Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 April 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍اپریل ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مر حلے میں زور و شور سے جاری تشہیری مہم آج شام ختم ہو رہی ہے۔اِس مرحلے میں مہاراشٹر کے تھانہ، کلیان، پال گھر،بھیونڈی، دھولیہ،نندور بار، نا سک،دِنڈوری ، شِرڈی ، ما ول، شِرور اور ممبئی کے 6؍ حلقے اِس طرح 17؍ انتخابی حلقے بھی شامل ہیں۔ اِن حلقوں میں آئندہ پیرکے روز رائے دہی ہو گی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل دھولیہ میں شیو سینا-بی جے پی اتحاد کے امید وارسبھاش بھامرے کے تشہیری جلسے میں خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت کی براہِ راست فائدہ منتقلی اسکیم غریبی کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے گانگریس صدر راہل گاندھی اور سابقہ کانگریس حکو مت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے تیقن پر سخت تنقید کی۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان نے کہا ہے کہ اگر مودی دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو ملک میں جمہوریت ختم ہو جا ئے گی۔
اُنھوں نے کہا کہ ایسی صورت میں دوبارہ انتخابات نہیں ہو ںگے۔وہ کل دھولیہ میں ایک اخباری کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے پُلوامہ حملے کی دوبارہ تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم پر انتخابی کمیشن کی جانب سے عائد پا بندی ہٹا نے سے عدالتِ عالیہ نے انکا ر کر ردیا ہے۔
انتخابی کمیشن کی اس پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر کل سپریم کورٹ میں سما عت ہوئی۔جس میں عدالت نے انتخابی کمیشن کے اِس فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ کمیشن نے ساتویں اور آخری مرحلے کے انتخابات مکمل ہونے یعنی19؍ مئی تک یہ BIO PIC رلیز کر نے پر پا بندی عائد کر دی ہے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چو ہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکو مت نے شِر ڈی کے سائی بابا سنستھان کی تر قی کے لیے جاری کی گئی 3؍ ہزار کروڑ روپئے کی رقم سنستھان کو نہیں دی ہے۔وہ کل شِر ڈی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔اُنھوں نے کہا کہ سمادھی کے سو سال مکمل ہونے کے موقعے پر جاری کی گئی اِس رقم میں سے مرکز او ریاستی حکو مت نے ایک رویپہ بھی ادا نہیں کیا۔

خودساختہ روحانی گرونا رائن سائی کو سورت کی سیشن عدالت نے جنسی زیادتی معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔سورت کی رہائشی دو سگی بہنوں نے نارائن سائی کے خلاف اکتوبر2013؍ میں جنسی زیادتی کی شکا یت درج کر وائی تھی۔متاثرہ بہنوں نے نارائن سائی پر 2002 سے 2005 تک مسلسل جنسی ہرا سانی کرنے کا الزام لگا یا تھا۔ نارائن سائی کو آئندہ30؍ تاریخ کو سزا سنائی جائے گی۔نا رائن سائی یہ نام نہاد روحانی گرو آسا رام کا بیٹا ہے۔ واضح رہے کہ جنسی زیادتی کا مرتکب آسا رام بھی جودھپور جیل میں گذشتہ6 ؍ برسوں سے سزا بھگت رہا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کئی مقامات پر درجہ حرارت میں نما یاں اضا فہ درج کیا گیا۔ آکو لہ میں سب سے زیادہ 46.4؍ ڈگری سیلسیس، جبکہ شولا پور، ہنگولی، پر بھنی اور ناندیڑ میں 44؍ ڈگری، اور جالنہ میں 43؍ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ کچھ روز میں اورنگ آباد میں درجہ حرارت 44؍ ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔محکمہ نے عوام سے احتیاطی تدا بیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے غیر معمولی عملی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے یہ بات کہی ۔ وہ کل ناندیڑ میں اِس خصوص میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔اِس موقعے پر اُنھوں نے تعلیمی اعتبار سے کمزور طلباء کے لیے نئے طریقے تجویز کرنے کی بھی اپیل کی۔
***** ***** *****
لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کل ضلعے میں پر دھان منتری ماتر وندنا یو جنا کا جائزہ لیا ۔اِس موقعے پر اُنھوں نے ضلعے کے تمام ابتدائی طبی مراکز میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں پور نا ندی سے غیر قا نونی ریت کی نکا سی کرنے ولے دو افراد کو محکمہ محصول کے افسران نے کل گرفتار کر لیا۔اِس معاملے میں چار افراد کے خلاف جنتور پولس اسٹیشن میں شکا یت درج کر وائی گئی تھی۔
***** ***** *****
ریاستی محکمہ برائے پانی فراہمی اور محکمہ صفائی کے اضافی چیف سیکریٹری شام لال گوئل نے بیڑ ضلعے میں پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات کرنے کی ہدا یت دی ہے۔وہ کل بیڑ ضلع کلکٹر دفتر کے منصوبہ بندی ہال میں منعقدہ اجلاس میں مخاطب تھے۔۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں کار پوریٹر سچن کھیرے، راجیندر جنجال اور راجو شِندے سمیت 8؍ نئے اراکین کا انتخاب عمل میں آ یا ہے۔میونسپل کار پوریشن کی کل منعقدہ خصو صی جنرل باڈی میٹنگ میں اسٹینڈنگ کمیٹی اور
ضمنی کمیٹی کے اراکین کا انتخاب عمل میں آ یا۔

No comments:
Post a Comment