Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍ اگست ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 29 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍ اگست ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭ عدالتِ عظمیٰ نے University Grants Commission UGC
کی جانب سے یونیور سٹیز کے سالِ آخر کے امتحا نات 30؍ ستمبر تک منعقد کرنے کے فیصلے کو رکھا بر قرار
٭ JEE اور NEET اہلیتی امتحا نات کے انعقاد کی خاطر سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی اجازت پر از سرِ نو غور کے لیے 6؍ ریا ستوں کی طرف سے در خواست دائر
٭ ممبئی عدالتِ عالیہ کی جانب سے صرف ممبئی میں10؍ محرم کو تعزیہ جلوس نکالنے کی مشروط اجازت۔ ممبئی کے علا وہ تمام ریاست میں جلوس کی اجازت نہیں
٭ ریاست میں کل 14؍ ہزار361؍ نئے کورونا مریض آئے سامنے ‘331؍ کی موت
٭ مراٹھواڑہ میں بھی کَل 32؍ کورونا مریض ہوئے ہلاک۔ ساتھ ہی ایک ہزار53؍ نئے معاملات درج
٭ اُدگیر پنچایت سمیتی کے سبھا پتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک 3؍ کے مقابلے 11؍ ووٹوں سے منظور
اور
٭ سوابھیمانی کسان تنظیم کے صدر راجو شیٹّی کی جانب سے فی لیٹر دودھ پر5؍ روپئے سبسیڈی کے مطالبے پر غیر معینہ مدت کے لیے دودھ بند احتجاج کا انتباہ
اب خبریں تفصیل سے....
عدالتِ عظمی نے کہا ہے کہ ریاستیں اور یو نیور سیٹیز آئندہ30؍ ستمبر تک یونیور سیٹیز کے سال آخر کے امتحانات منعقد کیئے بغیر اگلی جماعتوں میں داخلہ نہیں دے سکتے ۔ یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن UGC کی جانب سے سال آخر کے امتحا نات کے انعقاد کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی در خواست پر کَل سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ریاستوں کے لیے اگر UGC کی جانب سے طئے کی گئی تاریخوں پر امتحا نات کا انعقاد ممکن نہیں ہے تو وہ UGC کے ساتھ نئی تاریخیں طئے کریں۔
دریں اثناء ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت نے کہا ہے کہ یونیورسیٹیز کے سال آخرکے امتحا نات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا ریاستی حکو مت احترام کر تی ہے اور امتحا نات کے انعقاد کے لیے یو نیور سٹیز کے وائس چانسلرس کے ساتھ تبادلۂ خیال کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔ اِسی بیچ مرکزی وزیر اطلاعات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے اِن امتحا نات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر سمیت چھ ریا ستوں نے کَل عدالت عظمی کی جانب سے JEE اور NEET امتحا نات کے انعقاد کی اجازت دینے کے فیصلے پر از سرِ نو غور کے لیے در خواست داخل کی ۔ ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ادئے سامنت سمیت مغر بی بنگال ‘ راجستھان ‘ جھار کھنڈ‘ چھتیس گڑھ‘ اور پنجاب کے وزراء در خواست گذاروں میں شامل ہیں۔ اِنجینئرنگ اور میڈیکل کور سیز میں داخلوں کے لیے اہلیتی امتحا نات JEE اور NEET سے متعلق سپریم کورٹ کے17؍ اگست کو دیئے گئے فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ زندگی رواں دواں رہنی چا ہیے اور طلباء کا قیمتی سال ضائع نہیں کیا جا نا چا ہیے۔ تاہم کَل اِس معاملے میں دو بارہ غور کر نے کے لیے داخل کی گئی در خواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے میں طلباء کی حفا ظت کے بارے میں نہیں سو چا گیا۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے کَل اِنجینئرنگ اور میڈیکل میں داخلے کے اہلیتی امتحاناتJEEاور NEET کے انعقاد کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا ۔ کورونا وباء کے پھیلائو کے پیش نظر کانگریس اور دیگر مخالف جماعتوں نے اِن امتحا نات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس کے سر کر دہ قائد راہل گاندھی نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ عوام طلباء کی حفا ظت کے لیے آواز اُٹھائیں۔ کانگریس پارٹی نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ وہ JEEاور NEET کے امتحانات کے انعقاد پر دو بارہ غور کریں۔
دریں اثناء ریاست کے مختلف اضلاع میں بھی کانگریس کار کنان نے ان امتحا نات کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا ۔ جالنہ ‘ ناندیڑ‘ لاتور ‘ پر بھنی اور گڈ چِرولی میں کانگریس کار کنان نے مظا ہرے کئے اور کلکٹر کو محضر پیش کیا۔
***** ***** *****
ممبئی عدالت ِ عالیہ نے صرف ممبئی میں10؍ محرم کو تعزیہ جلوس کے انعقاد کی مشروط اجازت دی ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں ممبئی کے علا وہ ریاست میں کہیں بھی محرم جلوس نکالنے سے منع کیا ہے ۔ حکو مت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے تنا ظر میں مذہبی تہواروں اور تقریبات پر پا بندی عائد کی ہے۔ اِس پا بندی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ایک در خواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران صرف ممبئی میں یہ اجازت دی گئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ جلوس میں صرف5؍ افراد ہی شر کت کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
فلم اداکار سُشانت سنگھ خود کشی معاملے میں مرکزی تفتیشی اِدارے CBI نے کَل آنجہا نی اداکار کی دوست ادا کارہ رِیا چکر و رتی سے پو چھ تاچھ کی ۔CBI کی جانب سے رِیا کو تفتیش کے لیے بلا ئے جا نے کا یہ پہلا موقع ہے۔ اِس سے قبل اِس معاملے میں CBIنے اداکارہ کے بھائی شووِک چکر ورتی سے گزشتہ جمعرات کو8؍ گھنٹے تفتیش کی۔
***** ***** *****
پو نا میں منعقد ہ یلغار پریشد اور بھیما کورے گائوں تشدد معاملے میں گرفتار کی گئی سماجی کار کُن سُدھا بھردواج کی ضما نت کی در خواست کَل ممبئی ہائی کورٹ نے نا منظور کر دی ۔ موصوفہ نے عدالت سے اپنی بیماری اور کورونا سے بچائو کے لیے جیل میں سہو لیات کے فقدان کی بنیاد پر ضما نت کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم قو می تفتیشی اِدارے NIA او رریاستی حکو مت کی جانب سے عدالت کو بتا یا گیا کہ بھردواج کو تمام طبّی سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
سما جی انصاف اور خصو صی امداد کے ریاستی وزیر دھننجئے منڈے نے کہا ہے کہ صفائی کار کنان کے مسائل کے حل کے لیے محکمۂ سماجی انصاف میں ایک خصو صی چیئر کے قیام کی تجویز زیر غور ہے ۔ صفائی مزدوروں کے مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے کَل منترا لیہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اِس اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر موصوف نے یہ بات کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ صفائی مزدوروں سے متعلق لاڈ پا گے کمیٹی کی رپورٹ اور موجودہ صورتحال کے ما بین تال میل قائم کر کے منا سب فیصلہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کو آکاشوانی سے نشر کئے جانے والے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام چینلش پر آئندہ اتوار کو صبح11 ؍ بجے سے یہ پروگرام نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا وائرس کے14؍ ہزار361؍ نئے کورونا مریض منظر عام پر آئے جس کے بعد اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد 7؍ لاکھ47؍ ہزار995؍ ہو چکی ہے ۔ ریاست میں اب تک 5؍ لاکھ 43؍ ہزار170؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ایک لاکھ 80؍ ہزار718؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اِس بیما ری سے کَل ریاست میں331؍ مریض ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں کورونا سے اب تک مرنے والوںکُل کی تعداد 23؍ ہزار775؍ ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل32؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور ایک ہزار53؍ نئے معاملات درج کیئے گئے ۔ اورنگ آ باد میں کَل کورونا سے متا ثرہ 9؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ساتھ ہی ضلعے میں364؍ نئے مریض سامنے آئے ۔ لاتور ضلعے میں کَل اِس بیماری کے 7؍ مریض دم توڑ گئے۔ جبکہ150؍ نئے کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف بھی ہوا ۔ ناندیڑ اور پر بھنی اضلاع میں کَل5؍ کورونا مریض جابحق ہو گئے ۔ ناندیڑ ضلعے میں کَل 215؍ جبکہ پر بھنی ضلعے میں81؍ نئے مریض پائے گئے ۔ بیڑ ضلع میں کَل 2؍ مریض کورونا وباء کی نذر ہو گئے اور
63؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہو گیا۔ عثمان آ باد ضلعے میں کَل کورونا کے2؍ مریض چل بسے ۔ اور80؍ نئے کیسیز
درج کیئے گئے۔ جالنہ ضلعے میں بھی کَل ایک کورونا کا مریض ہلاک ہو گیا اور61؍ نئے مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کی اُدگیر پنچایت سمیتی میں کَل بی جے پی کے سبھا پتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک 3؍ کے مقابلے 11؍ ووٹوں سے منظور کی گئی ۔ پنچا یت سمیتی میں بی جے پی کے9؍ اور کانگریس کے3 ؍ اراکین ہیں ساتھ ہی
NCP اور شیو سینا کا ایک ایک رکن ہے۔ کَل منظور کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے دوران بی جے پی کے 9؍ اراکین کے پارٹی وہیپ کے خلاف ووٹ دیا۔
***** ***** *****
سوابھیمانی کسان تنظیم کے صدر راجو شیٹّی نے ریاستی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسا نوں کو فی لیٹر دودھ پر
5؍ روپئے سبسیڈی فوری طور پر دی جائے ۔ ور نہ کسی بھی وقت غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج شروع کیا جائے گا۔ کسان تنظیم کی جانب سے کَل عثمان آ باد ضلعے کے بھوم تعلقے میں سب ڈویژنل افسر کے دفتر کے رو برو ایک مورچہ نکالا گیا جس سے خطاب کر تے ہوئے شیٹّی نے یہ انتباہ دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ کسا نوں کو پیداوار کی لاگت سے 10؍ روپئے کم کی شرح پر دودھ فروخت کر نا پڑ رہا ہے۔
***** ***** *****
جالنہ کے صنعتی علاقے میں واقع سیڈ کارپوریشن کے دفتر کے رو برو کَل بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نقلی سو یا بین کے بیجوں کی ہولی جلا کر احتجاج کیا گیا۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی ببن رائو لو نیکر نے نقلی سو یا بین بیج فروخت کرنے کے معاملے میں سیڈ کارپوریشن کے قصور وار افسران سمیت جعلی بیج فراہم کرنے والی کمپنیوں پر فوری کار وائی کا مطالبہ کیا اور یہ بھی مانگ کی کہ اِس گھپلے سے نقصان اُٹھا نے والے کسا نوں کو فی ہیکٹر50؍ ہزار روپیوں کی امداد فراہم کی جائے۔
***** ***** *****
ٓٓٓٓآخر میں خاص خبروں کی سُر خیاں ایک بار پھر
٭ عدالتِ عظمیٰ نے University Grants Commission UGC
کی جانب سے یونیور سٹیز کے سالِ آخر کے امتحا نات 30؍ ستمبر تک منعقد کرنے کے فیصلے کو رکھا بر قرار
٭ JEE اور NEET اہلیتی امتحا نات کے انعقاد کی خاطر سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی اجازت پر از سرِ نو غور کے لیے 6؍ ریا ستوں کی طرف سے در خواست دائر
٭ ممبئی عدالتِ عالیہ کی جانب سے صرف ممبئی میں10؍ محرم کو تعزیہ جلوس نکالنے کی مشروط اجازت۔ ممبئی کے علا وہ تمام ریاست میں جلوس کی اجازت نہیں
٭ ریاست میں کل 14؍ ہزار361؍ نئے کورونا مریض آئے سامنے ‘331؍ کی موت
٭ مراٹھواڑہ میں بھی کَل 32؍ کورونا مریض ہوئے ہلاک۔ ساتھ ہی ایک ہزار53؍ نئے معاملات درج
٭ اُدگیر پنچایت سمیتی کے سبھا پتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک 3؍ کے مقابلے 11؍ ووٹوں سے منظور
اور
٭ سوابھیمانی کسان تنظیم کے صدر راجو شیٹّی کی جانب سے فی لیٹر دودھ پر5؍ روپئے سبسیڈی کے مطالبے پر غیر معینہ مدت کے لیے دودھ بند احتجاج کا انتباہ
کی جانب سے یونیور سٹیز کے سالِ آخر کے امتحا نات 30؍ ستمبر تک منعقد کرنے کے فیصلے کو رکھا بر قرار
٭ JEE اور NEET اہلیتی امتحا نات کے انعقاد کی خاطر سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی اجازت پر از سرِ نو غور کے لیے 6؍ ریا ستوں کی طرف سے در خواست دائر
٭ ممبئی عدالتِ عالیہ کی جانب سے صرف ممبئی میں10؍ محرم کو تعزیہ جلوس نکالنے کی مشروط اجازت۔ ممبئی کے علا وہ تمام ریاست میں جلوس کی اجازت نہیں
٭ ریاست میں کل 14؍ ہزار361؍ نئے کورونا مریض آئے سامنے ‘331؍ کی موت
٭ مراٹھواڑہ میں بھی کَل 32؍ کورونا مریض ہوئے ہلاک۔ ساتھ ہی ایک ہزار53؍ نئے معاملات درج
٭ اُدگیر پنچایت سمیتی کے سبھا پتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک 3؍ کے مقابلے 11؍ ووٹوں سے منظور
اور
٭ سوابھیمانی کسان تنظیم کے صدر راجو شیٹّی کی جانب سے فی لیٹر دودھ پر5؍ روپئے سبسیڈی کے مطالبے پر غیر معینہ مدت کے لیے دودھ بند احتجاج کا انتباہ
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment