Tuesday, 25 August 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 August 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اگست  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭
سالانہ 40؍ لاکھ تک کا لین دین کرنے والے کاروباریوں کو GST سے چھوٹ‘ وزارتِ مالیات نے لیا فیصلہ

٭
سونیا گاندھی کانگریس پارٹی کی کار گذرار صدر بنی رہیں گی‘ اگلا صدر چنے جانے تک گاندھی کو صدر بر قرار رکھنے پر کَل
CWCمیٹنگ میں ہوا اتفاق

٭
توہین ِعدالت معاملے میںماہر قانون پَر شانت بھوشن نے معافی مانگنے سے کیا اِنکار‘ کہا معافی مانگا اپنے ضمیر کی آ واز کی تو ہین ہو گی۔
اور
٭
مہاراشٹر میں E-Passکی سختی رہے گی جاری‘ ریاستی حکو مت نے کی وضاحت

   اب خبریں تفصیل سے...

 وزارتِ مالیات نے سا لا نہ 40؍ لاکھ تک کا لین دین کرنے والے کاروباریوں کو اشیاء اور خد مات ٹیکس GST سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس سے پہلے یہ حد 20؍ لاکھ تک تھی۔ وزارتِ مالیات کی جانب سے کَل جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیڑھ کروڑ روپیوں تک کا سا لا نہ لین دین کر نے والے کار وباریوں کو بھی اب صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
 GST کی شروعات کے بعد سے اب تک کئی اشیاء پر عائد ٹیکس میں کٹو تی کی جا چکی ہے۔ آج کی صورتحال کے مطا بق 28؍ فیصد کا GSTصرف پُر تعیش مصنوعات پر ہی عائد ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں 100؍ فیصد کے حساب سے اضا فہ ہوا ہے ۔ GST کی شروعات کے بعد سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی  مجموعی تعداد 65؍ لاکھ تھی جو اب بڑھ کر ایک کروڑ 24؍ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

***** ***** ***** 

 سونیا گاندھی کانگریس پارٹی کی کار گذار صدر بنی رہیں گی۔ نئی دِلّی میں کَل کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِس کے مطا بق سو نیا گاندھی اگلے صدر کے منتخب ہونے تک کار گذار صدر کے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔ CWC کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے پار ٹی سیکریٹری   کے  سی  وینو گو پال نے بتا یا کہ سو نیا گاندھی کو پارٹی کو مضبوط کر نے کے لیے ضروری تبدیلیاں کرنے کے اختیا رات بھی دیئے گئے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ پا رٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سو نیاگاندھی اور راہُل گاندھی کو ہر ممکن مدد کرنے پر بھی اجلاس میں اتفاق ہوا ہے۔ وینو گو پال نے مزید کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے سبھی رہنمائوں سے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی مسائل کو پارٹی میٹِنگوں میں ہی اُٹھا یا جا ئے اور اِن پر ذرائع ابلاغ میں بحث نہ ہو۔
 اِس سے پہلے 7؍ گھنٹوں تک چلی CWC کی میٹنگ میں سو نیا گاندھی نے اُنھیں کار گذار صدر کی ذمّہ داریوں سے بری کرنے کا مطا لبہ کیا ۔گاندھی نے پارٹی سے کہا کہ وہ نئے صدر کو چُننے کا عمل شروع کرے ۔ اِس سے قبل غلام نبی آزاد ’ کپِل سِبّل ‘ آنند شر ما ’ ششی تھرور اور مُکُل واسنک جیسے سینئر رہنمائوں نے سو نیا گاندھی کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پار ٹی اپنا مستقل صدر چُنے ۔ اِن رہنمائوں کا مطا لبہ تھا کہ پارٹی کی مختلف سطحوں پر انتخا بات کر وائے جا ئیں اور طا قت ایک جگہ مرکوز نہ رہے تا کہ ریاستی اکائیاں مضبوط ہو سکیں۔

***** ***** ***** 

 معروف ماہر ِ قا نون پَر شانت بھو شن نے تو ہین ِ عدالت معاملے میں معا فی مانگنے سے اِنکار کر دیا ہے۔ اِس معاملے پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران پرَشانت بھو شن نے کَل اپنا جواب داخل کیا۔ اِس میں اُنھوں نے کہا ہے کہ معافی مانگنے کا مطلب اپنے ضمیر کی آ واز کی تو ہین ہو گی۔ واضح ہو کہ پَر شانت بھو شن کے ذریعے کئے گئے 2؍ ٹوئیٹس کی وجہ سے اُنھیں تو ہینِ عدالت کا قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ بھلے ہی جون سے مہاراشٹر میں ’’مِشن بِگِن اَگین‘‘ شروع ہو چکا ہے لیکن دوسری ریاستوں کی طرح مہا راشٹر میں لاک ڈائون ختم کر نے پر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کَل تھا نے میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس بات کا  خاصخیال رکھا جا رہا ہے کہ جِن سر گر میو ںکو شروع کیا جا رہاہے اُنھیں دو بارہ بند کرنے کی نو بت نہ آئے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستی حکو مت نے شہری اور دیہی دو نوں علاقوں میں اِنتہائی ضروری سر گر میوں کو شروع کرنے کی اجازت دی ہو ئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی سر گر می کو شروع کرنے سے پہلے اُس کے پہلو پر غور کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں کے در میان سفرکر نے کے لیے E-Passحاصل کرنے کی شرط بر قرار رہے گی۔ ریاستی وزیر داخلہ اَنیل دیشمکھ نے کَل اپنے ایک ٹوئیٹ میں یہ وضاحت کی۔ اُنھوںنے کہا کہ اَگلے احکا مات جاری ہونے تک ’’مِشن بِگِن اَگین‘‘ کے رہنما خطو ط نافذ العمل رہیں گے۔
اَنیل دیشمکھ نے کہا کہ مرکزی حکو مت نے بین الریاستی آمد و رفت پر لگی پا بندیاں ہٹا لی ہیں لیکن ریاستوں کو مقا می صورتحال کے مطا بق فیصلے لینے کے اِختیا رات بھی دیئے گئے ہیں ۔ اِس لیے مستقبل میں  ریاست کے مختلف ضلعوں کے در میان سفر کرنے کے لیے خانگی گاڑیوں کوE-Passحاصل کرنا ضروری ہو گا۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس کی وباء سے جان گنوا نے والے لوگوں کے خاندانوں کو ما لی امداد فراہم کرنے کے لیے یکساں پالیسی بنا نے کا مطا لبہ کرنے والی عرضداشت کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔جسٹِس اَشوک بھو شن اور جسٹِس آر  ایس  ریڈّی  پر مشتمل بینچ نے عر ضی کو خارج کر تے ہوئے کہا کہ اِس معاملے میں ریاستی حکو مت کی آزادانہ پالیسی موجود ہے اور ریاستی حکو مت اپنی مالی صورتحال کے حساب سے مدد کر رہی ہے۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اُنھیں ملنے والی مالی مدد مسا وی نہیں ہے۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر کے اورنگ آ باد ‘ جالنہ ‘ جلگائوں ‘ شو لا پور اور اَکولہ اِن5؍ ضلعوں میں Tele ICUکی سہو لت شروع کی جا ئے گی۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کَل جالنہ میں یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے کہا کہ ممبئی کے بھیونڈی میں Tele ICU کا تجر بہ کا میاب رہا ہے جس کے بعد اِسے اِن پانچ ضلعوں میں آ زما یا جائے گا۔Tele ICU کا مقصد ماہر ڈاکٹر کے مو جود نہ ہونے پر بھی تیکنا لو جی کے ذریعے مریضوں کو طِبّی صلاح و مشورے فراہم کرنا ہے۔ ٹو پے نے کہا کہ ریاستی حکو مت سبھی ضلعوں میں اِسے شروع کرنے پر غور کررہی ہے ۔ ٹو پے نے امید ظاہر کی کہ Tele ICU کے ہر ضلعے میں شروع ہو جانے سے شرحِ اموت میں کمی آئے گی۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر حکو مت نے اُن خبروں کو بے بنیاد بتا یا ہے جن میں کہاگیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اِسکول نہ جا سکنے والے طلباء میں حکو مت اسمارٹ فون تقسیم کرے گی۔ حکو مت نے اِس طرح کی خبروں کو گمرا ہ کُن قرار دیتے ہوئے اُن کی تردید کی ۔ حکو مت نے کہا کہ سو شل میڈیا پر گر دِش کر رہی اِس طرح کی افواہوں سے دور رہیں۔

***** ***** ***** 

 اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیو رو‘CBI  کی ٹیم نے سُشانت کے دوست سِدّھارتھ پِٹھا نی  سے کَل لگاتار تیسرے دِن بھی پو چھ تاچھ کی ۔ اِس بیچ سُشانت سنگھ کی دوست اور اداکارہ رِیا چکر ورتی یا اُن کے افرادِ خاندان کو CBI کی جانب سے جانچ کے لیے بُلائے جا نے کا کوئی سمنس نہیں ملا ہے ۔ رِیا چکر ورتی کے وکیلوں نے یہ بات کہی۔رِیا چکر ور تی کے وکیلوں کاکہنا ہے کہ
CBI کی جانب سے جب بھی رِیا چکر ور تی کو پو چھ تا چھ کے لیے طلب کیا جائے گا وہ حاضر ہو جائیں گی۔

***** ***** ***** 

 اِس دوران مہاراشٹر کے غذا اور اناج فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل نے سُشانت سنگھ معاملے پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ اداکار کی موت کی جانچ کی  ذِمہ داری CBI کو سونپ دینا ایک طرح سے ٹھیک ہی ہے۔ بھُجبل نے کَل ناسک ضلعے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی ۔

***** ***** ***** 

 رائے گڑھ ضلعے کے مہا ڈ میں کَل شام ایک 5 ؍ منزلہ عمارت گِر جانے کے حادثے میں 2؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 8؍ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عمارت کے ملبے میں
16؍ سے زیادہ لوگوں کے پھنسے ہونے کے خد شے کا اظہار کیا جار ہا ہے۔ اِس عمارت میں 50؍ خاندان رہتے تھے۔ NDRF  کی ٹیم رات کو ہی جائے حادثے پر پہنچ گئی تھی۔
 اِس دوران رائے گڑھ کی رابطہ وزیر ادِتی تٹکرے نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور عمارت تعمیر کر نے والے بِلڈر ‘ آرکِٹیکٹ اور اُنکے نقشوں کو منطوری دینے والے افسران کے خلاف فوری مقد مات درج کرنے کی ہدایت دی۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر میں کَل ایک دن میں 11؍ ہزار15؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا۔
 دوسری جانب کَل ریاست بھر میں212؍ مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 6 ؍ لاکھ 93 ؍ ہزار398؍ ہو گئی ہے۔ اِس تعداد میں سے 5؍ لاکھ2؍ ہزار490؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں او ر فی الحال ایک لاکھ68؍ ہزار123؍ مریضوں کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھوارہ میں کَل ایک دِن میں36؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ۔ اِس دوران 957؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضا فہ بھی ہوا۔ بیڑ ضلعے میں کَل سات کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور 128؍ نئے کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔ وہیں عثمان آ باد ‘ لاتور اور جالنہ ضلعوں میں کَل چھ -چھ کورونا مریضوں نے جان گنوائی ۔
 اِس دوران عثمان آ باد میں128؍ لاتور میں115؍ اور جالنہ میں 10؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا کَل اِنکشاف بھی ہوا۔
 ناندیڑ ضلعے میں گزشتہ روز 5؍ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی اور118؍ افراد میں اِس بیماری کی تصدیق ہوئی۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک دن میں 4؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک دن میں کورونا وائرس کے 344؍ نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا وائر س کے پھیلائو کا سائنسی بنیادوں پر تجر بہ کرنے کے لیے کئے گئے سیرو سر وے کے نتیجوں کا کَل اعلان کیا گیا۔ اِن کے مطا بق 12؍ فیصد سے زیادہ لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف لڑ نے والے جراثم اینٹی باڈیز پائے گئے ہیں۔ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کل سیرو سر وے کے نتیجوں کا اعلان کیا۔
 عالمی اِدارہ صحت WHO ‘ گھا ٹی اسپتال اور اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن نے مِل کر یہ سر وے کیا تھا۔ اِس سر وے میں شہر کے سبھی115؍ وارڈز کی آ بادی میں35؍ سے40؍  افراد کے سیمپل سائز کے حساب سے 4327؍ لوگوں کے خون کے نمو نوں کی جانچ کی گئی تھی۔ یہ سر وے 10؍ اگست سے16؍ اگست کے در میان کیا گیا تھا۔

***** ***** *****
 


 اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
 
٭
سالانہ 40؍ لاکھ تک کا لین دین کرنے والے کاروباریوں کو GST سے چھوٹ‘ وزارتِ مالیات نے لیا فیصلہ

٭
سونیا گاندھی کانگریس پارٹی کی کار گذرار صدر بنی رہیں گی‘ اگلا صدر چنے جانے تک گاندھی کو صدر بر قرار رکھنے پر کَل
CWCمیٹنگ میں ہوا اتفاق

٭
توہین ِعدالت معاملے میںماہر قانون پَر شانت بھوشن نے معافی مانگنے سے کیا اِنکار‘ کہا معافی  مانگنااپنے ضمیر کی آ واز کی تو ہین ہو گی۔
اور
٭
مہاراشٹر میں E-Passکی سختی رہے گی جاری‘ ریاستی حکو مت نے کی وضاحت
 آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

No comments: