Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 April 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍اپریل ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہاراشٹر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے رادھا کرشن وِکھے پاٹل کا استعفیٰ کانگریس صدر راہل گاندھی نے منظور کر لیا ۔
تا ہم کانگریس نے وضاحت کی کہ اُنھوں نے کانگریس پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ وِکھے پاٹل کے فر زند ڈاکٹر سوجئے وِکھے کی بی جے میں شمو لیت اور احمد نگر لوک سبھا حلقے سے اُنھیں شیو سینا-بی جے پی اتحاد کی جانب سے امید واری دیئے جانے کے بعد سے ہی رادھا کرشن وِکھے پاٹل کے استعفے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کرن سسا نے نے بھی استعفیٰ دید دیا ہے۔ شِرڈی لوک سبھا حلقے میں کانگریس امید وار کی جانب سے متنازعہ بیان دیئے جانے کے بعد کرن سسا نے نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ہما رے نا مہ نگار نے بتا یا ہے کہ اِس کے بعد ضلع کانگریس کمیٹی بھی بر خاست کر دی گئی ہے۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخا بات کے چو تھے مر حلے کے لیے جا ری تشہیری مہم کے اختتام میں اب صرف دو ہی دِن باقی بچے ہیں۔ کل شام اِن حلقوں میں تشہیری مہم ختم ہو جا ئے گی۔ اِس مر حلے میں مہاراشٹر کی17؍ اُتر پر دیش اور راجستھان کی13؍ مغربی بنگال کی 8؍ اُڑیسہ اور مدھیہ پر دیش کی6؍
بہار کی5؍ جہار کھنڈ کی 3؍ نشستوں اور جموں و کشمیر کی اننت نا گ لو ک سبھا نشست کے لیے پیر کو رائے دہی عمل میں آئے گی۔
مہاراشٹر کے ستارہ لوک سبھا حلقے میں اور ممبئی کے تمام حلقوں سمیت تھا نہ، کلیان،پال گھر، بھیونڈی ، دھو لیہ ،نندور بار، نا سک ،
دِنڈو ری ، شِر ڈی ، ما وڑ اور شِرور حلقے اِن میں شامل ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر وقائد حزب اختلاف راہل گاندھی آج ریاست میں پارٹی امید وارں کے تشہیری جلسوں سے خطاب کریں گے۔ نریندر مودی ممبئی کے باندرہ- کُرلا کمپلیکس میں اور راہل گاندھی شِر ڈی لوک سبھا حلقے کے سنگم نیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
***** ***** *****
ونچِت بہو جن آ گھاڑی کے رہنما اور ماہر قا نون پر کاش امبیڈکر نے کل شِر ڈی لوک سبھا حلقے کے ونچت بہو جن آگھاڑی کے امید وار سنجئے سوکھدان کی تشہیر کے لیے کو پر گائوں میں ایک انتخا بی اجتماع سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ نوٹ بندی کے باعث غیر محسوب دولت پر مبنی معیشت فروغ پا رہی ہے۔
***** ***** *****
بی جے پی رہنما سُریش پر بھو نے دعویٰ کیا ہے کہ دھو لیہ میں زیر تنصیب آپٹیکل فائبر پرو جیکٹ کے با عث ضلع کے6؍ ہزار نو جوانوں کو روز گار ملے گا۔ وہ کل شیو سینا-بی جے پی اتحاد کے امید وار ڈاکٹر سُبھاش بھامرے کے انتخا بی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھا کرے نے اِس الزام کا اعادہ کیا ہے کہ نوٹ بندی کے وقت بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو اپنا فائدہ کیا تھا وہی پیسہ اب پارٹی انتخا بات میں استعمال کر رہی ہے۔ وہ کل پنویل میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے سوال اٹھا یا کہ شیو سینا اور بی جے پی جو ایک دوسرے پر تنقید کر تے تھے وہ انتخابی اتحاد کیسے کر سکتے ہیں۔ اور الزام عائد کیا کہ صرف دولت اور اقتدار کے لیے اِن دو نوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے۔
***** ***** *****
بی جے پی قائد اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کل بہار کے در بھنگہ میں ایک انتخا بی جلسے سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گر دی کا خا تمہ ضروری ہے جس کے بعد دِفاعی اخرا جات کم کر کے وہ پیسہ غریبوں پر خرچ کیے جا سکیں گے۔
***** ***** *****
کانگریس صدر راہُل گاندھی نے ایک بار پھر وعدہ کیا ہے کہ کانگریس بر سر اقتدار آتی ہے تو ایک سال میں22؍ لاکھ افراد کو روز گار دیا جائے گا۔ کل اجمیر میں کانگریس امید وار کے تشہیری جلسے سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے با عث غریب طبقات مزدوروں اور چھو ٹے تاجروں کو زبر دست معاشی نقصان پہنچا ہے۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخا بات کے چھٹے مر حلے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آخری دِن ہے۔ 12؍ مئی کو اِس چھٹے مر حلے کے لیے
59؍ حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
***** ***** *****
بجلی تقسیم کار کمپنی مہا وِترن کے منیجِنگ ڈائریکٹر سنجیو کمار نے کہا ہے کہ وِدربھ اور مراٹھواڑہ کے صنعتی صا رفین کو بہترین خد مات فراہم کر نے کے لیے مہا وِترن پا بند ہے۔ اُنھوں نے کل ویڈو کانفرنسنگ کے ذریعے مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے صنعتکاروں سے گفت و شنید میں کہا کہ بلا تعطل بجلی فراہمی کے لیے درستی کا کام منظم طور پر جاری ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع کے ویجا پور تعلقے کے شیو رائی موضع سے قریب ایک ایک ٹرک اور ایک کار میں ہوئے تصادم کے با عث کار میں سوار 3؍افراد ہلاک اور3؍ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کل صبح پیش آ یا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کی9؍ بلاک کمیٹیوں کے چیر من کے لیے در خواست دہی کل عمل میں آئی۔ 9؍ میں سے6؍ کمیٹیوں کے لیے صرف ایک کار پو بریٹر نے نامزدگی داخل کی اِس لیے اِن کمیٹیوں کے چیر من کے عہدوں پر6؍ کار پوریٹرز کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آ یا ہے۔
اِسی دوران آج اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کا اجلاس عام ہوگا۔ جس میں اپریل کے اواخر میں سبکدوش ہونے والے مجلس قائمہ کے
8؍ اراکین کی نشستوں پر نئے اراکین کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

No comments:
Post a Comment