Monday, 29 April 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 April 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍اپریل  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 ملک بھر میں گر می کا قہر جا ری ہے۔ محکمۂ مو سمیات نے مراٹھواڑہ اور وِدربھہ میں گر می کی لہر سے خبر دار کیا ہے۔ ریاست میں لو لگنے سے کل6؍ افراد ہلاک ہو گئے جن میں بیڑ شہر کا ایک اُستاد ،امبا جو گائی میں ایک ڈا کیہ جبکہ ناگپور ضلع میں لُو لگنے کے
4؍ واقعات میں 2؍ ضعیف افراد سمیت4؍ شہری ہلاک ہو گئے۔ ریا ست میں کل مراٹھواڑہ کے پر بھنی ، وِدربھہ کے اکولہ اور چندر پور میں سب سے زیادہ 47.2؍ سیلیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ امرا وتی میں زیادہ سے زیادہ45.8؍ڈگری ، جلگائوں 45.4؍ بیڑ اور احمد نگر 45.1؍ جبکہ ناندیڑ میں 44.6؍ ڈگری سیلسیس درجہ ٔ  حرارت رہا۔ اورنگ آباد میں بھی کل زیادہ سے زیادہ43.6؍ ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
 ہمارے نا مہ نگار کے مطابق گر می کی لہر سے بلڈھا نہ کے کھام گائو ں کے قریب ایک چار پہیہ گاڑی جل کر خاک ہو گئی تا ہم گاڑی میں سفر کر رہے افراد کے فوری باہر نکلنے سے جانی نقصان ٹل گیا۔ اسی بیچ محکمۂ  موسمیات  نے آئندہ24؍ گھنٹوں کے دوران  جنو بی کو کن، جنوب وسطی مہاراشٹر  اور مراٹھواڑہ کے متعدد مقا مات پر گرج کے ساتھ بارش ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
 لوک سبھا انتخا بات کے چو تھے مر حلے میں9؍ ریاستوں کے91؍ پارلیمانی حلقوں میں رائے دہی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اِن میں ریاست کے ممبئی کے 6؍ تھا نہ، کلیان، پال گھر، بھیونڈی، دھو لیہ ،   نندور بار، نا سک، دِنڈو ری ، شِر ڈی  ،  ما ول  اور شِرور یہ 17؍ حلقے شامل ہیں۔ اِس مر حلے میں بی جے پی لیڈر ،  پو نم مہا جن ، شیوسینا کے اروِند سا ونت ، کانگریس  کے ملند دیورا، فلم ادا کار ہ اُر میلا ما تونڈکر ، مر کزی وزیر ڈاکٹر سُبھاش بھامرے  سمیت ریاست کے 17؍ انتخا بی حلقوں کے323؍ امید وار  اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے رائے دہی میں اضا فہ کے مقصد سے معذور رائے دہندگان  کے لیے انتخا بی مراکز تک آمد و رفت کی سہو لت فراہم کی ہے جبکہ خواتین کے لیے ہر اسمبلی حلقے میں ایک سکھی رائے دہی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 بھارتیہ جنتا پارٹی نے گوا کے پنجی اسمبلی حلقۂ  انتخاب میں ضمنی چنائو کے لیے سِدارتھ کُنلیئے نیکر کو اپنا امید وار نامزد کیا ہے۔ آنجہا نی وزیر اعلیٰ منو ہر پریکر کی وفات کے با عث اِس حلقے میں ضمنی انتخا ب ہو رہا ہے۔
***** ***** *****
 کانگریس پارٹی کے قائد ابھیشیک منو سنگھوی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریزرو بینک ، قرض ادا نہ کرنے والے افراد کے ناموں کو عام کر ے  نئی دہلی میں کل منعقدکی گئی صحا فتی کانفرنس میں اُنہوں نے یہ مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے بتا یا کہ مارچ2014؁ تا مارچ2018؁ کے دوران قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے معاملات میں5؍ گنا اضا فہ ہوا ہے  اور اِس خصوص حق اطلاعات قا نون کے تحت متعدد در خواستیں داخل کی گئی ہیں تا ہم خانگی اور سر کاری شعبوں سمیت خصوصاً گجرات کی بینکوں کو قرض ادا نہ کر نے والے افراد کے نام حکو مت نے اب تک عام نہیں کیئے۔
***** ***** *****
 بہار کی پٹنہ عدالت نے کانگریس پارٹی کے قو می صدر راہل گاندھی کو 20؍ مئی تک عدالت میں حاضرہو نے کا حکم دیا ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سُشیل کمار مودی کی جانب سے گاندھی کے خلاف دائر مقد مے کے تحت یہ حکم جاری کیا گیا۔ ہتکِ عزت کی اِس در خواست میں راہل گاندھی کے اُس بیان کا ذکر کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے مودی خاندانی نام والے تمام افراد کو چور بتا یا تھا۔ سُشیل کُمار مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ گاندھی کے اِس متنا زعہ بیان سے اُن کی شبیہ متاثر ہوئی ہے۔
***** ***** *****
 جنوب مشرقی بنگال اور قریب میں واقع بحر ہند ہمیں آئے فنی نامی طو فان کی شدت میں اضا فہ ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سرِ دست طو فان کا مرکز شمال مغرب میں ہے اور منگل تک شمال مغربی سمت میں رہے گا جس کے بعد یہ طو فان شمال مشرق کی جانب مُر جائے گا۔ یہ اندازہ محکمۂ مو سمیات نے ظاہر کیا ہے۔ موجودہ گرم موسم کے باعث کل تک طوفان کے مزید شدید اختیارات کر جانے کے آثار ہیں۔ محکمے نے تلاطم  ہونے کے سبب ما ہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدا یت دی ہے۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد-احمد نگر شاہراہ پر کل شام شیوارئی پھا ٹے کے قریب شادی کی بارات لے جا رہے رکشے پُل کے نیچے گِر نے سے 2؍ ہلاک اور15؍ افراد  زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور کے توازُن کھو دینے سے یہ حادثہ پیش آ یا۔زخمیوں کو علاج کے لیے اورنگ آباد کے گھا ٹی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن تعلقے کے چیتے گائوں میں واقع ویڈیو کان کمپنی کے بھنگار اور کچے مال میں کل آگ لگنے کا واقعہ پیش آ یا۔ جس پر آتش فِرو دستے نے قا بو پا لیا۔ ہمارے نا مہ نگار کے مطا بق اِس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
***** ***** *****

No comments: