فتح کے اس موقع پر کارگل کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرامس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فوج کی کامیابیوں سے متعلق ایک خصوصی لیکچر کا شہر میں آج اہتمام کیا جائے گا۔ کارگل کی اس جنگ میں چھترپتی سمبھاجی نگر کے سابق فوجی حوالدار سنجئے سابڑے اور حوالدار پنڈھری ناتھ بتّیسے نے بھی حصہ لیا تھا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر میگھنا بورڈیکر نے کہا ہے کہ امدادِ باہمی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے خواتین کی شرکت میں ص اضافہ کرنا ضروری ہے اور اس کی خاطر ریاست میں خواتین کی امدادِ باہمی کریڈٹ سوسائٹیز کا نیٹ ورک قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ موصوفہ،کل ہنگولی ضلع کے اکھاڑا بالاپور میں کیشو راؤت ساونت نان فارمرز کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی کے افتتاح کے موقع پر بول رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں تعاون پر مبنی اس تحریک کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات کے ذریعے کاوشیں کررہی تھیں۔
***** ***** *****
گواشکتی پیٹھ شاہراہ کیلئے درکار زمین کی پیمائش کی خاطر جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے لینڈ ریکارڈ محکمے کے کمشنر سہاس دیوسے نے یہ اطلاع دی۔ موصوف کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے مشورہ دیا کہ درست پیمائش کو یقینی بنانے کیلئے شاہراہ کی حد بندی جلدکی جائے۔ انھوں نے پیمائش میں جدید ٹکنالوجی کے استعمال سے متعلق بھی رہنمائی کی۔
***** ***** *****
خواتین کے فِڈے شطرنج عالمی کپ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل مقابلہ دو بھارتی گرینڈ ماسٹرس کونیرو ہمپی اور دیویا دیشمکھ کے درمیان ہوگا۔ اس مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی چمپئن شپ اور رَنراَپ خطاب دونوں بھارت کے حصے میں آجائیں گے۔ اس مقابلے کا نتیجہ بھارت میں شطرنج کے میدان میں سنگ ِ میل ثابت ہوگا۔ پیش ہے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مختصر جائزہ:
Voice Cast
***** ***** *****
بیڑ ضلع میں کل چیتے کے حملے کے سبب 11 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ ضلع کے وانگی کے قریب گارٹیمبھی کے جنگل میں یہ واقعہ پیش آیا۔ علاقے کے کسانوں نے محکمہ جنگلات سے اس چیتے کو جلد از جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر میں کل اسکولی طلبہ کو رکشے کی گنجائش سے زیادہ تعداد میں لے جانے والے 37 رکشہ ڈرائیورس پر مقامی آر ٹی او دفتر کے افسران نے کارروائی کی۔ ان تمام رکشہ ڈرائیور سے دو لاکھ 20 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ناندیڑ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس نے تمام آٹو رکشہ ڈرائیورس اور رکشہ مالکان کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****
قبائلی برادری کے مختلف مطالبات کو لیکر ہنگولی ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو گذشتہ دس دنوں سے زنجیری بھوک ہڑتال کی جارہی ہے۔ ان مظاہرین نے کل اونڈھا- ناندیڑ روڈ اور ناندیڑ- ہنگولی قومی شاہراہ پر مسوڑ پاٹی کے قریب راستہ روکو آندولن کیا۔ ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کو ایک مطالباتی محضر پیش کیا۔
***** ***** *****
اب موسم کا حال:
مراٹھواڑہ کے تمام آٹھ اضلاع میں کل زبردست بارش ہوئی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع کے تمام نو تعلقہ جات میں دن بھر زوردار بارش ہوئی۔ ناندیڑ میں کل دن کے دوران 10.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جالنہ ضلع میں منٹھا تعلقے کے کانڈی سے دیوٹھان کے درمیان واقع پل تیز بارش کے سبب بہہ گیا۔ پربھنی‘ بیڑ، لاتور، ہنگولی، اور دھاراشیو اضلاع میں بھی کل خوب رحمت ِ باراں برسی۔ اس وسیع بارش نے ڈویژن میں خریف کی فصلوں کو نئی زندگی بخشی ہے۔
اسی بیچ مراٹھواڑہ کے چھترپتی سمبھاجی نگر‘ ناندیڑ، پربھنی اور جالنہ اضلاع کیلئے آج آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی دوران ضلع میں تیز ہواؤں‘ بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس پسِ منظر میں ناندیڑ کے رہائشی ضلع کلکٹر کرن امبیکر نے شہریان اور کسانوں سے حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج مالدیپ کے یومِ آزادی کی تقریب میں کریں گے شرکت؛ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر کل کی گئی دستخط۔
٭ تمام سیاسی جماعتوں کا آئندہ پیر سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران آسانی سے کام کاج چلائے جانے پر اتفاق۔
٭ 26 ویں کارگل وجئے دِوَس کے موقع پر آج شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرامس کا انعقاد۔
٭ امدادِ باہمی شعبے کو مضبوط بنانے کی خاطر خواتین کی شرکت ضروری: ریاستی وزیر میگھنا بورڈیکر کا اظہارِ خیال۔
٭ خواتین کے فِڈے شطرنج عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کونیروہمپی اور دِیویا دیشمکھ کے درمیان مقابلہ۔
اور۔۔۔٭ محکمہئ موسمیات نے مراٹھواڑہ کے کئی اضلاع کیلئے آج آرینج الرٹ کیاجاری۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...