Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اگست ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 27 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اگست ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مہاراشٹر حکو مت نے رجسٹری دستاویزات پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی میں کی کٹو تی‘ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بر داری میں لگی گاڑیوں کا 30؍ ستمبر تک ٹیکس بھی کیا گیا معاف
٭
مہاراشٹر پبلک سر وس کمیشن نے اپنے سبھی امتحا نات کی تاریخیں آگے بڑھائی‘ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے لیا گیا فیصلہ
٭
سبھی احتیا طی اقدامات کے ساتھ منعقدہوں گے JEE اورNEET امتحانات
اور
٭
اورنگ آ باد میں کَل ایک دِن میں ہوئی 14؍ کورونا مریضوں کی موت‘
367؍ نئے مریضوں کا ہوا اضا فہ
٭
اورنگ آ باد میں کَل ایک دِن میں ہوئی 14؍ کورونا مریضوں کی موت‘
367؍ نئے مریضوں کا ہوا اضا فہ
اب خبریں تفصیل سے...
مہاراشٹر کا بینہ نے جائیداد کی خرید و فر وخت کے لیے کی جا نے والی رجسٹری پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیو ٹی میں کٹو تی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال ریاست میں لگنے والی 5؍ سے6؍ فیصد کی اسٹیمپ ڈیو ٹی کو گھٹاکر ایک ستمبر سے31؍ دسمبر2020 کے در میان 3؍ فیصد کرنے کافیصلہ لیا گیا ہے۔ کا بینہ نے اِس شرح میں مزید کٹو تی کر تے ہوئے ایک جنوری 2021 سے31؍ مارچ2020 کے در میان اِسے2؍ فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹری میں ہونے والے اخرجات میں کمی آ نے سے ہائوزنگ ‘ تعمیرات اور جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے کار وباریوں کو راحت ملے گی۔
***** ***** *****
ریاستی کابینہ نے ٹرانسپورٹ اور مال بر داری کرنے والی گاڑیوں کو 30؍ ستمبر تک گاڑیوں پر لگنے والے ٹیکس میں معا فی دینے کافیصلہ کیا ہے۔ مال بر داری میں لگی گاڑیوں ‘ سیا حتی گاڑیوں‘ تعمیراتی کا موں میں استعمال کی جانے والی مشینوں اور اسکو لی طلباء کی حمل و نقل میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں پر اِس فیصلے کا اطلاق ہو گا۔ مہارشٹر بھر میں قریب 11؍ لاکھ 40؍ ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے مالکان کو اِس فیصلے سے فائدہ پہنچے گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر پبلک سر وس کمیشن MPSC نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اپنے سبھی امتحا نات کی تاریخیں آگے بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے چیف سیکریٹری نے کَل ہوئے کا بینی اجلاس میں یہ اطلاع دی ۔ اِن امتحا نوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈائون کے عر صے کے دوران وصول کئے جا نے والے قرض کے سود میں رعایت دینے کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے ۔ اِس بارے میں
ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اِس معاملے میں بھارتی ریزر و بینک کی پا لیسی غیر واضح ہے ۔ آر بی آئی پر تنقید کر تے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ صرف صنعتکاروں کو ہونے والے نقصا ن پر فکر مند ہے جبکہ اُسے عام لوگوں کو پیش آ رہی مشکلات پر بھی غور کر نا چا ہیے۔سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ اِن حا لات میں حکو مت کو قدر تی آ فات سے نمٹنے کے قا نون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کر تے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کرنی چا ہیے۔
ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اِس معاملے میں بھارتی ریزر و بینک کی پا لیسی غیر واضح ہے ۔ آر بی آئی پر تنقید کر تے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ صرف صنعتکاروں کو ہونے والے نقصا ن پر فکر مند ہے جبکہ اُسے عام لوگوں کو پیش آ رہی مشکلات پر بھی غور کر نا چا ہیے۔سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ اِن حا لات میں حکو مت کو قدر تی آ فات سے نمٹنے کے قا نون کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کر تے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کرنی چا ہیے۔
***** ***** *****
کانگریس کی قو می صدر سونیا گاندھی نے اشیاء اور خد مات ٹیکس ‘ GST کے معاملے پر ملک کی اپو زیشن جماعتوں کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ اِس دوران مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکو مت GST قا نون کے تحت ریاستوں کو دی جانے والی 14؍ فیصد کی بھر پائی وقت پر ادا کرے۔ واضح ہو کہ آج GST کائونسل کی میٹنگ ہو رہی ہے جس کے پس منظر میں کل یہ تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی اِس میٹنگ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے علا وہ مغر بی بنگا ل ‘جھار کھنڈ‘ پنجاب ‘ راجستھان ‘ چھتیس گڑھ اور کیرا لہ کے وزرائے اعلیٰ نے حصہ لیا۔
اِس دوران وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے اپو زیشن جماعتوں کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے آ واز اُٹھا ئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن معاملے کو سپریم کورٹ کے 11؍ ججوں کی بینچ کو سونپے جانے کا مطا لبہ در خواست گذاروں نے کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کل اِس معاملے پر ہوئی سماعت کے دوران ریاستی حکو مت کی جانب سے مُکُل روہتگی نے اور مراٹھا ریزر ویشن کے حما یتی در خواست گذاروں کی جانب سے کپِل سِبّل نے یہ مطا لبہ کیا۔
مُکُل روہتگی کا کہنا تھا کہ مرکزی حکو مت نے معا شی بنیادوں پر دیے جانے والے ریزر ویشن کے معاملے کو آئینی بینچ کو منتقل کر دیا ہے جس کے بعد مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر غور کر نے کے لیے اُس سے بڑی بینچ کی ضرورت ہے۔ معاملے کی اگلی سنوائی کَل جمعہ کے روز ہو گی۔
اِس بیچ مراٹھا کرانتی مورچہ کے کو آر ڈینیٹر راجندر داتے پاٹل اور کِشور چوہان نے الزام لگایا ہے کہ مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں ونائک میٹے ریاستی حکو مت کے موقف کے بارے میں گمرہ کر رہے ہیں ۔ اُنھوں نے کَل اورنگ آ باد میںاخباری کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ میٹے پر تنقید کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ میٹے اپنے سیاسی وجود کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
***** ***** *****
پو نے کے سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا کے Oxford COVID-19؍ ٹیکے کے تجر بے کا دوسرا مرحلہ کَل سے شروع ہوا۔ اِس کے تحت پونے کی بھارتی یو نیور سٹی اور میڈیکل کالج اور اسپتال کے 2؍ مَرد والینٹیئرس کو یہ ٹیکہ دیا گیا ۔ میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجئے للوانی نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اگلے ہفتے 25؍ لوگوں کو یہ ٹیکہ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
اِنجینئرنگ کورسیز میں داخلوں کیلئے لیے جانے والے JEE امتحان اور میڈیکل کورسیز میں داخلوں کیلے لیے جانے والے امتحان NEET کے انعقاد کے دوران کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کے لیے سبھی احتیا طی اقدامات کئے جا ئیںگے۔ نیشنل ٹیسٹِنگ ایجنسی NTA نے یہ بات کہی۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ونیت جو شی نے بتا یا کہ ایک سے 6؍ ستمبر کے دوران انجینئرنگ اِنٹرنس اور13؍ ستمبر کو میڈیکل اِنٹرنس امتحان ہونا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد کے دوران ضروری جسما نی دوری بنائے رکھنے کے حکو مت کے رہنما خطو ط پر عمل کیا جا ئے گا۔اِس کے تحت ایگزام ہالس کی تعداد بڑھائی گئی ہے اور اب ایک ہال میں صرف 12؍ امید وار ہو ں گے۔امتحا نی مراکز پر طلباء کے مختلف گروپس کو مختلف اوقات میںبلا یا جائے گا۔ ساتھ ہی اِس پورے عمل میں شامل اساتدہ کی تعداد بھی دو گنا کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
اِس دوران مہارشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے نے NEET اور JEE امتحا نوں کی تاریخیں
آگے بڑھا نے کا مرکزی حکو مت سے مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو لکھے خط میں منڈے نے کہا کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وباء جاری ہے اور اِس دوران آمد و رفت کی سہو لتیں میسر نہیں ہیں ۔ لہذا کئی طلباء اِن امتحا نوں میں شر کت سے محروم رہ سکتے ہیں۔
اِس بیچ مہاراشٹر سمیت اپو زیشن جماعتوں کی حکمرا نی والی 7؍ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی اِن امتحا نوں کے انعقاد کی مخالفت کی ہے۔
اِس بیچ مہاراشٹر سمیت اپو زیشن جماعتوں کی حکمرا نی والی 7؍ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی اِن امتحا نوں کے انعقاد کی مخالفت کی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
رائے گڑھ ضلعے کے مہاڈ میں عمارت گر جانے سے ہوئے حادثے کے ذمہ دار پانچ ملزموں میں سے ایک کو کل عدالت نے پانچ دنوں کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیا۔ ملزم کا نام باہو بلی دھامنے ہے او ریہ ڈھئے جانے والی عمارت کا کنسلٹنٹ تھا۔ مہا ڈ پولس نے دھا منے کو نئی ممبئی سے گرفتار کر کے کَل مان گائوں کی عدالت میں پیش کیا جہاںاُسے پانچ دنوں کی پولس تحویل میں روانہ کیا گیا۔
دھامنے کے علا وہ عمارت کے آر کِٹیکٹ گورَو شاہ‘ مہاڈ نگر پالیکا کے اُس وقت کے CEO دیپک جِندال ‘
اِنجینئر ششیکانت دِگھے اور بلڈر فاروق قاضی اِن پانچ افراد کے خلاف کیس درج کیا جا چکا ہے۔ پولس نے بتا یا کہ باقی چار ملزمین کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
مہاڈ میں پیر کی شام پانچ منزلہ عمارت گر نے سے ہوئے حادثے میں سترہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 9؍ لوگ زخمی ہو ئے ہیں ۔ یہ عمارت کچھ سال پہلے ہی تعمیر کی گئی تھی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں 14 ؍ ہزار888؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ یہ ایک دِن میں پائے گئے کورونا پازیٹیو مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اِس اِضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7؍ لاکھ 18؍ ہزار711؍ ہو گئی ہے۔ اِس تعداد میں 5؍ لاکھ22؍ ہزار427؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 72؍ ہزار873؍ مریضوں کا علاج جا ری ہے۔
وہیں کَل دِن بھر میں مہاراشٹر میں295؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اِن اموات کے بعد ریاست میں کورونا وائرس سے جان گنوا نے والوں کی تعداد 23 ؍ ہزار89؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل37؍کورونامریضوں کی موت ہو گئی اور 1036؍نئے کورونا پازیٹو مریضوں کا اندراج ہوا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک دن میں 14 ؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا
جبکہ 367؍ نئے مریضوں کا اضا فہ بھی ہوا۔
ناندیڑ ‘ بیڑ اور لاتور ضلعوں میں کل پانچ پانچ کورونا مریضوں نے جان گنوائی ۔ گزشتہ روز ناندیڑ میں 216؍ بیڑ میں51؍ اور لاتور میں153؍ کورونا مریضوں کا پتہ چلا ۔عثمان آ باد ضلعے میں کَل 3؍ کورونا مریضوں کی موت ہوئی اور 135؍ نئے مریضوں میں اِس مرض کی تصدیق ہوئی ۔ جالنہ اور پر بھنی ضلعوں میں بھی دو دو مریضوں کی کَل موت ہو گئی ۔
جالنہ میں66؍ اور پر بھنی میں41؍ نئے کورونا مریضوں کا کَل پتہ لگا ہے ۔ اِسی طرح ہنگولی ضلعے میں ایک کورونا مریض کی موت ہو گئی اور 7؍ نئے کورونا پازیٹیوں مریضوں کا کَل اضا فہ ہوا ۔
***** ***** *****
راجدھانی ممبئی میں کَل ایک دِن میں ایک ہزار854؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا۔اور
28 ؍ مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ممبئی شہر میںاب تک ایک لاکھ39؍ ہزار
537؍ کورونامریض پائے گئے ہیں۔جن میں 18 ؍ہزار979؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
گڈ چِرولی ضلعے کے ایٹا پلّی تعلقے میں پولس اور نکسلیوں کے در میان کل ہوئی مد بھیڑ میں ایک خا تون نکسلی کی موت ہو گئی ۔ یہ جھڑپ اُس وقت ہوئی جب پولس کی گشتی ٹیم نکسل مخالف مہم کے تحت دولنداجنگلات میں گشت کر رہی تھی ۔ پولس نے بتا یا کہ نکسلیوں نے پولس ٹیم پر فائرنگ کی اور جوابی کار وائی میں خا تون نکسلی ماری گئی ۔
***** ***** *****
اورآخر میںاہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مہاراشٹر حکو مت نے رجسٹری دستاویزات پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی میں کی کٹو تی‘ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بر داری میں لگی گاڑیوں کا 30؍ ستمبر تک کا ٹیکس بھی کیا گیا معاف
٭
مہاراشٹر پبلک سر وس کمیشن نے اپنے سبھی امتحا نات کی تاریخیں آگے بڑھائی‘ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے لیا گیا فیصلہ
٭
سبھی احتیا طی اقدامات کے ساتھ منعقدہوں گے JEE اورNEET امتحانات
اور
٭
اورنگ آ باد میں کَل ایک دِن میں ہوئی 14؍ کورونا مریضوں کی موت‘
367؍ نئے مریضوں کا ہوا اضا فہ
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
٭
اورنگ آ باد میں کَل ایک دِن میں ہوئی 14؍ کورونا مریضوں کی موت‘
367؍ نئے مریضوں کا ہوا اضا فہ
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment