Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ اگست ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 26 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ اگست ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭
ماسک کا استعمال نہ کرنے والے غیر ذمہ دار افراد کے سبب کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضا فے کا ICMR کا دعویٰ
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر آئندہ7؍ اور8؍ ستمبر کو ریاستی اسمبلی کا صرف
2؍ روزہ مانسون اجلاس
٭
25؍ ہزار سے زائد آ بادی والے دیہاتوں کی تر قی کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی دیہی تر قیا تی محکمے کو نائب وزیر اعلیٰ کی ہدا یت
٭
رائے گڑھ ضلعے کے مہاڈ کی عمارت حادثے میں مر نے والوں کی تعداد ہوئی13؍ ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خا نہ کو فی کس 5؍ لاکھ اور زخمیوں کو 50؍ ہزار روپیوں کی امداد کا اعلان
٭
ریاست میں کَل10؍ ہزار425؍ نئے کورونا مریض پائے گئے جبکہ329؍ کی دوران علاج موت
٭
مراٹھواڑہ میں بھی27؍ کورونا متاثرین نے گنوائی جان۔ ساتھ ہی 945؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا ہوا انکشاف
اور
٭
اورنگ آ باد ضلع کلکٹر دفتر میں بغیر ماسک پہنے آئے5؍ ملازمین کو فی کس 500؍ روپئے جر ما نہ
٭
اورنگ آ باد ضلع کلکٹر دفتر میں بغیر ماسک پہنے آئے5؍ ملازمین کو فی کس 500؍ روپئے جر ما نہ
اب خبریں تفصیل سے....
اِنڈین اِنسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچICMR کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھا رگَو‘کا دعویٰ ہے کہ ماسک کا استعمال نہ کرنے والے غیر ذمہ دار افرا کی وجہ سے کورونا انفکشن کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے۔ بھارگوَ کَل نئی دہلی میں صحا فیوں سے گفت و شنید کر رہے تھے۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ یہ بیماری نوجوانوں یا عمر رسید افراد کے ذریعے نہیں بلکہ اُن غیر ذمہ دار افراد کے ذریعے پھیل رہی ہے جو نہ ماسک پہنتے ہیں اور نہ جسما نی فاصلے کے اصول پر عمل کر تے ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس آئندہ7؍ اور8؍ ستمبر کو ممبئی میں ہو گا۔یک روزہ یہ اجلاس قا نون ساز اسمبلی کے ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ اسمبلی کی کام کاج صلا کار کمیٹی کی کل منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کورونا وباء کے پس منظر میں منعقد کئے جا نے والے اِس اجلاس میں وقفہ صِفر کے سوال و جواب ‘ ضروری مطالبات‘ منصوبہ بندی سے متعلق بلوں کی منظوری جیسے کام کاج متوقع ہے ۔ اِس 2؍ روزہ اجلاس سے قبل 6؍ستمبر کو تمام اراکین کا اینٹی جن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران سماجی دوری کے اصول پر عمل در آ مد کے پیش نظر اسمبلی ہال اور گیلری میں بیٹھنے کا نظم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ہر رکن اسمبلی کو کورونا سے حفاظت کے لیے کِٹ فراہم کی جائے گی۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاست کے منصوبہ بندی اور دیہی تر قی کے محکمے کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں 25؍ ہزار یا اُس سے زیادہ آ بادی والے بڑے دیہاتوں کی تر قی کے لیے نگرو تھان اسکیم کے خطوط پر تر قیاتی منصوبہ تیار کریں۔ ریاست کی بڑی گرام پنچا یتوں میں شہری سہو لیات کی فراہمی کی خا طر خصو صی فنڈ دینے کے لیے اجلاس منعقدہ کیا گیا جس سے خطاب کر تے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت دی۔ اِس فیصلے سے ریاست کے300؍ بڑے دیہاتوں کی تر قی کو فروغ ملے گا۔ اِس اسکیم کے تحت استعمال شدہ پا نی کی نکا سی ‘ سڑ کوں کی مرمت ‘ کچرے کی نکا سی ‘ لائیٹنگ اور باغات کی تر قی کے کام کئے جا ئیں گے۔

رائے گڑھ ضلعے میں واقع مہاڈ کے کاجڑی پورہ علاقے میں 5؍ منزلہ عمارت زمین دوز ہونے کے سبب اب تک13؍ افراد ہلاک ہو 8؍ زخمی ہو چکے ہیں۔ قدر تی آ فات سے نمٹنے کے لیے قائم قو می تنظیم کی جانب سے بچائو اور راحت رسا نی کا کام جاری ہے۔ ایک پانچ سالہ بچے کو 19؍ گھنٹوں بعد ملبے سے بخریت باہر نکالنے میں تنظیم کے کار کنوں کو کامیابی ملی ہے۔ امداد اور باز آ باد کاری کے ریاستی وزیر وِجئے وڈٹی وار نے اِس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خا نہ کو فی کس 5؍ لاکھ اور زخمیوں کو50؍ ہزار روپیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اِس حادثے کے ذمہ دار 5؍ افراد کے خلاف مہاڈپو لس نے جر م داخل کیا ہے ۔
***** ***** *****
فروغِ ہنر مندی اور روز گارکے ریا ستی وزیر نواب ملک نے بتا یا کہ کورونا وباء کے اِس دور میں بڑھتی ہو ئی بے روزگاری کے با وجود ان کے محکمے نے 39؍ ہزار 287؍ بے روزگاروں کو ملازمت فراہم کی ہے ۔ اُن کے محکمے نہ لاک ڈائون کے دوران مختلف اضلاع میں آن لائن روز گار میلوں کا اہتمام کیا اور مہا سوئم ویب پورٹل کے ذریعے بھی ملازمت کی فراہمی میں مدد کی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اب تک58؍ ہزار157؍ افراد نے محکمۂ فروغِ ہنر مندی کے مختلف پلیٹ فارمس پر ملا زمت کے لیے اندراج کیا ہے۔
***** ***** *****
مرکز ی وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ملک بھر میں سفر اور مال بر داری کی رفتار تیز کرنے کے سبب معیشت جلد ہی بحال ہو جا ئے گی۔ کار پو ریشن آف اِنڈین اِنڈسٹریز CII کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر تے ہوئے وزیر موصوفہ نے یہ بات کہی ۔ اُنہوں نے بتا یا کہ کورونا وباء کی روک تھا م کے لیے حکو مت کی جانب سے کئے جا رہے اقدا مات میں بنیادی سہو لیات کی فراہمی کو مزید موثر بنا یا جائے گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان اقدا مات سے صنعتی شعبہ جلد ہی معیشت کی سُست روی سے باہر آجائے گا۔
***** ***** *****
میڈیکل اور اِنجینئرنگ کور سیز میں داخلے کے لیے NEET کے ساتھ ساتھ JEE کے امتحانی مراکز میں اضا فہ کیا گیا ہے ۔JEE کے امتحا نی مراکز کی تعداد570؍ سے بڑھا کر 660؍ کر دی گئی ہے۔ جبکہ NEET کے امتحانی مراکز کی تعداد 2؍ ہزار546؍ سے بڑھا کر 3؍ ہزار843؍ کر دی گئی ہے ۔ JEE کا انعقاد یکم تا 6 ؍ ستمبر کے دوران جبکہNEET امتحا نات 13 ؍ ستمبر کو ہوں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
زر عی پیدا وار بازار کمیٹیوں پر عائد کئے جا نے والے سیس اور نگرا نی کے اخرا جات میں کمی کے مطالبے پر ریاست بھر
کی زر عی پیدا وار بازار کمیٹیوں نے کَل بند کا اہتمام کیا تھا۔ اِس ایک روزہ بند سے سبزی تر کاری ‘ پھل اور پیاز کے بازاروں کو علیحدہ رکھا گیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 10؍ ہزار425؍ نئے کورونا مریض پائے گئے ۔ ساتھ ہی علاج کے دوران کَل 329؍ کورونا متاثرین کی موت واقع ہو گئی ۔ جس کے بعد ریاست میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد7؍ لاکھ 3؍ ہزار823؍ ہو چکی ہے ۔ جبکہ اب تک کُل 22؍ ہزر794؍ افراد اِس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اِسی دوران ریاست میں اب تک 5؍ لاکھ14؍ ہزار790؍ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ اِس وقت ایک لاکھ65 ؍ ہزار921؍ کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 27؍ مریضوں کی کَل موت ہو گئی ۔جبکہ 945؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اورنگ آ باد اور لاتور اضلاع میں کَل 7؍ کورونا متاثرین نے جان گنوائی ۔ اِسی دوران اورنگ آ باد ضلعے میں 321؍ اور لاتور ضلعے میں141؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا ۔ بیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے 5؍ مریض ہلاک ہو گئے جبکہ74؍ نئے معاملات سا منے آئے ۔
ناندیڑ ضلعے میں کَل4؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ساتھ ہی 126؍ نئے مریض پائے گئے ۔ پر بھنی ضلعے میں اِس وباء سے 2؍ افراد جا ں بحق ہو گئے اور85؍ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ جالنہ اور ہنگولی اضلاع میں بھی کَل ایک ایک نئے کورونا مریض چل بسے ۔ جالنہ ضلعے میں 81؍ جبکہ ہنگولی ضلعے میں کورونا کے13؍ نئے کیسیز پائے گئے ۔ عثمان آ باد ضلعے میں بھی کَل 104؍ نئے مریض سا منے آئے ۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کار پو ریشن کَل سے شہر کے5؍ مختلف مراکز پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اینٹی جن ٹیسٹ شروع کر رہی ہے۔ اِس کے لیے میونسپل کار پوریشن کو16؍ ہزار تشخیصی کِٹس فارہم کئے گئے ہیں۔ کار پو ریشن انتظا میہ نے کورونا جیسی علا مات پا ئے جانے پر لوگوں سے اِن مراکز پر ٹیسٹ کر وانے کی اپیل کی ہے۔ انتظا میہ نے بتا یا کہ اینٹی جن ٹیسٹ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر سما جی بہبود ہاسٹل‘ پور نمل لا ہو تی ٹیکنا لو جی ہاسٹل‘ دیانند کالج ‘ قدیم یشونت وِدیا لیہ اور چھتر پتی شیو اجی لائبریری میں کئے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کَل کلکٹر دفتر میں منعقدہ اجلاس میں بغیر ماسک پہننے شر کت کرنے والے سر کاری افسران پر 500؍ روپئے جر ما نہ عائد کر دیا۔ اِن افسران میں ویجا پور کے رینج فارسٹ آفیسر ایم کے رہٹوڑ ‘ سوئے گائوں کے آر ایف او ‘ اے پی مِسڑ اور محکمۂ جنگلات کنڑ کی آر ایف او چھا یا بانکھیلے شامل ہیں۔ ساتھ ہی کلکٹر نے ڈرائیور سائی ناتھ چند نسے اور دفتر میں کام سے آ نے والے ایک زائر پر بھی ماسک نہ پہننے کی پا داش میں جر ما نہ عائد کیا ۔
***** ***** *****
ویڈ یو کان گروپ آف کمپنیز کے مزدوروں کے مطالبات کی یکسوئی کے لیے مزدور تنظیم کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑ تال کو کَل ایک برس مکمل ہو گیا۔ تاہم اب تک اِن مزدروں کے مطالبات کی تکمیل نہیں کی گئی ہے۔ جس سے ناراض اُن مزدوروں نے کل اورنگ آ باد شہر کے مختلف چو راہوں پر تختیاں لہرا کر احتجاج کیا۔ اِسی دوران کَل ممبئی میں مزدور تنظیموں کے رہنمائوں نے اِس سلسلے میں ریاستی وزیر مملکت برائے محنت بچو کڑو سے ملا قات کی اور اِس خصوص میں مطالباتی محضر پیش کیا۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر آئندہ7؍ اور8؍ ستمبر کو ریاستی اسمبلی کا صرف
2؍ روزہ مانسون اجلاس
٭
25؍ ہزار سے زائد آ بادی والے دیہاتوں کی تر قی کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی دیہی تر قیا تی محکمے کو نائب وزیر اعلیٰ کی ہدا یت
٭
رائے گڑھ ضلعے کے مہاڈ کی عمارت حادثے میں مر نے والوں کی تعداد ہوئی13؍ ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خا نہ کو فی کس 5؍ لاکھ اور زخمیوں کو 50؍ ہزار روپیوں کی امداد کا اعلان
٭
ریاست میں کَل10؍ ہزار425؍ نئے کورونا مریض پائے گئے جبکہ329؍ کی دوران علاج موت
٭
مراٹھواڑہ میں بھی27؍ کورونا متاثرین نے گنوائی جان۔ ساتھ ہی 945؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا ہوا انکشاف
اور
٭
اورنگ آ باد ضلع کلکٹر دفتر میں بغیر ماسک پہنے آئے5؍ ملازمین کو فی کس 500؍ روپئے جر ما نہ
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭
اورنگ آ باد ضلع کلکٹر دفتر میں بغیر ماسک پہنے آئے5؍ ملازمین کو فی کس 500؍ روپئے جر ما نہ
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
No comments:
Post a Comment