Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 April 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰ ؍اپریل ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
لوک سبھا انتخابات کے چو تھے مر حلے میں کل مجموعی طور پر 64؍فیصد رائے دہی ہوئی۔ جبکہ مہاراشٹر کے 17؍ انتخابی حلقوں میںتقریباً 57؍ فیصد رائے دہی ہونے کا انداز ہے۔ اِس میں تھا نہ، کلیان، پال گھر، بھیونڈی، دھو لیہ ،نندور بار، نا سک، دِنڈوری،شِرور ، ما ول اور ممبئی کے6؍ انتخابی حلقے شامل ہیں۔مہاراشٹر کے بقیہ 17؍ حلقوں میں کل ہوئی رائے دہی کے ساتھ ہی ریاست کے تمام 48؍ حلقوں میں
انتخابی عمل مکمل ہو گیا۔ریاست میں مجموعی طور پر تقریباً60.68؍ فیصد رائے دہی ہونے کا اندازہے۔
دریں اثناء کانگریس پارٹی نے انتخابی کمیشن سے مہاراشٹر کے 17؍ انتخابی حلقوں میں کئی رائے دہی مراکز پر EVM مشین میں خرابی ہونے کی شکا یتیں کی ہے۔ پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شکایتیں دھو لیہ اور نندور بار کے انتخابی حلقوں سے متعلق ہیں۔
اِس خصوص میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ دھولیہ اور نندور بار میں کانگریس پارٹی کا غلبہ ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر EVMمیں گڑ بڑ کی گئی ۔
***** ***** *****
عام انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پر چۂ نامزدگی داخل کرنے کی مدت کل ختم ہو گئی ۔کل آخری روز پنجاب کے گُر داس پور حلقے سے بی جے پی کے امید وار اداکار سنی دیول نے اپنے پرچہ ٔ نامزدگی داخل کیے۔ دوسری جانب
بہار کے پٹنہ حلقۂ انتخاب سے کانگریس پارٹی کے امید وار اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی امیدواری درخواست داخل کی۔
***** ***** *****
بحر ہند میں آ یا سمندری طوفان فونی شِدت اختیار کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظا ہر کیا ہے کہ کل دو پہر تک اسکی شدت میں مزید اضا فہ ہو سکتا ہے۔فی الحال یہ چنئی کے تقریباً810؍ کلو میٹر مشرق- جنوب حصے میں مرکوز ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق اِس طو فان کی وجہ سے مغربی بنگال کے ساحلی علاقے میں کئی مقا مات پر ہلکی سے اوسط در جے کی اور کچھ مقا مات پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں اونڈھا تعلقے کے گوجے گائوں میںکل لُو لگنے کی وجہ سے ایک نوجوان جا بحق ہو گیا۔سنتوش کُنڈلک ناگرے نا می یہ نو جوان دن بھر کھیت میں کام کر نے کے بعدشام گھر پہنچا اور اُس نے فوراً پا نی لیا۔جسکی وجہ سے اُسے چکر آنے لگے ۔ علاج کے لیے اُسے دوا خا نہ لے جا یا گیا جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹر نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اِسی طرح کے دوسرے واقعات میں لو لگنے کی وجہ سے پر بھنی ضلعے کے بار پور واڑی میں ایک شخص اور آ کو لہ میں 2؍ افراد ہلاک ہو گئے۔
***** ***** *****
جنوب وسطی ممبئی کے ناندیڑ ڈویژن نے ناندیڑ-ممبئی-ناندیڑ کے در میان چلنے والی تپون ایکسپریس اور منماڑ-دھرم آ باد-منماڑ کے در میان چلنے والی مراٹھواڑہ ایکسپریس گاڑی میں کل سے 31؍ مئی تک درجہ دوم کے ایکAC ڈبے کا اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع پریشد نے دیہی علاقوں کو فراہم کیے جانے والے پا نی کا ٹیکس ادا نہ کرنے کی وجہ سے پین گنگا آبی منصوبے سے پانی فراہمی روک دی گئی ہے۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے کل اِس سے متعلق ایک مراسلہ جاری کیا گیا۔ناندیڑ ضلع پریشد پر جملہ56؍ کروڑ85؍ لاکھ روپئے پانی کا ٹیکس واجب الادا ہے ۔
دوسری جانب ہنگولی ضلع انتظا میہ پر بھی تقریباً3؍ کروڑ روپئے پانی کا ٹیکس باقی ہے۔ پین گنگا آبی منصوبہ انتظا میہ نے واضح کر دیا ہے کہ بقایہ جات ادا کیئے بغیرعیسیٰ پور ڈیم میں دیہی علاقو ںکے لیے مختص پانی چھوڑا نہیں جائے گا۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بی جے پی کے ایڈوکیٹ دیپک مٹھ پتی، چندر کانت بیراز دار،وینکٹ واگھ مارے،
ورشا کلکر نی،سواتی گھور پڑے اور شویتا لونڈھے اسی طرح کانگریس پار ٹی کے کارپوریٹر روی شنکر جا دھو اور دیپتی کھنڈاگلے کا انتخاب عمل میں آ یا ہے۔ میئر سُریش پوار کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اِن نئے اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ سبکدوش ہونے والے اراکین میں موجودہ اسٹینڈِنگ کمیٹی کے چیئر مین شیلیش گوجمگنڈے بھی شامل ہیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں اوسا تعلقے کے عالملا گائوں میں کل ایک تنگ و تاریک کنویں کی صفائی کرنے اُترے تین افراد دم گھٹنے سکی وجہ سے جاحق ہو گئے ۔ اُنھیں باہر نکالنے کے لیے اندر اُترے مزید چار افراد کو بھی آکسیجن کی کمی کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی ۔
تمام افراد کو علاج کی غرض سے دوا خانہ لے جا یا گیا جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے تین افراد کو مر دہ قرار دیا جبکہ باقی چار افراد زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کل بھی درجہ حرارت 47؍ ڈگری سیلسیس پر رہا ۔اسکے بر خلاف ناندیڑ ضلعے میں مطلع ابر آلود رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وسطی مہاراشٹر ، وِدربھ اور مراٹھواڑے میں آئندہ 2؍ روز تک گر می کی شدت برقرار رہے گی۔

No comments:
Post a Comment