Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ اگست ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 28 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ اگست ۲۰۲۰
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
اشیاء اور خد مات ٹیکس ریفنڈ کے بارے میں قرض سے متعلق ریاستی حکو متوں کو دیئے گئے ہیں 2؍ متبادل‘7؍ روز میں موقف واضح کر نے کی ہدایت
٭
جھو ٹی خبروں پر روک لگا نے کے مقصد سے مرکزی حکو مت نے تشکیل دیا براہِ راست تفتیشی دستہ
٭
محرم کے جلوس نکالنے کی نہیں ہو گی اجازت ‘ سپریم کورٹ کا اِنکار
٭
ریاست بھر میںگزشتہ روز مزید14؍ ہزار718؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘ 355؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے
اور
٭
مراٹھوارے میں کَل 33؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ‘ مزید ایک ہزار55؍ مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
٭
مراٹھوارے میں کَل 33؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ‘ مزید ایک ہزار55؍ مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
اب خبریں تفصیل سے....
اشیاء اور خد مات ٹیکس GST ریفند کی ادائیگی میں آئی کمی کو پورا کرنے کے لیے GST کائونسل نے ریاستی حکو متوں کے سامنے 2؍ متبادل رکھے ہیں ۔ مرکزی حکو مت نے ریاستوں سے پو چھا ہے کہ کیا مرکز ی حکو مت از خود قرض حاصل کر کے ریفنڈ کریں یا ریزرو بینک سے قرض فراہم کیا جائے ۔
وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن کی زیر صدارت GSTکائونسل کا41؍ واں اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا تھا جس میں ریاستوں کے سامنے یہ 2؍ متبادل رکھے گئے ہیں۔ یہ دو نوں متبادل رواں مالی سال کے لیے ہیں۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ 7؍ روز میں اپنا موقف پیش کریں۔ سات روز کے بعد دوبارہ GSTکائونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
دریں اثناء کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے رواں مالی سال میں GST سے ہونے والے محصولات میں 2؍ لاکھ35؍ ہزار کروڑ روپیوں کی کمی آنے کا خد شہ ظاہر کیا گیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مئی ‘ جون ‘ جولائی او راگست اِن چار مہینوںکے لیے مرکز کی جانب سے ریاستوںکو فراہم کی جانے والی
GST Refundکی رقم جلد از جلد ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاستوں کی بہ نسبت مرکزی حکو مت کو کم شرح سود پر قرض مل سکتا ہے لہذا مرکزی حکومت از خود قر ض حاصل کر کے
GST Refundادا کرے ۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کا سامنا کرنے کے لیے ریا ستی حکو متوں کو مرکزی حکو مت کی جانب سے خطیر امداد کی توقع ہے۔
***** ***** *****
عدالت ِ عالیہ نے محرم کے جلوس نکالے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پوری کی رتھ جا ترا اور پر یو شن پرو کے موقعے پر جین مندر میں جانے کے لیے دی گئی اجازت کی بنیاد پر
محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ جس پر سنوائی کرتے ہوئے چیف جسٹس شرد بوبڑے کی بینچ نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔عدالت نے واضح کیا کہ پوری کی رتھ جاترا ملک بھر میں صرف ایک مقام پر اور مقررہ راستے سے گزر نے والی جاترا تھی اور جین مندر میں بھی صرف پو جا کر نے کی اجازت دی گئی تھی ۔ عدالت نے کہا کہ بیک وقت ملک بھر میں محروم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
***** ***** *****
اِنجینئر نگ کورسیز میں داخلوں کے لیے منعقد کیا جا نے والاJEE امتحان اور میڈیکل کورسیز میں داخلوں کے لیے لازمی NEET امتحان میں شرکت کے لیے ملک بھر کے 17؍ لاکھ امید واروں نے متعلقہ ویب سائٹ سے اپنے ہال ٹکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ مرکزی وزیر ِ تعلیم رمیش پوکھر یال نے اِس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اِس کا مطلب یہ ہے کہ سبھی امید وار امتحان دینے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ NEET امتحان کے لیے
15؍ لاکھ امید واروں نے اورJEE Main امتحان کے لیے تقریباًساڑھے آٹھ لاکھ امید وارو ں نے اندراج کر وا یا ہے۔ NEET امتحان آئندہ13؍ ستمبر کے روز اور JEE امتحان یکم ستمبر سے 6؍ ستمبر کے در میان لیا جائے گا۔
***** ***** *****
مرکزی و زیر برائے اطلا عات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے بتا یا ہے کہ جھوٹی خبروں پر روک لگا نے کے مقصد سے حکو مت نے براہِ راست تفتیشی دستہ تشکیل دیا ہے۔ جو ڈیجیل ذرائع ابلاغ پر نشر کی گئی معلو مات کی تفتیش کرے گا۔ وہ کَل بھارتی اِنٹر نیٹ اور موبائیل ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈویو کانفرنسنگ کے توسط سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
ریاست کے زرعی اقدار کمیشن کے سابق چیئر مین پا شاہ پیٹل نے کہا ہے کہ جینیا تی طور پرتبدیل شدہ غذائی اجناس کی در آمداد کرنے کی اجازت منسوخ کر دی جا ئے گی۔وہ کل لاتور میں مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ سو یا بین ‘ تمام اقسام کی دالیں‘ مکئی‘ چاول ‘ گندم اور سبزی تر کاریوں اِسی طرح پھلوں کی در آمدات سے قبل NON- GMOیعنی جنیاتی طور پر تبدیل شدہ نہیں ہے اِس کا صداقت نا مہ پیش کرے۔ جس کے سبب بھارتی زرعی پیداوار کو اچھی قیمت ملے گی اور کاشتکاروں کو اِس کا فائدہ ہوگا ۔
پاشا ہ پٹیل نے کہا کہ بر آمد کر دہ زرعی پیدا وار اور بیج جینیاتی طور پر تبدیل شدہ نہیں ہے اِس کی تصدیق کرنے کے لیے مرکزی حکو مت کو نئی تجزیہ گاہ قائم کرنا ہو گی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ کَل مزید14؍ ہزار718؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7؍ لاکھ33؍ ہزار568؍ تک جا پہنچی ہے۔ جس میں سے اب تک5؍ لاکھ 31؍ ہزار563؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں۔ اور فی الحال ریاست بھر میں ایک لاکھ 78؍ ہزار234؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔
دوسری جانب کَل پوری ریاست میں355؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔
ریاست بھر میں کورونا وئرس وائرس کے سبب اب تک 23؍ ہزار444؍ جانیں جا چکی ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 33؍ کورونا مریض دوران علاج وفات پا گئے ۔ جبکہ مزیدایک ہزار55؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 13؍کورونا مریض علاج کے دوران فوت ہو گئے ۔ جبکہ مزید426؍ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ۔ ناندیڑ ضلعے میں بھی 9؍ کورونا مریض کل علاج کے دوران انتقال کر گئے جبکہ مزید148؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ لاتور ضلعے میں گزشتہ روز مزید118؍ افراد کورونا وائرس کے نرغے میںآ گئے جبکہ زیر علاج مریضوں میں سے 5؍ مریضوں کی کَل موت واقع ہو گئی ۔ بیڑ ضلعے میں 3؍ کورونا مریضوں نے کل علاج کے دوران دم توڑ دیا جبکہ مزید63؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ پر بھنی ضلعے میں بھی کَل2؍ کورونا مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا جبکہ مزید63؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِسی طرح جالنہ ضلعے میں گزشتہ روز ایک کورونامریض کا انتقال ہو گیا اور دِن بھر میں81؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ عثمان آ باد ضلعے میں کَل131؍ اور ہنگولی ضلعے میں 25؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

مہاراشٹر فرٹی لائزرس ‘ پیسٹی سائڈ اور سیڈس ڈیلرس اسوسی ایشن نے بیج ‘ کھاد اور جرثم کُش ادویات کے نمو نے ضائع ہونے پر متعلقہ تاجروں کے خلاف فردِ جرم داخل نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے صدر نشین جگناتھ کالے نے کل اِس خصوص میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر اور وزیر برائے کھا د اور کمیکل سدا نند گَوڑا سے ملاقات کر کے ایک مطالباتی محضر پیش کیا۔ جس میں کھاد کے الو کیشن میں اضا فہ کرنے اور معیاد ختم ہو چکی جرا ثم کُش ادویات کمپنیاں واپس لیں وغیرہ مطالبات کیئے گئے ہیں۔مرکزی وزراء نے اِن مسائل پر غوو خصو ص کرنے اور اُن کے حل تلاش کرنے کا تیقن دیا ہے۔ اِس موقعے پر مرکزی مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے کے زرعی سپرنٹنڈنٹ نے ضلعے کے13؍ زرعی خد مات مراکز کے اجازت نا مے معطل کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ مرکزی حکو مت نے یکم اپریل سے 31؍ جولائی کے دوران سب سے زیادہ یو ر یا کھاد خریدی کرنے والے دکانداروں کی چھا بین کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے 20؍ دکانداروں کو سماعت کے لیے نوٹسیں اِر سال کی گئی تھی ۔ سنوائی کے دوران 13؍ زرعی خد مات مراکز کے لائسنس ہولڈرس کی جانب سے دی گئی معلو مات کی بنیاد پر اُن 13 ؍ دکانداروں کے اجازت نا مے معطل کر دیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
اشیاء اور خد مات ٹیکس ریفنڈ کے بارے میں قرض سے متعلق ریاستی حکو متوں کو دیئے گئے ہیں 2؍ متبادل‘7؍ روز میں موقف واضح کر نے کی ہدایت
اشیاء اور خد مات ٹیکس ریفنڈ کے بارے میں قرض سے متعلق ریاستی حکو متوں کو دیئے گئے ہیں 2؍ متبادل‘7؍ روز میں موقف واضح کر نے کی ہدایت
٭
جھو ٹی خبروں پر روک لگا نے کے مقصد سے مرکزی حکو مت نے تشکیل دیا براہِ راست تفتیشی دستہ
٭
محرم کے جلوس نکالنے کی نہیں ہو گی اجازت ‘ سپریم کورٹ کا اِنکار
٭
ریاست بھر میںگزشتہ روز مزید14؍ ہزار718؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘ 355؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے
اور
٭
مراٹھوارے میں کَل 33؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ‘ مزید ایک ہزار55؍ مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
٭
مراٹھوارے میں کَل 33؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ‘ مزید ایک ہزار55؍ مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment